🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
7. مسنَدِ عَلِیِّ بنِ اَبِی طَالِب رَضِیَ اللَّه عَنه
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 760 (کل: 10 مقامات، 9 کتب)
مسند احمد: 760، 1045
بلوغ المرام: 678
المنتقى ابن الجارود: 575
الفتح الربانی: 5912
المستدرک علی الصحیحین: 2362
الجامع الكامل: 5905
السنن الكبرى للبيهقي: 18316
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 6518
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 2780
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 760
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا سَعِيدٌ يَعْنِي ابْنَ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عُتَيْبَةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَمَرَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ أَبِيعَ غُلَامَيْنِ أَخَوَيْنِ، فَبِعْتُهُمَا، فَفَرَّقْتُ بَيْنَهُمَا، فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" أَدْرِكْهُمَا فَأَرتَجِعْهُمَا، وَلَا تَبِعْهُمَا إِلَّا جَمِيعًا".
سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مرتبہ مجھے دو غلاموں کو بیچنے کا حکم دیا، وہ دونوں آپس میں بھائی تھے، میں نے ان دونوں کو دو الگ الگ آدمیوں کے ہاتھ فروخت کر دیا، اور آکر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کی اطلاع دی، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”واپس جا کر ان دونوں کو واپس لو اور اکٹھا ایک ہی آدمی کے ہاتھ ان دونوں کو فروخت کرو۔“ (تاکہ دونوں کو ایک دوسرے سے کچھ تو قرب اور انس رہے)۔ [مسند احمد/مسند الخلفاء الراشدين/حدیث: 760]

الحكم على الحديث:
حسن لغيره، وهذا إسناد ضعيف لانقطاعه، سعيد بن أبى عروبة لم يسمع من الحكم بن عتيبة شيئاً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 678
وعن علي بن أبي طالب رضي الله تعالى عنه قال: أمرني رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم أن أبيع غلامين أخوين،‏‏‏‏ فبعتهما،‏‏‏‏ ففرقت بينهما،‏‏‏‏ فذكرت ذلك للنبي لى الله عليه وآله وسلم فقال:«‏‏‏‏أدركهما فارتجعهما،‏‏‏‏ ولا تبعهما إلا جميعا» . رواه أحمد،‏‏‏‏ ورجاله ثقات،‏‏‏‏ و قد صححه ابن خزيمة وابن الجارود وابن حبان والحاكم والطبراني وابن القطان.
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ میں دو غلام بھائیوں کو فروخت کروں۔ میں نے ان دونوں کو الگ الگ آدمیوں کے ہاتھ فروخت کر دیا اور پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کا ذکر کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”دونوں کو جا کر واپس لے آؤ اور اکٹھا ہی فروخت کرو۔“ اسے احمد نے روایت کیا ہے۔ اس کے راوی ثقہ ہیں اور اسے ابن خزیمہ، ابن جارود، ابن حبان، حاکم، طبرانی اور ابن قطان نے صحیح قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 678]
«وَعَنْ» اور سے – «عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ» علی بن ابی طالب – «رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ» اللہ تعالیٰ ان سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «أَمَرَنِي رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے مجھے حکم دیا – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «أَنْ أَبِيعَ» کہ میں بیچوں – «غُلَامَيْنِ أَخَوَيْنِ» دو غلام جو بھائی تھے – «فَبِعْتُهُمَا» تو میں نے انہیں بیچ دیا – «فَفَرَّقْتُ بَيْنَهُمَا» اور ان کے درمیان جدائی ڈال دی – «فَذَكَرْتُ ذَلِكَ» پھر میں نے یہ ذکر کیا – «لِلنَّبِيِّ» نبی سے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «فَقَالَ» تو آپ نے فرمایا: – «أَدْرِكْهُمَا» ان دونوں کو پکڑو – «فَارْتَجِعْهُمَا» اور انہیں واپس لو – «وَلَا تَبِعْهُمَا» اور انہیں نہ بیچو – «إِلَّا جَمِيعًا» مگر اکٹھے۔ – «رَوَاهُ أَحْمَدُ» اسے احمد نے روایت کیا – «وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ» اور اس کے راوی ثقہ ہیں – «وَقَدْ صَحَّحَهُ» اور اسے صحیح کہا ہے – «ابْنُ خُزَيْمَةَ» ابن خزیمہ – «وَابْنُ الْجَارُودِ» اور ابن الجارود – «وَابْنُ حِبَّانَ» اور ابن حبان – «وَالْحَاكِمُ» اور حاکم – «وَالطَّبَرَانِيُّ» اور طبرانی – «وَابْنُ الْقَطَّانِ» اور ابن القطان نے۔
اور سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے دو غلام بیچنے کا حکم دیا جو آپس میں بھائی تھے، میں نے انہیں (الگ الگ) بیچ کر ان میں جدائی ڈال دی، پھر میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس کا ذکر کیا تو آپ نے فرمایا: ”جاؤ ان دونوں کو واپس لو، اور انہیں اکٹھے ہی بیچو۔“ اسے احمد نے روایت کیا ہے، اس کے راوی ثقہ ہیں، اور ابن خزیمہ، ابن الجارود، ابن حبان، حاکم، طبرانی اور ابن القطان نے اسے صحیح کہا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 678]
تخریج الحدیث: «أخرجه الترمذي، البيوع، باب ما جاء في كراهية الفرق بين الأخوين، حديث:1284، وابن ماجه، التجارات، حديث:2249، وأحمد:1 /97، 126، والحاكم:2 /55.* وقال أبوداود، حديث"2696 "ميمون لم يدرك عليًا".»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1045
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ ، عَنْ سَعِيدٍ ، عَنْ رَجُلٍ ، عَنْ الْحَكَمِ بْنِ عُتَيْبَةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ عَلِيٍّ ، أَنَّهُ قَالَ: أَمَرَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ أَبِيعَ غُلَامَيْنِ أَخَوَيْنِ، فَبِعْتُهُمَا، فَفَرَّقْتُ بَيْنَهُمَا، فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" أَدْرِكْهُمَا فَارْتَجِعْهُمَا، وَلَا تَبِعْهُمَا إِلَّا جَمِيعًا، وَلَا تُفَرِّقْ بَيْنَهُمَا".
سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مرتبہ مجھے دو غلاموں کو بیچنے کا حکم دیا، وہ دونوں آپس میں بھائی تھے، میں نے ان دونوں کو دو الگ الگ آدمیوں کے ہاتھ فروخت کر دیا اور آ کر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کی اطلاع دی، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”واپس جا کر ان دونوں کو واپس لو، اور اکٹھا ایک ہی آدمی کے ہاتھ ان دونوں کو فروخت کرو (تاکہ دونوں کو ایک دوسرے سے کچھ تو قرب اور انس رہے)۔“ [مسند احمد/مسند الخلفاء الراشدين/حدیث: 1045]

الحكم على الحديث:
حسن لغيره، وإسناده ضعيف لجهالة الرجل الراوي عن الحكم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 575
حَدَّثَنَا أَبُو أُمَيَّةَ الطَّرَسُوسِيُّ مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: ثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ الأَنْصَارِيُّ ، قَالَ: ثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ:" أَمَرَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ أَبِيعَ غُلامَيْنِ أَخَوَيْنِ فَبِعْتُهُمَا وَفَرَّقْتُ بَيْنَهُمَا، فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: أَدْرِكْهَا فَارْتَجِعْهُمَا وَلا تَبِعْهُمَا إِلا جَمِيعًا" .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے دو غلام بیچنے کا حکم دیا جو کہ بھائی تھے۔ چنانچہ میں نے انہیں الگ الگ بیچ دیا۔ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بتایا، تو آپ نے فرمایا: ”ان کو واپس لیں اور ایک ہی جگہ (اکٹھا) فروخت کیجیے۔“ [المنتقى ابن الجارود/كتاب البيوع والتجارات/حدیث: 575]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «حسن: اس حدیث کو امام ترمذی رحمہ اللہ نے حسن غریب اور امام حاکم رحمہ اللہ (3/55) نے امام بخاری اور امام مسلم رحمہ اللہ کی شرط پر صحیح کہا ہے، حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے ان کی موافقت کی ہے، سلیمان بن عبداللہ انصاری جمہور کے نزدیک حسن الحدیث ہے۔»

الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5912
عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ أَمَرَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَنْ أَبِيعَ غُلَامَيْنِ أَخَوَيْنِ فَبِعْتُهُمَا فَفَرَّقْتُ بَيْنَهُمَا فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ أَدْرِكْهُمَا فَأَرْجِعْهُمَا وَلَا تَبِعْهُمَا إِلَّا جَمِيعًا
۔ سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے دو غلاموں کو بیچنے کا حکم دیا، وہ دو آپس میں بھائی تھے، میں نے ان کو بیچ تو دیا، لیکن ان کے درمیان تفریق کر دی اور پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ بات بتلائی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ان دونوں کو پا اور ان کو لوٹا اور ان کو فروخت نہ کر مگر اکٹھا۔ [الفتح الربانی/كتاب البيوع والكسب والمعاش وما يتعلق بالتجارة/حدیث: 5912]
تخریج الحدیث: «حسن لغيره۔ أخرجه البيھقي: 9/ 127، والبزار: 924، والدارقطني: 3/ 65، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 1045 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 1045»
وضاحت: فوائد: … سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انھوں نے ایک لونڈی اور اس کے بچے کے درمیان جدائی ڈال دی، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم انہیں اس سے روک دیا اور بیع کو ردّ کر دیا۔ (ابوداود: ۲۶۹۶)
ان احادیث سے معلوم ہوا کہ لونڈی اور اس کی اولاد کے درمیان اور بہن بھائیوں کے درمیان جدائی ڈالنا درست نہیں ہے، خواہ بیع کے ذریعے ہو یا ہبہ وغیرہ کے ذریعے، باپ کو ماں پر قیاس کیا جائے گا۔
اہل علم کا اس مسئلہ میں کوئی اختلاف نہیں ہے کہ چھوٹے بچے اور اس کی ماں میں جدائی ڈالنا درست نہیں ہے۔ درج ذیل روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ جب بچہ یا بچی بالغ ہو جائے تو جدائی ڈالنا درست ہے:
سیدنا سلمہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: ہم سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ کے ساتھ غزوۂ فزارہ کے لیے نکلے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو ہمارا امیر بنایا تھا، ہم نے ہر طرف سے دشمنوں پر حملہ کیا، میں نے دشمنوں میں سے لوگوں کی ایک جماعت دیکھی، اس میں بچے اور عورتیں بھی تھے، میں نے ان پر تیرچلائے اور وہ کھڑے ہو گئے، پھر میں ان کو لے کر سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ کے پاس آیا، ان میں بنو فزارہ کی ایک خاتون تھی، اس نے خشک چمڑے کا لباس پہنا ہوا تھا، اس کے ساتھ اس کی بیٹی تھی، جو عربوں میں حسین ترین تھی، سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ نے وہ مجھے دے دی، جب میں مدینہ منورہ آیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے ملے اور فرمایا: ”یَا سَلَمَۃُ! ھَبْ لِیَ الْمَرْأَۃَ۔“ … ”اے سلمہ! وہ خاتون مجھے ہبہ کر دو۔“ میں نے کہا: اللہ کی قسم! وہ مجھے بہت پسند ہے، لیکن ابھی تک میں نے اس کا کپڑا نہیں اٹھایا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم خاموش ہو گئے، دوسرے دن آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے میری ملاقات بازار میں ہوئی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر وہی بات ارشاد فرمائی، میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! میں نے اس کا کپڑا تک نہیں اٹھایا اور اب وہ آپ کے لیے ہے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس خاتون کو مکہ والوں کی طرف بھیج دیا اور ان کے ہاتھوں میں جو مسلمان قیدی تھے، اس عورت کو ان کے فدیے میں دے دیا۔ (صحیح مسلم: ۱۷۵۵، ابوداود: ۲۶۹۷)
سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ نے اس ماں بیٹی کے درمیان جدائی ڈال دی تھی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو برقرار رکھا، جبکہ یہ بیٹی بالغ تھی۔ امام ابو داود نے اس حدیث پر یہ باب قائم کیا: باب الرخصۃ فی المدرکینیفرق بینھم (بالغ غلاموں میں تفریق ڈال دینے کی رخصت کا بیان)

الحكم على الحديث:
حسن لغيره۔ أخرجه البيھقي: 9/ 127
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2362
حدثنا أبو الفضل الحسن بن يعقوب العَدْل، من أصل كتابه غيرَ مرة، حدثنا يحيى بن أبي طالب، حدثنا عبد الوهاب بن عطاء، أخبرنا شعبة، عن الحَكَم، عن عبد الرحمن بن أبي ليلى، عن عليّ، قال: قدم على النبي ﷺ سَبْيٌ، فأمرني ببيع أخوَين، فبعتُهما وفَرّقتُ بينهما، ثم أتيتُ النبي ﷺ فأخبرتُه، فقال:"أدرِكْهُما فارتجِعهما، وبِعْهُما جميعًا ولا تُفرّقْ بينَهما" (1)
هذا حديث غريب (1) صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه. وقد قيل: عن الحَكَم عن ميمون بن أبي شَبِيب عن علي، وهو صحيح أيضًا:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2331 - على شرط البخاري ومسلم غريب
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کچھ قیدی آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے دو بھائیوں کو فروخت کرنے کا حکم دیا، میں نے انہیں فروخت کر دیا اور ان کے درمیان جدائی کر دی، پھر میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں حاضر ہو کر آپ کو بتایا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان کے پیچھے جاؤ اور انہیں واپس لے کر آؤ، اور ان دونوں کو اکٹھے ہی فروخت کرو، ان کے درمیان ہرگز جدائی نہ کرو۔“
یہ حدیث غریب ہے اور شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا، اور ایک قول کے مطابق یہ روایت حکم سے ميمون بن ابی شبيب کے واسطے سے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے اور وہ بھی صحیح ہے: [المستدرك على الصحيحين/كتاب : البيوع/حدیث: 2362]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، وهذا إسناد رجاله ثقات لكنه اختُلف فيه على عبد الوهاب بن عطاء، فرواه يحيى بن أبي طالب وإسماعيل بن أبي الحارث البغدادي ومحمد بن الوليد الفحام وعلي بن سهل البغدادي ومحمد بن الجهم السِّمَّري، كلهم عن عبد الوهاب، عن شعبة، عن الحكم: وهو ابن عُتيبة.» [ترقيم الرساله 2362] [ترقيم الشركة 2344] [ترقيم العلميه 2331]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5905
5905. عن علي بن أبي طالب قال: قدمَ على النبي صلى الله عليه وسلم سبيٌ، فأمرني ببيع أخوين، فبعتهما، وفَرَّقْتُ بينهما، ثم أتيتُ النبي صلى الله عليه وسلم، فأخبرتُه فقال: أدرِكْهما، فارتجعْهما، وبِعْهُما جميعا، ولا تفرِّقْ بينهما.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه الدارقطني (3040)، و الحاكم (2/54)، والبيهقي (9/127) كلهم من طرق عن عبد الوهاب بن عطاء الخفاف، عن شعبة بن الحجاج، عن الحكم بن عتيبة، عن عبد الرحمن بن أبي ليلى، عن علي بن أبي طالب قال: فذكره. وإسناده حسن من أجل عبدالوهاب بن عطاء الخفاف فإنه حسن الحديث إذا لم يأت بما ينكر عليه.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18316
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو بَكْرٍ الْقَاضِي قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْجَهْمِ، ثنا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَطَاءٍ الْخَفَّافُ، أنبأ شُعْبَةُ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ ⦗٢١٤⦘ عُتَيْبَةَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، أَنَّ عَلِيًّا رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: أَمَرَنِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ أَبِيعَ غُلَامَيْنِ أَخَوَيْنِ فَبِعْتُهُمَا وَفَرَّقْتُ بَيْنَهُمَا، فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ:" أَدْرِكْهُمَا فَارْتَجِعْهُمَا وَلَا تَبِعْهُمَا إِلَّا جَمِيعًا، وَلَا تُفَرِّقْ بَيْنَهُمَا". وَكَذَلِكَ رَوَاهُ يَحْيَى بْنُ أَبِي طَالِبٍ وَغَيْرُهُ عَنْ عَبْدِ الْوَهَّابِ.
عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے دو غلام بھائیوں کو فروخت کرنے کا حکم دیا۔ میں نے فروخت کرتے وقت دونوں میں تفریق کردی اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو بتادیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان دونوں کو تلاش کر کے واپس لو اور اکٹھے فروخت کرو، دونوں کے درمیان تفریق نہ کرو۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السير/حدیث: 18316]
تخریج الحدیث: «حسن»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6518
عَنْ عَلِيٍّ قَالَ: أَمَرَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ أَبِيعَ غُلَامَيْنِ أَخَوَيْنِ فَبِعْتُهُمَا، فَفَرَّقْتُ بَيْنَهُمَا فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" أَدْرِكْهُمَا فَارْتَجِعْهُمَا، وَلَا تَبِعْهُمَا إِلَّا جَمِيعًا".
قُلْتُ: لِعَلِيٍّ عِنْدَ أَبِي دَاوُدَ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهَبَهُمَا لَهُ، وَأَنَّهُ بَاعَ أَحَدَهُمَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یہ حکم دیا کہ میں دو غلاموں کو، جو دونوں بھائی تھے انہیں فروخت کر دوں، میں نے فروخت کرتے ہوئے انہیں ایک دوسرے سے جدا کر دیا پھر میں نے اس بات کا تذکرہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا، تو آپ نے ارشاد فرمایا: تم ان دونوں کے پاس جاؤ اور ان دونوں کو واپس لو اور ان دونوں کو اکھٹے فروخت کرنا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث امام ابوداؤد نے نقل کی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ دونوں غلام انہیں ہبہ کے طور پر دیے تھے اور انہوں نے ان دونوں میں سے ایک کو فروخت کیا تھا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6518]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (760)، أخرجه مسند أحمد برقم: 1048، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2620»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2780
قَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : ثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، عَنِ (ابْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنْ عَلِيٍّ) قَالَ: "بَعَثَ مَعِي النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِغُلَامَيْنِ سَبِيَّيْنِ مَمْلُوكَيْنِ أَبِيعُهُمَا، فَلَمَّا أَتَيْتُهُ قَالَ: جَمَعْتَ أَوْ فَرَّقْتَ؟ قُلْتُ: فَرَّقْتُ. قَالَ: أَدْرِكْ، أَدْرِكْ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ فِي مُسْنَدِهِ: ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، ثَنَا (سَعِيدُ) بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عُتَيْبَةَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ: "أَمَرَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ أَبِيعَ غُلَامَيْنِ أَخَوَيْنِ فَبِعْتُهُمَا فَفَرَّقْتُ بَيْنَهُمَا، فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: أَدْرِكْهُمَا فَارْتَجِعْهُمَا، وَلَا تَبِعْهُمَا إِلَّا جَمِيعًا".
قَالَ: وَثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ، عَنْ سَعِيدٍ ، عَنْ رَجُلٍ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عُتَيْبَةَ ... فَذَكَرَهُ، وَزَادَ فِي آخِرِهِ: "وَلَا تُفَرِّقْ بَيْنَهُمَا". قُلْتُ: الَّذِي فِي أَبِي دَاوُدَ وَغَيْرِهِ: "أَنَّهُ وَهَبَهُمَا لَهُ، وَأَنَّهُ بَاعَ أَحَدَهُمَا".
وَلَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ ابْنِ مَسْعُودٍ، وَمِنْ حَدِيثِ أَبِي مُوسَى، رَوَاهُمَا ابْنُ مَاجَهْ فِي سُنَنِهِ، وَالدَّارَقُطْنِيُّ وَالْحَاكِمُ .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے ساتھ دو قیدی غلام بھیجے تاکہ میں انہیں فروخت کروں، جب میں واپس آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: کیا تم نے انہیں اکٹھا بیچا ہے یا الگ الگ کر دیا ہے؟ میں نے عرض کیا: میں نے انہیں جدا کر دیا ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ان کا پیچھا کرو اور انہیں واپس لو (تاکہ یہ علیحدگی ختم ہو)۔“ امام احمد بن حنبل نے اپنی مسند میں سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے دو بھائی غلاموں کو فروخت کرنے کا حکم دیا، پس میں نے انہیں فروخت کیا اور ان کے درمیان علیحدگی کر دی (الگ الگ خریداروں کے ہاتھ بیچا)، پھر میں نے اس کا ذکر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ان دونوں کو جا کر پاؤ اور انہیں واپس لے لو، اور انہیں ہرگز نہ بیچنا مگر اکٹھے ہی۔“ ایک اور سند میں یہ الفاظ زائد ہیں کہ ”ان دونوں کے درمیان جدائی نہ ڈالو۔“ میں (مصنف) کہتا ہوں کہ سنن ابی داؤد وغیرہ میں یہ مروی ہے کہ ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ دونوں غلام انہیں (سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو) ہبہ فرما دیے تھے اور انہوں نے ان میں سے ایک کو فروخت کر دیا تھا۔“ اس حدیث کے شواہد سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ کی احادیث سے بھی موجود ہیں جنہیں امام ابن ماجہ نے اپنی سنن میں، اور امام دارقطنی و امام حاکم نے روایت کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب البيوع/حدیث: 2780]
تخریج الحدیث: «محمد بن عبد الرحمن بن أبي ليلى: صدوق سيئ الحفظ جدا (التقريب، من الحفظ)؛ الحكم بن عتيبة لم يسمع من علي (من الحفظ)؛ ورواه أحمد موصولا بذكر عبد الرحمن بن أبي ليلى.»
«(2780/1) أخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 2»
«(2780/2) أخرجه سنن الترمذي برقم: 1284، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2249، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1048، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2378، 2620، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2582، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 652»
«(2780/3) أخرجه سنن الترمذي برقم: 1284، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2249، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1048، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2378، 2620، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2582، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 652»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف؛ لسوء حفظ ابن أبي ليلى، وانقطاعه بين الحكم وعلي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں