الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
314. من كان يأمر بتعليم المناسك
جو حضرات مناسک حج سیکھنے کا حکم فرماتے ہیں
اطراف الحدیث — مصنف ابن ابي شيبه حدیث نمبر 15326 (کل: 9 مقامات، 8 کتب)
سنن دارمی: 674
صحیح ابن خزیمہ: 2383
الجامع الكامل: 1730
السنن الكبرى للبيهقي: 13121
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 1600
المعجم الکبیر للطبرانی: 8120
المعجم الاوسط: 2707
ترقیم عوامۃ: 14914 ترقیم الشثری: -- 15326
حدثنا ابو بكر، قال: حدثنا محمد بن فضيل ، عن عطاء بن السائب ، عن سالم بن ابي الجعد ، عن ابن عباس ، قال: جاء اعرابي إلى النبي صلى الله عليه وسلم، فقال: السلام عليك يا غلام بني عبد المطلب , فقال:" وعليك , فقال: إني رجل من اخوالك من بني سعد بن بكر وإني رسول قومي إليك ووافدهم , وإني سائلك فمشدد مسالتي إياك , ومناشدك فمشدد مناشدتي إياك، قال: خذ عنك يا اخا بني سعد، قال: فإنا وجدنا في كتابك وامرتنا رسلك ان نحج البيت العتيق , فانشدك اهو امرك بذلك؟ قال: نعم"
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ن]: (فضي).
(٢) في [ز]: سقط (عطاء).
(٣) في [أ، ب، ن]: (عطاء).
(٤) في [أ، ب، ن]: (نشيدة)، وفي [جـ، ز]: (فمشيدة)، وفي [ن]: (فمنشد).
(٥) في [جـ]: (مسلتي).
(٦) في [جـ]: (ومنا تنفدك).
(٧) في [أ، ب، ص]: (فمنشدة)، وفي [ن]: (فمنشد)، وفي [جـ، ز]: (فمشيدة).
(٨) في [أ، ب]: (خذ عنا)، وفي [جـ، ص، ز]: (قال: خذ عتك).
(٩) في [ن]: (تحج).
(١٠) ضعيف؛ رواية ابن فضيل عن عطاء بعد اختلاطه، أخرجه ابن خزيمة (٢٣٨٣)، والبخاري في التاريخ ٨/ ٢٣٣، والطبراني في الأوسط (٢٧٠٧)، والدارمي (/١٧٢ (٦٥١)، والإسماعيلي في معجم شيوخه ٢/ ٦٨٥، والفاكهي (٧٧٣)، وابن عبد البر في التمهيد ١٦/ ١٧١، وبنحوه أخرجه أحمد (٢٣٨٠)، وأبو داود (٤٨٧)، وابن سعد ١/ ٢٩٩، وابن شبه ٢/ ٥٢١.
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے ایک دیہاتی خدمت رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں حاضر ہوا اور عرض کیا: اے بنو عبد المطلب کے بیٹے! السلام علیکم، حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جواب میں وعلیک کہا۔ پھر اس اعرابی نے کہا کہ میں آپ کے ننہال یعنی قبیلہ بنو سعد بن بکر سے ہوں (یہ قبیلہ حضور کا رضاعی ماموں تھے) اور میں اپنی قوم کا آپ کی طرف بھیجا ہوا قاصد اور ان کا نمائندہ ہوں۔ میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ایک قسم دینے لگا ہوں اور سوال کرنے لگا ہوں، اس قسم اور سوال کا جواب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہی کو دینا ہوگا۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اے بنی سعد کے بھائی تو خود سے سوال کرلے۔ (یعنی قرابت کی وجہ سے حضور نے اپنے اور اس شخص میں کوئی فرق نہ رکھا)۔ اس نے عرض کیا بیشک ہم نے آپ کی کتاب (مکتوب) میں پایا ہے اور ہمیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قاصدوں نے حکم دیا ہے کہ ہم لوگ حج بیت اللہ کریں، میں آپ کو قسم دے کر پوچھتا ہوں، کیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں اس کا حکم فرمایا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا، ہاں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15326]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال ابن عبد البر: طرق صحاح . قال سعد الشثري: ضعيف؛ رواية ابن فضيل عن عطاء بعد اختلاطه .»
«أخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2383، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 65، 66، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 4405، وأبو داود فى «سننه» (1/182) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والدارمي فى «مسنده» برقم: 678، 677، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 13240، وأحمد فى «مسنده» برقم: 2290، 2417، 2418، والبزار فى «مسنده» برقم: 5218، 5219، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 32329، والطبراني فى «الكبير» برقم: 8149، 8151، 8150، 8152، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2707، ترقيم محمد عوامة: 14914»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 674
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ، حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، حَدَّثَنَا عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، قَالَ: "جَاءَ أَعْرَابِيٌّ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: السَّلَامُ عَلَيْكَ يَا غُلَامَ بَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، فَقَالَ: وَعَلَيْكَ، قَالَ: إِنِّي رَجُلٌ مِنْ أَخْوَالِكَ مِنْ بَنِي سَعْدِ بْنِ بَكْرٍ، وَأَنَا رَسُولُ قَوْمِي إِلَيْكَ وَوَافِدُهُمْ، وَإِنِّي سَائِلُكَ فَمُشَدِّدٌ مَسْأَلَتِي إِلَيْكَ، وَمُنَاشِدُكَ فَمُشَدِّدٌ مُنَاشَدَتِي إِيَّاكَ، قَالَ: خُذْ عَنْكَ يَا أَخَا بَنِي سَعْدٍ، قَالَ: مَنْ خَلَقَكَ، وَخَلَقَ مَنْ قَبْلَكَ، وَمَنْ هُوَ خَالِقُ مَنْ بَعْدَكَ؟، قَالَ: اللَّهُ قَالَ فَنَشَدْتُكَ بِذَلِكَ، أَهُوَ أَرْسَلَكَ؟، قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: مَنْ خَلَقَ السَّمَوَاتِ السَّبْعَ وَالْأَرَضِينَ السَّبْعَ، وَأَجْرَى بَيْنَهُنَّ الرِّزْقَ؟، قَالَ: اللَّهُ، قَالَ: فَنَشَدْتُكَ بِذَلِكَ، أَهُوَ أَرْسَلَكَ؟، قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: إِنَّا وَجَدْنَا فِي كِتَابِكَ، وَأَمَرَتْنَا رُسُلُكَ أَنْ نُصَلِّيَ فِي الْيَوْمِ وَاللَّيْلَةِ خَمْسَ صَلَوَاتٍ لِمَوَاقِيتِهَا، فَنَشَدْتُكَ بِذَلِكَ، أَهُوَ أَمَرَكَ؟، قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: فَإِنَّا وَجَدْنَا فِي كِتَابِكَ، وَأَمَرَتْنَا رُسُلُكَ أَنْ نَأْخُذَ مِنْ حَوَاشِي أَمْوَالِنَا فَنَرُدَّهَا عَلَى فُقَرَائِنَا، فَنَشَدْتُكَ بِذَلِكَ، أَهُوَ أَمَرَكَ بِذَلِكَ؟، قَالَ: نَعَمْ، ثُمَّ قَالَ: أَمَّا الْخَامِسَةُ، فَلَسْتُ بِسَائِلِكَ عَنْهَا، وَلَا إِرَبَ لِي فِيهَا، ثُمَّ قَالَ: أَمَا وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ لَأَعْمَلَنَّ بِهَا وَمَنْ أَطَاعَنِي مِنْ قَوْمِي، ثُمَّ رَجَعَ، فَضَحِكَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى بَدَتْ نَوَاجِذُهُ، ثُمَّ قَالَ: وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَئِنْ صَدَقَ، لَيَدْخُلَنَّ الْجَنَّةَ".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ایک دیہاتی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا: اے فرزند بنی عبد المطلب! ”السلام علیک“، آپ نے فرمایا: ”وعلیک“، دیہاتی نے کہا: میں آپ کے ننہال بنی سعد بن بکر میں سے ہوں، اور اپنی قوم کا قاصد بن کر آپ کے پاس آیا ہوں، اور آپ سے کچھ دریافت کرنا چاہتا ہوں، اور ذرا سختی سے پوچھوں گا، اور آپ سے سخت لہجے میں گفتگو کروں گا، (وفي روايۃ: آپ برا نہ مانیے گا)۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے برادر بنو سعد! جس طرح چاہو گفتگو کرو“، تب اس نے کہا: آپ کو کس نے پیدا کیا؟ آپ سے پہلے جو لوگ تھے انہیں کس نے پیدا کیا؟ اور آپ کے بعد پیدا کرنے والا کون ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”الله“، عرض کیا: میں اسی الله کی قسم دیتا ہوں، کیا اسی اللہ نے آپ کو رسول بنا کر بھیجا ہے؟ فرمایا: ”ہاں“، عرض کیا: ساتوں آسمان اور ساتوں زمین کس نے پیدا کئے اور ان کے درمیان رزق کس نے جاری فرمایا؟ جواب دیا: ”اللہ نے“، عرض کیا: کیا اسی اللہ نے آپ کو رسول بنا کر بھیجا؟ فرمایا: ”ہاں۔“ عرض کیا: ہم نے آپ کی تحریر میں دیکھا اور آپ کے مبلغین نے ہمیں حکم دیا کہ دن رات میں ہم پانچ وقتوں میں نماز پڑھیں، میں آپ کو قسم دیتا ہوں کیا اس نے آپ کو حکم دیا؟ فرمایا: ”ہاں۔“ عرض کیا: ہم نے آپ کی تحریر میں پڑھا اور آپ کے دعاة نے حکم دیا کہ ہم اپنے مال کا کچھ حصہ فقیروں کو لوٹا دیں، میں قسم دیتا ہوں کیا اس نے ہی اس کا بھی حکم دیا؟ فرمایا: ”ہاں۔“ پھر اس اعرابی نے عرض کیا: پانچویں بات جو میں آپ سے نہیں پوچھتا اور مجھے اس کی حاجت بھی نہیں، پھر عرض کیا: اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق دے کر مبعوث فرمایا، میں اور جس نے میری قوم میں سے میری اطاعت کی اس پر ضرور ضرور عمل کریں گے، پھر وہ اعرابی واپس چلا گیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہنس پڑے یہاں تک کہ آپ کی داڑھیں دکھائی دینے لگیں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قسم اس ذات کی جس کے قبضے میں میری جان ہے، اگر اس نے سچ کہا (اور کر دکھایا) تو ضرور ضرور جنت میں داخل ہو جائے گا۔“ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 674]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف محمد بن فضيل متأخر السماع من عطاء، [مكتبه الشامله نمبر: 677] »
یہ حدیث اس سند سے ضعیف ہے، لیکن اس کا متن اور معنی صحیح ہے۔ جیسا کہ پہلی حدیث میں بیان کیا جا چکا ہے۔ نیز دیکھئے [مسند أبى يعلي 5088] و [مجمع الزوائد مع تحقيق حسين الداراني رقم 1623]
یہ حدیث اس سند سے ضعیف ہے، لیکن اس کا متن اور معنی صحیح ہے۔ جیسا کہ پہلی حدیث میں بیان کیا جا چکا ہے۔ نیز دیکھئے [مسند أبى يعلي 5088] و [مجمع الزوائد مع تحقيق حسين الداراني رقم 1623]
الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده ضعيف محمد بن فضيل متأخر السماع من عطاء
حدیث نمبر: 2383
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانٍ ، وَيُوسُفُ بْنُ مُوسَى بْنِ عِيسَى الْمَرْوَزِيُّ , قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلِ بْنِ غَزَوَانَ الضَّبِّيُّ ، حَدَّثَنَا عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ ، وَأَبُو جَعْفَرٍ مُوسَى بْنُ السَّائِبِ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: السَّلامُ عَلَيْكَ يَا غُلامَ بَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، قَالَ: وَعَلَيْكَ، قَالَ: إِنِّي رَجُلٌ مِنْ بَيَاضٍ الَّذِي مِنْ بَنِي سَعْدِ بْنِ بَكْرٍ، وَأَنَا رَسُولُ قَوْمِي إِلَيْكَ وَوَافِدُهُمْ، وَإِنِّي سَائِلُكَ، فَمُشَدِّدٌ مَسْأَلَتِي إِيَّاكَ، وَمُنَاشِدُكَ، فَمُشَدِّدٌ مُنَاشَدَتِي إِيَّاكَ، قَالَ:" خُذْ عَنْكَ يَا أَخَا ابْنِ سَعْدٍ"، قَالَ: مَنْ خَلَقَكَ؟ وَمَنْ خَلَقَ مَنْ قَبْلَكَ؟ وَمَنْ هُوَ خَالِقُ مَنْ بَعْدَكَ؟ قَالَ:" اللَّهُ"، قَالَ: فَنَشَدْتُكَ بِذَلِكَ هُوَ أَرْسَلَكَ؟ قَالَ:" نَعَمْ"، قَالَ: فَإِنَّا قَدْ وَجَدْنَا فِي كِتَابِكَ، وَأَمَّرْتَنَا رُسُلا أَنْ تَأْخُذَ مِنْ حَوَاشِي أَمْوَالِنَا، فَتُرَدُّ عَلَى فُقَرَائِنَا، فَنَشَدْتُكَ بِذَلِكَ أَهُوَ أَمَرَكَ بِذَلِكَ؟ قَالَ:" نَعَمْ" ، قَالَ أَبُو بَكْرٍ: قَوْلُ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ: إِنْ تُبْدُوا الصَّدَقَاتِ فَنِعِمَّا هِيَ سورة البقرة آية 271 مِنْ هَذَا الْبَابِ أَيْضًا
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر ہوا تو اُس نے کہا کہ اے بنی عبدالمطلب کے بیٹے «السَّلامُ عَلَيْك» ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” «وَعَلَيْك» اور تم پر بھی سلامتی ہو۔“ اُس نے کہا کہ میں نبی سعد بن بکر کی شاخ بیاض کا ایک آدمی ہوں۔ اور میں اپنی قوم کا پیغامبر اور آپ کی طرف اُن کا قاصد ہوں میں آپ سے چند سوالات کروںگا اور اس پوچھنے میں سختی کروںگا میں آپ کو قسم دوںگا اور قسم دینے میں بھی سخت رویہ اختیار کروںگا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے ابن سعد کے بھائی، جو چاہو پوچھو۔“ اُس نے کہا کہ آپ کو کس نے پیدا کیا ہے۔ آپ سے پہلے لوگوں کو کس نے پیدا کیا تھا اور آپ کے بعد آنے والوں کو کون پیدا کرنے والا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ“ اُس نے کہا تو میں آپ کو اُسی اللہ کی قسم دیکر پوچھتا ہوں، کیا اُس نے تمہیں رسول بنایا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں“ اس نے کہا، بلاشبہ ہم نے آپ کے خط میں پڑھا ہے اور آپ کے عامل نے بھی بتایا ہے کہ ہمارے جانوروں کی زکوٰۃ وصول کریگا اور ہمارے فقراء میں تقسیم کریگا؟ تو میں آپ کو اللہ کی قسم دیتا ہوں، کیا اللہ نے آپ کو اس بات کا حُکم دیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں“ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کا یہ ارشاد «إِن تُبْدُوا الصَّدَقَاتِ فَنِعِمَّا هِيَ» [ سورة البقرة: 271 ] ”اگر تم ظاہر کرکے صدقہ کرو وہ اچھا ہے۔“ اسی مسئلے کے متعلق ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب قسم الصدقات وذكر أهل سهمانها/حدیث: 2383]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2383، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 4405، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 13240، وأحمد فى (مسنده) برقم: 2290»
ترقیم عوامۃ: 30953 ترقیم الشثری: -- 32329
حدثنا ابن فضيل ، عن عطاء بن السائب ، عن سالم بن ابي الجعد عن ابن عباس قال: جاء اعرابي إلى النبي صلى الله عليه وسلم فقال: السلام عليك يا غلام بني عبد المطلب، فقال: وعليك، فقال: إني رجل من اخوالك من بني سعد بن بكر وانا رسول قومي إليك ووافدهم، وانا سائلك فمشتدة مسالتي إياك، ومناشدك فمشتدة مناشدتي إياك، قال: خذ يا اخا بني سعد.
قال: من خلقك وهو خالق من قبلك وهو خالق من بعدك؟ قال: الله، قال: نشدتك بذلك اهو ارسلك؟ قال: نعم، قال: من خلق السماوات السبع والارضين السبع واجرى بينهن الرزق؟ قال: الله، قال: نشدتك بذلك اهو ارسلك؟ قال: نعم، قال: فإنا وجدنا في كتابك وامرتنا رسلك ان نصلي في اليوم والليلة خمس صلوات لمواقيتها، فنشدتك بذلك اهو امرك به؟ قال: نعم، قال: فإنا وجدنا في كتابك وامرتنا رسلك ان ناخذ من حواشي اموالنا فنردها على فقرائنا، فنشدتك بذلك اهو امرك بذلك؟ قال: نعم، ثم قال: اما الخامسة فلست سائلك عنها ولا ارب لي فيها، قال: ثم قال: اما والذي بعثك بالحق لاعملن بها ومن اطاعني من قومي، ثم رجع، فضحك رسول الله صلى الله عليه وسلم حتى بدت نواجذه، ثم قال: والذي نفسي بيده لئن صدق ليدخلن الجنة.

(١) في أح، ك، ط]: (فمشيد)، وفي [جـ، و]: (فمشيده)، وفي [هـ]: (فمشددا).
(٢) في [هـ]: (إليك).
(٣) في [ط]: (نناشدك).
(٤) زائدة من: [جـ، ك]، وفي [و]: زائدة (فمشيد).
(٥) في [هـ]: زيادة (عنك)، وفي [و]: زيادة (عليك).
(٦) زائدة من: [و].
(٧) في [و]: (فنشدتك).
(٨) في [أ، ط، هـ]: (بذلك).
(٩) في [و]: (بينهما).
(١٠) في [و]: (فأنشدتك).
(١١) في [أ، ط، هـ]: (بذلك).
(١٢) في [هـ]: (لمواقبتها).
(١٣) في [و]: (فنشدتك).
(١٤) في [أ، ط، هـ]: (بذلك).
(١٥) سقط من: [ط]، وفي [هـ]: (بذلك).
(١٦) تكرار في: [جـ].
(١٧) في [ط]: (رب).
(١٨) زائدة (أما) من: [ب، جـ، ك، و].
(١٩) في [و]: (و).
(٢٠) ضعيف؛ عطاء بن السائب اختلط، أخرجه ابن خزيمة (٢٣٨٣)، والدارمي (٦٥١)، والدارقطني ٣/ ٤٤، والبيهقي ٧/ ٤، والطبراني (٨١٥١)، وابن عبد البر في التمهيد ١٦/ ١٧١، وأصل الحديث عند البخاري (٦٣).
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ایک دیہاتی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر کہنے لگا: تجھ پر سلامتی ہو اے بنی عبدالمطلب کے لڑکے: پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تجھ پر بھی ہو: پھر اس نے کہا: بیشک میں تمہارے ننھیال قبیلہ بنو سعد بن بکر قبیلہ کا آدمی ہوں۔ اور میں تمہاری طرف اپنی قوم کا پیغامبر اور قاصد بن کر آیا ہوں۔ اور میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کچھ سوال کروں گا۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے میرا سوال کرنا سخت انداز میں ہوگا۔ اور آپ سے قسم کا مطالبہ کرنا، پس میرے آپ سے قسم کے مطالبہ میں سختی ہوگی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے بنو سعد کے بھائی: سوال کرو۔ اس دیہاتی نے کہا: آپ کو کس نے پیدا کیا؟ اور وہ ہی آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے لوگوں کا اور آپ کے بعد والے لوگوں کا پیدا کرنے والا ہوگا۔؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ نے، دیہاتی نے پوچھا: میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس اللہ کی قسم دے کر پوچھتا ہوں کیا اس نے آپ کو رسول بنا کر بھیجا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! اس نے پوچھا: ساتوں آسمانوں اور ساتوں زمینوں کو کس نے پیدا کیا اور ان کے درمیان رزق کس نے پھیلایا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ نے، اس نے پوچھا: میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس اللہ کی قسم دے کر پوچھتا ہوں کیا اس نے آپ کو رسول بنا کر بھیجا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں، اس نے عرض کیا: پس ہم آپ کی کتاب میں لکھا ہوا پاتے ہیں اور آپ کے قاصد نے ہمیں حکم دیا ہے کہ ہم دن اور رات میں پانچ نمازیں ان کے وقت پر ادا کریں۔ میں آپ کو قسم دے کر پوچھتا ہوں، کیا یہی معاملہ ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! اس نے عرض کیا: پس ہم آپ کی کتاب میں لکھا ہوا پاتے ہیں اور آپ کے قاصد نے ہمیں حکم دیا ہے کہ اپنے مالوں میں سے مقررہ حصہ نکال کر اپنے فقراء میں تقسیم کردیں۔ میں آپ کو قسم دے کر پوچھتا ہوں کیا معاملہ اسی طرح ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! پھر اس نے عرض کیا: بہرحال پانچواں سوال میں اس کے متعلق آپ سے نہیں پوچھوں گا اور نہ ہی مجھے اس کی کوئی حاجت ہے، راوی کہتے ہیں، پھر اس نے کہا: قسم ہے اس ذات کی جس نے آپ کو حق دے کر بھیجا ہے میں اور میری قوم میں سے جو میری اطاعت کرے گا ضرور بالضرور ان اعمال کی پابندی کریں گے۔ پھر وہ واپس لوٹ گیا۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اتنا ہنسے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی داڑھیں ظاہر ہوگئیں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے اگر اس نے سچ کہا تو یہ ضرور بالضرور جنت میں داخل ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32329]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال ابن عبد البر: طرق صحاح . قال سعد الشثري: ضعيف؛ عطاء بن السائب اختلط .»
«أخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2383، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 65، 66، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 4405، وأبو داود فى «سننه» (1/182) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والدارمي فى «مسنده» برقم: 678، 677، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 13240، وأحمد فى «مسنده» برقم: 2290، 2417، 2418، والبزار فى «مسنده» برقم: 5218، 5219، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 15329، والطبراني فى «الكبير» برقم: 8149، 8151، 8150، 8152، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2707، ترقيم محمد عوامة: 30953»

حدیث نمبر: 1730
1730. عن ابن عباس قال: جاء أعرابي من بني سعد بن بكر إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال: السلام عليك يا غلام بني عبد المطلب، فقال له النبي صلى الله عليه وسلم: وعليك السلام فقال: إني رجل من أخوالك من بني سعد بن بكر، وأنا رسول قومي إليك ووافدهم، وإني سائلك فمشتدة مسألتي إياك، ومناشدك فمشتدة مناشدتي إياك، فقال النبي صلى الله عليه وسلم: دونك يا أخا بني سعد فقال: من خلقك ومن خلق من قبلك ومن هو خالق بعدك؟ قال: الله قال: فنشدتك بذلك أهو أرسلك؟ قال: نعم قال: أخبرني من خلق السماوات السبع والأرضين السبع وأجرى بينهم الرزق؟ قال: الله قال: فنشدتك بذلك أهو أرسلك؟ قال: نعم قال: فإنا قد وجدنا في كتابك وأمرتنا رسلك أن نصلي بالليل والنهار خمس صلوات لمواقيتها فنشدتك بذلك أهو أمرك؟ قال: نعم قال: فإنا قد وجدنا في كتابك وأمرتنا رسلك أن نصوم شهر رمضان فنشدتك بذلك أهو أمرك؟ قال: نعم قال: فإنا قد وجدنا في كتابك وأمرتنا رسلك أن تأخذ من حواشي أموالنا متجعلة في فقرائنا، فنشدتك بذلك، أهو أمرك؟ قال: نعم قال: أما الخامسة فلست سائلا عنها، ولا أرب لي فيها –يعني: الفواحش- ثم قال: أما والذي بعثك بالحق لأعملن بها ومن أطاعني من قومي، ثم رجع، فضحك رسول الله صلى الله عليه وسلم حتى بدت نواجده ثم قال: لئن صدق ليدخلن الجنة.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه الطبراني في الكبير (8/366) وابن خزيمة (2383) والدارمي (677) وابن أبي شيبة (14914) كلهم من حديث محمد بن فضيل بن غزوان، ثنا عطاء بن السائب وموسى بن السائب أبو جعفر، عن سالم بن أبي الجعد، عن ابن عباس فذكره. ومحمد بن فضيل حسن الحديث مع تشيعه لكنه توبع.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 13121
أَخْبَرَنَا أَبُو مَنْصُورٍ أَحْمَدُ بْنُ عَلِيٍّ الدَّامِغَانِيُّ بِبَيْهَقَ، مِنْ أَصْلِ سَمَاعِهِ، أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ الْإِسْمَاعِيلِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْقَزَّازُ، بِالْبَصْرَةِ، ثنا أَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: جَاءَ أَعْرَابِيٌّ إِلَى النَّبِيِّ صَلَى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: السَّلَامُ عَلَيْكَ يَا غُلَامَ بَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، فَقَالَ:" وَعَلَيْكَ" قَالَ إِنِّي رَجُلٌ مِنْ أَخْوَالِكَ مِنْ وَلَدِ سَعْدِ بْنِ بَكْرٍ وَإِنِّي رَسُولُ قَوْمِي إِلَيْكَ وَوَافِدُهُمْ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ إِلَى أَنْ قَالَ: فَإِنَّا قَدْ وَجَدْنَا فِي كِتَابِكَ، وَأَمَرَتْنَا رُسُلُكَ أَنْ نَأْخُذَ مِنْ حَوَاشِي أَمْوَالِنَا، وَنَضَعَهُ فِي فُقَرَائِنَا، فَأَنْشُدُكَ بِاللهِ أَهُوَ أَمَرَكَ بِذَلِكَ؟ قَالَ:" نَعَمْ" قَالَ الشَّيْخُ: هَذِهِ اللَّفْظَةُ إِنْ كَانَتْ مَحْفُوظَةً دَلَّتْ عَلَى جَوَازِ تَفْرِيقِ رَبِّ الْمَالِ زَكَاةَ مَالِهِ بِنَفْسِهِ، وَحَدِيثُ أَنَسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فِي هَذِهِ الْقِصَّةِ: آللَّهُ أَمَرَكَ أَنْ تَأْخُذَ هَذِهِ الصَّدَقَةَ مِنْ أَغْنِيَائِنَا فَتَقْسِمَهَا فِي فُقَرَائِنَا؟ إِسْنَادُهُ أَصَحُّ، وَاللهُ أَعْلَمُ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ایک دیہاتی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا: ”السلام علیکم اے بنو عبدالمطلب کے لڑکے!“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «وَعَلَيْكَ» ”اور تم پر بھی سلامتی ہو۔“ اس نے کہا: ”میں سعد بن بکر کی اولاد میں سے آپ کے ماموؤں میں سے ہوں اور میں اپنی قوم کا نمائندہ اور وفد ہوں۔“ پھر راوی نے حدیث بیان کی اور یہ الفاظ بھی بیان کیے: ”ہم نے آپ کی کتاب میں پایا اور آپ کے رسولوں نے حکم دیا کہ ہم اپنے زائد مال اپنے فقراء پر خرچ کریں، میں آپ کو اللہ کی قسم دے کر پوچھتا ہوں کہ کیا اس نے آپ کو اس بات کا حکم دیا ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں۔“
شیخ فرماتے ہیں: یہ الفاظ اگر محفوظ ہوں تو صاحبِ مال کے خود اپنی زکوٰۃ تقسیم کرنے کے جواز پر دلالت کرتے ہیں، اس طرح کے قصہ میں سیدنا انس رضی اللہ عنہ کی حدیث بھی ہے کہ ”کیا اللہ تعالیٰ نے آپ کو حکم دیا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے اغنیاء سے صدقہ لیں اور ہمارے فقراء پر تقسیم کریں؟“ اس کی سند زیادہ صحیح ہے۔ واللہ اعلم۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب قسم الصدقات/حدیث: 13121]

تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث:
ضعيف
حدیث نمبر: 1600
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: جَاءَ أَعْرَابِيٌّ مِنْ بَنِي سَعْدِ بْنِ بَكْرٍ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: السَّلَامُ عَلَيْكَ يَا غُلَامَ بَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، [ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" وَعَلَيْكَ السَّلَامُ" فَقَالَ: إِنِّي رَجُلٌ مِنْ أَخْوَالِكَ مِنْ بَنِي سَعْدِ بْنِ بَكْرٍ، وَأَنَا رَسُولُ قَوْمِي إِلَيْكَ وَوَافِدُهُمْ وَإِنِّي سَائِلُكَ فَمُشْتَدَّةٌ مَسْأَلَتِي إِيَّاكَ، وَمُنَاشِدُكَ فَمُشْتَدَّةٌ مُنَاشَدَتِي إِيَّاكَ ] فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" دُونَكَ يَا أَخَا بَنِي سَعْدٍ"، فَقَالَ: مَنْ خَلَقَكَ؟ وَمَنْ خَلَقَ مَنْ قَبْلَكَ؟ وَمَنْ هُوَ خَالِقُ مَنْ بَعْدَكَ؟ قَالَ:" اللَّهُ". قَالَ: فَنَشَدْتُكَ بِذَلِكَ، أَهْوَ أَرْسَلَكَ؟ قَالَ:" نَعَمْ". قَالَ: مَنْ خَلَقَ السَّمَاوَاتِ السَّبْعِ وَالْأَرَضِينَ السَّبْعَ، وَأَجْرَى بَيْنَهُنَّ الرِّزْقَ؟ قَالَ:" اللَّهُ". قَالَ: فَنَشَدْتُكَ بِذَلِكَ، أَهْوَ أَرْسَلَكَ؟ قَالَ:" نَعَمْ". قَالَ: فَإِنَّا قَدْ وَجَدْنَا فِي كِتَابِكَ وَأَمَرَتْنَا رُسُلُكَ أَنْنُصَلِّيَ بِاللَّيْلِ وَالنَّهَارِ خَمْسَ صَلَوَاتٍ لِمَوَاقِيتِهَا، فَنَشَدْتُكَ بِذَلِكَ، أَهْوَ أَمَرَكَ؟ قَالَ:" نَعَمْ". قَالَ: فَإِنَّا قَدْ وَجَدْنَا فِي كِتَابِكَ وَأَمَرَتْنَا [ رُسُلُكَ أَنْ نَصُومَ شَهْرَ رَمَضَانَ فَنَشَدْتُكَ بِذَلِكَ أَهُوَ أَمَرَكَ؟ قَالَ:" نَعَمْ" قَالَ فَإِنَّا قَدْ وَجَدْنَا فِي كِتَابِكَ وَأَمَرَتْنَا ] رُسُلُكَ أَنْ تَأْخُذَ مِنْ حَوَاشِي أَمْوَالِنَا فَتَجْعَلَهُ فِي فُقَرَائِنَا، فَنَشَدْتُكَ بِذَلِكَ، أَهْوَ أَمَرَكَ؟ قَالَ:" نَعَمْ". قَالَ: أَمَّا الْخَامِسَةُ فَلَسْتُ بِسَائِلِكَ عَنْهَا وَلَا أَرَبَ لِي فِيهَا - يَعْنِي الْفَوَاحِشَ - ثُمَّ قَالَ: وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ لَأَعْمَلَنَّ بِهَا وَمَنْ أَطَاعَنِي مِنْ قَوْمِي، ثُمَّ رَجَعَ، فَضَحِكَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - [ حَتَّى بَدَتْ نَوَاجِذُهُ ] ثُمَّ قَالَ:" لَئِنْ صَدَقَ لَيَدْخُلَنَّ الْجَنَّةَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، وَهُوَ ثِقَةٌ وَلَكِنَّهُ اخْتَلَطَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، وَهُوَ ثِقَةٌ وَلَكِنَّهُ اخْتَلَطَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: بنو سعد بن بکر سے تعلق رکھنے والا ایک دیہاتی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور بولا: اسے اولاد عبدالمطلب سے تعلق رکھنے والے نوجوان! آپ پر سلام ہو، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: تم پر بھی سلام ہو، اس نے کہا: میں آپ کے ننھیالی عزیز بنو سعد بن بکر سے تعلق رکھنے والا شخص ہوں، اور میں اپنی قوم کے قاصد اور اُن کے نمائندے کے طور پر آپ کے پاس آیا ہوں، میں آپ سے کچھ سوالات کروں گا، آپ سے کیے جانے والے سوالات میں، لہجہ تیز ہو سکتا ہے، اور آپ کے ساتھ ہونے والے مکالمے میں کچھ شدت ہو سکتی ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: اے بنو سعد سے تعلق رکھنے والے فرد! تم بولو! اس نے دریافت کیا: آپ کو کس نے پیدا کیا ہے، اور آپ سے پہلے لوگوں کو کس نے پیدا کیا ہے؟ اور آپ کے بعد والوں کو پیدا کرنے والا کون ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا: اللہ تعالی اس نے کہا: پھر میں آپ کو اسی کا واسطہ دے کر دریافت کرتا ہوں، کہ کیا آپ کو اس نے مبعوث کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا: جی ہاں! اس نے دریافت کیا: سات آسمانوں اور سات زمینوں کو کس نے پیدا کیا ہے؟ اور ان کے درمیان رزق کس نے جاری کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا: اللہ تعالیٰ نے، اُس نے کہا: پھر میں آپ کو اسی کا واسطہ دے کر یہ دریافت کرتا ہوں، کیا اُسی نے آپ کو مبعوث کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا: جی ہاں! اُس نے کہا: آپ کے مکتوب میں ہم نے یہ بات پائی ہے، اور آپ کے قاصدوں نے ہمیں یہ حکم دیا ہے: کہ ہم دن اور رات میں پانچ نمازیں ان کے مخصوص اوقات میں ادا کریں، میں آپ کو اُسی ذات کا واسطہ دے کر دریافت کرتا ہوں، کہ کیا اُس نے آپ کو اس چیز کا حکم دیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا: جی ہاں! اس شخص نے کہا: ہم نے آپ کے مکتوب میں یہ بات پائی ہے، اور آپ کے قاصدوں نے ہمیں یہ حکم دیا ہے: کہ ہم رمضان کے مہینے کے روزے رکھیں، تو میں آپ کو اُسی ذات کا واسطہ دے کر دریافت کرتا ہوں ؛ کیا اُس نے آپ کو اس بات کا بھی حکم دیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا: جی ہاں! اُس نے کہا: ہم نے آپ کے مکتوب میں یہ بات پائی ہے، اور آپ کے قاصدوں نے ہمیں یہ بات بتائی ہے: کہ ہم اپنے اموال میں سے کچھ حصہ لے کر اُسے اپنے غریبوں میں تقسیم کر دیں، میں آپ کو اسی ذات کا واسطہ دے کر دریافت کرتا ہوں: کیا اُس نے آپ کو اس کا حکم دیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا: جی ہاں! اس نے کہا: جہاں تک پانچویں چیز کا تعلق ہے، تو اس کے بارے میں، میں آپ سے سوال نہیں کروں گا، اور نہ ہی اس بات میں مجھے دلچسپی ہے، راوی کہتے ہیں: اس کی مراد ”فواحش“ تھی، پھر اُس نے کہا: اُس ذات قسم! جس نے آپ کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے، میں اُن چیزوں پر عمل کروں گا، اور میری قوم میں سے، جو شخص بھی میری اطاعت کرے گا، وہ بھی اس پر عمل کرے گا، پھر وہ شخص واپس چلا گیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مسکرا دیئے، یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اطراف کے دانت نظر آنے لگے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر یہ سچ کہہ رہا ہے، تو یہ ضرور جنت میں داخل ہو گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور مجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے، اور وہ ”ثقہ“ ہے، لیکن وہ اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1600]

تخریج الحدیث: «أخرجه سنن الدارمي برقم: 651، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2383، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2728»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 8120
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَكِيعِيُّ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلِ بْنِ غَزْوَانَ ، ثَنَا عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ ، وَمُوسَى أَبُو جَعْفَرٍ الْفَرَّاءُ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا - قَالَ: جَاءَ أَعْرَابِيٌّ مِنْ بَنِي سَعْدِ بْنِ بَكْرٍ إِلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: السَّلَامُ عَلَيْكَ يَا غُلَامَ بَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " وَعَلَيْكَ السَّلَامُ ". فَقَالَ: إِنِّي رَجُلٌ مِنْ أَخْوَالِكَ مِنْ بَنِي سَعْدِ بْنِ بَكْرٍ، وَأَنَا رَسُولُ قَوْمِي إِلَيْكَ وَوَافِدُهُمْ، وَإِنِّي سَائِلُكَ فَمُشْتَدَّةٌ مَسْأَلَتِي إِيَّاكَ، وَمُنَاشِدُكَ فَمُشْتَدَّةٌ مُنَاشَدَتِي إِيَّاكَ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: دُونَكَ يَا أَخَا بَنِي سَعْدٍ ". فَقَالَ: مَنْ خَلَقَكَ، وَمَنْ خَلَقَ مَنْ قَبْلَكَ، وَمَنْ هُوَ خَالِقٌ بَعْدَكَ؟ قَالَ: " اللهُ. قَالَ: فَنَشَدْتُكَ بِذَلِكَ، أَهُوَ أَرْسَلَكَ؟ قَالَ: " نَعَمْ ". قَالَ: أَخْبِرْنِي مَنْ خَلَقَ السَّمَاوَاتِ السَّبْعَ، وَالْأَرَضِينَ السَّبْعَ، وَأَجْرَى بَيْنَهُمُ الرِّزْقَ؟ قَالَ: " اللهُ ". قَالَ: فَنَشَدْتُكَ بِذَلِكَ، أَهُوَ أَرْسَلَكَ؟ قَالَ: " نَعَمْ ". قَالَ: فَإِنَّا قَدْ وَجَدْنَا فِي كِتَابِكَ، وَأَمَرَتْنَا رُسُلُكَ أَنْ نُصَلِّيَ بِاللَّيْلِ وَالنَّهَارِ خَمْسَ صَلَوَاتٍ لِمَوَاقِيتِهَا، فَنَشَدْتُكَ بِذَلِكَ أَهُوَ أَمَرَكَ؟ قَالَ: " نَعَمْ ". قَالَ: فَإِنَّا قَدْ وَجَدْنَا فِي كِتَابِكَ، وَأَمَرَتْنَا رُسُلُكَ أَنْ نَصُومَ شَهْرَ رَمَضَانَ، فَنَشَدْتُكَ بِذَلِكَ، أَهُوَ أَمَرَكَ؟ قَالَ: " نَعَمْ ". قَالَ: فَإِنَّا قَدْ وَجَدْنَا فِي كِتَابِكَ، وَأَمَرَتْنَا رُسُلُكَ أَنْ تَأْخُذَ مِنْ حَوَاشِي أَمْوَالِنَا، فَتَجْعَلَهُ فِي فُقَرَائِنَا، فَنَشَدْتُكَ بِذَلِكَ، أَهُوَ أَمَرَكَ؟ قَالَ: " نَعَمْ ". قَالَ: أَمَّا الْخَامِسَةُ فَلَسْتُ سَائِلًا عَنْهَا، وَلَا أَرَبَ لِي فِيهَا - يَعْنِي الْفَوَاحِشَ - ثُمَّ قَالَ: أَمَا وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ لَأَعْمَلَنَّ بِهَا، وَمَنْ أَطَاعَنِي مِنْ قَوْمِي، ثُمَّ رَجَعَ فَضَحِكَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى بَدَتْ نَوَاجِذُهُ، ثُمَّ قَالَ: " لَئِنْ صَدَقَ لَيَدْخُلَنَّ الْجَنَّةَ.
كذا في طبعة مكتبة ابن تيمية، والصواب: (إبراهيم بن أحمد الوكيعي)
كذا في طبعة مكتبة ابن تيمية، والصواب: (إبراهيم بن أحمد الوكيعي)
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ بنی سعد بن بکر میں سے ایک بدوی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا: السلام علیک، اے بنی عبدالمطلب کے لڑکے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وعلیک السلام۔“ اس نے کہا: میں بنی سعد بن بکر میں سے تمہارے ننھیالی رشتہ داروں میں سے ایک آدمی ہوں، اور میں اپنی قوم کا رسول اور وفد ہوں، اور میں آپ سے سوال کروں گا اور سختی سے پوچھوں گا، اور آپ سے قسم لوں گا اور سختی سے قسم لوں گا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پوچھو، اے بنی سعد کے بھائی۔“ اس نے کہا: تمہیں کس نے پیدا کیا، اور تم سے پہلے کس نے لوگوں کو پیدا کیا، اور تمہارے بعد کون پیدا کرنے والا ہوگا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ۔“ اس نے کہا: تو میں آپ کو اسی کی قسم دیتا ہوں، کیا اسی نے آپ کو بھیجا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں۔“ اس نے کہا: مجھے بتائیں کس نے سات آسمان اور سات زمینیں پیدا کیں، اور ان کے درمیان رزق جاری کیا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ۔“ اس نے کہا: میں آپ کو اسی کی قسم دیتا ہوں، کیا اسی نے آپ کو بھیجا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں۔“ اس نے کہا: ہمیں آپ کی کتاب میں یہ ملا ہے، اور آپ کے رسولوں نے ہمیں حکم دیا کہ ہم دن رات میں پانچ نمازیں ان کے اوقات پر پڑھیں، میں آپ کو اسی کی قسم دیتا ہوں، کیا اسی نے آپ کو حکم دیا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں۔“ اس نے کہا: ہمیں آپ کی کتاب میں یہ ملا ہے، اور آپ کے رسولوں نے ہمیں حکم دیا کہ ہم ماہ رمضان کے روزے رکھیں، میں آپ کو اسی کی قسم دیتا ہوں، کیا اسی نے آپ کو حکم دیا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں۔“ اس نے کہا: ہمیں آپ کی کتاب میں یہ ملا ہے، اور آپ کے رسولوں نے ہمیں حکم دیا کہ آپ ہمارے مالوں کے کناروں سے کچھ لے کر ہمارے فقیروں میں تقسیم کریں، میں آپ کو اسی کی قسم دیتا ہوں، کیا اسی نے آپ کو حکم دیا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں۔“ اس نے کہا: رہی پانچویں چیز تو میں اس کے بارے میں نہیں پوچھتا، اور نہ مجھے اس میں کوئی دلچسپی ہے — یعنی بے حیائی کے کام — پھر کہا: اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے ساتھ بھیجا، میں اس پر عمل کروں گا، اور جو میری قوم میں سے میری اطاعت کرے وہ بھی، پھر واپس چلا گیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اتنا ہنسے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی داڑھیں ظاہر ہو گئیں، پھر فرمایا: ”اگر وہ سچا ہے تو ضرور جنت میں داخل ہوگا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الضاد/حدیث: 8120]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 306، حدیث 8151»
حدیث نمبر: 2707
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ قَالَ: نَا أَبِي ، قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ وَمُوسَى بْنِ أَبِي جَعْفَرٍ الْفَرَّاءِ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: جَاءَ أَعْرَابِيٌّ مِنْ بَنِي سَعْدِ بْنِ بَكْرٍ إِلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: السَّلَامُ عَلَيْكَ يَا غُلَامَ بَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: I " وَعَلَيْكَ السَّلَامُ I "، فَقَالَ: إِنِّي رَجُلٌ مِنْ أَخْوَالِكَ مِنْ بَنِي سَعْدِ بْنِ بَكْرٍ، وَأَنَا رَسُولُ قَوْمِي إِلَيْكَ وَوَافِدُهُمْ، وَإِنِّي مُسَائِلُكَ فَمُشْتَدَّةٌ مَسْأَلَتِي إِيَّاكَ، وَمُنَاشِدُكَ، فَمُشْتَدَّةٌ مُنَاشَدَتِي إِيَّاكَ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: I " [ سَلْ ] يَا أَخَا بَنِي سَعْدِ بْنِ بَكْرٍ I ".
فَقَالَ: مَنْ خَلَقَكَ وَخَلَقَ مَنْ قَبْلَكَ وَمَنْ هُوَ مَخْلُوقٌ بَعْدَكَ؟ فَقَالَ: I " اللهُ I " قَالَ: فَنَشَدْتُكَ بِذَلِكَ، أَهُوَ أَرْسَلَكَ؟ قَالَ: I " نَعَمْ I " قَالَ: مَنْ خَلَقَ السَّمَاوَاتِ السَّبْعَ وَالْأَرَضِينَ السَّبْعَ، وَأَجْرَى بَيْنَهُنَّ الرِّزْقَ؟ قَالَ: I " اللهُ I " قَالَ: فَنَشَدْتُكَ بِذَلِكَ، أَهُوَ أَرْسَلَكَ؟ قَالَ: I " نَعَمْ I " قَالَ: فَإِنَّا قَدْ وَجَدْنَا فِي كِتَابِكَ وَأَمَرَتْنَا رُسُلُكَ أَنْ نُصَلِّيَ بِاللَّيْلِ وَالنَّهَارِ خَمْسَ صَلَوَاتٍ لِمَوَاقِيتِهَا، فَنَشَدْتُكَ بِذَلِكَ أَهُوَ أَمَرَكَ؟ قَالَ: I " نَعَمْ I " قَالَ: فَإِنَّا وَجَدْنَا فِي كِتَابِكَ وَأَمَرَتْنَا رُسُلُكَ أَنْ نَصُومَ شَهْرَ رَمَضَانَ، فَنَشَدْتُكَ بِذَلِكَ أَهُوَ أَمَرَكَ؟ قَالَ: I " نَعَمْ I " قَالَ: فَإِنَّا وَجَدْنَا فِي كِتَابِكَ وَأَمَرَتْنَا رُسُلُكَ أَنْ نَأْخُذَ مِنْ حَوَاشِي أَمْوَالِنَا، فَنَجْعَلَهُ فِي فُقَرَائِنَا، فَنَشَدْتُكَ بِذَلِكَ أَهُوَ أَمَرَكَ؟ قَالَ: I " نَعَمْ I " قَالَ: ثُمَّ قَالَ: أَمَّا الْخَامِسَةُ فَلَسْتُ بِسَائِلٍ عَنْهَا، وَلَا أَرَبَ لِي فِيهَا، يَعْنِي: الْفَوَاحِشَ.
ثُمَّ قَالَ: أَمَا وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ لَأَعْمَلَنَّ بِهَا وَمَنْ أَطَاعَنِي مِنْ قَوْمِي، ثُمَّ رَجَعَ، فَضَحِكَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى بَدَتْ نَوَاجِذُهُ، ثُمَّ قَالَ: I " لَئِنْ صَدَقَ لَيَدْخُلَنَّ الْجَنَّةَ بِهَا.
كذا في طبعة دار الحرمين، والصواب: (وموسى أبي جعفر)

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ بنو سعد بن بکر کا ایک اعرابی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی: «السَّلَامُ عَلَيْكَ يَا غُلَامَ بَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ» ”اے بنو عبدالمطلب کے نوجوان! آپ پر سلامتی ہو“، تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: ” «وَعَلَيْكَ السَّلَامُ» ”اور تم پر بھی سلامتی ہو““۔ اس نے کہا: ”میں آپ کے ننھیال بنو سعد بن بکر کا ایک فرد ہوں، اور میں اپنی قوم کا قاصد اور ان کا نمائندہ بن کر آپ کے پاس آیا ہوں۔ میں آپ سے کچھ سوال کرنے والا ہوں اور میرا سوال کرنا ذرا سخت ہوگا، اور میں آپ کو قسم دوں گا تو میرا قسم دلانا بھی سخت ہوگا“۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: ” «سَلْ يَا أَخَا بَنِي سَعْدِ بْنِ بَكْرٍ» ”اے بنو سعد بن بکر کے بھائی! تم پوچھو““۔
اس نے کہا: ”کس نے آپ کو پیدا کیا، آپ سے پہلے والوں کو پیدا کیا اور جو آپ کے بعد پیدا کیے جائیں گے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” «اللہُ» ”اللہ نے““۔ اس نے کہا: ”میں آپ کو اسی کی قسم دے کر پوچھتا ہوں، کیا اسی نے آپ کو رسول بنا کر بھیجا ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں“۔ اس نے پوچھا: ”کس نے ساتوں آسمانوں اور ساتوں زمینوں کو پیدا کیا اور ان کے درمیان رزق جاری کیا؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” «اللہُ» ”اللہ نے““۔ اس نے کہا: ”میں آپ کو اسی کی قسم دے کر پوچھتا ہوں، کیا اسی نے آپ کو رسول بنا کر بھیجا ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں“۔ اس نے کہا: ”ہم نے آپ کی کتاب میں پایا ہے اور آپ کے قاصدوں نے ہمیں حکم دیا ہے کہ ہم دن اور رات میں ان کے مقررہ اوقات پر پانچ نمازیں پڑھیں، میں آپ کو اسی کی قسم دے کر پوچھتا ہوں، کیا اسی نے آپ کو اس کا حکم دیا ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں“۔ اس نے کہا: ”ہم نے آپ کی کتاب میں پایا اور آپ کے قاصدوں نے ہمیں حکم دیا کہ ہم رمضان کے مہینے کے روزے رکھیں، میں آپ کو اسی کی قسم دے کر پوچھتا ہوں، کیا اسی نے آپ کو اس کا حکم دیا ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں“۔ اس نے کہا: ”ہم نے آپ کی کتاب میں پایا اور آپ کے قاصدوں نے ہمیں حکم دیا کہ ہم اپنے مالوں کے زائد حصوں سے (زکات) لیں اور اسے اپنے فقراء میں تقسیم کریں، میں آپ کو اسی کی قسم دے کر پوچھتا ہوں، کیا اسی نے آپ کو اس کا حکم دیا ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں“۔
پھر اس نے کہا: ”رہی پانچویں بات تو میں اس کے بارے میں سوال نہیں کروں گا اور نہ ہی مجھے اس کی کوئی حاجت ہے“، یعنی فواحش (بے حیائی کے کام)۔ پھر اس نے کہا: ”آگاہ رہو! اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے ساتھ مبعوث فرمایا! میں ضرور ان (احکامات) پر عمل کروں گا اور میری قوم کے وہ لوگ بھی جو میری اطاعت کریں گے“۔ پھر وہ واپس مڑ گیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (اس کی گفتگو پر) اس قدر ہنسے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی داڑھیں نظر آنے لگیں، پھر فرمایا: ” «لَئِنْ صَدَقَ لَيَدْخُلَنَّ الْجَنَّةَ بِهَا» ”اگر اس نے سچ کر دکھایا تو وہ ان (اعمال) کی بدولت ضرور جنت میں داخل ہو جائے گا““۔
دار الحرمین کے نسخے میں اسی طرح ہے، اور درست (وموسى أبي جعفر) ہے۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2707]

تخریج الحدیث: «قال ابن عبد البر: طرق صحاح «الاستذكار الجامع لمذاهب فقهاء الأمصار وعلماء الأقطار فيما تضمنه الموطأ من معاني الرأي والآثار، ج 9، ص 127» »
«أخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2383، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 65، 66، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 4405، وأبو داود فى «سننه» (1/182) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والدارمي فى «مسنده» برقم: 678، 677، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 13240، وأحمد فى «مسنده» برقم: 2290، 2417، 2418، والبزار فى «مسنده» برقم: 5218، 5219، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 14914، 30953، والطبراني فى «الكبير» برقم: 8149، 8151، 8150، 8152»