سنن نسائي کل احادیث 5761 :حدیث نمبر
کتاب سنن نسائي تفصیلات

سنن نسائي
کتاب: گھوڑوں سے متعلق احکام و مسائل
The Book of Horses, Races and Shooting
14. بَابُ : السَّبَقِ
14. باب: مسابقت (آگے بڑھنے کے مقابلے) کا بیان۔
Chapter: Awards (For Victory In Competition)
حدیث نمبر: 3619
Save to word مکررات اعراب
(مرفوع) اخبرنا عمران بن موسى، قال: حدثنا عبد الوارث، عن محمد بن عمرو، عن ابي الحكم مولى لبني ليث، عن ابي هريرة، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال:" لا سبق إلا في خف او حافر".
(مرفوع) أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي الْحَكَمِ مَوْلًى لِبَنِي لَيْثٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لَا سَبَقَ إِلَّا فِي خُفٍّ أَوْ حَافِرٍ".
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اونٹوں اور گھوڑوں کے آگے بڑھنے کے مقابلوں کے سوا اور کہیں شرط لگانا درست نہیں ہے۔

تخریج الحدیث: «سنن ابن ماجہ/الجہاد 44 (2878)، (تحفة الأشراف: 14877) (صحیح)»

قال الشيخ الألباني: صحيح

قال الشيخ زبير على زئي: صحيح

   جامع الترمذي1700عبد الرحمن بن صخرلا سبق إلا في نصل أو خف أو حافر
   سنن أبي داود2574عبد الرحمن بن صخرلا سبق إلا في خف أو في حافر أو نصل
   سنن ابن ماجه2878عبد الرحمن بن صخرلا سبق إلا في خف أو حافر
   المعجم الصغير للطبراني653عبد الرحمن بن صخرلا سبق إلا في خف أو حافر أو نصل
   سنن النسائى الصغرى3615عبد الرحمن بن صخرلا سبق إلا في نصل أو حافر أو خف
   سنن النسائى الصغرى3616عبد الرحمن بن صخرلا سبق إلا في نصل أو خف أو حافر
   سنن النسائى الصغرى3617عبد الرحمن بن صخرلا يحل سبق إلا على خف أو حافر
   سنن النسائى الصغرى3619عبد الرحمن بن صخرلا سبق إلا في خف أو حافر
   بلوغ المرام1132عبد الرحمن بن صخر لا سبق إلا في خف أو نصل أو حافر

سنن نسائی کی حدیث نمبر 3619 کے فوائد و مسائل
  فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث3619  
اردو حاشہ:
تفصیل کے لیے دیکھیے ح 3615۔
   سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 3619   

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 1132  
´گھڑ دوڑ اور تیراندازی کا بیان`
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اونٹوں، گھوڑوں اور تیر اندازی کے سوا اور کسی چیز میں مسابقت نہیں۔ اسے احمد اور تینوں نے روایت کیا ہے اور ابن حبان نے اسے صحیح کہا ہے۔ «بلوغ المرام/حدیث: 1132»
تخریج:
«أخرجه أبوداود، الجهاد، باب في السبق، حديث:2574، وأحمد:2 /474، والنسائي، الخيل، حديث:3615، وابن حبان (الموارد)، حديث:1638، والترمذي، الجهاد، حديث:1700، وابن ماجه، الجهاد، حديث:2878.»
تشریح:
1. سبل السلام میں ہے کہ یہ حدیث دلیل ہے کہ مقررہ انعام کی صورت میں دوڑ کا مقابلہ کرانا جائز ہے۔
2. اگر انعام دوڑ کے مقابلے میں حصہ لینے والوں کے علاوہ کسی اور کی جانب سے ہے‘ جیسے امیر یا حاکم جیتنے والے کو کوئی انعام دے تو یہ بغیر کسی خوف و تردد کے جائز ہے اور اگر یہ انعام مقابلے میں حصہ لینے والوں میں سے کسی ایک کی جانب سے ہو تو یہ جائز نہیں‘ یہ جوا ہے۔
3.مذکورہ بالا تین کاموں میں شرط کرکے انعام جیتنا اس لیے حلال ہے کہ یہ جنگ کی تیاری و تربیت اور ٹریننگ ہے اور جہاد کے لیے قوت تیار کرنا ہے۔
اسی لیے مذکورہ صورتوں کے سوا شرط کرکے مال لینا قمار (جوا بازی)ہے جو کہ ممنوع ہے‘ جیسے کبوتروں کی مقابلہ بازی ‘ نیز مرغوں کو لڑا کر انعام حاصل کرنا وغیرہ۔
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 1132   

  فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث3615  
´مسابقت (آگے بڑھنے کے مقابلے) کا بیان۔`
ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: صرف تین چیزوں میں (انعام و اکرام کی) شرط لگانا جائز ہے: تیر اندازی میں، اونٹ بھگانے میں اور گھوڑے دوڑانے میں۔‏‏‏‏ [سنن نسائي/كتاب الخيل/حدیث: 3615]
اردو حاشہ:
(1) مقصد یہ ہے کہ اس قسم کے مقابلے منعقد کرنے سے جنگی قوت مضبوط ہوگی اور لوگوں میں جہاد کی رغبت پیدا ہوگی‘ اس لیے ان مقابلوں میں شرکت سے ثواب حاصل ہوگا۔ دوسرے کھیلوں میں مقابلے کا کوئی اعلیٰ اور مستقل فائدہ نہیں‘ لہٰذا ان میں کوئی ثواب نہیں‘ البتہ اگر کھیل جائز ہو تو اس میں مقابلہ بھی جائز ہوگا۔
(2) ان تین چیزوں کے علاوہ بھی اگر کوئی اور چیز جہاد کے مقصد کو پورا کرتی ہو تو اس میں بھی مقابلہ کارِ ثواب ہوگا۔
   سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 3615   

  الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 2574  
´گھوڑ دوڑ کا بیان۔`
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مقابلہ میں بازی رکھنا جائز نہیں ۱؎ سوائے اونٹ یا گھوڑے کی دوڑ میں یا تیر چلانے میں۔‏‏‏‏ [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2574]
فوائد ومسائل:
(السبق) ب کی جزم کے ساتھ مصدر ہے اور معنی ہیں آگے بڑھنا۔
اور اگر ب پر زبر پڑھی جائی تو اس سے وہ مال اور انعا م مراد ہوتا ہے۔
جو کسی مقابلہ پردیا جائے۔
درج ذیل روایت میں یہ کلمہ ب پر زبر کے ساتھ پڑھا جاتا ہے۔
فائدہ۔
جہاد اور تعلیم وتربیت کے مختلف امور میں مقابلہ کرنا کرانا اسی پر قیاس ہے، مگر ایسے تمام امور جن کا کوئی حاصل نہ ہو ان میں مقابلہ بازی ناجائز اور باطل ہے۔
مثلا کبوتر اڑانا یا مرغ اور بٹیر لڑانا وغیرہ۔

   سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 2574   

  مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث2878  
´گھوڑ دوڑ میں مقابلہ کا بیان۔`
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مسابقت (آگے بڑھنے) کی شرط گھوڑے اور اونٹ کے علاوہ کسی میں جائز نہیں ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الجهاد/حدیث: 2878]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1) (حافر)
اس کھر کو کہتے ہیں جو آگے سے دو حصوں میں تقسیم نہیں ہوتا جیسے گھوڑے گدھے یا خچر کا کھر ہوتا ہے۔
یہاں مراد وہ جانور ہیں جن کا اس طرح کا کھر ہوتا ہے۔

(2)
گھوڑے جہاد میں استعمال ہوتے ہیں اس لیے ان کی تربیت اور دیکھ بھال کی ترغیب کے لیے ان کی دوڑ کے مقابلے کرائے جا سکتے ہیں۔
دوسری احادیث سے پیدل دوڑ تیر اندازی اور کشتی کے مقابلوں کا ثبوت بھی ملتا ہے لہٰذا ہر اس کھیل کی حوصلہ افزائی کرنے کا جواز ہے جس سے جہاد میں مدد ملے۔
دوسرے کھیلوں میں حصہ لینا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا وقت دولت اور صلاحیتوں کا ضیاع ہے اس لیے ان سے اجتناب کرنا چاہیے۔

(3)
فی سبیل اللہ مال خرچ کرنے میں اور علم و تعلیم میں مسابقت شرعاً مستحسن ہے۔ (سنن ابن ماجه، حديث: 8-42)
اس لیے تعلیمی اداروں میں حفظ قرآن، تجوید، حفظ حدیث، حسن قرات، نعت رسول اور مختلف دینی موضوعات پر تقریر وتحریرکے مقابلے منعقد کرانا اور ان میں سبقت حاصل کرنے والوں کو انعام دینا درست ہے۔
کیونکہ اس سے دینی علوم کے حصول کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور یہ ایک قسم کا علمی جہاد ہے۔
   سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 2878   

  الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 1700  
´گھڑ دوڑ میں شرط لگانے کا بیان۔`
ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا: مقابلہ صرف تیر، اونٹ اور گھوڑوں میں جائز ہے ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب الجهاد/حدیث: 1700]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
بشرطیکہ یہ انعام کا مال مقابلے میں حصہ لینے والوں کی طرف سے نہ ہو،
اگر ان کی طرف سے ہے تو یہ قمار و جوا ہے جو جائز نہیں ہے،
معلوم ہواکہ مقررہ انعام کی صورت میں مقابلے کرانا درست ہے،
لیکن یہ مقابلے صرف انہی کھیلوں میں جائز ہیں،
جن کے ذریعہ نوجوانوں میں جنگی ودفاعی ٹرینگ ہو،
کبوتر بازی،
غلیل بازی،
پتنگ بازی وغیرہ کے مقابلے تو سراسر ذہنی عیاشی کے سامان ہیں،
موجودہ دور کے کھیل بھی بے کار ہی ہیں۔
   سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 1700   


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.