الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
96. بَابُ مَا جَاءَ فِي قَبْرِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا:
باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور ابوبکر اور عمر رضی اللہ عنہما کی قبروں کا بیان۔
اطراف الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 1392 (کل: 25 مقامات، 9 کتب)
مسند عبدالرحمن بن عوف: 3
مشکوۃ المصابیح: 6108
صحیح ابن حبان: 6917
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 237
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 3007
1 تا 10
حدیث نمبر: 1392
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ، حَدَّثَنَا حُصَيْنُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ الْأَوْدِيِّ , قَالَ: رَأَيْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ , قَالَ: يَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ اذْهَبْ إِلَى أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا , فَقُلْ: يَقْرَأُ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ عَلَيْكِ السَّلَامَ، ثُمَّ سَلْهَا أَنْ أُدْفَنَ مَعَ صَاحِبَيَّ، قَالَتْ: كُنْتُ أُرِيدُهُ لِنَفْسِي فَلَأُوثِرَنَّهُ الْيَوْمَ عَلَى نَفْسِي، فَلَمَّا أَقْبَلَ , قَالَ لَهُ: مَا لَدَيْكَ؟ , قَالَ: أَذِنَتْ لَكَ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، قَالَ: مَا كَانَ شَيْءٌ أَهَمَّ إِلَيَّ مِنْ ذَلِكَ الْمَضْجَعِ، فَإِذَا قُبِضْتُ فَاحْمِلُونِي، ثُمَّ سَلِّمُوا، ثُمَّ قُلْ: يَسْتَأْذِنُ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ، فَإِنْ أَذِنَتْ لِي فَادْفِنُونِي، وَإِلَّا فَرُدُّونِي إِلَى مَقَابِرِ الْمُسْلِمِينَ، إِنِّي لَا أَعْلَمُ أَحَدًا أَحَقَّ بِهَذَا الْأَمْرِ مِنْ هَؤُلَاءِ النَّفَرِ الَّذِينَ تُوُفِّيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ عَنْهُمْ رَاضٍ، فَمَنِ اسْتَخْلَفُوا بَعْدِي فَهُوَ الْخَلِيفَةُ فَاسْمَعُوا لَهُ وَأَطِيعُوا، فَسَمَّى عُثْمَانَ، وَعَلِيًّا، وَطَلْحَةَ , وَالزُّبَيْرَ، وَعَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ، وَسَعْدَ بْنَ أَبِي وَقَّاصٍ، وَوَلَجَ عَلَيْهِ شَابٌّ مِنْ الْأَنْصَارِ , فَقَالَ: أَبْشِرْ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ بِبُشْرَى اللَّهِ كَانَ لَكَ مِنَ الْقَدَمِ فِي الْإِسْلَامِ مَا قَدْ عَلِمْتَ، ثُمَّ اسْتُخْلِفْتَ فَعَدَلْتَ، ثُمَّ الشَّهَادَةُ بَعْدَ هَذَا كُلِّهِ، فَقَالَ: لَيْتَنِي يَا ابْنَ أَخِي، وَذَلِكَ كَفَافًا لَا عَلَيَّ وَلَا لِي أُوصِي الْخَلِيفَةَ مِنْ بَعْدِي بِالْمُهَاجِرِينَ الْأَوَّلِينَ خَيْرًا أَنْ يَعْرِفَ لَهُمْ حَقَّهُمْ وَأَنْ يَحْفَظَ لَهُمْ حُرْمَتَهُمْ، وَأُوصِيهِ بِالْأَنْصَارِ خَيْرًا الَّذِينَ تَبَوَّءُوا الدَّارَ وَالْإِيمَانَ أَنْ يُقْبَلَ مِنْ مُحْسِنِهِمْ وَيُعْفَى عَنْ مُسِيئِهِمْ، وَأُوصِيهِ بِذِمَّةِ اللَّهِ وَذِمَّةِ رَسُولِهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُوفَى لَهُمْ بِعَهْدِهِمْ، وَأَنْ يُقَاتَلَ مِنْ وَرَائِهِمْ وَأَنْ لَا يُكَلَّفُوا فَوْقَ طَاقَتِهِمْ".
ہم سے قتیبہ نے بیان کیا ‘ کہا کہ ہم سے جریر بن عبدالحمید نے بیان کیا ‘ کہا کہ ہم سے حصین بن عبدالرحمٰن نے بیان کیا ‘ ان سے عمرو بن میمون اودی نے بیان کیا کہ میری موجودگی میں عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے فرمایا کہ اے عبداللہ! ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں جا اور کہہ کہ عمر بن خطاب نے آپ کو سلام کہا ہے اور پھر ان سے معلوم کرنا کہ کیا مجھے میرے دونوں ساتھیوں کے ساتھ دفن ہونے کی آپ کی طرف سے اجازت مل سکتی ہے؟ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا کہ میں نے اس جگہ کو اپنے لیے پسند کر رکھا تھا لیکن آج میں اپنے پر عمر رضی اللہ عنہ کو ترجیح دیتی ہوں۔ جب ابن عمر رضی اللہ عنہما واپس آئے تو عمر رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا کہ کیا پیغام لائے ہو؟ کہا کہ امیرالمؤمنین انہوں نے آپ کو اجازت دے دی ہے۔ عمر رضی اللہ عنہ یہ سن کر بولے کہ اس جگہ دفن ہونے سے زیادہ مجھے اور کوئی چیز عزیز نہیں تھی۔ لیکن جب میری روح قبض ہو جائے تو مجھے اٹھا کر لے جانا اور پھر دوبارہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو میرا سلام پہنچا کر ان سے کہنا کہ عمر نے آپ سے اجازت چاہی ہے۔ اگر اس وقت بھی وہ اجازت دے دیں تو مجھے وہیں دفن کر دینا ‘ ورنہ مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کر دینا۔ میں اس امر خلافت کا ان چند صحابہ سے زیادہ اور کسی کو مستحق نہیں سمجھتا جن سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی وفات کے وقت تک خوش اور راضی رہے۔ وہ حضرات میرے بعد جسے بھی خلیفہ بنائیں ‘ خلیفہ وہی ہو گا اور تمہارے لیے ضروری ہے کہ تم اپنے خلیفہ کی باتیں توجہ سے سنو اور اس کی اطاعت کرو۔ آپ نے اس موقع پر عثمان ‘ علی ‘ طلحہ ‘ زبیر ‘ عبدالرحمٰن بن عوف اور سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہم کے نام لیے۔ اتنے میں ایک انصاری نوجوان داخل ہوا اور کہا کہ اے امیرالمؤمنین آپ کو بشارت ہو ‘ اللہ عزوجل کی طرف سے ‘ آپ کا اسلام میں پہلے داخل ہونے کی وجہ سے جو مرتبہ تھا وہ آپ کو معلوم ہے۔ پھر جب آپ خلیفہ ہوئے تو آپ نے انصاف کیا۔ پھر آپ نے شہادت پائی۔ عمر رضی اللہ عنہ بولے میرے بھائی کے بیٹے! کاش ان کی وجہ سے میں برابر چھوٹ جاؤں۔ نہ مجھے کوئی عذاب ہو اور نہ کوئی ثواب۔ ہاں میں اپنے بعد آنے والے خلیفہ کو وصیت کرتا ہوں کہ وہ مہاجرین اولین کے ساتھ اچھا برتاو رکھے ‘ ان کے حقوق پہچانے اور ان کی عزت کی حفاظت کرے اور میں اسے انصار کے بارے میں بھی اچھا برتاو رکھنے کی وصیت کرتا ہوں۔ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے ایمان والوں کو اپنے گھروں میں جگہ دی۔ (میری وصیت ہے کہ) ان کے اچھے لوگوں کے ساتھ بھلائی کی جائے اور ان میں جو برے ہوں ان سے درگذر کیا جائے اور میں ہونے والے خلیفہ کو وصیت کرتا ہوں اس ذمہ داری کو پورا کرنے کی جو اللہ اور رسول کی ذمہ داری ہے (یعنی غیر مسلموں کی جو اسلامی حکومت کے تحت زندگی گذارتے ہیں) کہ ان سے کئے گئے وعدوں کو پورا کیا جائے۔ انہیں بچا کر لڑا جائے اور طاقت سے زیادہ ان پر کوئی بار نہ ڈالا جائے۔ [صحيح البخاري/كتاب الجنائز/حدیث: 1392]
حضرت عمرو بن میمون اودی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: میں نے حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو دیکھا، انہوں نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے فرمایا: اے عبداللہ! تم ام المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس جاؤ، ان سے کہو کہ عمر بن خطاب آپ کو سلام کہتے ہیں اور ان سے دریافت کرو کہ میں اپنے دونوں ساتھیوں کے ساتھ دفن ہونا چاہتا ہوں۔ ام المؤمنین رضی اللہ عنہا نے جواب دیا: میں اپنی ذات کے لیے اس جگہ کا ارادہ رکھتی تھی، لیکن آج میں ان کو اپنی ذات پر ترجیح دیتی ہوں۔ جب حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما واپس آئے تو انہوں نے پوچھا: کیا جواب لائے ہو؟ انہوں نے عرض کیا: امیر المؤمنین! ام المؤمنین رضی اللہ عنہا نے آپ کو اجازت دے دی ہے، حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے فرمایا: مجھے سب سے زیادہ فکر اسی خواب گاہ کی تھی۔ جب میں فوت ہو جاؤں تو مجھے اٹھا کر وہاں لے جانا، سلام کرنا پھر کہنا کہ عمر بن خطاب اجازت مانگتے ہیں۔ اگر وہ اجازت دے دیں تو مجھے وہاں دفن کر دینا، بصورتِ دیگر مجھے مسلمانوں کے قبرستان میں واپس لے جانا۔ میں خلافت کا مستحق ان لوگوں سے زیادہ کسی کو خیال نہیں کرتا جن سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خوش ہو کر فوت ہوئے ہیں۔ یہ لوگ میرے بعد جسے بھی خلیفہ بنا لیں وہی خلیفہ ہیں۔ اس کی بات سننا اور اطاعت کرنا، پھر آپ نے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ، حضرت علی رضی اللہ عنہ، حضرت طلحہ رضی اللہ عنہ، حضرت زبیر رضی اللہ عنہ، حضرت عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ، اور حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کے نام ذکر کیے۔ دریں اثنا انصار کا ایک نوجوان آپ کے پاس آیا اور کہنے لگا: امیر المؤمنین! آپ کو اللہ تعالیٰ کی بشارت سے خوش ہونا چاہیے، کیونکہ آپ کو اسلام میں قدامت کا شرف حاصل ہے جو آپ بھی اچھی طرح جانتے ہیں، علاوہ ازیں آپ خلیفہ منتخب ہوئے اور عدل و انصاف سے کام لیا، پھر ان سب کے بعد آپ نے شہادت پائی۔ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے میرے بھتیجے! کاش کہ میں ان کی وجہ سے برابر برابر چھوٹ جاؤں، نہ مجھے کوئی عذاب ہو اور نہ کوئی ثواب ملے۔ میں اپنے بعد آنے والے خلیفہ کو مہاجرینِ اولین سے اچھے سلوک کی وصیت کرتا ہوں، وہ ان کے حقوق کو پہچانے اور ان کی عزت و حرمت کی نگہداشت کرے، اور انصار کے متعلق بھی خیر خواہی کی وصیت کرتا ہوں جنہوں نے مدینہ کو اپنا گھر بنایا اور (مہاجرین کے مدینہ آنے سے پہلے) ایمان لے آئے کہ ان میں سے محسن کا احسان قبول کیا جائے اور ان میں سے جو بُرا کام کرنے والے ہوں ان سے درگزر کیا جائے۔ میں ہونے والے خلیفہ کو وصیت کرتا ہوں کہ وہ اس ذمہ داری کو پورا کرے جو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی ذمہ داری ہے، یعنی ان کے عہد و پیمان کو پورا کیا جائے اور ان کے آگے دشمن سے لڑا جائے اور طاقت سے زیادہ ان پر کوئی بوجھ نہ ڈالا جائے۔ [صحيح البخاري/كتاب الجنائز/حدیث: 1392]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 3052
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ حُصَيْنٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ، عَنْ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ:" وَأُوصِيهِ بِذِمَّةِ اللَّهِ وَذِمَّةِ رَسُولِهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُوفَى لَهُمْ بِعَهْدِهِمْ، وَأَنْ يُقَاتَلَ مِنْ وَرَائِهِمْ وَلَا يُكَلَّفُوا إِلَّا طَاقَتَهُمْ".
ہم سے موسیٰ بن اسماعیل نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے ابوعوانہ نے بیان کیا ‘ انہیں حصین بن عبدالرحمٰن نے ‘ ان سے عمرو بن میمون نے کہ عمر رضی اللہ عنہ نے (وفات سے تھوڑی دیر پہلے) فرمایا کہ میں اپنے بعد آنے والے خلیفہ کو اس کی وصیت کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا (ذمیوں سے) جو عہد ہے اس کو وہ پورا کرے اور یہ کہ ان کی حمایت میں ان کے دشمنوں سے جنگ کرے اور ان کی طاقت سے زیادہ کوئی بوجھ ان پر نہ ڈالا جائے۔ [صحيح البخاري/كتاب الجهاد والسير/حدیث: 3052]
حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا کہ میں اپنے بعد آنے والے خلیفہ کو اس امر کی وصیت کرتا ہوں کہ اللہ اور اس کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا (اہل ذمہ سے) جو عہد و پیمان ہے وہ اسے پورا کرے اور ان کی حمایت کرتے ہوئے دشمنوں سے جنگ کرے اور انہیں ان کی طاقت سے زیادہ تکلیف نہ دی جائے۔ [صحيح البخاري/كتاب الجهاد والسير/حدیث: 3052]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 3162
حَدَّثَنَا آدَمُ بْنُ أَبِي إِيَاسٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، حَدَّثَنَا أَبُو جَمْرَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ جُوَيْرِيَةَ بْنَ قُدَامَةَ التَّمِيمِيَّ، قَالَ: سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ" قُلْنَا أَوْصِنَا يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، قَالَ: أُوصِيكُمْ بِذِمَّةِ اللَّهِ فَإِنَّهُ ذِمَّةُ نَبِيِّكُمْ، وَرِزْقُ عِيَالِكُمْ".
ہم سے آدم بن ابی ایاس نے بیان کیا، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا، کہا ہم سے ابوجمرہ نے بیان کیا، کہا کہ میں نے جویریہ بن قدامہ تمیمی سے سنا، انہوں نے بیان کیا کہ میں نے عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے سنا تھا، (جب وہ زخمی ہوئے) آپ سے ہم نے عرض کیا تھا کہ ہمیں کوئی وصیت کیجئے! تو آپ نے فرمایا کہ میں تمہیں اللہ تعالیٰ کے عہد کی (جو تم نے ذمیوں سے کیا ہے) وصیت کرتا ہوں (کہ اس کی حفاظت میں کوتاہی نہ کرنا) کیونکہ وہ تمہارے نبی کا ذمہ ہے اور تمہارے گھر والوں کی روزی ہے (کہ جزیہ کے روپیہ سے تمہارے بال بچوں کی گزران ہوتی ہے)۔ [صحيح البخاري/کتاب الجزیہ والموادعہ/حدیث: 3162]
حضرت جویریہ بن قدامہ تمیمی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ہم نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے عرض کیا: امیر المؤمنین! آپ ہمیں کوئی وصیت کریں تو انہوں نے فرمایا: میں تمہیں اللہ کے عہد کی وصیت کرتا ہوں (کہ اس کو پورا کرو) کیونکہ وہ تمہارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا عہد اور تمہارے بال بچوں کا رزق ہے۔ [صحيح البخاري/کتاب الجزیہ والموادعہ/حدیث: 3162]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 3700
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ حُصَيْنٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ، قَالَ: رَأَيْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَبْلَ أَنْ يُصَابَ بِأَيَّامٍ بِالْمَدِينَةِ وَقَفَ عَلَى حُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانِ وَعُثْمَانَ بْنِ حُنَيْفٍ، قَالَ:" كَيْفَ فَعَلْتُمَا أَتَخَافَانِ أَنْ تَكُونَا قَدْ حَمَّلْتُمَا الْأَرْضَ مَا لَا تُطِيقُ؟، قَالَا: حَمَّلْنَاهَا أَمْرًا هِيَ لَهُ مُطِيقَةٌ مَا فِيهَا كَبِيرُ فَضْلٍ، قَالَ: انْظُرَا أَنْ تَكُونَا حَمَّلْتُمَا الْأَرْضَ مَا لَا تُطِيقُ، قَالَ: قَالَا لَا، فَقَالَ عُمَرُ: لَئِنْ سَلَّمَنِي اللَّهُ لَأَدَعَنَّ أَرَامِلَ أَهْلِ الْعِرَاقِ لَا يَحْتَجْنَ إِلَى رَجُلٍ بَعْدِي أَبَدًا، قَالَ: فَمَا أَتَتْ عَلَيْهِ إِلَّا رَابِعَةٌ حَتَّى أُصِيبَ، قَالَ: إِنِّي لَقَائِمٌ مَا بَيْنِي وَبَيْنَهُ إِلَّا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبَّاسٍ غَدَاةَ أُصِيبَ وَكَانَ إِذَا مَرَّ بَيْنَ الصَّفَّيْنِ، قَالَ: اسْتَوُوا حَتَّى إِذَا لَمْ يَرَ فِيهِنَّ خَلَلًا تَقَدَّمَ فَكَبَّرَ وَرُبَّمَا قَرَأَ سُورَةَ يُوسُفَ أَوْ النَّحْلَ أَوْ نَحْوَ ذَلِكَ فِي الرَّكْعَةِ الْأُولَى حَتَّى يَجْتَمِعَ النَّاسُ فَمَا هُوَ إِلَّا أَنْ كَبَّرَ فَسَمِعْتُهُ، يَقُولُ: قَتَلَنِي أَوْ أَكَلَنِي الْكَلْبُ حِينَ طَعَنَهُ فَطَارَ الْعِلْجُ بِسِكِّينٍ ذَاتِ طَرَفَيْنِ لَا يَمُرُّ عَلَى أَحَدٍ يَمِينًا وَلَا شِمَالًا إِلَّا طَعَنَهُ , حَتَّى طَعَنَ ثَلَاثَةَ عَشَرَ رَجُلًا مَاتَ مِنْهُمْ سَبْعَةٌ، فَلَمَّا رَأَى ذَلِكَ رَجُلٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ طَرَحَ عَلَيْهِ بُرْنُسًا، فَلَمَّا ظَنَّ الْعِلْجُ أَنَّهُ مَأْخُوذٌ نَحَرَ نَفْسَهُ وَتَنَاوَلَ عُمَرُ يَدَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ، فَقَدَّمَهُ فَمَنْ يَلِي عُمَرَ فَقَدْ رَأَى الَّذِي أَرَى وَأَمَّا نَوَاحِي الْمَسْجِدِ فَإِنَّهُمْ لَا يَدْرُونَ غَيْرَ أَنَّهُمْ قَدْ فَقَدُوا صَوْتَ عُمَرَ، وَهُمْ يَقُولُونَ: سُبْحَانَ اللَّهِ سُبْحَانَ اللَّهِ , فَصَلَّى بِهِمْ عَبْدُ الرَّحْمَنِ صَلَاةً خَفِيفَةً فَلَمَّا انْصَرَفُوا، قَالَ: يَا ابْنَ عَبَّاسٍ انْظُرْ مَنْ قَتَلَنِي فَجَالَ سَاعَةً ثُمَّ جَاءَ، فَقَالَ: غُلَامُ الْمُغِيرَةِ، قَالَ: الصَّنَعُ، قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: قَاتَلَهُ اللَّهُ لَقَدْ أَمَرْتُ بِهِ مَعْرُوفًا الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي لَمْ يَجْعَلْ مِيتَتِي بِيَدِ رَجُلٍ يَدَّعِي الْإِسْلَامَ قَدْ كُنْتَ أَنْتَ وَأَبُوكَ تُحِبَّانِ أَنْ تَكْثُرَ الْعُلُوجُ بِالْمَدِينَةِ وَكَانَ الْعَبَّاسُ أَكْثَرَهُمْ رَقِيقًا، فَقَالَ: إِنْ شِئْتَ فَعَلْتُ أَيْ إِنْ شِئْتَ قَتَلْنَا، قَالَ: كَذَبْتَ بَعْدَ مَا تَكَلَّمُوا بِلِسَانِكُمْ وَصَلَّوْا قِبْلَتَكُمْ وَحَجُّوا حَجَّكُمْ فَاحْتُمِلَ إِلَى بَيْتِهِ فَانْطَلَقْنَا مَعَهُ وَكَأَنَّ النَّاسَ لَمْ تُصِبْهُمْ مُصِيبَةٌ قَبْلَ يَوْمَئِذٍ فَقَائِلٌ، يَقُولُ: لَا بَأْسَ وَقَائِلٌ، يَقُولُ: أَخَافُ عَلَيْهِ فَأُتِيَ بِنَبِيذٍ فَشَرِبَهُ , فَخَرَجَ مِنْ جَوْفِهِ , ثُمَّ أُتِيَ بِلَبَنٍ فَشَرِبَهُ فَخَرَجَ مِنْ جُرْحِهِ , فَعَلِمُوا أَنَّهُ مَيِّتٌ فَدَخَلْنَا عَلَيْهِ وَجَاءَ النَّاسُ يُثْنُونَ عَلَيْهِ وَجَاءَ رَجُلٌ شَابٌّ، فَقَالَ: أَبْشِرْ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ بِبُشْرَى اللَّهِ لَكَ مِنْ صُحْبَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَدَمٍ فِي الْإِسْلَامِ مَا قَدْ عَلِمْتَ ثُمَّ وَلِيتَ فَعَدَلْتَ ثُمَّ شَهَادَةٌ، قَالَ: وَدِدْتُ أَنَّ ذَلِكَ كَفَافٌ لَا عَلَيَّ وَلَا لِي فَلَمَّا أَدْبَرَ إِذَا إِزَارُهُ يَمَسُّ الْأَرْضَ، قَالَ: رُدُّوا عَلَيَّ الْغُلَامَ، قَالَ: يَا ابْنَ أَخِي ارْفَعْ ثَوْبَكَ فَإِنَّهُ أَبْقَى لِثَوْبِكَ وَأَتْقَى لِرَبِّكَ يَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ انْظُرْ مَا عَلَيَّ مِنَ الدَّيْنِ فَحَسَبُوهُ فَوَجَدُوهُ سِتَّةً وَثَمَانِينَ أَلْفًا أَوْ نَحْوَهُ، قَالَ: إِنْ وَفَى لَهُ مَالُ آلِ عُمَرَ فَأَدِّهِ مِنْ أَمْوَالِهِمْ وَإِلَّا فَسَلْ فِي بَنِي عَدِيِّ بْنِ كَعْبٍ , فَإِنْ لَمْ تَفِ أَمْوَالُهُمْ فَسَلْ فِي قُرَيْشٍ وَلَا تَعْدُهُمْ إِلَى غَيْرِهِمْ فَأَدِّ عَنِّي هَذَا الْمَالَ , انْطَلِقْ إِلَى عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ فَقُلْ يَقْرَأُ عَلَيْكِ عُمَرُ السَّلَامَ وَلَا تَقُلْ أَمِيرُ الْمُؤْمِنِينَ فَإِنِّي لَسْتُ الْيَوْمَ لِلْمُؤْمِنِينَ أَمِيرًا , وَقُلْ يَسْتَأْذِنُ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ أَنْ يُدْفَنَ مَعَ صَاحِبَيْهِ فَسَلَّمَ وَاسْتَأْذَنَ ثُمَّ دَخَلَ عَلَيْهَا فَوَجَدَهَا قَاعِدَةً تَبْكِي، فَقَالَ: يَقْرَأُ عَلَيْكِ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ السَّلَامَ وَيَسْتَأْذِنُ أَنْ يُدْفَنَ مَعَ صَاحِبَيْهِ، فَقَالَتْ: كُنْتُ أُرِيدُهُ لِنَفْسِي وَلَأُوثِرَنَّ بِهِ الْيَوْمَ عَلَى نَفْسِي , فَلَمَّا أَقْبَلَ قِيلَ هَذَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ قَدْ جَاءَ، قَالَ: ارْفَعُونِي فَأَسْنَدَهُ رَجُلٌ إِلَيْهِ، فَقَالَ: مَا لَدَيْكَ، قَالَ: الَّذِي تُحِبُّ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ أَذِنَتْ، قَالَ: الْحَمْدُ لِلَّهِ مَا كَانَ مِنْ شَيْءٍ أَهَمُّ إِلَيَّ مِنْ ذَلِكَ فَإِذَا أَنَا قَضَيْتُ فَاحْمِلُونِي ثُمَّ سَلِّمْ فَقُلْ يَسْتَأْذِنُ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ فَإِنْ أَذِنَتْ لِي فَأَدْخِلُونِي وَإِنْ رَدَّتْنِي رُدُّونِي إِلَى مَقَابِرِ الْمُسْلِمِينَ , وَجَاءَتْ أُمُّ الْمُؤْمِنِينَ حَفْصَةُ وَالنِّسَاءُ تَسِيرُ مَعَهَا فَلَمَّا رَأَيْنَاهَا قُمْنَا , فَوَلَجَتْ عَلَيْهِ فَبَكَتْ عِنْدَهُ سَاعَةً وَاسْتَأْذَنَ الرِّجَالُ فَوَلَجَتْ دَاخِلًا لَهُمْ فَسَمِعْنَا بُكَاءَهَا مِنَ الدَّاخِلِ، فَقَالُوا: أَوْصِ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ اسْتَخْلِفْ، قَالَ: مَا أَجِدُ أَحَدًا أَحَقَّ بِهَذَا الْأَمْرِ مِنْ هَؤُلَاءِ النَّفَرِ أَوِ الرَّهْطِ الَّذِينَ تُوُفِّيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ عَنْهُمْ رَاضٍ فَسَمَّى عَلِيًّا , وَعُثْمَانَ , وَالزُّبَيْرَ , وَطَلْحَةَ , وَسَعْدًا , وَعَبْدَ الرَّحْمَنِ، وَقَالَ: يَشْهَدُكُمْ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ وَلَيْسَ لَهُ مِنَ الْأَمْرِ شَيْءٌ كَهَيْئَةِ التَّعْزِيَةِ لَهُ فَإِنْ أَصَابَتِ الْإِمْرَةُ سَعْدًا فَهُوَ ذَاكَ وَإِلَّا فَلْيَسْتَعِنْ بِهِ أَيُّكُمْ مَا أُمِّرَ فَإِنِّي لَمْ أَعْزِلْهُ عَنْ عَجْزٍ وَلَا خِيَانَةٍ، وَقَالَ:" أُوصِي الْخَلِيفَةَ مِنْ بَعْدِي بِالْمُهَاجِرِينَ الْأَوَّلِينَ أَنْ يَعْرِفَ لَهُمْ حَقَّهُمْ وَيَحْفَظَ لَهُمْ حُرْمَتَهُمْ , وَأُوصِيهِ بِالْأَنْصَارِ خَيْرًا الَّذِينَ تَبَوَّءُوا الدَّارَ وَالْإِيمَانَ مِنْ قَبْلِهِمْ أَنْ يُقْبَلَ مِنْ مُحْسِنِهِمْ وَأَنْ يُعْفَى عَنْ مُسِيئِهِمْ وَأُوصِيهِ بِأَهْلِ الْأَمْصَارِ خَيْرًا فَإِنَّهُمْ رِدْءُ الْإِسْلَامِ وَجُبَاةُ الْمَالِ وَغَيْظُ الْعَدُوِّ , وَأَنْ لَا يُؤْخَذَ مِنْهُمْ إِلَّا فَضْلُهُمْ عَنْ رِضَاهُمْ وَأُوصِيهِ بِالْأَعْرَابِ خَيْرًا فَإِنَّهُمْ أَصْلُ الْعَرَبِ وَمَادَّةُ الْإِسْلَامِ أَنْ يُؤْخَذَ مِنْ حَوَاشِي أَمْوَالِهِمْ وَتُرَدَّ عَلَى فُقَرَائِهِمْ , وَأُوصِيهِ بِذِمَّةِ اللَّهِ وَذِمَّةِ رَسُولِهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُوفَى لَهُمْ بِعَهْدِهِمْ وَأَنْ يُقَاتَلَ مِنْ وَرَائِهِمْ وَلَا يُكَلَّفُوا إِلَّا طَاقَتَهُمْ" , فَلَمَّا قُبِضَ خَرَجْنَا بِهِ فَانْطَلَقْنَا نَمْشِي فَسَلَّمَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ، قَالَ: يَسْتَأْذِنُ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ، قَالَتْ: أَدْخِلُوهُ فَأُدْخِلَ فَوُضِعَ هُنَالِكَ مَعَ صَاحِبَيْهِ فَلَمَّا فُرِغَ مِنْ دَفْنِهِ اجْتَمَعَ هَؤُلَاءِ الرَّهْطُ، فَقَالَ: عَبْدُ الرَّحْمَنِ اجْعَلُوا أَمْرَكُمْ إِلَى ثَلَاثَةٍ مِنْكُمْ، فَقَالَ: الزُّبَيْرُ قَدْ جَعَلْتُ أَمْرِي إِلَى عَلِيٍّ، فَقَالَ: طَلْحَةُ قَدْ جَعَلْتُ أَمْرِي إِلَى عُثْمَانَ، وَقَالَ سَعْدٌ: قَدْ جَعَلْتُ أَمْرِي إِلَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ، فَقَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ: أَيُّكُمَا تَبَرَّأَ مِنْ هَذَا الْأَمْرِ فَنَجْعَلُهُ إِلَيْهِ وَاللَّهُ عَلَيْهِ وَالْإِسْلَامُ لَيَنْظُرَنَّ أَفْضَلَهُمْ فِي نَفْسِهِ فَأُسْكِتَ الشَّيْخَانِ، فَقَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ: أَفَتَجْعَلُونَهُ إِلَيَّ وَاللَّهُ عَلَيَّ أَنْ لَا آلُ عَنْ أَفْضَلِكُمْ، قَالَا: نَعَمْ فَأَخَذَ بِيَدِ أَحَدِهِمَا، فَقَالَ: لَكَ قَرَابَةٌ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالْقَدَمُ فِي الْإِسْلَامِ مَا قَدْ عَلِمْتَ فَاللَّهُ عَلَيْكَ لَئِنْ أَمَّرْتُكَ لَتَعْدِلَنَّ وَلَئِنْ أَمَّرْتُ عُثْمَانَ لَتَسْمَعَنَّ وَلَتُطِيعَنَّ ثُمَّ خَلَا بِالْآخَرِ، فَقَالَ لَهُ: مِثْلَ ذَلِكَ فَلَمَّا أَخَذَ الْمِيثَاقَ، قَالَ: ارْفَعْ يَدَكَ يَا عُثْمَانُ فَبَايَعَهُ فَبَايَعَ لَهُ عَلِيٌّ وَوَلَجَ أَهْلُ الدَّارِ فَبَايَعُوهُ.
ہم سے موسیٰ بن اسماعیل نے بیان کیا، کہا ہم سے ابوعوانہ نے بیان کیا، ان سے حصین نے، ان سے عمرو بن میمون نے بیان کیا کہ میں نے عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو زخمی ہونے سے چند دن پہلے مدینہ میں دیکھا کہ وہ حذیفہ بن یمان اور عثمان بن حنیف رضی اللہ عنہما کے ساتھ کھڑے تھے اور ان سے یہ فرما رہے تھے کہ (عراق کی اراضی کے لیے، جس کا انتظام خلافت کی جانب سے ان کے سپرد کیا گیا تھا) تم لوگوں نے کیا کیا ہے؟ کیا تم لوگوں کو یہ اندیشہ تو نہیں ہے کہ تم نے زمین کا اتنا محصول لگا دیا ہے جس کی گنجائش نہ ہو۔ ان لوگوں نے جواب دیا کہ ہم نے ان پر خراج کا اتنا ہی بار ڈالا ہے جسے ادا کرنے کی زمین میں طاقت ہے، اس میں کوئی زیادتی نہیں کی گئی ہے۔ عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ دیکھو پھر سمجھ لو کہ تم نے ایسی جمع تو نہیں لگائی ہے جو زمین کی طاقت سے باہر ہو۔ راوی نے بیان کیا کہ ان دونوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہونے پائے گا، اس کے بعد عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ اگر اللہ تعالیٰ نے مجھے زندہ رکھا تو میں عراق کی بیوہ عورتوں کے لیے اتنا کر دوں گا کہ پھر میرے بعد کسی کی محتاج نہیں رہیں گی۔ راوی عمرو بن میمون نے بیان کیا کہ ابھی اس گفتگو پر چوتھا دن ہی آیا تھا کہ عمر رضی اللہ عنہ زخمی کر دیئے گئے۔ عمرو بن میمون نے بیان کیا کہ جس صبح کو آپ زخمی کئے گئے، میں (فجر کی نماز کے انتظار میں) صف کے اندر کھڑا تھا اور میرے اور ان کے درمیان عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے سوا اور کوئی نہیں تھا عمر رضی اللہ عنہ کی عادت تھی کہ جب صف سے گزرتے تو فرماتے جاتے کہ صفیں سیدھی کر لو اور جب دیکھتے کہ صفوں میں کوئی خلل نہیں رہ گیا ہے تب آگے (مصلی پر) بڑھتے اور تکبیر کہتے۔ آپ (فجر کی نماز کی) پہلی رکعت میں عموماً سورۃ یوسف یا سورۃ النحل یا اتنی ہی طویل کوئی سورت پڑھتے یہاں تک کہ لوگ جمع ہو جاتے۔ اس دن ابھی آپ نے تکبیر ہی کہی تھی کہ میں نے سنا، آپ فرما رہے ہیں کہ مجھے قتل کر دیا یا کتے نے کاٹ لیا۔ ابولولو نے آپ کو زخمی کر دیا تھا۔ اس کے بعد وہ بدبخت اپنا دو دھاری خنجر لیے دوڑنے لگا اور دائیں اور بائیں جدھر بھی پھرتا تو لوگوں کو زخمی کرتا جاتا۔ اس طرح اس نے تیرہ آدمیوں کو زخمی کر دیا جن میں سات حضرات نے شہادت پائی۔ مسلمانوں میں سے ایک صاحب (حطان نامی) نے یہ صورت حال دیکھی تو انہوں نے اس پر اپنی چادر ڈال دی۔ اس بدبخت کو جب یقین ہو گیا کہ اب پکڑ لیا جائے گا تو اس نے خود اپنا بھی گلا کاٹ لیا، پھر عمر رضی اللہ عنہ نے عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ کا ہاتھ پکڑ کر انہیں آگے بڑھا دیا (عمرو بن میمون نے بیان کیا کہ) جو لوگ عمر رضی اللہ عنہ کے قریب تھے انہوں نے بھی وہ صورت حال دیکھی جو میں دیکھ رہا تھا لیکن جو لوگ مسجد کے کنارے پر تھے (پیچھے کی صفوں میں) تو انہیں کچھ معلوم نہیں ہو سکا، البتہ چونکہ عمر رضی اللہ عنہ کی قرآت (نماز میں) انہوں نے نہیں سنی تو سبحان اللہ! سبحان اللہ! کہتے رہے۔ آخر عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ نے لوگوں کو بہت ہلکی نماز پڑھائی۔ پھر جب لوگ نماز سے پلٹے تو عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ابن عباس! دیکھو مجھے کس نے زخمی کیا ہے؟ ابن عباس رضی اللہ عنہما نے تھوڑی دیر گھوم پھر کر دیکھا اور آ کر فرمایا کہ مغیرہ رضی اللہ عنہ کے غلام (ابولولو) نے آپ کو زخمی کیا ہے۔ عمر رضی اللہ عنہ نے دریافت فرمایا، وہی جو کاریگر ہے؟ جواب دیا کہ جی ہاں، اس پر عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا اللہ اسے برباد کرے میں نے تو اسے اچھی بات کہی تھی (جس کا اس نے یہ بدلا دیا) اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اس نے میری موت کسی ایسے شخص کے ہاتھوں نہیں مقدر کی جو اسلام کا مدعی ہو۔ تم اور تمہارے والد (عباس رضی اللہ عنہ) اس کے بہت ہی خواہشمند تھے کہ عجمی غلام مدینہ میں زیادہ سے زیادہ لائے جائیں۔ یوں بھی ان کے پاس غلام بہت تھے، اس پر ابن عباس رضی اللہ عنہما نے عرض کیا، اگر آپ فرمائیں تو ہم بھی کر گزریں۔ مقصد یہ تھا کہ اگر آپ چاہیں تو ہم (مدینہ میں مقیم عجمی غلاموں کو) قتل کر ڈالیں۔ عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: یہ انتہائی غلط فکر ہے، خصوصاً جب کہ تمہاری زبان میں وہ گفتگو کرتے ہیں، تمہارے قبلہ کی طرف رخ کر کے نماز ادا کرتے ہیں اور تمہاری طرح حج کرتے ہیں۔ پھر عمر رضی اللہ عنہ کو ان کے گھر اٹھا کر لایا گیا اور ہم آپ کے ساتھ ساتھ آئے۔ ایسا معلوم ہوتا تھا جیسے لوگوں پر کبھی اس سے پہلے اتنی بڑی مصیبت آئی ہی نہیں تھی، بعض تو یہ کہتے تھے کہ کچھ نہیں ہو گا۔ (اچھے ہو جائیں گے) اور بعض کہتے تھے کہ آپ کی زندگی خطرہ میں ہے۔ اس کے بعد کھجور کا پانی لایا گیا۔ اسے آپ نے پیا تو وہ آپ کے پیٹ سے باہر نکل آیا۔ پھر دودھ لایا گیا اسے بھی جوں ہی آپ نے پیا زخم کے راستے وہ بھی باہر نکل آیا۔ اب لوگوں کو یقین ہو گیا کہ آپ کی شہادت یقینی ہے۔ پھر ہم اندر آ گئے اور لوگ آپ کی تعریف بیان کرنے لگے، اتنے میں ایک نوجوان اندر آیا اور کہنے لگایا امیرالمؤمنین! آپ کو خوشخبری ہو اللہ تعالیٰ کی طرف سے آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت اٹھائی۔ ابتداء میں اسلام لانے کا شرف حاصل کیا جو آپ کو معلوم ہے۔ پھر آپ خلیفہ بنائے گئے اور آپ نے پورے انصاف سے حکومت کی، پھر شہادت پائی، عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا میں تو اس پر بھی خوش تھا کہ ان باتوں کی وجہ سے برابر پر میرا معاملہ ختم ہو جاتا، نہ ثواب ہوتا اور نہ عذاب۔ جب وہ نوجوان جانے لگا تو اس کا تہبند (ازار) لٹک رہا تھا، عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا اس لڑکے کو میرے پاس واپس بلا لاؤ (جب وہ آئے تو) آپ نے فرمایا: میرے بھتیجے! یہ اپنا کپڑا اوپر اٹھائے رکھو کہ اس سے تمہارا کپڑا بھی زیادہ دنوں چلے گا اور تمہارے رب سے تقویٰ کا بھی باعث ہے۔ اے عبداللہ بن عمر! دیکھو مجھ پر کتنا قرض ہے؟ جب لوگوں نے آپ پر قرض کا شمار کیا تو تقریباً چھیاسی (86) ہزار نکلا۔ عمر رضی اللہ عنہ نے اس پر فرمایا کہ اگر یہ قرض آل عمر کے مال سے ادا ہو سکے تو انہی کے مال سے اس کو ادا کرنا ورنہ پھر بنی عدی بن کعب سے کہنا، اگر ان کے مال کے بعد بھی ادائیگی نہ ہو سکے تو قریش سے کہنا، ان کے سوا کسی سے امداد نہ طلب کرنا اور میری طرف سے اس قرض کو ادا کر دینا۔ اچھا اب ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کے یہاں جاؤ اور ان سے عرض کرو کہ عمر نے آپ کی خدمت میں سلام عرض کیا ہے۔ امیرالمؤمنین (میرے نام کے ساتھ) نہ کہنا، کیونکہ اب میں مسلمانوں کا امیر نہیں رہا ہوں، تو ان سے عرض کرنا کہ عمر بن خطاب نے آپ سے اپنے دونوں ساتھیوں کے ساتھ دفن ہونے کی اجازت چاہی ہے۔ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے (عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہو کر) سلام کیا اور اجازت لے کر اندر داخل ہوئے۔ دیکھا کہ آپ بیٹھی رو رہی ہیں۔ پھر کہا کہ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے آپ کو سلام کہا ہے اور اپنے دونوں ساتھیوں کے ساتھ دفن ہونے کی اجازت چاہی ہے، عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: میں نے اس جگہ کو اپنے لیے منتخب کر رکھا تھا لیکن آج میں انہیں اپنے پر ترجیح دوں گی، پھر جب ابن عمر رضی اللہ عنہما واپس آئے تو لوگوں نے بتایا کہ عبداللہ آ گئے تو عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ مجھے اٹھاؤ۔ ایک صاحب نے سہارا دے کر آپ کو اٹھایا۔ آپ نے دریافت کیا کیا خبر لائے؟ کہا کہ جو آپ کی تمنا تھی اے امیرالمؤمنین! عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا الحمدللہ۔ اس سے اہم چیز اب میرے لیے کوئی نہیں رہ گئی تھی۔ لیکن جب میری وفات ہو چکے اور مجھے اٹھا کر (دفن کے لیے) لے چلو تو پھر میرا سلام ان سے کہنا اور عرض کرنا کہ عمر بن خطاب (رضی اللہ عنہ) نے آپ سے اجازت چاہی ہے۔ اگر وہ میرے لیے اجازت دے دیں تب تو وہاں دفن کرنا اور اگر اجازت نہ دیں تو مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کرنا۔ اس کے بعد ام المؤمنین حفصہ رضی اللہ عنہا آئیں۔ ان کے ساتھ کچھ دوسری خواتین بھی تھیں، جب ہم نے انہیں دیکھا تو ہم اٹھ گئے۔ آپ عمر رضی اللہ عنہ کے قریب آئیں اور وہاں تھوڑی دیر تک آنسو بہاتی رہیں۔ پھر جب مردوں نے اندر آنے کی اجازت چاہی تو وہ مکان کے اندرونی حصہ میں چلی گئیں اور ہم نے ان کے رونے کی آواز سنی پھر لوگوں نے عرض کیا امیرالمؤمنین! خلافت کے لیے کوئی وصیت کر دیجئیے، فرمایا کہ خلافت کا میں ان حضرات سے زیادہ اور کسی کو مستحق نہیں پاتا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی وفات تک جن سے راضی اور خوش تھے پھر آپ نے علی، عثمان، زبیر، طلحہ، سعد اور عبدالرحمٰن بن عوف کا نام لیا اور یہ بھی فرمایا کہ عبداللہ بن عمر کو بھی صرف مشورہ کی حد تک شریک رکھنا لیکن خلافت سے انہیں کوئی سروکار نہیں رہے گا۔ جیسے آپ نے ابن عمر رضی اللہ عنہما کی تسکین کے لیے یہ فرمایا ہو۔ پھر اگر خلافت سعد کو مل جائے تو وہ اس کے اہل ہیں اور اگر وہ نہ ہو سکیں تو جو شخص بھی خلیفہ ہو وہ اپنے زمانہ خلافت میں ان کا تعاون حاصل کرتا رہے۔ کیونکہ میں نے ان کو (کوفہ کی گورنری سے) نااہلی یا کسی خیانت کی وجہ سے معزول نہیں کیا ہے اور عمر نے فرمایا: میں اپنے بعد ہونے والے خلیفہ کو مہاجرین اولین کے بارے میں وصیت کرتا ہوں کہ وہ ان کے حقوق پہچانے اور ان کے احترام کو ملحوظ رکھے اور میں اپنے بعد ہونے والے خلیفہ کو وصیت کرتا ہوں کہ وہ انصار کے ساتھ بہتر معاملہ کرے جو دارالہجرت اور دارالایمان (مدینہ منورہ) میں (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تشریف آوری سے پہلے سے) مقیم ہیں۔ (خلیفہ کو چاہیے) کہ وہ ان کے نیکوں کو نوازے اور ان کے بروں کو معاف کر دیا کرے اور میں ہونے والے خلیفہ کو وصیت کرتا ہوں کہ شہری آبادی کے ساتھ بھی اچھا معاملہ رکھے کہ یہ لوگ اسلام کی مدد، مال جمع کرنے کا ذریعہ اور (اسلام کے) دشمنوں کے لیے ایک مصیبت ہیں اور یہ کہ ان سے وہی وصول کیا جائے جو ان کے پاس فاضل ہو اور ان کی خوشی سے لیا جائے اور میں ہونے والے خلیفہ کو بدویوں کے ساتھ بھی اچھا معاملہ کرنے کی وصیت کرتا ہوں کہ وہ اصل عرب ہیں اور اسلام کی جڑ ہیں اور یہ کہ ان سے ان کا بچا کھچا مال وصول کیا جائے اور انہیں کے محتاجوں میں تقسیم کر دیا جائے اور میں ہونے والے خلیفہ کو اللہ اور اس کے رسول کے عہد کی نگہداشت کی (جو اسلامی حکومت کے تحت غیر مسلموں سے کیا ہے) وصیت کرتا ہوں کہ ان سے کئے گئے عہد کو پورا کیا جائے، ان کی حفاظت کے لیے جنگ کی جائے اور ان کی حیثیت سے زیادہ ان پر بوجھ نہ ڈالا جائے، جب عمر رضی اللہ عنہ کی وفات ہو گئی تو ہم وہاں سے ان کو لے کر (عائشہ رضی اللہ عنہا) کے حجرہ کی طرف آئے۔ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے سلام کیا اور عرض کیا کہ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے اجازت چاہی ہے۔ ام المؤمنین نے کہا انہیں یہیں دفن کیا جائے۔ چنانچہ وہ وہیں دفن ہوئے، پھر جب لوگ دفن سے فارغ ہو چکے تو وہ جماعت (جن کے نام عمر رضی اللہ عنہ نے وفات سے پہلے بتائے تھے) جمع ہوئی عبدالرحمٰن بن عوف نے کہا: تمہیں اپنا معاملہ اپنے ہی میں سے تین آدمیوں کے سپرد کر دینا چاہیے اس پر زبیر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں نے اپنا معاملہ علی رضی اللہ عنہ کے سپرد کیا۔ طلحہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں اپنا معاملہ عثمان رضی اللہ عنہ کے سپرد کرتا ہوں اور سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں نے اپنا معاملہ عبدالرحمٰن بن عوف کے سپرد کیا۔ اس کے بعد عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ نے (عثمان اور علی رضی اللہ عنہما کو مخاطب کر کے) کہا کہ آپ دونوں حضرات میں سے جو بھی خلافت سے اپنی برات ظاہر کرے ہم (انتخاب کا معاملہ) اسی کے سپرد کر دیں گے اور اللہ اس کا نگراں و نگہبان ہو گا اور اسلام کے حقوق کی ذمہ داری اس پر لازم ہو گی۔ ہر شخص کو غور کرنا چاہیے کہ اس کے خیال میں کون افضل ہے، اس پر یہ دونوں حضرات خاموش ہو گئے تو عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ نے کہا: کیا آپ حضرات اس انتخاب کی ذمہ داری مجھ پر ڈالتے ہیں، اللہ کی قسم کہ میں آپ حضرات میں سے اسی کو منتخب کروں گا جو سب میں افضل ہو گا۔ ان دونوں حضرات نے کہا کہ جی ہاں، پھر آپ نے ان دونوں میں سے ایک کا ہاتھ پکڑا اور فرمایا کہ آپ کی قرابت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ہے اور ابتداء میں اسلام لانے کا شرف بھی۔ جیسا کہ آپ کو خود ہی معلوم ہے، پس اللہ آپ کا نگران ہے کہ اگر میں آپ کو خلیفہ بنا دوں تو کیا آپ عدل و انصاف سے کام لیں گے اور اگر عثمان رضی اللہ عنہ کو خلیفہ بنا دوں تو کیا آپ ان کے احکام سنیں گے اور ان کی اطاعت کریں گے؟ اس کے بعد دوسرے صاحب کو تنہائی میں لے گئے اور ان سے بھی یہی کہا اور جب ان سے وعدہ لے لیا تو فرمایا: اے عثمان! اپنا ہاتھ بڑھایئے۔ چنانچہ انہوں نے ان سے بیعت کی اور علی رضی اللہ عنہ نے بھی ان سے بیعت کی، پھر اہل مدینہ آئے اور سب نے بیعت کی۔ [صحيح البخاري/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 3700]
عمرو بن میمون سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو شہید ہونے سے چند دن پہلے مدینہ طیبہ میں دیکھا تھا کہ آپ حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ اور عثمان بن حنیف رضی اللہ عنہ کے پاس کھڑے (ان سے) پوچھ رہے تھے کہ: ”تم لوگوں نے کیسے کیا ہے؟ کیا تم لوگوں کو یہ اندیشہ تو نہیں کہ تم نے (عراق کی) اراضی کا اتنا محصول لگا دیا ہے جس کی گنجائش نہ ہو؟“ انہوں نے جواب دیا کہ: ”ہم نے ان پر خرچ کا اتنا ہی بوجھ ڈالا ہے جسے ادا کرنے کی اس زمین میں ہمت ہے۔ اس سلسلے میں کوئی زیادتی نہیں کی گئی۔“ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”دیکھو! پھر سوچ لو کہ تم نے اتنا ٹیکس تو نہیں لگایا جو زمین کی طاقت سے باہر ہو؟“ ان دونوں نے جواب دیا کہ ایسا نہیں ہے (بلکہ حسب استطاعت اور معقول ہے)۔ اس کے بعد عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اگر اللہ تعالیٰ نے مجھے سلامت رکھا تو میں عراق کی بیواؤں کو اس حال میں چھوڑوں گا کہ وہ میرے بعد کسی کی محتاج نہیں رہیں گی۔“ عمرو بن میمون کہتے ہیں کہ ابھی اس گفتگو پر چوتھا دن ہی آیا تھا کہ انہیں زخمی کر دیا گیا۔ جس روز وہ زخمی کیے گئے میں صف میں کھڑا تھا۔ میرے اور ان کے درمیان صرف عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما تھے۔ ان کی یہ عادت تھی کہ جب صف کے پاس سے گزرتے تو فرماتے کہ: ”صفیں سیدھی کر لو۔“ اور جب دیکھتے کہ اب صفوں میں کوئی خلل نہیں رہ گیا تو آگے بڑھتے اور تکبیر تحریمہ کہتے اور پہلی رکعت میں اکثر سورت یوسف یا سورت النحل یا اتنی ہی طویل کوئی اور سورت پڑھتے تاکہ سب لوگ جمع ہو جائیں۔ اس دن بھی ابھی آپ نے «اللَّهُ أَكْبَرُ» ”اللہ بہت بڑا ہے“ ہی کہا تھا کہ میں نے سنا، آپ فرما رہے ہیں: ”مجھے کتے نے قتل کر ڈالا یا مجھے کتے نے کاٹ کھایا ہے۔“ دراصل ابو لؤلؤ نے آپ کو زخمی کر دیا تھا۔ اس کے بعد وہ بدبخت اپنا دو دھاری خنجر لیے دوڑنے لگا۔ دائیں بائیں جدھر سے گزرتا لوگوں کو زخمی کرتا جاتا تھا حتیٰ کہ اس نے تیرہ آدمی زخمی کیے جن میں سے سات فوت ہو گئے۔ مسلمانوں میں سے ایک صاحب نے جب یہ صورت حال دیکھ لی تو اس نے اس پر اپنا لمبا کوٹ ڈال دیا۔ جب اس ملعون غلام کو یقین ہو گیا کہ وہ گرفتار ہو چکا ہے تو اس نے اپنے آپ کو ذبح کر ڈالا۔ ادھر عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ کا ہاتھ پکڑا اور انہیں آگے بڑھا دیا۔ جو لوگ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے قریب تھے انہوں نے وہ صورت حال دیکھی جو میں نے دیکھی تھی لیکن جو لوگ مسجد کے کونوں میں تھے انہیں کچھ نہ معلوم ہو سکا۔ چونکہ انہوں نے عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی قراءت نہ سنی تو وہ «سُبْحَانَ اللَّهِ، سُبْحَانَ اللَّهِ» ”اللہ پاک ہے، اللہ پاک ہے“ کہتے رہے، تاہم عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ نے لوگوں کو بہت ہلکی سی نماز پڑھائی۔ جب نماز سے فارغ ہوئے تو عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”ابن عباس! دیکھو مجھے کس نے زخمی کیا ہے؟“ عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے تھوڑی دیر گھوم پھر کر دیکھا اور آکر کہا: ”مغیرہ رضی اللہ عنہ کے غلام نے (آپ کو زخمی کیا ہے)۔“ آپ نے دریافت فرمایا: ”وہی جو کاریگر ہے؟“ ابن عباس رضی اللہ عنہما نے جواب دیا: ”ہاں۔“ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ اسے ہلاک کرے! میں نے اس کے بارے میں اچھی بات کہی تھی۔ اللہ کا شکر ہے جس نے میری موت کسی ایسے شخص کے ہاتھوں مقدر نہیں کی جو اسلام کا مدعی ہو۔ اے ابن عباس! تم اور تمہارے والد اس بات کو پسند کرتے تھے کہ مدینہ طیبہ میں عجمی غلام زیادہ ہوں۔“ یوں بھی ان کے پاس غلام بہت تھے۔ اس پر ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: ”اگر آپ فرمائیں تو ہم سب کو قتل کر دیتے ہیں۔“ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”یہ سوچ انتہائی غلط ہے، خصوصاً جب وہ تمہاری زبان میں کلام کرتے ہیں، تمہارے قبلے کی طرف رخ کر کے نماز ادا کرتے ہیں اور تمہاری طرح حج کرتے ہیں تو اس کے بعد تم انہیں قتل کرنے میں سچے نہیں ہو۔“ پھر عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو اٹھا کر ان کے گھر لایا گیا اور ہم بھی آپ کے ساتھ ساتھ آئے۔ ایسا معلوم ہوتا تھا جیسے لوگوں پر اس سے پہلے کبھی اتنی بڑی مصیبت آئی ہی نہیں ہے۔ کچھ کہتے کہ فکر کرنے کی کوئی بات نہیں اور کچھ لوگ کہتے تھے کہ آپ کی زندگی خطرے میں ہے۔ پھر نبیذ لائی گئی، آپ نے نوش کی تو وہ پیٹ کے راستے سے باہر نکل گئی۔ پھر دودھ لایا گیا، آپ نے وہ نوش کیا تو وہ بھی پیٹ سے نکل گیا۔ اس وقت لوگوں کو یقین ہو گیا کہ آپ زندہ نہیں رہ سکیں گے۔ پھر ہم آپ کے پاس آئے جبکہ دوسرے لوگ بھی آ رہے تھے۔ وہ سب آپ کی تعریف کرتے تھے۔ اس دوران میں ایک نوجوان آیا اور کہنے لگا: ”امیر المؤمنین! آپ کو اللہ کی طرف سے خوشخبری ہو کہ آپ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی رفاقت حاصل رہی اور آپ جانتے ہیں کہ آپ قدیم الاسلام ہیں، پھر آپ خلیفہ بنائے گئے اور آپ نے پورے انصاف کے ساتھ حکومت کی، پھر آپ کو شہادت نصیب ہوئی۔“ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں تو اس بات پر خوش ہوں کہ ان تمام باتوں کی وجہ سے میرا معاملہ برابری پر ختم ہو جائے، نہ مجھے ان کا ثواب ہو اور نہ مجھے ان کی پاداش میں کوئی سزا ہو۔“ پھر جب وہ نوجوان واپس ہوا تو اس کا تہبند زمین پر گھسٹ رہا تھا۔ فرمایا کہ: ”اس نوجوان کو واپس بلاؤ۔“ جب وہ آیا تو آپ نے فرمایا: ”میرے بھتیجے! اپنا تہبند اوپر اٹھاؤ، اس سے کپڑا صاف رہے گا اور اللہ کے ہاں تقویٰ کا باعث بھی ہے۔ عبداللہ بن عمر! دیکھو مجھ پر کتنا قرض ہے؟“ انہوں نے حساب کیا تو چھیاسی ہزار یا اس کے لگ بھگ پایا۔ آپ نے فرمایا: ”اگر عمر کی اولاد کے اموال کافی ہوں تو انہی سے اسے ادا کرنا، بصورت دیگر (میری قوم) قبیلہ بنو عدی بن کعب کو اس کی ادائیگی کے لیے کہنا۔ اگر ان کے اموال بھی کافی نہ ہوں تو قریش سے کہنا۔ ان کے علاوہ کسی اور سے مدد طلب نہ کرنا۔ بہرحال تم نے میرا قرض ادا کرنا ہے۔ اب ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس جاؤ اور انہیں کہنا کہ عمر نے آپ کی خدمت میں سلام عرض کیا ہے۔ امیر المؤمنین نہ کہنا کیونکہ میں اب مسلمانوں کا امیر نہیں رہا۔ ان سے عرض کرنا کہ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے آپ سے اپنے دونوں ساتھیوں کے ساتھ دفن کرنے کی اجازت طلب کی ہے۔“ چنانچہ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے سلام کیا اور اندر آنے کی اجازت طلب کی۔ آپ نے اندر جانے کے بعد دیکھا کہ ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا بیٹھی رو رہی ہیں۔ عرض کیا کہ: ”عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے آپ کو سلام کہا ہے اور وہ آپ سے اجازت چاہتے ہیں کہ اپنے دونوں ساتھیوں کے ساتھ دفن ہوں۔“ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا کہ: ”میں نے اس جگہ کو اپنے لیے منتخب کر رکھا تھا لیکن آج میں انہیں اپنی ذات پر ترجیح دیتی ہوں۔“ جب عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما واپس آئے تو لوگوں نے بتایا کہ وہ آ گئے ہیں تو عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ: ”مجھے اٹھاؤ۔“ ایک شخص نے سہارا دے کر آپ کو بٹھایا۔ فرمایا: ”عبداللہ! کیا جواب لائے ہو؟“ عرض کیا: ”امیر المؤمنین! وہی جو آپ کی تمنا تھی۔ انہوں نے دفن کی اجازت دے دی ہے۔“ فرمایا: ”اللہ کا شکر ہے۔ میرے لیے اس سے زیادہ کوئی اور چیز اہم نہ تھی۔ لیکن جب میری وفات ہو جائے اور مجھے اٹھا لے جاؤ تو پھر سلام عرض کرنے کے بعد کہنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ دفن ہونے کی اجازت چاہتے ہیں۔ اگر وہ میرے لیے بخوشی اجازت دے دیں تو مجھے وہاں دفن کر دینا اور اگر اجازت نہ دیں تو مجھے مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کر دینا۔“ اس کے بعد ام المؤمنین حفصہ رضی اللہ عنہا آئیں۔ ان کے ہمراہ کچھ دوسری خواتین بھی تھیں۔ جب ہم نے انہیں دیکھا تو ہم وہاں سے اٹھ گئے۔ وہ آپ کے پاس آکر کچھ دیر روتی رہیں۔ پھر جب دوسرے لوگوں نے اندر آنے کی اجازت مانگی تو وہ مکان کے اندرونی حصے میں چلی گئیں، چنانچہ ہم نے مکان کے اندر ان کے رونے کی آواز سنی۔ لوگوں نے عرض کیا: ”امیر المؤمنین! خلافت کے متعلق کوئی وصیت کر دیں۔“ فرمایا: ”میں خلافت کا ان حضرات سے زیادہ کسی کو حقدار نہیں پاتا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی وفات تک جن سے خوش تھے۔“ پھر آپ نے علی رضی اللہ عنہ، عثمان رضی اللہ عنہ، زبیر رضی اللہ عنہ، طلحہ رضی اللہ عنہ، سعد رضی اللہ عنہ، اور عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہم کا نام لیا اور یہ بھی فرمایا کہ: ”عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو بھی مشورے کی حد تک شریک رکھا جائے لیکن خلافت کے معاملات سے انہیں کوئی سروکار نہیں ہوگا۔“ آپ نے یہ جملہ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی دلجوئی کے لیے فرمایا۔ ”اگر خلافت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کو ملے تو وہ اس کے سزاوار ہیں ورنہ جو بھی خلیفہ بنایا جائے وہ اپنے زمانہ خلافت میں ان سے تعاون حاصل کرتا رہے۔ میں نے ان کو (کوفہ کی گورنری سے) ان کی نااہلی یا کسی خیانت کی وجہ سے معزول نہیں کیا تھا۔“ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے مزید فرمایا: ”میں اپنے بعد ہونے والے خلیفہ کو مہاجرین اولین کے بارے میں وصیت کرتا ہوں کہ وہ ان کے حقوق پہچانے اور ان کے احترام کو ملحوظ رکھے اور میں اسے انصار کے ساتھ خیر خواہی کی وصیت کرتا ہوں جو مہاجرین سے پہلے دار الہجرت اور دار الایمان، یعنی مدینہ طیبہ میں مقیم ہیں۔ وہ ان کے نیکوکار لوگوں کے اخلاص کی قدر کرے اور ان کے بروں کی برائی کو نظر انداز کرے۔ میں ہونے والے خلیفہ کو وصیت کرتا ہوں کہ وہ شہری آبادی کے ساتھ بھی اچھا برتاؤ کرے کیونکہ یہ لوگ اسلام کے مددگار ہیں، مال فراہم کرنے والے اور اسلام دشمنوں کے لیے ایک مصیبت ہیں۔ اور ان سے وہی کچھ لیا جائے جو ان کی ضروریات سے زیادہ ہو اور وہ بھی ان کی رضامندی سے وصول کیا جائے۔ میں خلیفہ کو دیہاتی آبادی کے ساتھ حسن سلوک کی وصیت کرتا ہوں کیونکہ وہ اصل عرب اور اسلام کی بنیاد ہیں۔ ان کی ضروریات سے زائد ان کا مال لیا جائے اور ان کے ضرورت مندوں پر ہی اسے خرچ کر دیا جائے۔ میں اسے اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ذمہ کی پاسداری کی بھی وصیت کرتا ہوں کہ اہل ذمہ کے عہد کو پورا کیا جائے اور ان کی حمایت میں جنگ کی جائے، نیز ان کی حیثیت سے زیادہ بوجھ ان پر نہ ڈالا جائے۔“ جب عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی وفات ہو گئی تو ہم انہیں اٹھا کر عائشہ رضی اللہ عنہا کے حجرے کے پاس لے آئے۔ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے عائشہ رضی اللہ عنہا کو سلام عرض کیا اور کہا کہ: ”عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ اجازت طلب کر رہے ہیں۔“ ام المؤمنین رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ”انہیں یہیں دفن کیا جائے“، چنانچہ انہیں وہیں ان کے دونوں ساتھیوں کے ساتھ دفن کر دیا گیا۔ جب لوگ ان کے دفن سے فارغ ہوئے تو نامزد کردہ لوگ جمع ہوئے۔ عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”تم اپنی رائے تین حضرات کے حوالے کر دو۔“ زبیر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ: ”میں اپنا حق علی رضی اللہ عنہ کے سپرد کرتا ہوں۔“ طلحہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ: ”میں نے اپنی رائے کا حق عثمان رضی اللہ عنہ کو سونپا۔“ سعد رضی اللہ عنہ نے کہا کہ: ”میں نے اپنا معاملہ عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ کے حوالے کیا۔“ عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ نے عثمان رضی اللہ عنہ اور علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”آپ دونوں میں سے کون امرِ خلافت سے دستبردار ہوتا ہے، ہم انتخاب کا معاملہ اسے سونپ دیں گے۔ اللہ تعالیٰ اس کا نگران ہوگا اور حقوقِ اسلام کی ذمہ داری اس پر لازم ہوگی، لہٰذا دونوں میں سے ہر ایک اپنے سے افضل پر غور کرے۔“ اس پر یہ دونوں حضرات خاموش ہو گئے تو عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”کیا آپ حضرات اس انتخاب کی ذمہ داری مجھ پر ڈالتے ہیں؟ اللہ کی قسم! میں تم سے افضل کا انتخاب کرنے میں کوتاہی نہیں کروں گا۔“ ان دونوں حضرات نے کہا: ”ہاں (آپ ایسا کریں)۔“ اس کے بعد عبدالرحمٰن رضی اللہ عنہ نے ان میں سے ایک کا ہاتھ پکڑ کر کہا کہ: ”آپ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قرابت داری اور اسلام میں قدامت کا وہ حق حاصل ہے جو آپ جانتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کا نگہبان ہے۔ اگر میں آپ کو خلیفہ بنا دوں تو آپ نے عدل و انصاف کرنا ہوگا اور اگر عثمان کو خلیفہ بنا دوں تو ان کی بات سننی ہوگی اور ان کی اطاعت کرنی ہوگی۔“ پھر دوسرے (عثمان رضی اللہ عنہ) کو تنہائی میں لے گئے اور ان سے بھی اسی طرح کہا۔ اور جب دونوں سے عہد و پیمان لے لیا تو فرمایا: ”اے عثمان! اپنا ہاتھ اٹھاؤ“، چنانچہ پہلے انہوں نے ان سے بیعت کی، پھر علی رضی اللہ عنہ نے ان سے بیعت کی، پھر اہل دار آئے انہوں نے آپ کی بیعت کی (الغرض سب نے بیعت کی)۔ [صحيح البخاري/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 3700]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 4888
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ يَعْنِي ابْنَ عَيَّاشٍ، عَنْ حُصَيْنٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أُوصِي الْخَلِيفَةَ بِالْمُهَاجِرِينَ الْأَوَّلِينَ أَنْ يَعْرِفَ لَهُمْ حَقَّهُمْ، وَأُوصِي الْخَلِيفَةَ بِالْأَنْصَارِ الَّذِينَ تَبَوَّءُوا الدَّارَ وَالْإِيمَانَ مِنْ قَبْلِ أَنْ يُهَاجِرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنْ يَقْبَلَ مِنْ مُحْسِنِهِمْ، وَيَعْفُوَ عَنْ مُسِيئِهِمْ".
ہم سے احمد بن یونس بیان کیا، کہا ہم سے ابوبکر نے بیان کیا، ان سے حصین نے، ان سے عمرو بن میمون نے بیان کیا کہ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے (زخمی ہونے کے بعد انتقال سے پہلے) فرمایا تھا میں اپنے بعد ہونے والے خلیفہ کو مہاجرین اولین کے بارے میں وصیت کرتا ہوں کہ وہ ان کا حق پہچانے اور میں اپنے بعد ہونے والے خلیفہ کو انصار کے بارے میں وصیت کرتا ہوں جو دارالسلام اور ایمان میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہجرت سے پہلے ہی سے قرار پکڑے ہوئے ہیں یہ کہ ان میں جو نیکوکار ہیں ان کی عزت کرے اور ان کے غلط کاروں سے درگزر کرے۔ [صحيح البخاري/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 4888]
حضرت عمرو بن میمون رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں ہونے والے خلیفہ کو وصیت کرتا ہوں کہ وہ اولین مہاجرین کا حق پہچانے اور اس خلیفہ کو انصار کے متعلق بھی وصیت کرتا ہوں کہ وہ ان کے حق کو پہچانے جنہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ہجرت سے پہلے مدینہ طیبہ میں جگہ پکڑی اور ایمان کو سنبھالا۔ اس (خلیفے) پر لازم ہے کہ وہ انصار میں سے جو نیک ہوں ان کی قدر کرے اور جو گناہ گار ہیں ان کی برائی سے درگزر کرے۔“ [صحيح البخاري/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 4888]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 3
حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ، عَنْ مَالِكٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ إِنَّمَا انْصَرَفَ بِالنَّاسِ عَنْ حَدِيثِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ.
سالم بن عبداللہ نے بیان کیا کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سیدنا عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ کی حدیث کو (مدنظر) رکھتے ہوئے لوگوں کو واپس لے گئے۔ [مسند عبدالرحمن بن عوف/حدیث: 3]
حدیث نمبر: 6108
[ 9 ] بَابُ مَنَاقِبِ الْعَشَرَةِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ الْفَصْلُ الْأَوَّلُ 6108 - عَنْ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: مَا أَحَدٌ أَحَقَّ بِهَذَا الْأَمْرِ مِنْ هَؤُلَاءِ النَّفَرِ الَّذِينَ تُوُفِّيَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ عَنْهُمْ رَاضٍ، فَسَمَّى عَلِيًّا، وَعُثْمَانَ، وَالزُّبَيْرَ، وَطَلْحَةَ، وَسَعْدًا، وَعَبْدَ الرَّحْمَنِ . رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.
عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ان حضرات کے سوا جن سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مرتے دم تک خوش رہے، اس امرِ خلافت کا کوئی شخص حق دار نہیں، انہوں نے ان کے نام گنوائے: علی، عثمان، زبیر، طلحہ، سعد اور عبد الرحمن رضی اللہ عنہم۔ رواہ البخاری۔ [مشكوة المصابيح/كتاب المناقب/حدیث: 6108]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه البخاري (3700)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
ترقیم عوامۃ: 11980 ترقیم الشثری: -- 12219
حدثنا حدثنا ابن فضيل، عن حصين، عن عمرو بن ميمون، ان عمر ، قال لعبد الله بن عمر:" اذهب إلى عائشة فسلم وقل: يستاذن عمر بن الخطاب ان يدفن مع صاحبيه، فاتاها عبد الله فوجدها قاعدة تبكي , فسلم ثم قال: يستاذن عمر بن الخطاب ان يدفن مع صاحبيه، فقالت: قد كنت والله اريده لنفسي , ولاوثرنه اليوم على نفسي"
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (لنفسه).
(٢) منقطع؛ عمرو بن ميمون لم يسمع عمر.
حضرت عمرو بن میمون فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے فرمایا: امی عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس جاؤ ان کو میرا سلام دو اور عرض کرو عمر اس بات کی اجازت چاہتا ہے کہ اس کو اس کے ساتھیوں کے ساتھ دفن کیا جائے، حضرت عبد اللہ جب ان کے پاس آئے ان کو بیٹھ کر روتے ہوئے پایا، آپ نے ان پر سلام عرض کیا اور فرمایا حضرت عمر اپنے ساتھیوں کے ساتھ دفن ہونے کی اجازت چاہتے ہیں؟ آپ نے فرمایا اللہ کی قسم! وہ جگہ میں نے اپنے لیے رکھی تھی لیکن میں آج حضرت عمر کو اپنے نفس پر ترجیح دیتی ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12219]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1392، 3052، 3700، 4888، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6917، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 11517، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 4093، 5339، 5338، 7182، 12542، 12779، 12804، 16113، 16676، 18809، 20285، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 205، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 3900، 3898، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 2740، 10135، 19404، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 4743، 34909، 39841، 39846، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4957، والطبراني فى «الكبير» برقم: 77، 320، ترقيم محمد عوامة: 11980»
ترقیم عوامۃ: 38214 ترقیم الشثری: -- 39842
حدثنا ابن فضيل عن حصين عن عمرو بن ميمون قال: جئت وإذا عمر واقف على حذيفة وعثمان بن حنيف ، فقال: تخافان ان تكونا حملتما الارض ما لا تطيق؟ فقال حذيفة: لو شئت لاضعفت ارضي، وقال عثمان: لقد حملت ارضي امرا هي له مطيقة، وما فيها كثير فضل، فقال: انظرا ما لديكما ان تكونا حملتما الارض ما لا تطيق، ثم قال: والله لئن سلمني الله لادعن ارامل اهل العراق لا يحتجن بعدي إلى احد ابدا، قال: فما اتت عليه إلا اربعة حتى اصيب.
[2] - [قال] : وكان إذا دخل المسجد قام بين الصفوف فقال: استووا، فإذا استووا تقدم فكبر، قال: فلما كبر طعن مكانه، قال فسمعته يقول: قتلني الكلب او اكلني الكلب، قال عمرو: ما ادري ايهما قال؟ وما بيني وبينه غير ابن عباس، فاخذ عمر بيد عبد الرحمن بن عوف فقدمه وطار العلج وبيده سكين ذات طرفين، ما يمر برجل يمينا ولا شمالا إلا طعنه حتى اصاب منهم ثلاثة عشر رجلا، فمات منهم تسعة، قال: فلما راى ذلك رجل من المسلمين طرح عليه برنسا لياخذه، فلما ظن انه ماخوذ نحر نفسه.
[3] - قال فصلينا الفجر صلاة خفيفة، قال: فاما نواحي المسجد فلا يدرون ما الامر إلا انهم حيث فقدوا صوت عمر جعلوا يقولون: سبحان الله مرتين، فلما انصرفوا كان اول من دخل عليه ابن عباس فقال: انظر من قتلني؟ قال: فجال ساعة، ثم جاء فقال: غلام المغيرة الصناع، وكان نجارا، قال: فقال عمر: الحمد لله الذي لم يجعل منيتي بيد رجل يدعي الإسلام، قاتله الله، لقد امرت به معروفا، قال: ثم قال لابن عباس: لقد كنت انت وابوك تحبان ان تكثر العلوج بالمدينة، قال: فقال ابن عباس: إن شئت فعلنا، فقال: بعدما تكلموا بكلامكم وصلوا صلاتكم ونسكوا نسككم؟
[4] - قال: فقال له الناس: ليس عليك باس، قال: فدعا بنبيذ فشرب فخرج من جرحه، ثم دعا بلبن فشربه فخرج من جرحه، فظن انه الموت، فقال لعبد الله بن عمر: انظر ما علي من الدين فاحسبه، فقال: ستة وثمانين الفا، فقال: إن وفى بها مال آل عمر فادها عني من اموالهم، وإلا فسل بني عدي بن كعب، فإن تف من اموالهم وإلا فسل قريشا ولا تعدهم إلى غيرهم، فادها عني.
[5] - اذهب إلى عائشة ام المؤمنين فسلم وقل: يستاذن عمر بن الخطاب - ولا تقل: امير المؤمنين، فإني لست لهم اليوم بامير - ان يدفن مع صاحبيه؟ قال: فاتاها عبد الله بن عمر فوجدها قاعدة تبكي، فسلم، ثم قال: يستاذن عمر بن الخطاب ان يدفن مع صاحبيه، قالت: قد والله كنت اريده لنفسي، ولاوثرنه اليوم على نفسي، فلما جاء قيل: هذا عبد الله بن عمر، قال: فقال: ارفعاني، فاسنده رجل إليه فقال: ما لديك؟ قال: اذنت لك، قال: فقال عمر: ما كان شيء اهم عندي من ذلك، ثم قال: إذا انا مت فاحملوني على سريري، ثم استاذن فقل: يستاذن عمر بن الخطاب، فإن اذنت لك فادخلني، وإن لم تاذن فردني إلى مقابر المسلمين، قال: فلما حمل كان الناس لم تصبهم مصيبة إلا يومئذ، قال: فسلم عبد الله بن عمر وقال: يستاذن عمر بن الخطاب؟ فاذنت له حيث اكرمه الله مع رسول الله صلى الله عليه وسلم ومع ابي بكر.
[6] - فقالوا له حين حضره الموت: استخلف، فقال: لا اجد احدا احق بهذا الامر من هؤلاء النفر الذين توفي رسول الله صلى الله عليه وسلم وهو عنهم راض، فايهم استخلفوا فهو الخليفة بعدي، فسمى عليا وعثمان وطلحة والزبير وعبد الرحمن بن عوف وسعدا، فإن اصابت سعدا فذلك، وإلا فايهم استخلف فليستعن به، فإني لم انزعه عن عجز ولا خيانة. قال: وجعل عبد الله بن عمر يشاور معهم وليس له من الامر شيء.
[7] - قال: فلما اجتمعوا قال عبد الرحمن بن عوف : اجعلوا امركم إلى ثلاثة نفر، قال: فجعل الزبير امره إلى علي، وجعل طلحة امره إلى عثمان، وجعل سعد امره إلى عبد الرحمن، قال: فاتمر اولئك الثلاثة حين جعل الامر إليهم، قال: فقال عبد الرحمن: ايكم يتبرؤ من الامر؟ ويجعل الامر إلي، ولكم الله علي ان لا آلو عن افضلكم وخيركم للمسلمين؟ [فاسكت الشيخان: علي وعثمان ، فقال عبد الرحمن: تجعلانه إلي وانا اخرج منها فوالله لا آلوكم عن افضلكم وخيركم للمسلمين] ، قالوا: نعم، فخلا بعلي فقال: إن لك من القرابة من رسول الله صلى الله عليه وسلم والقدم، ولي الله عليك لئن استخلفت لتعدلن، ولئن استخلف عثمان لتسمعن ولتطيعن؟ قال: فقال: نعم، قال: وخلا بعثمان فقال مثل ذلك، فقال له عثمان: نعم، ثم قال: يا عثمان، ابسط يدك، فبسط يده فبايعه وبايعه علي والناس.
[8] - ثم قال عمر: اوصي الخليفة من بعدي بتقوى الله والمهاجرين الاولين ان يعرف لهم حقهم، ويعرف لهم حرمتهم، واوصيه باهل الامصار خيرا، فإنهم ردء الإسلام وغيظ العدو، وجباة الاموال ان لا يؤخذ منهم فيؤهم إلا عن رضا منهم، واوصيه بالانصار خيرا: الذين تبوءوا الدار والإيمان ان يقبل من محسنهم، [ويتجاوز عن مسيئهم] واوصيه بالاعراب خيرا فإنهم اصل العرب ومادة الإسلام، ان يؤخذ من حواشي اموالهم فترد على فقرائهم، واوصيه بذمة الله وذمة رسوله ان يوفي لهم بعهدهم وان لا يكلفوا إلا طاقتهم [وان يقاتل من وراءهم] .
ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد
[2] - [قال] : وكان إذا دخل المسجد قام بين الصفوف فقال: استووا، فإذا استووا تقدم فكبر، قال: فلما كبر طعن مكانه، قال فسمعته يقول: قتلني الكلب او اكلني الكلب، قال عمرو: ما ادري ايهما قال؟ وما بيني وبينه غير ابن عباس، فاخذ عمر بيد عبد الرحمن بن عوف فقدمه وطار العلج وبيده سكين ذات طرفين، ما يمر برجل يمينا ولا شمالا إلا طعنه حتى اصاب منهم ثلاثة عشر رجلا، فمات منهم تسعة، قال: فلما راى ذلك رجل من المسلمين طرح عليه برنسا لياخذه، فلما ظن انه ماخوذ نحر نفسه.
[3] - قال فصلينا الفجر صلاة خفيفة، قال: فاما نواحي المسجد فلا يدرون ما الامر إلا انهم حيث فقدوا صوت عمر جعلوا يقولون: سبحان الله مرتين، فلما انصرفوا كان اول من دخل عليه ابن عباس فقال: انظر من قتلني؟ قال: فجال ساعة، ثم جاء فقال: غلام المغيرة الصناع، وكان نجارا، قال: فقال عمر: الحمد لله الذي لم يجعل منيتي بيد رجل يدعي الإسلام، قاتله الله، لقد امرت به معروفا، قال: ثم قال لابن عباس: لقد كنت انت وابوك تحبان ان تكثر العلوج بالمدينة، قال: فقال ابن عباس: إن شئت فعلنا، فقال: بعدما تكلموا بكلامكم وصلوا صلاتكم ونسكوا نسككم؟
[4] - قال: فقال له الناس: ليس عليك باس، قال: فدعا بنبيذ فشرب فخرج من جرحه، ثم دعا بلبن فشربه فخرج من جرحه، فظن انه الموت، فقال لعبد الله بن عمر: انظر ما علي من الدين فاحسبه، فقال: ستة وثمانين الفا، فقال: إن وفى بها مال آل عمر فادها عني من اموالهم، وإلا فسل بني عدي بن كعب، فإن تف من اموالهم وإلا فسل قريشا ولا تعدهم إلى غيرهم، فادها عني.
[5] - اذهب إلى عائشة ام المؤمنين فسلم وقل: يستاذن عمر بن الخطاب - ولا تقل: امير المؤمنين، فإني لست لهم اليوم بامير - ان يدفن مع صاحبيه؟ قال: فاتاها عبد الله بن عمر فوجدها قاعدة تبكي، فسلم، ثم قال: يستاذن عمر بن الخطاب ان يدفن مع صاحبيه، قالت: قد والله كنت اريده لنفسي، ولاوثرنه اليوم على نفسي، فلما جاء قيل: هذا عبد الله بن عمر، قال: فقال: ارفعاني، فاسنده رجل إليه فقال: ما لديك؟ قال: اذنت لك، قال: فقال عمر: ما كان شيء اهم عندي من ذلك، ثم قال: إذا انا مت فاحملوني على سريري، ثم استاذن فقل: يستاذن عمر بن الخطاب، فإن اذنت لك فادخلني، وإن لم تاذن فردني إلى مقابر المسلمين، قال: فلما حمل كان الناس لم تصبهم مصيبة إلا يومئذ، قال: فسلم عبد الله بن عمر وقال: يستاذن عمر بن الخطاب؟ فاذنت له حيث اكرمه الله مع رسول الله صلى الله عليه وسلم ومع ابي بكر.
[6] - فقالوا له حين حضره الموت: استخلف، فقال: لا اجد احدا احق بهذا الامر من هؤلاء النفر الذين توفي رسول الله صلى الله عليه وسلم وهو عنهم راض، فايهم استخلفوا فهو الخليفة بعدي، فسمى عليا وعثمان وطلحة والزبير وعبد الرحمن بن عوف وسعدا، فإن اصابت سعدا فذلك، وإلا فايهم استخلف فليستعن به، فإني لم انزعه عن عجز ولا خيانة. قال: وجعل عبد الله بن عمر يشاور معهم وليس له من الامر شيء.
[7] - قال: فلما اجتمعوا قال عبد الرحمن بن عوف : اجعلوا امركم إلى ثلاثة نفر، قال: فجعل الزبير امره إلى علي، وجعل طلحة امره إلى عثمان، وجعل سعد امره إلى عبد الرحمن، قال: فاتمر اولئك الثلاثة حين جعل الامر إليهم، قال: فقال عبد الرحمن: ايكم يتبرؤ من الامر؟ ويجعل الامر إلي، ولكم الله علي ان لا آلو عن افضلكم وخيركم للمسلمين؟ [فاسكت الشيخان: علي وعثمان ، فقال عبد الرحمن: تجعلانه إلي وانا اخرج منها فوالله لا آلوكم عن افضلكم وخيركم للمسلمين] ، قالوا: نعم، فخلا بعلي فقال: إن لك من القرابة من رسول الله صلى الله عليه وسلم والقدم، ولي الله عليك لئن استخلفت لتعدلن، ولئن استخلف عثمان لتسمعن ولتطيعن؟ قال: فقال: نعم، قال: وخلا بعثمان فقال مثل ذلك، فقال له عثمان: نعم، ثم قال: يا عثمان، ابسط يدك، فبسط يده فبايعه وبايعه علي والناس.
[8] - ثم قال عمر: اوصي الخليفة من بعدي بتقوى الله والمهاجرين الاولين ان يعرف لهم حقهم، ويعرف لهم حرمتهم، واوصيه باهل الامصار خيرا، فإنهم ردء الإسلام وغيظ العدو، وجباة الاموال ان لا يؤخذ منهم فيؤهم إلا عن رضا منهم، واوصيه بالانصار خيرا: الذين تبوءوا الدار والإيمان ان يقبل من محسنهم، [ويتجاوز عن مسيئهم] واوصيه بالاعراب خيرا فإنهم اصل العرب ومادة الإسلام، ان يؤخذ من حواشي اموالهم فترد على فقرائهم، واوصيه بذمة الله وذمة رسوله ان يوفي لهم بعهدهم وان لا يكلفوا إلا طاقتهم [وان يقاتل من وراءهم] .
ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (حسين).
(٢) في [أ، ب]: زيادة (إذا).
(٣) في [أ، ب]: (كبير).
(٤) سقط من: [ي].
(٥) سقط من: [هـ].
(٦) في [ع]: (قال).
(٧) في [ع]: (كلمني).
(٨) في [ع]: (فما).
(٩) في [ع]: (إلا غير).
(١٠) سقط من: [ع].
(١١) في [أ، ب، س، ط]: (وكان).
(١٢) في [أ، ب]: (الصبح).
(١٣) سقط من: [أ، ب].
(١٤) في [أ، ب]: زيادة (طرح).
(١٥) سقط من: [ع].
(١٦) في [ب]: (جال).
(١٧) سقط من: [أ، ب].
(١٨) في [س، ق]: (يكثر).
(١٩) في [ي]: بياض.
(٢٠) في [ع]: (بصلاتكم)، وفي [ي]: بياض.
(٢١) في [ي]: بياض.
(٢٢) سقط من: [أ، ب].
(٢٣) في [ي]: بياض.
(٢٤) في [ب]: (بلب).
(٢٥) في [ي]: بياض.
(٢٦) في [أ]: (فاحسبيه).
(٢٧) في [س]: (سنة).
(٢٨) في [ع]: (ألف).
(٢٩) في [ع]: (أوفاتها)، وفي [جـ]: (وفا بها).
(٣٠) سقط من: [أ، ب].
(٣١) في [س]: (بقي)، وفي [أ، ط، هـ]: (تفي).
(٣٢) في [ع]: (قودها).
(٣٣) في [هـ]: (تقتل).
(٣٤) في [ق، هـ]: زيادة (ثم قف بي على الباب).
(٣٥) سقط من: [س].
(٣٦) في [ع]: (فقال).
(٣٧) في [أ، ب]: (إستأذن).
(٣٨) في [ع]: (رسوله).
(٣٩) سقط من: [ع].
(٤٠) في [ع]: (بأيهم).
(٤١) سقط من: [ع].
(٤٢) في [أ، ب، س]: (يشاورونه)، وفي [ق، ي]: (يشاور).
(٤٣) في [ع]: (لهم).
(٤٤) في [س]: بياض.
(٤٥) في [ع]: (وأخيركم).
(٤٦) في [هـ]: زيادة (فاسكت الشيخان علي وعثمان، فقال عبد الرحمن: تجعلانه إليّ، وأنا أخرج منها، فواللَّه لا ألو عن أفضلكم وخيركم للمسلمين).
(٤٧) في [ع]: تكررت.
(٤٨) سقط من: [ع].
(٤٩) في [ع]: (هم).
(٥٠) في [ع]: (هم).
(٥١) في [ع]: (خير).
(٥٢) في [ق، هـ]: زيادة (ويتجاوز عن مسيئهم).
(٥٣) في [ق، هـ]: زيادة (وأن يقاتل من وارءهم).
(٥٤) صحيح؛ أخرجه البخاري (٣٧٠٠)، وابن حبان (٦٩١٧).
حضرت عمرو بن میمون سے روایت ہے کہ میں آیا تو میں نے دیکھا کہ حضرت عمر، حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ اور عثمان بن حنیف کے پاس کھڑے ہوئے ہیں اور فرما رہے ہیں۔ تم خوف کرو کہ تم نے زمین کو اس قدر عوض پر دیا ہے جو وسعت سے زیادہ ہے۔ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے کہا۔ اگر میں چاہوں تو اپنی زمین کو دو چند (عوض پر) کر دوں اور حضرت عثمان نے کہا۔ میں نے اپنی زمین کو ایسے معاملہ کے عوض میں رکھا جو اس کے مطابق ہے اور اس میں بہت زیادہ اضافہ نہیں ہے۔ حضرت عمر نے فرمایا۔ تم دونوں دیکھ لو کہ تمہارے پاس کیا ہے، کہیں تم نے زمین پر اس کی طاقت سے زیادہ بوجھ تو نہیں ڈال دیا۔ پھر فرمایا۔ اگر اللہ تعالیٰ نے مجھے سلامت رکھا تو میں اہل عراق کی بیواؤں کو ایسی حالت میں چھوڑوں گا کہ میرے بعد وہ کسی اور کی محتاج نہیں ہوں گی۔ راوی کہتے ہیں: پھر حضرت عمر چار دن ہی گزرے تھے کہ انہیں شہید کردیا گیا۔ 2۔ راوی کہتے ہیں: حضرت عمر جب مسجد میں داخل ہوتے تو آپ صفوں کے درمیان کھڑے ہوجاتے اور فرماتے۔ (صفوں میں) سیدھے ہو جاؤ۔ پس جب لوگ سیدھے ہوجاتے تو آپ آگے بڑھتے اور تکبیر کہتے۔ راوی کہتے ہیں۔ پھر (جب ایک صبح) آپ نے نماز شروع کی تو آپ کی جگہ وار کیا گیا۔ راوی کہتے ہیں: پس میں نے آپ کو کہتے سُنا۔ مجھے کتے نے قتل کر ڈالا - یا - مجھے کُتّے نے کھالیا۔ راوی عمروکہتے ہیں۔ مجھے معلوم نہیں کہ کیا کہا؟ میرے اور ان کے درمیان حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے علاوہ کوئی نہ تھا۔ پھر حضرت عمر نے عبد الرحمان بن عوف کو ہاتھ سے پکڑا اور آگے کر دیا - وہ قاتل دوڑنے لگا جبکہ اس کے ہاتھ میں دو دھاری چھری تھی وہ دائیں بائیں جس آدمی کے پاس سے گزرتا اس کو مارتا جاتا یہاں تک کہ اس نے تیرہ لوگوں کو زخمی کردیا۔ پھر ان زخمیوں میں سے نو افراد وفات بھی پا گئے۔ راوی کہتے ہیں۔ پس جب یہ منظر ایک مسلمان نے دیکھا تو اس نے اس کو پکڑنے کے لئے اس پر ایک بڑی چادر ڈال دی۔ پھر جب اس قاتل کو یہ یقین ہوگیا کہ وہ پکڑا جائے گا تو اس نے خود کو ذبح کرلیا۔ 3۔ راوی کہتے ہیں: پس ہم نے فجر کی ہلکی سی نماز ادا کی۔ راوی کہتے ہیں: مسجد کے کناروں والے لوگوں کو پتہ ہی نہیں لگا کہ کیا معاملہ ہوا ہے۔ ہاں جب انہوں نے حضرت عمر (کی آواز) کو نہ پایا تو یہ کہنا شروع کیا۔ سبحان اللہ! سبحان اللہ! پھر جب لوگ چلے گئے تو پہلا شخص جو حضرت عمر کے پاس آیا وہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما تھے۔ حضرت عمر نے (ان سے) کہا۔ دیکھو (معلوم کرو) مجھے کس نے قتل کیا ہے؟ راوی کہتے ہیں: حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما تھوڑا سا گھوم کر واپس آئے اور بتایا۔ حضرت مغیرۃ کے کاریگر غلام نے۔ اور یہ غلام بڑھئی تھا۔ راوی کہتے ہیں۔ اس پر حضرت عمر نے فرمایا: تمام تعریفیں اس ذات کے لئے ہیں جس نے میری موت کسی ایسے آدمی کے ہاتھ سے واقع نہیں کی جو اسلام کا دعویدار ہو۔ اللہ تعالیٰ اس کو ہلاک کرے۔ یقینا میں نے اس کو بھلائی کا حکم دیا تھا۔ راوی کہتے ہیں: پھر حضرت عمر نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے کہا۔ تحقیق تم اور تمہارے والد اس بات کو پسند کرتے تھے کہ مدینہ منورہ میں علوج زیادہ ہوں۔ راوی کہتے ہیں۔ ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا۔ اگر آپ چاہتے ہیں تو ہم یہ کرتے۔”انہوں نے کہا کہ بعد اس کے کہ وہ تمہاری زبان بولنے لگے، تمہاری نماز پڑھنے لگے اور تمہارے نسک ادا کرنے لگے۔“ 4۔ راوی کہتے ہیں: لوگوں نے حضرت عمر سے کہا۔ آپ کو کوئی (بڑا) مسئلہ نہیں ہے۔ راوی کہتے ہیں: پھر حضرت عمر نے نبیذ منگوائی اور اس کو پیا لیکن وہ آپ کے زخموں سے باہر نکل گئی۔ پھر حضرت عمر نے دودھ منگوایا اور اس کو پیا لیکن وہ بھی آپ کے زخموں سے باہر نکل گیا۔ چناچہ آپ کو موت کا یقین ہوگیا۔ تو آپ نے عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے کہا۔ مجھ پر جو قرض ہے اس کو دیکھو اور اس کا حساب کرو۔ ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا۔ چھیاسی ہزار ہے۔ حضرت عمر نے فرمایا۔ اگر یہ قرض آلِ عمر کے مال سے پورا ہوجائے تو میری طرف سے ان کے اموال میں سے اس قرض کو ادا کردو۔ وگرنہ بنو عدی بن کعب سے مانگ لینا۔ پھر اگر یہ قرض ان کے اموال سے پورا ہوجائے تو ٹھیک وگرنہ قریش سے مانگ لینا اور ان کے سوا اور کسی سے نہ مانگنا۔ اور یہ میری طرف سے قرضہ ادا کردینا۔ 5۔ ام المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی طرف جاؤ اور (انہیں) سلام کرو اور کہو۔ عمر بن خطاب - امیر المؤمنین کا لفظ نہ کہنا کیونکہ میں اس وقت لوگوں کا امیر نہیں ہوں - اپنے دونوں ساتھیوں (آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ابوبکر) کے ساتھ دفن کئے جانے کی اجازت مانگتا ہے۔ راوی کہتے ہیں: پس حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس عبداللہ بن عمر آئے تو انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو بیٹھے روتے پایا۔ ابن عمر رضی اللہ عنہما نے سلام کیا پھر کہا۔ عمر بن خطاب اپنے ساتھیوں کے ہمراہ فن کئے جانے کی اجازت مانگتے ہیں۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا۔ خدا کی قسم! میں تو اس بات کو اپنے لئے چاہتی تھی (یعنی حجرہ میں دفن ہونا) لیکن میں آج اس رات (حجر ہ میں دفن ہونا) میں عمر فاروق کو اپنے اوپر ترجحب دیتی ہوں۔ پھر جب حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما واپس آئے تو کہا گیا۔ یہ عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما (واپس آگئے) ہیں۔ راوی کہتے ہیں: حضرت عمر نے فرمایا: مجھے اٹھاؤ۔ چناچہ ایک آدمی نے آپ کو اپنے ساتھ سہارا دیا۔ آپ نے پوچھا: تمہارے پاس کیا (خبر) ہے؟ انہوں نے کہا: انہوں نے آپ کو اجازت دے دی ہے۔ راوی کہتے ہیں: حضرت عمر نے فرمایا: میرے نزدیک اس سے زیادہ اہم کوئی چیز نہیں تھی۔ پھر فرمایا: جب میں مر جاؤں تو مجھے میری چارپائی پر اٹھا لینا، پھر اجازت مانگنا اور کہنا: عمر بن خطاب اجازت مانگتے ہیں۔ پس اگر وہ تمہیں اجازت دے دیں تو مجھے اندر لے جانا اور اگر اجازت نہ دیں تو مجھے مسلمانوں کے قبرستان کی طرف لوٹا دینا۔ راوی کہتے ہیں: جب آپ کو اٹھایا گیا تو یوں لگتا تھا کہ لوگوں پر اس دن سے پہلے کوئی مصیبت نہیں آئی۔ راوی کہتے ہیں: حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے سلام کیا اور کہا: عمر بن خطاب اجازت مانگتے ہیں۔ پس انہوں نے اجازت دے دی، وہاں جہاں اللہ تعالیٰ نے آپ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت ابوبکر کے ساتھ اعزاز بخشا۔ 6۔ جب آپ کی موت کا وقت آیا تو لوگوں نے آپ سے کہا: خلیفہ مقرر کردیں۔ آپ نے فرمایا: میں اس معاملہ کا ان لوگوں سے زیادہ کسی کو حق دار نہیں پاتا جن سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس حال میں وفات پا گئے کہ آپ ان سے راضی تھے۔ پس وہ جس کو بھی خلیفہ بنا لیں وہی میرے بعد خلیفہ ہوگا۔ چناچہ آپ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ، حضرت عثمان، حضرت طلحہ، حضرت زبیر، حضرت عبد الرحمان بن عوف اور حضرت سعد کا نام لیا۔ پس اگر خلافت سعد کو مل جائے تو ٹھیک، ورنہ جو بھی خلیفہ بنایا جائے وہ ان سے مدد لے، کیونکہ میں نے انہیں کسی عاجزی یا خیانت کی وجہ سے معزول نہیں کیا تھا۔ راوی کہتے ہیں: اور حضرت عبد اللہ بن عمر کو ان کے ساتھ مشورہ میں شامل کیا گیا مگر اس معاملہ میں ان کا کوئی حصہ نہیں تھا۔ 7۔ راوی کہتے ہیں: جب یہ حضرات جمع ہوئے تو حضرت عبد الرحمان بن عوف نے کہا: اپنا معاملہ تین آدمیوں کے سپرد کردو۔ چناچہ حضرت زبیر نے اپنا معاملہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے سپرد کیا، حضرت طلحہ نے اپنا معاملہ حضرت عثمان کے سپرد کیا اور حضرت سعد نے اپنا معاملہ حضرت عبد الرحمان کے سپرد کیا۔ جب معاملہ ان تینوں کے سپرد ہوگیا تو انہوں نے باہم مشورہ کیا۔ حضرت عبد الرحمان نے کہا: تم میں سے کون اس معاملہ سے دستبردار ہو کر اسے میرے سپرد کرتا ہے؟ اور میں تمہیں اللہ کا عہد دیتا ہوں کہ میں مسلمانوں کے لئے تم میں سے افضل اور بہتر کو چننے میں کوئی کوتاہی نہیں کروں گا۔ انہوں نے کہا: ہاں۔ پھر وہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ تنہائی میں گئے اور کہا: آپ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے قرابت اور (اسلام میں) سبقت حاصل ہے۔ میرے لئے آپ پر اللہ کا عہد ہے کہ اگر آپ کو خلیفہ بنایا گیا تو آپ ضرور عدل کریں گے اور اگر عثمان کو خلیفہ بنایا گیا تو آپ ضرور سنیں گے اور اطاعت کریں گے۔ انہوں نے کہا: ہاں۔ پھر وہ حضرت عثمان کے ساتھ تنہائی میں گئے اور ان سے بھی یہی کہا تو حضرت عثمان نے کہا: ہاں۔ پھر انہوں نے کہا: اے عثمان! اپنا ہاتھ پھیلائیں۔ چناچہ انہوں نے اپنا ہاتھ پھیلایا تو انہوں نے ان کی بیعت کی اور حضرت علی رضی اللہ عنہ اور لوگوں نے بھی ان کی بیعت کی۔ 8۔ پھر حضرت عمر نے فرمایا: میں اپنے بعد والے خلیفہ کو اللہ سے ڈرنے کی وصیت کرتا ہوں اور مہاجرین اولین کے بارے میں کہ وہ ان کا حق پہچانے اور ان کی حرمت پہچانے۔ اور میں اسے شہروں والوں کے ساتھ بھلائی کی وصیت کرتا ہوں کیونکہ وہ اسلام کا سہارا، دشمن کے لئے باعث غیظ اور مال جمع کرنے والے ہیں، اور یہ کہ ان سے ان کا فئی ان کی رضا مندی کے بغیر نہ لیا جائے۔ اور میں اسے انصار کے ساتھ بھلائی کی وصیت کرتا ہوں جنہوں نے دار ہجرت اور ایمان میں ٹھکانہ بنایا، کہ ان کے نیک لوگوں سے قبول کرے۔ اور میں اسے دیہاتیوں کے ساتھ بھلائی کی وصیت کرتا ہوں کیونکہ وہ عرب کی اصل اور اسلام کا مادہ ہیں، کہ ان کے کم تر اموال میں سے لیا جائے اور ان کے فقراء پر لوٹا دیا جائے۔ اور میں اسے اللہ کے ذمہ اور اس کے رسول کے ذمہ کی وصیت کرتا ہوں کہ ان کے عہد کو پورا کیا جائے اور انہیں ان کی طاقت سے زیادہ مکلف نہ کیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39842]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1392، 3052، 3700، 4888، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6917، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 11517، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 4093، 5339، 5338، 7182، 12542، 12779، 12804، 16113، 16676، 18809، 20285، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 205، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 3900، 3898، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 2740، 10135، 19404، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 4743، 12221، 34909، 39846، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4957، والطبراني فى «الكبير» برقم: 77، 320، ترقيم محمد عوامة: 38214»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1392، 3052، 3700، 4888، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6917، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 11517، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 4093، 5339، 5338، 7182، 12542، 12779، 12804، 16113، 16676، 18809، 20285، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 205، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 3900، 3898، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 2740، 10135، 19404، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 4743، 12221، 34909، 39846، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4957، والطبراني فى «الكبير» برقم: 77، 320، ترقيم محمد عوامة: 38214»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 6917
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ الْجُمَحِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ حُصَيْنِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيِّ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ ، أَنَّهُ رَأَى عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَبْلَ أَنْ يُصَابَ بِأَيَّامٍ بِالْمَدِينَةِ وَقَفَ عَلَى حُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانِ، وَعُثْمَانَ بْنِ حُنَيْفٍ، فَقَالَ: أَتَخَافَانِ أَنْ تَكُونَا حَمَّلْتُمَا الأَرْضَ مَا لا تُطِيقُ؟ قَالا: حَمَّلْنَاهَا أَمْرًا هِيَ لَهُ مُطِيقَةٌ، وَمَا فِيهَا كَثِيرُ فَضْلٍ، فَقَالَ: انْظُرَا أَنْ لا تَكُونَا حَمَّلْتُمَا الأَرْضَ مَا لا تُطِيقُ؟ فَقَالا: لا، فَقَالَ: لَئِنْ سَلَّمَنِي اللَّهُ، لأَدَعَنَّ أَرَامِلَ أَهْلِ الْعِرَاقِ لا يَحْتَجْنَ إِِلَى أَحَدٍ بَعْدِي، قَالَ: فَمَا أَتَتْ عَلَيْهِ إِِلَى رَابِعَةٌ حَتَّى أُصِيبَ، قَالَ عَمْرُو بْنُ مَيْمُونٍ: وَإِِنِّي لَقَائِمٌ مَا بَيْنِي وَبَيْنَهُ إِِلا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبَّاسٍ غَدَاةَ أُصِيبَ، وَكَانَ إِِذَا مَرَّ بَيْنَ الصَّفَّيْنِ قَامَ بَيْنَهُمَا، فَإِِذَا رَأَى خَلَلا، قَالَ: اسْتَوُوا، حَتَّى إِِذَا لَمْ يَرَ فِيهِمْ خَلَلا تَقَدَّمَ، فَكَبَّرَ، قَالَ: رُبَّمَا قَرَأَ سُورَةَ يُوسُفَ أَوِ النَّحْلِ فِي الرَّكْعَةِ الأُولَى، حَتَّى يَجْتَمِعَ النَّاسُ، قَالَ: فَمَا كَانَ إِِلا أَنْ كَبَّرَ، فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: قَتَلَنِي الْكَلْبُ أَوْ أَكَلَنِي الْكَلْبُ حِينَ طَعَنَهُ وَطَارَ الْعِلْجُ بِسِكِّينٍ ذِي طَرَفَيْنِ، لا يَمُرُّ عَلَى أَحَدٍ يَمِينًا وَشِمَالا إِِلا طَعَنَهُ، حَتَّى طَعَنَ ثَلاثَةَ عَشَرَ رَجُلا، فَمَاتَ مِنْهُمْ تِسْعَةٌ، فَلَمَّا رَأَى ذَلِكَ رَجُلٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ، طَرَحَ عَلَيْهِ بُرْنُسًا، فَلَمَّا ظَنَّ الْعِلْجُ أَنَّهُ مَأْخُوذٌ نَحَرَ نَفْسَهُ، وَأَخَذَ عُمَرُ بِيَدِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ فَقَدَّمَهُ، فَأَمَّا مَنْ يَلِي عُمَرَ فَقَدْ رَأَى الَّذِي رَأَيْتُ، وَأَمَّا نَوَاحِي الْمَسْجِدِ فَإِِنَّهُمْ لا يَدْرُونَ مَا الأَمْرُ غَيْرَ أَنَّهُمْ فَقَدُوا صَوْتَ عُمَرَ وَهُمْ يَقُولُونَ: سُبْحَانَ اللَّهِ، سُبْحَانَ اللَّهِ، فَصَلَّى عَبْدُ الرَّحْمَنِ بِالنَّاسِ صَلاةً خَفِيفَةً، فَلَمَّا انْصَرَفُوا، قَالَ: يَا ابْنَ عَبَّاسٍ، انْظُرْ مَنْ قَتَلَنِي؟ فَجَالَ سَاعَةً، ثُمَّ قَالَ: غُلامُ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ، فَقَالَ: قَاتَلَهُ اللَّهُ، لَقَدْ كُنْتُ أَمَرْتُهُ بِمَعْرُوفٍ، ثُمَّ قَالَ: الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي لَمْ يَجْعَلْ مَنِيَّتِي بِيَدِ رَجُلٍ يَدَّعِي الإِِسْلامَ، كُنْتَ أَنْتَ وَأَبُوكَ تُحِبَّانِ أَنْ يَكْثُرَ الْعُلُوجُ بِالْمَدِينَةِ، وَكَانَ الْعَبَّاسُ أَكْثَرَهُمْ رَقِيقًَا، فَاحْتُمِلَ إِِلَى بَيْتِهِ، فَكَأَنَّ النَّاسَ لَمْ تُصِبْهُمْ مُصِيبَةٌ قَبْلُ يَوْمَئِذٍ، فَقَائِلٌ يَقُولُ: نَخَافُ عَلَيْهِ، وَقَائِلٌ يَقُولُ: لا بَأْسَ، فَأُتِيَ بِنَبِيذٍ فَشَرِبَ مِنْهُ، فَخَرَجَ مِنْ جُرْحِهِ، ثُمَّ أُتِيَ بِلَبَنٍ فَشَرِبَ مِنْهُ، فَخَرَجَ مِنْ جُرْحِهِ، فَعَرَفُوا أَنَّهُ مَيِّتٌ، وَوَلَجْنَا عَلَيْهِ، وَجَاءَ النَّاسُ يُثْنُونَ عَلَيْهِ، وَجَاءَ رَجُلٌ شَابٌّ، فَقَالَ:" أَبْشِرْ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ بِبُشْرَى اللَّهِ، قَدْ كَانَ لَكَ مِنْ صُحْبَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقِدَمِ الإِِسْلامِ مَا قَدْ عَمِلْتَ، ثُمَّ اسْتُخْلِفْتَ فَعَدَلْتَ، ثُمَّ شَهَادَةٌ"، قَالَ: يَا ابْنَ أَخِي، وَدِدْتُ أَنَّ ذَلِكَ كَفَافٌ لا عَلَيَّ وَلا لِي، فَلَمَّا أَدْبَرَ الرَّجُلُ إِِذَا إِِزَارُهُ يَمَسُّ الأَرْضَ، فَقَالَ: رُدُّوا عَلَيَّ الْغُلامَ، فَقَالَ: يَا ابْنَ أَخِي، ارْفَعْ ثَوْبَكَ فَإِِنَّهُ أَنْقَى لِثَوْبِكَ، وَأَتْقَى لِرَبِّكَ يَا عَبْدَ اللَّهِ، انْظُرْ مَا عَلَيَّ مِنَ الدَّيْنِ، فَحَسَبُوهُ فَوَجَدُوهُ سِتَّةً وَثَمَانِينَ أَلْفًا، فَقَالَ: إِِنْ وَفَّى مَالُ آلِ عُمَرَ فَأَدِّهِ مِنْ أَمْوَالِهِمْ، وَإِِلا فَسَلْ فِي بَنِي عَدِيِّ بْنِ كَعْبٍ، فَإِِنْ لَمْ يَفِ بِأَمْوَالِهِمْ، فَسَلْ فِي قُرَيْشٍ وَلا تَعْدُهُمْ إِِلَى غَيْرِهِمْ، اذْهَبْ إِِلَى أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ عَائِشَةَ، فَقُلْ لَهَا: يَقْرَأُ عَلَيْكِ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ السَّلامَ، وَلا تَقُلْ: أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، فَإِِنِّي لَسْتُ لِلْمُؤْمِنِينَ بِأَمِيرٍ، فَقُلْ: يَسْتَأْذِنُ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ أَنْ يُدْفَنَ مَعَ صَاحِبَيْهِ، فَسَلَّمَ عَبْدُ اللَّهِ، ثُمَّ اسْتَأْذَنَ فَوَجَدَهَا تَبْكِي، فَقَالَ لَهَا: يَسْتَأْذِنُ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ أَنْ يُدْفَنَ مَعَ صَاحِبَيْهِ، فَقَالَتْ: وَاللَّهِ كُنْتُ أَرَدْتُهُ لِنَفْسِي، وَلأُوثِرَنَّهُ الْيَوْمَ عَلَى نَفْسِي، فَجَاءَ، فَلَمَّا أَقْبَلَ، قِيلَ: هَذَا عَبْدُ اللَّهِ قَدْ جَاءَ، فَقَالَ: ارْفَعَانِي، فَأَسْنَدَهُ إِِلَيْهِ رَجُلٌ، فَقَالَ: مَا قَالَتْ؟ قَالَ: الَّذِي تُحِبُّ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، قَدْ أَذِنَتْ لَكَ، قَالَ: الْحَمْدُ لِلَّهِ، مَا كَانَ شَيْءٌ أَهَمَّ إِِلَيَّ مِنْ ذَلِكَ الْمَضْطَجِعِ، فَإِِذَا أَنَا قُبِضْتُ فَسَلِّمْ، وَقُلْ: يَسْتَأْذِنُ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ، فَإِِنْ أَذِنَتْ لِي فَأَدْخِلُونِي، وَإِِنْ رَدَّتْنِي فَرُدُّونِي إِِلَى مَقَابِرِ الْمُسْلِمِينَ، ثُمَّ جَاءَتْ أُمُّ الْمُؤْمِنِينَ حَفْصَةُ وَالنِّسَاءُ يَسْتُرْنَهَا، فَلَمَّا رَأَيْنَاهَا قُمْنَا، فَمَكَثَتْ عِنْدَهُ سَاعَةً، ثُمَّ اسْتَأْذَنَ الرِّجَالُ فَوَلِجَتْ دَاخِلا، ثُمَّ سَمِعْنَا بُكَاءَهَا مِنَ الدَّاخِلِ، فَقِيلَ لَهُ: أَوْصِ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، اسْتَخْلِفْ، قَالَ:" مَا أَرَى أَحَدًا أَحَقَّ بِهَذَا الأَمْرِ مِنْ هَؤُلاءِ النَّفَرِ الَّذِينَ تُوُفِّيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ عَنْهُمْ رَاضٍ، فَسَمَّى عَلِيًّا، وَطَلْحَةَ، وَعُثْمَانَ، وَالزُّبَيْرَ، وَعَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ، وَسَعْدًا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ، قَالَ: وَلْيَشْهَدْ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ، وَلَيْسَ لَهُ مِنَ الأَمْرِ شَيْءٌ، كَهَيْئَةِ التَّعْزِيَةِ لَهُ، فَإِِنْ أَصَابَ الأَمْرَ سَعْدٌ فَهُوَ ذَلِكَ، وَإِِلا فَلْيَسْتَعِنْ بِهِ أَيُّكُمْ مَا أُمِّرَ، فَإِِنِّي لَمْ أَعْزِلْهُ مِنْ عَجْزٍ وَلا خِيَانَةٍ، ثُمَّ قَالَ: أُوصِي الْخَلِيفَةَ بَعْدِي بِتَقْوَى اللَّهِ، وَأُوصِيهِ بِالْمُهَاجِرِينَ الأَوَّلِينَ، أَنْ يَعْلَمَ لَهُمْ فَيْئَهُمْ، وَيَحْفَظَ لَهُمْ حُرْمَتَهُمْ، وَأُوصِيهِ بِالأَنْصَارِ خَيْرًا، الَّذِينَ تَبَوَّءُوا الدَّارَ وَالإِِيمَانَ مِنْ قَبْلِهِمْ أَنْ يُقْبَلَ مِنْ مُحْسِنِهِمْ وَيُعْفَى عَنْ مُسِيئِهِمْ، وَأُوصِيهِ بِأَهْلِ الأَمْصَارِ خَيْرًا، فَإِِنَّهُمْ رِدْءُ الإِِسْلامِ، وَجُبَاةُ الْمَالِ، وَغَيْظُ الْعَدُوِّ، وَأَنْ لا يُؤْخَذَ مِنْهُمْ إِِلا فَضْلُهُمْ عَنْ رِضًا، وَأُوصِيهِ بِالأَعْرَابِ خَيْرًا، إِِنَّهُمْ أَصْلُ الْعَرَبِ وَمَادَّةُ الإِِسْلامِ، أَنْ يُؤْخَذَ مِنْهُمْ مِنْ حَوَاشِي أَمْوَالِهِمْ فَيُرَدَّ فِي فُقَرَائِهِمْ، وَأُوصِيهِ بِذِمَّةِ اللَّهِ وَذِمَّةِ رَسُولِهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُوَفَّى لَهُمْ بِعَهْدِهِمْ، وَأَنْ يُقَاتَلَ مِنْ وَرَائِهِمْ، وَأَنْ لا يُكَلَّفُوا إِِلا طَاقَتُهُمْ"، فَلَمَّا تُوُفِّيَ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِ، خَرَجْنَا بِهِ نَمْشِي، فَسَلَّمَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ، فَقَالَ: يَسْتَأْذِنُ عُمَرُ، فَقَالَتْ: أَدْخِلُوهُ، فَأُدْخِلَ، فَوُضِعَ هُنَاكَ مَعَ صَاحِبَيْهِ، فَلَمَّا فُرِغَ مِنْ دَفْنِهِ وَرَجَعُوا، اجْتَمَعَ هَؤُلاءِ الرَّهْطُ، فَقَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ: اجْعَلُوا أَمْرَكُمْ إِِلَى ثَلاثَةٍ مِنْكُمْ، فَقَالَ الزُّبَيْرُ: قَدْ جَعَلْتُ أَمْرِي إِِلَى عَلِيٍّ، وَقَالَ سَعْدٌ: قَدْ جَعَلْتُ أَمْرِي إِِلَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ، وَقَالَ طَلْحَةُ: قَدْ جَعَلْتُ أَمْرِي إِِلَى عُثْمَانَ، فَجَاءَ هَؤُلاءِ الثَّلاثَةُ: عَلِيٌّ وَعُثْمَانُ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ، فَقَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ لِلآخَرَيْنِ: أَيُّكُمَا يَتَبَرَّأُ مِنْ هَذَا الأَمْرِ وَيَجْعَلُهُ إِِلَيْهِ، وَاللَّهُ عَلَيْهِ وَالإِِسْلامُ لَيَنْظُرَنَّ أَفْضَلَهُمْ فِي نَفْسِهِ وَلَيَحْرِصَنَّ عَلَى صَلاحِ الأُمَّةِ؟ قَالَ: فَأَسْكَتَ الشَّيْخَانِ عَلِيٌّ وَعُثْمَانُ، فَقَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ: اجْعَلُوهُ إِِلَيَّ، وَاللَّهُ عَلَيَّ أَنْ لا آلُوَ عَنْ أَفْضَلِكُمْ، قَالا: نَعَمْ، فَجَاءَ بِعَلِيٍّ، فَقَالَ: لَكَ مِنَ الْقِدَمِ وَالإِِسْلامِ وَالْقَرَابَةِ مَا قَدْ عَلِمْتَ، آللَّهُ عَلَيْكَ لَئِنْ أَمَّرْتُكَ لَتَعْدِلَنَّ، وَلَئِنْ أَمَّرْتُ عَلَيْكَ لَتَسْمَعَنَّ وَلَتُطِيعَنَّ؟ ثُمَّ جَاءَ بِعُثْمَانَ، فقَالَ لَهُ مِثْلَ ذَلِكَ، فَلَمَّا أَخَذَ الْمِيثَاقَ، قَالَ لِعُثْمَانَ: ارْفَعْ يَدَكَ فَبَايَعَهُ، ثُمَّ بَايَعَهُ عَلِيٌّ، ثُمَّ وَلَجَ أَهْلُ الدَّارِ فَبَايَعُوهُ" .
عمرو بن میمون بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے زخمی ہونے سے کچھ دن پہلے انہیں دیکھا، وہ سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ اور سیدنا عثمان بن حنیف رضی اللہ عنہ کے پاس کھڑے ہوئے تھے اور فرما رہے تھے: ”کیا تم لوگوں کو یہ اندیشہ نہیں ہے کہ تم دونوں نے اس سرزمین پر وہ بوجھ عائد کر دیا ہے جس کی وہ طاقت نہیں رکھتی؟“ ان دونوں نے کہا: ”ہم نے اس پر وہ چیز لازم کی ہے جس کی وہ طاقت رکھتی ہے، اس میں کوئی اضافی ادائیگی لازم نہیں۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”تم دونوں اس بات کا جائزہ لو کہ کہیں تم نے زمین پر وہ چیز عائد تو نہیں کی جس کی وہ طاقت نہیں رکھتی؟“ ان دونوں نے جواب دیا: ”جی نہیں۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اگر اللہ تعالیٰ نے مجھے سلامت رکھا تو میں اہل عراق کی بیواؤں کے لیے وہ کچھ چھوڑ کر جاؤں گا کہ میرے بعد انہیں کسی اور چیز کی حاجت نہیں ہوگی۔“ راوی کہتے ہیں: اس کے تین دن بعد سیدنا عمر رضی اللہ عنہ زخمی ہو گئے۔ عمرو بن میمون کہتے ہیں: جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ زخمی ہوئے، اس صبح میں کھڑا ہوا تھا، میرے اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے درمیان صرف سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما تھے، جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ صفوں کے درمیان میں سے گزرے تو دونوں صفوں کے درمیان کھڑے ہوئے، جب آپ نے ان میں خلل دیکھا تو فرمایا: ”صفیں ٹھیک کر لو۔“ جب انہوں نے دیکھا ان میں کوئی خلل نہیں ہے تو آگے بڑھ گئے اور تکبیر کہی۔ راوی کہتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بعض اوقات پہلی رکعت میں سورہ یوسف یا سورہ نحل کی تلاوت کیا کرتے تھے، یہاں تک کہ لوگ اکٹھے ہو جایا کرتے تھے۔ راوی کہتے ہیں: ابھی انہوں نے تکبیر کہی ہی تھی کہ میں نے انہیں یہ کہتے ہوئے سنا: ”کتے نے مجھے مار دیا“ (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) ”کتے نے مجھے کھا لیا“، یہ اس وقت کی بات ہے جب انہیں زخمی کر دیا گیا، پھر وہ شخص اس خنجر کو لے کر بھاگا جو دونوں طرف سے دھار والا تھا، وہ دائیں یا بائیں جس بھی شخص کے پاس سے گزرا اسے زخمی کیا، یہاں تک کہ اس نے تیرہ آدمیوں کو زخمی کر دیا جن میں سے نو افراد فوت ہو گئے۔ مسلمانوں میں سے ایک شخص نے جب یہ صورت حال دیکھی تو اس نے اس کے اوپر کمبل ڈال دیا، جب اس شخص کو یہ اندازہ ہو گیا کہ اب وہ پکڑا جائے گا تو اس نے خودکشی کر لی۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کا ہاتھ پکڑ کر انہیں آگے کیا، جو لوگ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے قریب کھڑے تھے انہوں نے تو وہ بات دیکھ لی جو میں نے بھی دیکھی تھی، لیکن جو لوگ مسجد کے (دور دراز کے) کناروں میں تھے انہیں پتا نہیں چل سکا کہ کیا ہوا ہے، صرف یہ ہوا کہ انہیں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی آواز آنا بند ہو گئی تو وہ سبحان اللہ سبحان اللہ کہنے لگے، پھر سیدنا عبدالرحمن رضی اللہ عنہ نے لوگوں کو مختصر نماز پڑھائی، جب لوگوں نے نماز مکمل کی تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اے ابن عباس! اس بات کا جائزہ لو کہ مجھے کس نے قتل کیا ہے؟“ تھوڑی دیر بعد آ کر انہوں نے بتایا: ”سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کے غلام نے۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ اسے برباد کرے! میں نے اسے بھلائی کی بات کا حکم دیا تھا۔“ پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”ہر طرح کی حمد اس اللہ کے لیے مخصوص ہے جس نے میری موت کسی ایسے شخص کے ہاتھوں نہیں کی جو اسلام کا دعوے دار ہو، تم اور تمہارے والد (یعنی سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ) اس بات کو پسند کرتے تھے کہ مدینہ منورہ میں غلاموں کی تعداد زیادہ ہو۔“ (راوی کہتے ہیں:) سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے غلام سب سے زیادہ تھے، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو اٹھا کر ان کے گھر پہنچایا گیا تو یوں محسوس ہوتا تھا کہ اس دن سے پہلے لوگوں کو کبھی کوئی مصیبت لاحق ہوئی ہی نہیں، کوئی شخص یہ کہتا تھا: ”ہمیں ان کے بارے میں اندیشہ ہے“ (کہ کہیں یہ شہید نہ ہو جائیں)، کوئی شخص یہ کہتا تھا: ”کوئی حرج نہیں“ (یعنی یہ ٹھیک ہو جائیں گے)۔ پھر نبیذ لائی گئی، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اسے پیا تو وہ ان کے زخم سے باہر آ گئی، پھر دودھ لایا گیا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اسے پیا تو وہ بھی ان کے زخم سے باہر آ گیا، تو لوگوں کو یہ اندازہ ہو گیا کہ یہ فوت ہو جائیں گے۔ ہم لوگ ان کے ارد گرد اکٹھے ہو گئے، لوگ آتے اور ان کی تعریف کرتے، ایک نوجوان شخص آیا اور بولا: ”اے امیر المؤمنین! آپ کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے بشارت ہو کیونکہ آپ کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت نصیب ہوئی، آپ کو ابتدا میں اسلام قبول کرنے کا شرف حاصل ہوا اور آپ نے (اسلام کے لیے) خدمات سرانجام دیں، پھر جب آپ خلیفہ بنائے گئے تو آپ نے انصاف سے کام لیا اور اب آپ کو شہادت نصیب ہو رہی ہے۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اے میرے بھتیجے! میری یہ خواہش ہے کہ یہ معاملہ برابری کی بنیاد پہ ہو، نہ میرے ذمے کوئی چیز لازم ہو اور نہ ہی میرے حق میں کوئی چیز ہو۔“ جب وہ شخص مڑ کر جانے لگا تو اس کا تہبند زمین کو چھو رہا تھا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اس نوجوان کو میرے پاس واپس بلاؤ۔“ آپ نے فرمایا: ”اے میرے بھتیجے! تم اپنے کپڑے کو (زمین سے اوپر کر لو کیونکہ اس طرح تمہارا کپڑا صاف بھی رہے گا اور تم اپنے پروردگار کی بارگاہ میں پرہیزگار بھی شمار کیے جاؤ گے)۔ اے عبداللہ! اس بات کا جائزہ لو کہ میرے ذمے کتنا قرض لازم ہے؟“ جب لوگوں نے اس کا حساب کیا تو وہ چھیاسی ہزار (درہم ان کے ذمے واجب الادا تھے)۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اگر تو عمر کی اولاد کا مال اسے پوری طرح ادا کر سکتا ہو تو ان کے اموال میں سے اسے ادا کیا جائے، ورنہ بنو عدی بن کعب سے اس کا مطالبہ کیا جائے، اگر ان کے اموال بھی اسے پورا ادا نہ کر سکیں تو پھر قریش سے اس کا مطالبہ کیا جائے لیکن قریش کے علاوہ کسی اور سے اس بارے میں مطالبہ نہ کیا جائے، تم ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس جاؤ اور ان سے یہ کہو کہ عمر آپ کو سلام پیش کرتا ہے، یہ نہ کہنا کہ امیر المؤمنین نے سلام کہا ہے، کیونکہ اب میں کسی مومن کا امیر نہیں رہا، تم یہ کہنا: عمر بن خطاب یہ اجازت مانگ رہا ہے کہ اسے اس کے دونوں ساتھیوں کے ساتھ دفن کیا جائے گا۔“ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے سلام کیا، پھر انہوں نے اجازت مانگی تو انہوں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو روتے ہوئے پایا۔ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے کہا: ”عمر بن خطاب آپ سے اجازت مانگ رہے ہیں کہ انہیں ان کے دونوں ساتھیوں کے ساتھ دفن کر دیا جائے۔“ تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! میرا ارادہ خود یہاں دفن ہونے کا تھا، لیکن میں آج ان کو اپنے اوپر ترجیح دیتی ہوں۔“ جب سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما واپس آئے تو بتایا گیا: عبداللہ آ گئے ہیں۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: ”تم لوگ مجھے بٹھاؤ۔“ ایک شخص نے آپ کو ٹیک دی۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: ”سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کیا جواب دیا؟“ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے عرض کی: ”وہی اے امیر المؤمنین! جو آپ کو پسند ہے، انہوں نے آپ کو اجازت دے دی ہے۔“ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: «الْحَمْدُ لِلّٰهِ» ”ہر طرح کی حمد اللہ کے لیے ہے، اس جگہ دفن ہونے سے زیادہ اہم میرے لیے اور کوئی چیز نہیں تھی، جب میں مر جاؤں تو تم پھر سلام کہنا اور یہ کہنا: عمر بن خطاب اندر آنے کی اجازت طلب کر رہا ہے، اگر وہ مجھے اجازت دے دیں تو تم مجھے اندر لے جانا اور اگر وہ مجھے لوٹا دیں تو تم مجھے مسلمانوں کے قبرستان کی طرف لے جانا۔“ پھر ام المؤمنین سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا تشریف لائیں، دیگر خواتین نے انہیں اپنی اوٹ میں لیا ہوا تھا، جب ہم نے انہیں دیکھا تو ہم وہاں سے اٹھ گئے، وہ تھوڑی دیر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس رہیں، پھر مردوں نے اندر آنے کی اجازت مانگی تو وہ خواتین گھر کے اندرونی حصے میں چلی گئیں، پھر ہم نے گھر کے اندرونی حصے سے ان خواتین کے رونے کی آواز سنی۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے کہا گیا: ”اے امیر المؤمنین! آپ کوئی وصیت کر دیجیے اور کسی کو خلیفہ مقرر کر دیجیے۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میرے خیال میں ان افراد سے زیادہ اس معاملے کا حقدار اور کوئی نہیں ہے، یہ وہ لوگ ہیں کہ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وصال فرمایا تھا تو آپ ان حضرات سے راضی تھے۔“ پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے سیدنا علی، سیدنا طلحہ، سیدنا عثمان غنی، سیدنا زبیر بن عوام، سیدنا عبدالرحمن بن عوف اور سیدنا سعد رضی اللہ عنہم کے نام لیے، اللہ تعالیٰ ان حضرات سے راضی ہو۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما ان کے ساتھ موجود رہے گا، لیکن اس کا حکومت کے ساتھ کوئی واسطہ نہیں ہوگا۔“ یوں محسوس ہوا جیسے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی دلجوئی کرنا چاہتے تھے۔ ”اگر خلافت سعد کو مل گئی تو یہ ان کے لیے ہوگی ورنہ آپ حضرات میں سے جس کسی کو بھی امیر مقرر کیا جائے گا وہ ان سے مدد ضرور حاصل کرے، میں نے انہیں ان کے عاجز ہونے یا ان کی کسی خیانت کی وجہ سے معزول نہیں کیا تھا۔“ پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں اپنے بعد والے خلیفہ کو اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہنے کی تلقین کرتا ہوں اور اسے مہاجرین اولین (کا خاص خیال رکھنے) کے بارے میں وصیت کرتا ہوں کہ وہ ان کے حق کو جان لے اور ان کی حرمت کی حفاظت کرے، اور میں اس خلیفہ کو انصار کے بارے میں بھلائی کی تلقین کرتا ہوں جنہوں نے ان سے پہلے جگہ اور ایمان کو ٹھکانہ بنا لیا تھا کہ وہ خلیفہ ان میں سے اچھے لوگوں کی اچھائی کو قبول کرے اور برائی کرنے والے سے درگزر کرے، اور میں اس خلیفہ کو تمام علاقوں کے رہنے والوں کے بارے میں بھلائی کی تلقین کرتا ہوں کیونکہ یہ لوگ اسلام کے محافظ ہیں، مال کو حاصل کرنے والے ہیں، دشمن پر غیض و غضب کرنے والے ہیں، ان کا اضافی مال ان سے صرف رضامندی کے ساتھ ہی وصول کیا جائے، اور میں اس خلیفہ کو دیہاتیوں کے بارے میں بھلائی کی تلقین کرتا ہوں کیونکہ وہ عربوں کی اصل ہیں اور اسلام کا مادہ ہیں، ان کے اموال کی زکاۃ ان سے وصول کی جائے اور ان کے غریبوں کی طرف لوٹا دی جائے، میں اس خلیفہ کو اللہ کے ذمہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ذمہ کے بارے میں یہ تلقین کرتا ہوں کہ ان کے نام پر کیے گئے عہد کو پورا کیا جائے، ان کی طرف سے (دشمن) لوگوں کے ساتھ جنگ کی جائے اور ان لوگوں کو صرف ان کی طاقت کے مطابق پابند کیا جائے۔“ جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا انتقال ہو گیا تو ہم انہیں لے کر چلتے ہوئے آئے، سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے سلام کیا اور یہ کہا: ”عمر اندر آنے کی اجازت چاہتا ہے۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ”انہیں اندر لے آؤ۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو اندر لے جایا گیا اور انہیں وہاں ان کے ساتھیوں کے ساتھ دفن کر دیا گیا، جب ان کے دفن سے فارغ ہو گئے اور لوگ واپس آ گئے تو یہ حضرات اکٹھے ہوئے۔ سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”آپ لوگ اپنے معاملے کو اپنے میں سے تین افراد کے لیے مخصوص کر دیں (یعنی تین لوگ اپنے حق سے دستبردار ہو جائیں)۔“ سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ نے کہا: ”میں اپنا معاملہ علی کے سپرد کرتا ہوں۔“ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے کہا: ”میں اپنا معاملہ سیدنا عبدالرحمن رضی اللہ عنہ کے سپرد کرتا ہوں۔“ سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ نے کہا: ”میں اپنا معاملہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے سپرد کرتا ہوں“، تو یہ تین لوگ ہو گئے: سیدنا علی رضی اللہ عنہ، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ اور سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ، تو سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے باقی دو افراد سے کہا: ”آپ دونوں میں کون اس معاملے سے لاتعلق ہونا چاہے گا کہ وہ اسے دوسرے کے سپرد کر دے؟ اور اللہ تعالیٰ اس کا نگران ہو اور اسلام اس کا نگران ہو اور وہ اس بات کا جائزہ لے کہ وہ اس کے نزدیک ان سب سے افضل ہے اور وہ اس بارے میں امت کی بھلائی کے لیے زیادہ کوشش کرے گا۔“ راوی کہتے ہیں: تو دونوں بزرگ یعنی سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ خاموش رہے، اس پر سیدنا عبدالرحمن رضی اللہ عنہ نے کہا: ”آپ لوگ اس معاملے کو میرے سپرد کر دیں اور اللہ کے نام پر یہ بات میرے ذمے لازم ہے کہ میں اس معاملے میں آپ میں سے افضل شخص کے انتخاب میں کوئی کوتاہی نہیں کروں گا۔“ ان دونوں نے جواب دیا: ”جی ہاں۔“ پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ آئے تو سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے کہا: ”آپ کو قدیم الاسلام ہونے کا شرف حاصل ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ قرابت کا شرف حاصل ہے جیسا کہ آپ جانتے ہیں، تو اللہ کی قسم! آپ کے ذمے یہ بات لازم ہے کہ اگر میں آپ کو امیر بنا دوں تو آپ عدل سے کام لیں گے اور اگر میں آپ کو امیر نہ بناؤں تو آپ (امیر مقرر ہونے والے شخص) کی اطاعت و فرمانبرداری کریں گے۔“ پھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ آئے تو انہوں نے ان سے بھی اسی کی مانند کلمات کہے، جب سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے ان دونوں سے یہ عہد لے لیا تو انہوں نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے کہا: ”آپ اپنا ہاتھ بڑھائیے۔“ پھر انہوں نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی بیعت کر لی، پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی بیعت کر لی، پھر تمام لوگ اندر آ گئے اور انہوں نے بھی سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی بیعت کر لی۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 6917]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1392، 3052، 3700، 4888، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6917، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 11517، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 4093» «رقم طبعة با وزير 6878»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: خ (3700). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين