الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
136. باب فِي الرُّخْصَةِ فِي ذَلِكَ
باب: عورتوں کے کپڑوں میں نماز پڑھنے کی اجازت کا بیان۔
اطراف الحدیث — سنن ابي داود حدیث نمبر 369 (کل: 16 مقامات، 12 کتب)
صحیح بخاری: 379
صحیح مسلم: 1146
سنن ابن ماجہ: 958
مسند احمد: 26808
صحیح ابن خزیمہ: 768
اللؤلؤ والمرجان: 386
مصنف ابن ابی شیبہ: 2981
الفتح الربانی: 1443
الجامع الكامل: 2530
1 تا 10
حدیث نمبر: 369
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ بْنِ سُفْيَانَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ الشَّيْبَانِيِّ، سَمِعَهُ مِنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادٍ، يُحَدِّثُهُ، عَنْ مَيْمُونَةَ،" أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى وَعَلَيْهِ مِرْطٌ وَعَلَى بَعْضِ أَزْوَاجِهِ مِنْهُ وَهِيَ حَائِضٌ وَهُوَ يُصَلِّي وَهُوَ عَلَيْهِ".
ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز پڑھی اور آپ کے جسم پر ایک چادر تھی جس کا کچھ حصہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک بیوی پر پڑا ہوا تھا، وہ حائضہ تھیں اور آپ اسے اوڑھ کر نماز پڑھ رہے تھے۔ [سنن ابي داود/كتاب الطهارة/حدیث: 369]
ام المؤمنین سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز پڑھی، آپ ایک کمبل اوڑھے ہوئے تھے جس کا کچھ حصہ آپ پر اور کچھ ان کی اہلیہ پر تھا اور وہ حیض سے تھیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس حالت میں نماز پڑھتے رہے کہ وہ آپ پر تھا۔“ [سنن ابي داود/كتاب الطهارة/حدیث: 369]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابن ماجہ/الطھارة 131 (653)، (تحفة الأشراف: 18063)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الحیض 30 (333)، صحیح مسلم/الصلاة 52 (519)، مسند احمد (6/204) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح
وأصله متفق عليه انظر صحيح البخاري (333) وصحيح مسلم (513)
وأصله متفق عليه انظر صحيح البخاري (333) وصحيح مسلم (513)
حدیث نمبر: 379
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، عَنْ خَالِدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ الشَّيْبَانِيُّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادٍ، عَنْ مَيْمُونَةَ، قَالَتْ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي وَأَنَا حِذَاءَهُ وَأَنَا حَائِضٌ وَرُبَّمَا أَصَابَنِي ثَوْبُهُ إِذَا سَجَدَ، قَالَتْ: وَكَانَ يُصَلِّي عَلَى الْخُمْرَةِ".
ہم سے مسدد نے بیان کیا خالد سے، کہا کہ ہم سے سلیمان شیبانی نے بیان کیا عبداللہ بن شداد سے، انہوں نے میمونہ رضی اللہ عنہا سے، آپ نے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھتے اور حائضہ ہونے کے باوجود میں ان کے سامنے ہوتی، بسا اوقات جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سجدہ کرتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا کپڑا مجھے چھو جاتا۔ انہوں نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم (کھجور کے پتوں سے بنے ہوئے ایک چھوٹے سے) مصلے پر نماز پڑھتے تھے۔ [صحيح البخاري/كتاب الصلاة/حدیث: 379]
حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز ادا فرماتے تھے اور میں بحالت حیض آپ کے سامنے لیٹی رہتی تھی۔ اور بسا اوقات آپ کا کپڑا سجدے کی حالت میں میرے بدن پر پڑ جاتا تھا۔ حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا نے یہ بھی فرمایا کہ آپ کھجور کے چھوٹے مصلے پر نماز پڑھتے تھے۔ [صحيح البخاري/كتاب الصلاة/حدیث: 379]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 513 ترقیم شاملہ: -- 1146
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، أَخْبَرَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ . ح قَالَ: وحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ جَمِيعًا، عَنْ الشَّيْبَانِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادِ بْنِ الْهَادِ ، قَالَ: حَدَّثَتْنِي مَيْمُونَةُ ، زَوْجُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَتْ: " كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يُصَلِّي وَأَنَا حِذَاءَهُ، وَأَنَا حَائِضٌ، وَرُبَّمَا أَصَابَنِي ثَوْبُهُ إِذَا سَجَدَ ".
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھتے اور میں حیض کی حالت میں آپ کے سامنے ہوتی، بسا اوقات آپ سجدہ کرتے تو آپ کا کپڑا مجھ سے لگ رہا ہوتا۔ [صحيح مسلم/كتاب الصلاة/حدیث: 1146]
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھتے اور میں حیض کی حالت میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے متوازی ہوتی۔ بسا اوقات جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سجدہ کرتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا کپڑا مجھ سے لگ جاتا۔“ [صحيح مسلم/كتاب الصلاة/حدیث: 1146]
ترقیم فوادعبدالباقی: 513
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 656
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادٍ، حَدَّثَتْنِي مَيْمُونَةُ بِنْتُ الْحَارِثِ، قَالَتْ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي وَأَنَا حِذَاءَهُ وَأَنَا حَائِضٌ وَرُبَّمَا أَصَابَنِي ثَوْبُهُ إِذَا سَجَدَ وَكَانَ يُصَلِّي عَلَى الْخُمْرَةِ".
عبداللہ بن شداد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ مجھ سے ام المؤمنین میمونہ بنت حارث رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھتے تھے اور میں آپ کے سامنے ہوتی اور حائضہ ہوتی، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سجدہ کرتے تو بسا اوقات آپ کا کپڑا مجھ سے لگ جاتا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم چھوٹی چٹائی پر نماز پڑھتے تھے۔ [سنن ابي داود/كتاب الصلاة/حدیث: 656]
ام المؤمنین سیدہ میمونہ بنت حارث رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھتے تو میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب برابر ہی میں ہوتی اور ایام سے ہوتی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم سجدے کو جاتے تو بسا اوقات آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا کپڑا بھی مجھے لگتا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم چھوٹی چٹائی پر نماز پڑھا کرتے تھے۔“ [سنن ابي داود/كتاب الصلاة/حدیث: 656]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الحیض30 (333)، والصلاة 19 (379)، 21 (381)، صحیح مسلم/المساجد 48 (513)، سنن النسائی/المساجد 44 (739)، سنن ابن ماجہ/إقامة الصلاة 40 (958)، (تحفة الأشراف: 18060)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/330، 335، 336)، سنن الدارمی/الصلاة 101 (1413) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح بخاري (379) صحيح مسلم (513)
حدیث نمبر: 958
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ الشَّيْبَانِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادٍ ، قَالَ: حَدَّثَتْنِي مَيْمُونَةُ زَوْجُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَتْ:" كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي وَأَنَا بِحِذَائِهِ، وَرُبَّمَا أَصَابَنِي ثَوْبُهُ إِذَا سَجَدَ".
عبداللہ بن شداد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ مجھ سے ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھتے تھے اور میں آپ کے سامنے لیٹی ہوتی تھی، اور بسا اوقات جب آپ سجدہ فرماتے تو آپ کا کپڑا مجھ سے چھو جاتا۔ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 958]
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”نبی صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھتے تھے اور میں آپ کے برابر (لیٹی) ہوتی تھی۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سجدہ کرتے تو بعض اوقات مجھے آپ کا کپڑا چھو جاتا۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 958]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الصلاة 19 (379)، 21 (381)، 7 (517)، 10 (518)، صحیح مسلم/الصلاة 51 (513)، سنن ابی داود/الصلاة 91 (656)، سنن النسائی/المساجد 44 (739)، (تحفة الأشراف: 18060)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/330، 335، 336)، سنن الدارمی/الصلاة 101 (1413) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:بخاري ومسلم
حدیث نمبر: 26808
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، حَدَّثَنَا الشَّيْبَانِيُّ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ الْأَصَمِّ ، عَنْ مَيْمُونَةَ ، قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " يُصَلِّي عَلَى الْخُمْرَةِ، فَيَسْجُدُ، فَيُصِيبُنِي ثَوْبُهُ وَأَنَا إِلَى جَنْبِهِ وَأَنَا حَائِضٌ" .
حضرت میمونہ سے مروی ہے کہ وہ ایام سے ہوتی تھیں اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی جائے نماز کے آگے لیٹی ہوتی تھیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنی چٹائی پر نماز پڑھتے رہتے تھے اور جب سجدے میں جاتے تو ان کے کپڑے کا ایک حصہ مجھ پر بھی لگتا تھا۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 26808]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، خ: 333، م: 513 وهذا إسناد خالف فيه محمد بن فضيل الرواة عن الشيباني
حدیث نمبر: 768
أنا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ الشَّيْبَانِيُّ ، سَمِعَهُ مِنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادٍ ، عَنْ مَيْمُونَةَ ، قَالَتْ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " يُصَلِّي وَعَلَيَّ مِرْطٌ، عَلَيَّ بَعْضُهُ وَعَلَيْهِ بَعْضٌ، وَأَنَا حَائِضٌ" . الْمِرْطُ أَكْسِيَةٌ مِنْ صُوفٍ
سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھتے جبکہ میرے اوپر ایک اُونی چادر ہوتی، اُس کا کچھ حصّہ میرے اوپر ہوتا اور کچھ حصّہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر ہوتا حالانکہ میں حائضہ ہوتی تھی۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب اللباس فى الصلاة/حدیث: 768]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 333، 379، 381، 517، 518، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 513، وابن الجارود فى "المنتقى"، 149، 195، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 768، 1007، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2329، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 272، وأبو داود فى (سننه) برقم: 369، 656، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 653، 958، 1028، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 3341، وأحمد فى (مسنده) برقم: 27446، والحميدي فى (مسنده) برقم: 312»
حدیث نمبر: 386
386 صحيح حديث مَيْمُونَةَ، قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي وَأَنَا حِذَاءَهُ، وَأَنَا حَائِضٌ، وَرُبَّمَا أَصَابَنِي ثَوْبُهُ إِذَا سَجَدقَالَتْ: وَكَانَ يُصَلِّي عَلَى الْخَمْرَةِ
سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھتے اور حائضہ ہونے کے باوجود میں آپ کے سامنے ہوتی، بعض اوقات جب آپ سجدہ کرتے تو آپ کا کپڑا مجھے چھو جاتا اور آپ (کھجور کے پتوں سے بنے ہوئے ایک چھوٹے سے) مصلے پر نماز پڑھتے تھے۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب المساجد ومواضع الصلاة/حدیث: 386]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 8 كتاب الصلاة: 19 باب إذا أصاب ثوب المصلّى امرأته إذا سجد»
الحكم على الحديث:
«صحیح»
ترقیم عوامۃ: 2969 ترقیم الشثری: -- 2981
حدثنا عباد بن العوام ، عن الشيباني ، عن عبد الله بن شداد , قال: حدثتني ميمونة ، قالت:" كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يصلي وانا بحذائه فربما اصابني ثوبه إذا سجد وكان يصلي على الخمرة"
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (حدثني).
(٢) سقط من: [أ].
(٣) في [أ، ك]: (بحذيه).
(٤) في [أ]: (الحمرة).
(٥) صحيح، أخرجه البخاري (٣٧٩) ومسلم (٥١٣).
حضرت میمونہ فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز پڑھ رہے ہوتے تھے اور میں آپ کے برابر میں ہوتی تھی، اور بعض اوقات تو سجدے میں آپ کا کپڑا بھی میرے ساتھ لگ جاتا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھجور کی چھال کی بنی چٹائی پر نماز پڑھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2981]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال الدارقطني: يرويه الشيباني واختلف عنه فرواه هشيم وعلي بن عاصم وعباد بن العوام وعلي بن مسهر وابن عيينة والثوري وحفص بن غياث وأسباط بن محمد وأبو حمزة السكري وزائدة عن الشيباني عن عبد الله بن شداد عن ميمونة ورواه أبو معاوية عن الشيباني عن عبد الله بن شداد عن عائشة والصحيح عن ميمونة . قال سعد الشثري: صحيح .»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 333، 381، 379، 517، 518، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 513، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 149، 195، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 768، 1007، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2329، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 272 / 1، 383 / 1، 737 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 263، 819، وأبو داود فى «سننه» برقم: 369، 656، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1413، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 653، 958، 1028، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 3341، 4186، 4261، 5307، 5306، وأحمد فى «مسنده» برقم: 27446، 27447، 27448، 27449، 27450، 27452، 27453، 27476، 27493، 27491، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1731، والحميدي فى «مسنده» برقم: 315، 312، 313، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 7081، 7090، 7095، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 1249، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 2134، 4066، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 2663، والطبراني فى «الكبير» برقم: 1، 2، 4، 5، 6، 9، 10، 7، 22، 23، 51، 52، 53، 54، ترقيم محمد عوامة: 2969»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 333، 381، 379، 517، 518، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 513، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 149، 195، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 768، 1007، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2329، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 272 / 1، 383 / 1، 737 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 263، 819، وأبو داود فى «سننه» برقم: 369، 656، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1413، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 653، 958، 1028، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 3341، 4186، 4261، 5307، 5306، وأحمد فى «مسنده» برقم: 27446، 27447، 27448، 27449، 27450، 27452، 27453، 27476، 27493، 27491، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1731، والحميدي فى «مسنده» برقم: 315، 312، 313، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 7081، 7090، 7095، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 1249، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 2134، 4066، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 2663، والطبراني فى «الكبير» برقم: 1، 2، 4، 5، 6، 9، 10، 7، 22، 23، 51، 52، 53، 54، ترقيم محمد عوامة: 2969»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 1443
عَنْ مَيْمُونَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي عَلَى الْخُمْرَةِ فَيَسْجُدُ فَيُصِيبُنِي ثَوْبُهُ وَأَنَا إِلَى جَنْبِهِ وَأَنَا حَائِضٌ
زوجۂ رسول سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم او ڑھنی پر نماز پڑھ رہے ہوتے تھے، جبکہ میں حیض کی حالت میں آپ کے پہلو میں ہوتی تھی، جب آپ سجدہ کرتے تو آپ کا کپڑا مجھے لگتا رہتا تھا۔ [الفتح الربانی/أبواب المساجد/حدیث: 1443]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 333، 379، 517، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 26806)۔ ترقیم بيت الأفكار الدولية: 27344»
الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 333