🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابي داود میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5274)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
112. باب مَنْ رَوَى أَنَّ الْمُسْتَحَاضَةَ تَغْتَسِلُ لِكُلِّ صَلاَةٍ
باب: مستحاضہ ہر نماز کے لیے غسل کرے۔
اطراف الحدیث — سنن ابي داود حدیث نمبر 288 (کل: 102 مقامات، 23 کتب)
سنن ابوداود: 288، 279، 282، 285، 289، 291، 294، 295، 298
صحیح بخاری: 228، 306، 320، 325، 327
صحیح مسلم: 755، 756، 757، 759، 760
سنن ترمذی: 125
سنن نسائی: 203، 205، 207، 211، 214، 353، 360، 365
سنن ابن ماجہ: 621، 624، 626، 646
بلوغ المرام: 63
سنن دارمی: 791، 800، 801، 802، 805، 806، 808
مسند احمد: 24145، 24538، 24879، 25086، 25391، 25544، 25622، 25681، 25859، 26255، 27446
مسند الحمیدی: 160، 193
اللؤلؤ والمرجان: 190، 191
مصنف ابن ابی شیبہ: 1355
سنن دارقطنی: 788، 821، 822، 824، 832
الفتح الربانی: 764، 969، 975، 976
صحیح ابن حبان: 1351
المستدرک علی الصحیحین: 625
السنن المأثورة - الإمام الشافعي: 132، 133، 134
الجامع الكامل: 1534، 1539
السنن الكبرى للبيهقي: 565، 804، 1546، 1555، 1557، 1558، 1565، 1566، 1567، 1571، 1622، 1624، 1625، 1637، 1652، 1653، 1654، 1655
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 2272
المعجم الکبیر للطبرانی: 20920، 21257، 21258، 21260، 21262، 21263، 21264، 21267
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 4410، 4486
المعجم الاوسط: 4281
61 تا 70
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 820 ترقیم الرسالہ : -- 832
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْبَخْتَرِيِّ ، نا أَحْمَدُ بْنُ الْفَرَجِ الْجُشَمِيُّ ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ ، نا الأَعْمَشُ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: جَاءَتْ فَاطِمَةُ بِنْتُ أَبِي حُبَيْشٍ، فَقَالَتْ: إِنِّي امْرَأَةٌ أُسْتَحَاضُ فَلا أَطْهُرُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اجْتَنِبِي الصَّلاةَ أَيَّامَ حَيْضِكِ، ثُمَّ اغْتَسِلِي وَصُومِي وَصَلِّي، وَإِنْ قَطَرَ الدَّمُ عَلَى الْحَصِيرِ"، فَقَالَتْ: إِنِّي أُسْتَحَاضُ لا يَنْقَطِعُ الدَّمُ عَنِّي، قَالَ:" إِنَّمَا ذَلِكَ عِرْقٌ وَلَيْسَ بِحَيْضٍ فَإِذَا أَقْبَلَ الْحَيْضُ فَدَعِي الصَّلاةَ فَإِذَا أَدْبَرَ فَاغْتَسِلِي وَصَلِّي" .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: فاطمہ بنت ابوحبیش آئی اور بولی: ”مجھے استحاضہ کی شکایت ہے، میں پاک نہیں ہوتی۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”حیض کے مخصوص ایام کے دوران نماز ادا نہ کرو، اس کے بعد غسل کرو اور پھر روزے بھی رکھو، نماز بھی پڑھو اگرچہ خون کے قطرے چٹائی پر گر رہے ہوں۔“ اس خاتون نے عرض کی: ”میں استحاضہ میں مبتلا ہوں، میرا خون نہیں رکتا۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ کسی اور رگ کا خون ہے، یہ حیض کا خون نہیں ہے۔ جب حیض آ جائے تو تم نماز کو ترک کر دو اور جب وہ ختم ہو جائے تو غسل کر کے نماز پڑھنا شروع کر دو۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحيض/حدیث: 832]
ترقیم العلمیہ: 820
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 228، 306، 320، 325، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 333، 333، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 198، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1348، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 622،، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 201، 3555، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 280، 281، 282، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 125، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 801، 806، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 620، 621، 624، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 818، 819، 820، 821، 822، 823، 824، 825، 828، 829، 830، 832، 841، 842، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 193، والطبراني فى ((الصغير)) برقم: 230، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 24779»
«قال الدارقطني: لا يصح وقد روي م

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 764
عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: أَتَتْ فَاطِمَةُ بِنْتُ أَبِي حُبَيْشٍ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ: إِنِّي أُسْتَحِيضْتُ، فَقَالَ: ( (دَعِي الصَّلَاةَ أَيَّامَ حَيْضَتِكِ ثُمَّ اغْتَسِلِي وَتَوَضَّئِي عِنْدَ كُلِّ صَلَاةٍ وَإِنْ قَطَرَ عَلَى الْحَصِيرِ) )
سیدہ عائشہؓ سے مروی ہے، وہ کہتی ہیں کہ سیدہ فاطمہ بنت ابی حبیشؓ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئیں اور کہا: مجھے استحاضہ کا خون آتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تو اپنے حیض کے دنوں میں نماز چھوڑ دیا کر، پھر غسل کر کے نماز پڑھا کر اور ہر نماز کے لیے وضو کیا کر، اگرچہ اس خون کے قطرے چٹائی پرگرتے رہیں۔ [الفتح الربانی/أبواب الوضوء/حدیث: 764]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح۔ أخرجه ابوداود: 299، 300، وابن ماجه: 624، وأخرجه البخاري: 327، و مسلم: 334 من حديث فاطمة بنت ابي حبيش، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 24145 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 24646»
وضاحت: فوائد: … جس مرد اور عورت کو مستقل طور پر کوئی ایسی بیماری ہوجس سے وضو ٹوٹ جاتا ہو، مثلا پیشاب کے قطروں کا مسلسل آتے رہنا، گیس کا مسلسل خارج ہوتے رہنا، پیشاب اور پائخانے کے راستہ سے خون کا بہتے رہنا، بعض مریضوں کے پائخانے کا مسلسل خارج ہوتے رہنا، ان تمام لوگوں کا استحاضہ والی خاتون کا حکم ہے۔ ان افراد کا سب سے اہم مسئلہ یہ ہے کہ ہر مستقل نماز کے لیے علیحدہ وضو کیا جائے گا، مثلا ایک آدمی زوال سے پہلے دو رکعت صلاۃ الاوابین پڑھتا ہے، پھر زوال کے بعد نماز ظہر ادا کرتا ہے اور اس کے متصل بعد نماز جنازہ پڑتا ہے، چونکہ یہ تین مستقل نمازیں ہیں، اس لیے تینوں کے لیے علیحدہ علیحدہ وضو کیا جائے گا، اسی طرح قرآن مجید کی تلاوت کے لیے بھی ایک دفعہ وضو کر لیا جائے گا۔ واللہ اعلم۔ فرض نمازوں کے پہلے یا بعد والی سنتیں اُن ہی کے تابع ہوتی ہیں، اس لیے ان کے لیے علیحدہ وضو کی ضرورت نہیں ہے۔
ہمارا نظریہ یہ ہے کہ قرآن مجیدکو چھونے کے لیے وضو کرنا چاہیے، اگر زبانی یا چھوئے بغیر دیکھ کر تلاوت کرنی ہو تو اس کے لیے وضو ضروری نہیں، مستحبّ ہے۔

الحكم على الحديث:
حديث صحيح۔ أخرجه ابوداود: 299
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 969
عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: أَتَتْ فَاطِمَةُ بِنْتُ أَبِي حُبَيْشٍ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ: إِنِّي أُسْتَحَاضُ، فَقَالَ: ( (دَعِي الصَّلَاةَ أَيَّامَ حَيْضِكِ ثُمَّ اغْتَسِلِي وَتَوَضَّئِي عِنْدَ كُلِّ صَلَاةٍ وَإِنْ قَطَرَ الدَّمُ عَلَى الْحَصِيرِ) )
سیدہ عائشہؓ سے مروی ہے کہ سیدہ فاطمہ بنت ابو حبیش ؓ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس تشریف لائیں اور کہا: میں استحاضہ کے خون میں مبتلا ہو گئی ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اپنے حیض کے دنوں میں نماز چھوڑ دے، پھر غسل کر اور ہر نماز کے لیے وضو کر کے نماز پڑھ، اگرچہ خون چٹائی پر گرتا رہے۔ [الفتح الربانی/كتاب الحيض والإستحاضة والنفاس/حدیث: 969]
تخریج الحدیث: «أخرج نحوه البخاري: 228، 331، 306، ومسلم: 333، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 26255 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 26785»

الحكم على الحديث:
أخرج نحوه البخاري: 228
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 975
عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: إِنَّ سَلَمَةَ (وَفِي رِوَايَةٍ: سُهَيْلَةَ) بِنْتَ سُهَيْلِ بْنِ عَمْرٍو اسْتُحِيضَتْ فَأَتَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلَتْهُ عَنْ ذَلِكَ، فَأَمَرَهَا بِالْغُسْلِ عِنْدَ كُلِّ صَلَاةٍ، فَلَمَّا جَهَدَهَا ذَلِكَ أَمَرَهَا أَنْ تَجْمَعَ بَيْنَ الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ بِغُسْلٍ وَالْمَغْرِبَ وَالْعِشَاءِ بِغُسْلٍ وَالصُّبْحِ بِغُسْلٍ
سیدہ عائشہؓ سے مروی ہے کہ سیدہ سلمہ یا سہیلہ بنت سہیلؓ استحاضہ کے خون میں مبتلا ہو گئیں، وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئیں اور اس بارے میں سوال کیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو ہر نماز کے ساتھ غسل کرنے کا حکم دیا، لیکن جب یہ عمل ان پر گراں گزرا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو حکم دیا کہ وہ ایک غسل کے ساتھ ظہر و عصر کو اور ایک غسل کے ساتھ مغرب و عشا کو ادا کر لیں اور نماز فجر کیلئے الگ سے غسل کریں۔ [الفتح الربانی/كتاب الحيض والإستحاضة والنفاس/حدیث: 975]
تخریج الحدیث: «حديث ضعيف، وھذا اسناد اختلف فيه علي عبد الرحمن بن القاسم، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 24879 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 25391»

الحكم على الحديث:
حديث ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 976
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ حَدَّثَنِي أَبِي ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ وَحَجَّاجٌ قَالَا: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ امْرَأَةً مُسْتَحَاضَةً سَأَلَتْ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ، فَقِيلَ: إِنَّمَا هُوَ عِرْقٌ عَائِذٌ وَأُمِرَتْ أَنْ تُؤَخِّرَ الظُّهْرَ وَتُعَجِّلَ الْعَصْرَ وَتَغْتَسِلَ غُسْلًا وَاحِدًا وَتُؤَخِّرَ الْمَغْرِبَ وَتُعَجِّلَ الْعِشَاءَ وَتَغْتَسِلَ لَهُمَا غُسْلًا وَاحِدًا وَتَغْتَسِلُ لِصَلَاةِ الصُّبْحِ غُسْلًا، قَالَ ابْنُ جَعْفَرٍ غُسْلًا وَاحِدًا
سیدہ عائشہؓ سے مروی ہے کہ استحاضہ والی ایک خاتون نے عہد ِ نبوی میں اپنی کیفیت کے بارے میں سوال کیا، کسی نے اس کو کہا: یہ اعتدال کی کیفیت سے آگے بڑھ جانے والی ایک رگ ہے، پھر اس کو حکم دیا گیا کہ وہ ظہر کو مؤخر کر کے اور عصر کو معجل کر کے ایک غسل کر لے اور اسی طرح مغرب کو مؤخر کر کے اور عشا کو معجل کر کے ان کے لیے ایک غسل کر لے اور نماز فجر کے لیے الگ سے غسل کر لے۔ (مسند أحمد: ۲۵۹۰۵) [الفتح الربانی/كتاب الحيض والإستحاضة والنفاس/حدیث: 976]
تخریج الحدیث: «حديث ضعيف۔ أخرجه ابوداود: 294، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 25391 ترقیم بيت الأفكار الدولية: بدون رقم في النص المقدم»

الحكم على الحديث:
حديث ضعيف۔ أخرجه ابوداود: 294
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1351
أَخْبَرَنَا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ الْمُقْرِئُ بِوَاسِطَ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَمْرَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: جَاءَتْ أُمُّ حَبِيبَةَ بِنْتُ جَحْشٍ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَكَانَتِ اسْتُحِيضَتْ سَبْعَ سِنِينَ، فَاشْتَكَتْ ذَلِكَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَاسْتَفْتَتْهُ، فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ هَذَا لَيْسَ بِحَيْضٍ، وَلَكِنْ هَذَا عِرْقٌ، فَاغْتَسِلِي، ثُمَّ صَلِّي" ، قَالَتْ عَائِشَةُ:" فَكَانَتْ أُمُّ حَبِيبَةَ تَغْتَسِلُ لِكُلِّ صَلاةٍ، فَكَانَتْ تَجْلِسُ فِي الْمِرْكَنِ، فِيعْلُو حُمْرَةُ الدَّمِ الْمَاءَ، ثُمَّ تُصَلِّي".
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ام حبیبہ بنت جحش رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں، انہیں سات سال تک استحاضہ کی شکایت رہی تھی، انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اس بات کا تذکرہ کیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے مسئلہ دریافت کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں فرمایا: ”یہ حیض نہیں ہے بلکہ کسی دوسری رگ کا مواد ہے، تم غسل کر کے نماز ادا کرو۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ام حبیبہ بنت جحش رضی اللہ عنہا ہر نماز کے لیے غسل کیا کرتی تھیں، وہ ایک ٹب میں بیٹھ جاتی تھیں تو خون کی سرخی پانی پر غالب آ جاتی تھی، پھر وہ نماز ادا کیا کرتی تھیں۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الطهارة/حدیث: 1351]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 327، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 334، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1351، 1352، 1353، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 620، وأبو داود فى (سننه) برقم: 279، 285، 288، والترمذي فى (جامعه) برقم: 129، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 626، وأحمد فى (مسنده) برقم: 25161» «رقم طبعة با وزير 1348»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (283): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث صحيح، محمد بن خالد بن عبد الله: هو الطحان الواسطي: ضعفه غير واحد، وقال المؤلف في «الثقات» 9/ 90: يخطئ ويخالف، ولكنه لم يتفرد به، فقد توبع عليه، وباقي رجاله ثقات، رجال الشيخين.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 625
وقد حَدَّثَنَا أبو العباس محمد بن يعقوب، حَدَّثَنَا الرَّبيع بن سليمان، حَدَّثَنَا عبد الله بن وهب، أخبرني عمرو بن الحارث، عن ابن شِهاب، عن عُرْوة بن الزُّبير وعَمْرة، عن عائشة: أنَّ أمّ حَبِيبة بنت جَحْش كانت تحت عبد الرحمن بن عَوْف، وأنها استُحِيضت سبعَ سنين، فقال رسول الله ﷺ:"إِنَّ هذا ليس بالحَيْضة، ولكنها عِرقٌ، فاغتسلي" (2) .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ام حبیبہ بنت جحش رضی اللہ عنہا (جو عبد الرحمن بن عوف کی زوجہ تھیں) کو سات سال تک استحاضہ رہا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ حیض نہیں ہے بلکہ ایک رگ (کا خون) ہے، لہٰذا غسل کر لیا کرو۔“ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الطهارة/حدیث: 625]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح.» [ترقيم الرساله 625] [ترقيم الشركة 620]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 132
أَنْبَأَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّ أُمَّ حَبِيبَةَ بِنْتَ جَحْشٍ كَانَتْ تُسْتَحَاضُ، فَسَأَلَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" إِنَّمَا ذَلِكَ عِرْقٌ، وَلَيْسَتْ بِالْحَيْضَةِ"، فَكَانَتْ تَغْتَسِلُ وَتُصَلِّي، وَقَالَ: وَأُرَاهُ قَالَ: فَكَانَتْ تَغْتَسِلُ عِنْدَ كُلِّ صَلاةٍ وَتَجْلِسُ فِي الْمِرْكَنِ فَيَعْلُوهُ الدَّمُ".
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ام حبیبہ بنت جحش رضی اللہ عنہا استحاضہ کی مریضہ تھیں انہوں نے اس سے متعلق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے استفسار کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ رگ کا خون ہے حیض کا خون نہیں (یعنی اس کے باعث نماز نہیں چھوڑنی)۔“ پھر وہ غسل کرتیں اور نماز پڑھتیں۔ راوی کا خیال ہے ہر نماز کے لیے غسل کرتیں اور ایک ٹپ میں بیٹھتیں تو پانی پر خون ظاہر ہو جاتا۔ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب ما جاء في الصلاة على الراحلة/حدیث: 132]
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم، الحيض، باب المستحاضة غسلها وصلاتها، رقم: 334»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 133
أَنْبَأَنَا أَبُو حَفْصٍ عَمْرُو بْنُ أَبِي سَلَمَةَ الدِّمَشْقِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنِي ابْنُ شِهَابٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ، وَعَمْرَةُ بِنْتُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَعْدِ بْنِ زُرَارَةَ، أَنَّ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: اسْتُحِيضَتْ أُمُّ حَبِيبَةَ بِنْتُ جَحْشٍ وَهِيَ تَحْتَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ سَبْعَ سِنِينَ، فَاشْتَكَتْ ذَلِكَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ هَذِهِ لَيْسَتْ بِالْحَيْضَةِ، وَلَكِنْ هَذَا عِرْقٌ، فَإِذَا أَقْبَلَتِ الْحَيْضَةُ فَدَعِي الصَّلاةَ، وَإِذَا أَدْبَرَتْ فَاغْتَسِلِي ثُمَّ صَلِّي". قَالَتْ عَائِشَةُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا: فَكَانَتْ تَغْتَسِلُ لِكُلِّ صَلاةٍ ثُمَّ تُصَلِّي، وَكَانَتْ تَقْعُدُ فِي مِرْكَنٍ لأُخْتِهَا زَيْنَبَ بِنْتِ جَحْشٍ حَتَّى إِنَّ حُمْرَةَ الدَّمِ لَتَعْلُو الْمَاءَ.
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا بنت جحش جو عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کے نکاح میں تھیں وہ سات سال سے استحاضہ کی مریضہ تھیں انہوں نے اس بات کی شکایت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں فرمایا: ”یہ خون حیض کا خون نہیں بلکہ یہ ایک رگ کا خون ہے جب حیض کا خون آجائے تو نماز چھوڑ دے جب حیض ختم ہو غسل کر لے اور نماز پڑھ لے۔“ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا ہر نماز کے لیے غسل کرتی تھیں پھر نماز پڑھتیں اور اپنی بہن زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا کے ہاں ایک بڑے طشت میں بیٹھتیں تو پانی پر خون کی سرخی غالب آجاتی۔ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب ما جاء في الصلاة على الراحلة/حدیث: 133]
تخریج الحدیث: «سنن ابی داؤد، الطهارة، باب من قال اذا قبلت الحيضة تدع الصلاة، رقم: 285؛ سنن نسائی، الطهارة، باب ذكر الاغتسال من الحيض: 203، وقال الالبانی: صحيح»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 134
أَنْبَأَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ، سَمِعَ ابْنَ شِهَابٍ، عَنْ عَمْرَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّ أُمَّ حَبِيبَةَ بِنْتَ جَحْشٍ اسْتُحِيضَتْ سَبْعَ سِنِينَ، فَسَأَلَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَاسْتَفْتَتْهُ فِيهِ، قَالَتْ عَائِشَةُ: فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَيْسَتْ ذَلِكَ بِالْحَيْضَةِ، وَإِنَّمَا ذَلِكَ عِرْقٌ، فَاغْتَسِلِي وَصَلِّي"، قَالَتْ عَائِشَةُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا: فَكَانَتْ تَغْتَسِلُ لِكُلِّ صَلاةٍ، وَكَانَتْ تَجْلِسُ فِي مِرْكَنٍ فَيَعْلُو الْمَاءَ حُمْرَةُ الدَّمِ، ثُمَّ تَخْرُجُ وَتُصَلِّي.
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا بنت جحش سات سال سے استحاضہ کی مریضہ تھیں تو انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مسئلہ دریافت کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فتویٰ دیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ حیض کا خون نہیں یہ رگ کا خون ہے غسل کرو اور نماز پڑھو۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں پھر وہ ہر نماز کے لیے غسل فرماتی تھیں وہ ایک ٹپ میں بیٹھتیں تو خون کی سرخی پانی کے اوپر چڑھ آتی پھر نکل کر نماز ادا کرتیں۔ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب ما جاء في الصلاة على الراحلة/حدیث: 134]
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم، الحيض، باب المستحاضة غسلها وصلاتها، رقم: 333»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں