علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن ٹیکسٹ کی صورت میں حاصل کریں۔ مزید تفصیل کے لیے رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
سنن سعید بن منصور سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شرکۃ الحروف
ترقيم دار السلفیہ
عربی
اردو
1. فضائل القرآن
قرآن کے فضائل
ترقیم دار السلفیہ: 45 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 45
نا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ خَيْثَمَةَ بْنِ أَبِي خَيْثَمَةَ الأَنْصَارِيِّ الْبَصْرِيِّ ، قَالَ: كَانَ رَجُلٌ يَطُوفُ وَهُوَ يَقْرَأُ سُورَةَ يُوسُفَ، وَيَجْتَمِعُ النَّاسُ عَلَيْهِ، فَإِذَا فَرَغَ سَأَلَ، فَقَالَ الْحَسَنُ: كُنْتُ مَعَ عِمْرَانَ بْنِ الْحُصَيْنِ، فَمَرَّ بِهَذَا السَّائِلِ، فَقَامَ، فَاسْتَمَعَ لِقِرَاءَتِهِ، فَلَمَّا فَرَغَ سَأَلَ، فَقَالَ عِمْرَانُ : إِنَّا للَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ، اذْهَبْ بِنَا، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " مَنْ قَرَأَ الْقُرْآنَ، فَلْيَسْأَلِ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ، فَإِنَّهُ سَيَجِيءُ قَوْمٌ يَقْرَأُونَ الْقُرْآنَ يَسْأَلُونَ بِهِ النَّاسَ" .
خیثمہ بن ابی خیثمہ الانصاری البصری رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ایک شخص طواف کر رہا تھا اور سورہ یوسف کی تلاوت کر رہا تھا، لوگ اس کے گرد جمع ہو گئے، جب وہ فارغ ہوا تو سوال کرنے لگا۔ حسن بصری رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھا، وہ اس سائل کے پاس سے گزرے، رک کر اس کی قراءت سنی، جب وہ فارغ ہوا اور سوال کیا تو سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ﴿إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ﴾ ! ہمیں یہاں سے لے چلو، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: جو قرآن پڑھے، وہ اللہ عزوجل سے مانگے، کیونکہ ایک ایسا زمانہ آنے والا ہے جب کچھ لوگ قرآن پڑھیں گے اور اس کے ذریعے لوگوں سے سوال کریں گے۔ [سنن سعید بن منصور/كتاب التفسير/حدیث: 45]
تخریج الحدیث: «أخرجه الترمذي فى (جامعه) برقم: 2917، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 45، وأحمد فى (مسنده) برقم: 20202، 20236، 20263، 20316، والبزار فى (مسنده) برقم: 3553، 3554، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 30624، والطبراني فى(الكبير) برقم: 370، 371، 372، 373، 374»
الحكم على الحديث: سنده ضعيف لما تقدم عن حال خيثمة، وهو حسن لغيره كما سيأتي.
الرواة الحديث:
Sunan Saeed bin Mansur Hadith 45 in Urdu
خيثمة بن أبي خيثمة البصري ← عمران بن حصين الأزدي