🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
معجم صغير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

معجم صغير للطبراني ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1198)
حدیث نمبر لکھیں:
معجم صغير للطبراني ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (1197)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
میت پر رونے کا بیان
اطراف الحدیث — معجم صغير للطبراني حدیث نمبر 361 (کل: 5 مقامات، 4 کتب)
معجم صغیر للطبرانی : 361
سنن ابن ماجہ: 1630
المستدرک علی الصحیحین: 1424، 4444
المعجم الاوسط: 8422
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 361
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عِيسَى الزُّبَيْدِيُّ ، بِمَدِينَةِ زَبِيدَ بِالْيَمَنِ، حَدَّثَنَا أَبُو حَمَّةَ مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ الزُّبَيْدِيُّ ، حَدَّثَنَا ابْنُ قُرَّةَ مُوسَى بْنُ طَارِقٍ ، قَالَ: ذَكَرَ ابْنُ جُرَيْجٍ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: قَالَتْ فَاطِمَةُ "لَمَّا قُبِضَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: يَا أَبَتَاهُ مِنْ رَبِّهِ أَدْنَاهُ، يَا أَبَتَاهُ جَنَّةُ الْفِرْدَوْسِ مَأْوَاهُ، يَا أَبَتَاهُ إِلَى جِبْرِيلَ أَنْعَاهُ"، لَمْ يَرْوِهِ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، إِلا أَبُو قُرَّةَ، حَدَّثَنَا الدَّيْرِيُّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، مِثْلَهُ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہوئے تو سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کہنے لگیں: اے میرے ابا جان! آپ اپنے رب کے کتنے ہی قریب ہیں۔ اے میرے ابا جان! آپ کا جنت الفردوس میں ٹھکانا ہے۔ اے میرے ابا جان! ہم جبریل کو آپ کی وفات کی اطلاع دیتے ہیں۔ [معجم صغير للطبراني/كتاب الجنائز و ذكر الموت/حدیث: 361]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 4462، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6613، 6621، 6622، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 1412، 4421، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 1844، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 1983، والدارمي فى «مسنده» برقم: 88، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1629، 1630، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 6829،، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12629، والترمذی فى «الشمائل» برقم: 397، والطبراني فى «الكبير» برقم: 1028، 1029، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 8422، 9313، والطبراني فى «الصغير» برقم: 1082»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1630
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، حَدَّثَنِي حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، حَدَّثَنِي ثَابِتٌ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَال: قَالَتْ لِي فَاطِمَةُ:" يَا أَنَسُ كَيْفَ سَخَتْ أَنْفُسُكُمْ أَنْ تَحْثُوا التُّرَابَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟". (حديث موقوف) (حديث موقوف) وحَدَّثَنَا وحَدَّثَنَا ثَابِتٌ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ فَاطِمَةَ، قَالَتْ حِينَ قُبِضَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: وَا أَبَتَاهُ إِلَى جِبْرَائِيلَ أَنْعَاهُ، وَا أَبَتَاهُ مِنْ رَبِّهِ مَا أَدْنَاهُ، وَا أَبَتَاهُ جَنَّةُ الْفِرْدَوْسِ مَأْوَاهُ، وَا أَبَتَاهُ أَجَابَ رَبًّا دَعَاهُ"، قَالَ حَمَّادٌ: فَرَأَيْتُ ثَابِتًا حِينَ حَدَّثَ بِهَذَا الْحَدِيثِ بَكَى حَتَّى رَأَيْتُ أَضْلَاعَهُ تَخْتَلِفُ.
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ مجھ سے فاطمہ رضی اللہ عنہا نے کہا: اے انس! تمہارے دل کو کیسے گوارا ہوا کہ تم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر مٹی ڈالو؟ انس رضی اللہ عنہ نے کہا: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی، تو فاطمہ رضی اللہ عنہا نے کہا: ہائے میرے والد، میں جبرائیل کو ان کے مرنے کی خبر دیتی ہوں، ہائے میرے والد، اپنے رب کے کتنے نزدیک ہو گئے، ہائے میرے والد، جنت الفردوس میں ان کا ٹھکانہ ہے، ہائے میرے والد، اپنے رب کا بلانا قبول کیا۔ حماد نے کہا: میں نے ثابت کو دیکھا کہ اس حدیث کو بیان کرنے کے بعد روئے یہاں تک کہ ان کی پسلیاں اوپر نیچے ہونے لگیں۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الجنائز/حدیث: 1630]
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”مجھے حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ”انس! تمہارے دلوں نے یہ کیسے گوارا کیا کہ تم اپنے ہاتھوں سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (جسدِ اطہر) پر مٹی ڈال دو؟““ (ایک دوسری سند سے) حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی تو حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ”ہائے ابا جان! جبریل علیہ السلام کو ان کی وفات کی خبر دیتی ہوں۔ ہائے ابا جان! اپنے رب کے کس قدر قریب ہو گئے۔ ہائے ابا جان! جنت الفردوس ان کا ٹھکانا ہے۔ ہائے ابا جان! انہوں نے اپنے رب کی پکار کو قبول کیا جس نے انہیں بلایا۔“ حماد رحمہ اللہ نے کہا: میں نے ثابت رحمہ اللہ کو دیکھا کہ جب انہوں نے یہ حدیث بیان کی تو رو پڑے حتیٰ کہ میں نے ان کی پسلیاں اوپر نیچے ہوتی دیکھیں۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الجنائز/حدیث: 1630]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏صحیح البخاری/المغازي 83 (4448)، (تحفة الأشراف: 302)، وقد أخرجہ: سنن الدارمی/المقدمة 14 (88) (صحیح)» ‏‏‏‏
وضاحت: ۱؎: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے چھ ماہ بعد آپ کی صاحبزادی فاطمہ رضی اللہ عنہا کا انتقال آپ کی پیش گوئی کے مطابق ہو گیا، اور چہیتی بیٹی اپنے باپ سے جا ملیں، اب کوئی یہ نہ سمجھے کہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے جو یہ کلمات سخت رنج کی حالت میں فرمائے یہ نیاحت میں داخل ہیں جب کہ وہ منع ہے واضح رہے کہ نیاحت وہ ہے جو چلا کر بلند آواز سے ہو، نہ وہ جو آہستہ سے کہا جائے، اور اگر یہ نیاحت ہوتی تو فاطمہ رضی اللہ عنہا اسے ہرگز نہ کرتیں۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح بخاري

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1424
حدثنا أبو بكر بن إسحاق الفقيه، أخبرنا إسماعيل بن إسحاق القاضي، حدثنا سليمان بن داود، حدثنا أبو أسامة، حدثني حماد بن زيد. وأخبرنا دَعلَجُ بن أحمد السِّجْزِي، حدثنا بشرٌ بن موسى، حدثنا سعيد بن منصور، حدثنا أبو أسامة حمَّادُ بن أسامة، حدثنا حمَّاد بن زيد، عن ثابت، عن أنس، قال: قالت فاطمة: يا أنسُ، أطابت أنفُسُكم أن تَحثُوا الترابَ على رسول الله ﷺ؟! قال: وقالت فاطمة: يا أبَتاه، أجابَ ربًّا دعاه، يا أبَتاه، مِن ربِّه ما أدناه، يا أبَتاه، جَنَّةُ الفِردَوس مأواه، يا أبَتاه، إلى جبريلَ أنْعاه. زاد سعيد بن منصور في حديثه عن أبي أسامة، قال: سمعتُ حمّاد بن زيدٍ يقول: رأيتُ ثابتَ البُنانيَّ حين حدثنا بهذا الحديث بَكَى، حتى رأيت أضلاعَه تضطرب (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه!
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد) سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ”اے انس! کیا تمہارے دلوں نے یہ گوارا کر لیا کہ تم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر مٹی ڈالو؟!“ راوی کہتے ہیں کہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے (اپنے رنج و ملال میں) یہ بھی فرمایا: ”ہائے میرے ابا جان! جنہوں نے اپنے رب کی پکار پر لبیک کہا، ہائے میرے ابا جان! جو اپنے رب کے کتنے قریب ہو گئے، ہائے میرے ابا جان! جن کا ٹھکانہ جنت الفردوس ہے، ہائے میرے ابا جان! میں جبرائیل کو ان کی وفات کی خبر دیتی ہوں۔“ سعید بن منصور نے اپنی روایت میں ابو اسامہ سے یہ اضافہ نقل کیا ہے کہ میں نے حماد بن زید کو یہ کہتے سنا: میں نے ثابت بنانی کو دیکھا کہ جب وہ ہمیں یہ حدیث سنا رہے تھے تو وہ اس قدر روئے کہ ان کی پسلیاں (ہچکیوں کی وجہ سے) تڑپتی ہوئی محسوس ہو رہی تھیں۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا! [المستدرك على الصحيحين/كتاب الجنائز/حدیث: 1424]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح،ثابت: هو ابن أسلم البُناني.» [ترقيم الرساله 1424] [ترقيم الشركة 1412]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4444
حدّثني أبو بكر محمد بن أحمد بن بالَوَيهِ، حدَّثنا عبد الله بن أحمد بن حَنبل، حدّثني أبي، حدَّثنا عبد الرزاق، أخبرنا معمر، عن ثابت عن أنس: أنَّ فاطمةَ بنت رسول الله ﷺ بَكَتْ رسولَ الله ﷺ فقالت: يا أَبَتاه مِن رَبِّه ما أدناه، يا أَبَتاه إلى جبريلَ أَنْعاه، يا أَبَتاه جنةُ الفردَوس مأواه (2) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4396 - على شرط البخاري ومسلم
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے (وصال پر) گریہ و زاری کرتے ہوئے کہتی تھیں: ”ہائے ابا جان! جو اپنے رب کے کتنے قریب ہو گئے، ہائے ابا جان! میں جبریل علیہ السلام کو ان کی وفات کی خبر دیتی ہوں، ہائے ابا جان! جنت الفردوس اب ان کا ٹھکانا ہے“۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب المغازي والسرايا/حدیث: 4444]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح،معمر: هو ابن راشد الصَّنْعاني، وثابت: هو ابن أسلم البُناني.» [ترقيم الرساله 4444] [ترقيم الشركة 4421] [ترقيم العلميه 4396]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8422
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عِيسَى الزُّبَيْدِيُّ، قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، قَالَ: نَا أَبُو قُرَّةَ قَالَ: ذَكَرَ ابْنُ جُرَيْجٍ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَتْ فَاطِمَةُ لَمَّا قُبِضَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَا أَبَتَاهُ، مِنْ رَبِّهِ مَا أَدْنَاهُ، يَا أَبَتَاهُ، جَنَّةُ الْفِرْدَوْسِ مَأْوَاهُ، يَا أَبَتَاهُ، إِلَى جِبْرِيلَ أَلْقَاهُ I ".
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ إِلَّا أَبُو قُرَّةَ .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی تو سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے کہا: ”ہائے ابا جان! آپ اپنے رب سے کتنے قریب ہو گئے! ہائے ابا جان! جنت الفردوس آپ کا ٹھکانا ہے! ہائے ابا جان! میں (آپ کی وفات کی یہ خبر) جبریل تک پہنچاتی ہوں!“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابن جریج سے ابو قرہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8422]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 4462، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6613، 6621، 6622، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 1412، 4421، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 1843 / 2، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 1983، والدارمي فى «مسنده» برقم: 88، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1629، 1630، (2/553) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 6829، 7262، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12629، 12630، 13231، 13318، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1471، 2158، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2769، 3379، 3380، 3441، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 1364، والبزار فى «مسنده» برقم: 6673، 6858، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 6673، والترمذي فى «الشمائل» برقم: 397، والطبراني فى «الكبير» برقم: 1028، 1029، والطبراني فى «الصغير» برقم: 1082، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 9313»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں