الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
19. في الرجل يتزوج المرأة ثم يطلقها
اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو دخول سے پہلے تین طلاقیں دے دے تو اس کا کیا حکم ہے؟
اطراف الحدیث — مصنف ابن ابي شيبه حدیث نمبر 18807 (کل: 25 مقامات، 11 کتب)
سنن ابوداود: 2309
سنن ترمذی: 1118
مسند احمد: 24149
الفتح الربانی: 7177
1 تا 10
ترقیم عوامۃ: 18151 ترقیم الشثری: -- 18807
حدثنا ابو بكر، قال: نا حدثنا ابو بكر، قال: نا ابن فضيل، عن مطرف، عن الحكم، عن ابن عباس وابن مسعود ، قالا في رجل طلق امراته ثلاثا قبل ان يدخل بها:" لا تحل له حتى تنكح زوجا غيره"
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ الحكم لا يروي عن ابن عباس وابن مسعود.
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما اور حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ م فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو دخول سے پہلے تین طلاقیں دے دے تو وہ اس کے لئے اس وقت تک حلال نہیں جب تک کس دوسرے خاوند سے نکاح نہ کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18807]
تخریج الحدیث: «أخرجه سعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 1098، 1076، 1086، 1085، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 18830، 18818، 18817، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 15073، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 11064، 11084، 11085، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 4484، 4489، والطبراني فى «الكبير» برقم: 9620، 9621، ترقيم محمد عوامة: 18151»
حدیث نمبر: 2309
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ الْأَسْوَدِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ يَعْنِي ثَلَاثًا، فَتَزَوَّجَتْ زَوْجًا غَيْرَهُ، فَدَخَلَ بِهَا ثُمَّ طَلَّقَهَا قَبْلَ أَنْ يُوَاقِعَهَا، أَتَحِلُّ لِزَوْجِهَا الْأَوَّلِ؟ قَالَتْ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا تَحِلُّ لِلْأَوَّلِ حَتَّى تَذُوقَ عُسَيْلَةَ الْآخَرِ وَيَذُوقَ عُسَيْلَتَهَا".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس شخص کے بارے میں مسئلہ دریافت کیا گیا جس نے اپنی بیوی کو تین طلاق دے دی، پھر اس عورت نے دوسرے شخص سے نکاح کر لیا اور وہ شخص اس کے پاس گیا لیکن جماع سے پہلے ہی اس نے اسے طلاق دے دی تو کیا وہ عورت پہلے شوہر کے لیے حلال ہو جائے گی؟۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ پہلے شوہر کے لیے حلال نہیں ہو سکتی جب تک کہ وہ عورت دوسرے شوہر کی مٹھاس نہ چکھ لے اور وہ شوہر اس عورت کی مٹھاس نہ چکھ لے ۱؎“۔ [سنن ابي داود/كتاب تفريع أبواب الطلاق /حدیث: 2309]
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا کہ ”ایک شخص نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی یعنی تین طلاقیں۔ پھر اس عورت نے کسی اور شخص سے نکاح کر لیا، وہ اس پر داخل ہوا مگر مباشرت سے قبل ہی اس کو طلاق دے دی، تو کیا یہ پہلے شوہر کے لیے حلال ہے؟“ کہتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ عورت پہلے کے لیے حلال نہیں، حتیٰ کہ (عورت) کسی دوسرے (مرد) کی مٹھاس چکھ لے اور وہ مرد اس (عورت) کی مٹھاس چکھ لے۔“ [سنن ابي داود/كتاب تفريع أبواب الطلاق /حدیث: 2309]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن النسائی/الطلاق 9 (3436)، (تحفة الأشراف: 15958)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الشہادات 3 (2639)، والطلاق 4 (5260)، والساعة 37 (5792)، واللباس 6 (5825)، والأدب 68 (6084)، صحیح مسلم/النکاح 17 (1433)، سنن الترمذی/النکاح 27 (1118)، سنن النسائی/النکاح 43 (3285)، سنن ابن ماجہ/النکاح 32 (1932)، مسند احمد (6/34، 37، 192، 226، 229)، سنن الدارمی/الطلاق 4 (2313) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یعنی ہم بستری اور صحبت کے بعد طلاق واقع ہونے کی صورت میں نکاح جدید سے وہ پہلے شوہر کی بیوی بن سکتی ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
وله شواھد عند البخاري (5261) ومسلم (1433) وغيرھما
وله شواھد عند البخاري (5261) ومسلم (1433) وغيرھما
حدیث نمبر: 1118
حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ، وَإِسْحَاق بْنُ مَنْصُورٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: جَاءَتِ امْرَأَةُ رِفَاعَةَ الْقُرَظِيِّ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: إِنِّي كُنْتُ عِنْدَ رِفَاعَةَ فَطَلَّقَنِي فَبَتَّ طَلَاقِي، فَتَزَوَّجْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ الزَّبِيرِ وَمَا مَعَهُ إِلَّا مِثْلُ هُدْبَةِ الثَّوْبِ، فَقَالَ: " أَتُرِيدِينَ أَنْ تَرْجِعِي إِلَى رِفَاعَةَ لَا حَتَّى تَذُوقِي عُسَيْلَتَهُ وَيَذُوقَ عُسَيْلَتَكِ ". قَالَ: وَفِي الْبَاب، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، وَأَنَسٍ، وَالرُّمَيْصَاءِ، أَوْ الْغُمَيْصَاءِ، وَأَبِي هُرَيْرَةَ. قَالَ أَبُو عِيسَى: حَدِيثُ عَائِشَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ، وَالْعَمَلُ عَلَى هَذَا عِنْدَ عَامَّةِ أَهْلِ الْعِلْمِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَغَيْرِهِمْ، أَنَّ الرَّجُلَ إِذَا طَلَّقَ امْرَأَتَهُ ثَلَاثًا فَتَزَوَّجَتْ زَوْجًا غَيْرَهُ فَطَلَّقَهَا قَبْلَ أَنْ يَدْخُلَ بِهَا، أَنَّهَا لَا تَحِلُّ لِلزَّوْجِ الْأَوَّلِ إِذَا لَمْ يَكُنْ جَامَعَ الزَّوْجُ الْآخَرُ.
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ رفاعہ قرظی کی بیوی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر کہا: میں رفاعہ کے نکاح میں تھی۔ انہوں نے مجھے طلاق دے دی اور میری طلاق طلاق بتہ ہوئی ہے۔ پھر میں نے عبدالرحمٰن بن زبیر سے شادی کر لی، ان کے پاس صرف کپڑے کے پلو کے سوا کچھ نہیں ہے ۱؎، آپ نے فرمایا: ”تو کیا تم رفاعہ کے پاس لوٹ جانا چاہتی ہو؟ ایسا نہیں ہو سکتا جب تک کہ تم ان (عبدالرحمٰن) کی لذت نہ چکھ لو اور وہ تمہاری لذت نہ چکھ لیں“ ۲؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کی حدیث حسن صحیح ہے،
۲- اس باب میں ابن عمر، انس، رمیصاء، یا غمیصاء اور ابوہریرہ رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں،
۳- صحابہ کرام وغیرہم میں سے اکثر اہل علم کا اسی پر عمل ہے کہ آدمی جب اپنی بیوی کو تین طلاق دیدے پھر وہ کسی اور سے شادی کر لے اور وہ دوسرا شخص دخول سے پہلے اسے طلاق دیدے تو اس کے لیے پہلے شوہر سے نکاح درست نہیں جب تک کہ دوسرے شوہر نے اس سے جماع نہ کر لیا ہو۔ [سنن ترمذي/كتاب النكاح عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 1118]
۱- ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کی حدیث حسن صحیح ہے،
۲- اس باب میں ابن عمر، انس، رمیصاء، یا غمیصاء اور ابوہریرہ رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں،
۳- صحابہ کرام وغیرہم میں سے اکثر اہل علم کا اسی پر عمل ہے کہ آدمی جب اپنی بیوی کو تین طلاق دیدے پھر وہ کسی اور سے شادی کر لے اور وہ دوسرا شخص دخول سے پہلے اسے طلاق دیدے تو اس کے لیے پہلے شوہر سے نکاح درست نہیں جب تک کہ دوسرے شوہر نے اس سے جماع نہ کر لیا ہو۔ [سنن ترمذي/كتاب النكاح عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 1118]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الشہادات 3 (2639)، صحیح مسلم/النکاح 17 (1433)، سنن النسائی/النکاح 43 (3285)، والطلاق 12 (3440)، (تحفة الأشراف: 16436)، مسند احمد 6/37)، سنن الدارمی/الطلاق 4 (2313) (صحیح) وأخرجہ کل من: صحیح البخاری/الطلاق 4 (526)، و7 (5265)، و37 (5317) واللباس 6 5792)، والأدب 68 (6084)، صحیح مسلم/النکاح (المصدر المذکور)، سنن النسائی/الطلاق 9 (3437)، و 10 (2438)، من غیر ہذا الوجہ۔»
وضاحت: ۱؎ یعنی انہیں جماع کی قدرت نہیں ہے۔ ۲؎ «حتیٰ تذوقی عُسیلتہ ویذوق عُسیلتک» سے کنایہ جماع کی طرف ہے اور جماع کو شہد سے تشبیہ دینے سے مقصود یہ ہے کہ جس طرح شہد کے استعمال سے لذت و حلاوت حاصل ہوتی ہے اسی طرح جماع سے بھی لذت و حلاوت حاصل ہوتی ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (1934)
حدیث نمبر: 24149
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنِ الْأَسْوَدِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَت: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ أَبِي: وَلَمْ يَرْفَعْهُ يَعْلَى، عَنْ رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ، فَتَزَوَّجَتْ زَوْجًا غَيْرَهُ، فَدَخَل بِهَا، ثُمَّ طَلَّقَهَا قَبْلَ أَنْ يُوَاقِعَهَا أَتَحِلُّ لِزَوْجِهَا الْأَوَّلِ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَا تَحِلُّ لِلْأَوَّلِ حَتَّى يَذُوقَ الْآخَرُ عُسَيْلَتَهَا وَتَذُوقَ عُسَيْلَتَهُ" .
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں یہ سوال پیش کیا گیا کہ ایک آدمی نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی، اس نے کسی دوسرے شخص سے نکاح کرلیا، اس شخص نے اس کے ساتھ خلوت تو کی لیکن مباشرت سے قبل ہی اسے طلاق دے دی تو کیا وہ اپنے پہلے شوہر کے لئے حلال ہوجائے گی؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا وہ پہلے شخص کے لئے اس وقت تک حلال نہیں ہوگی جب تک دوسرا شوہر اس کا شہد اور وہ اس کا شہد نہ چکھ لے۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 24149]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، خ: 6084، م: 1433
ترقیم عوامۃ: 16392 ترقیم الشثری: -- 16909
حدثنا حدثنا عبد العزيز بن عبد الصمد العمي، عن عطاء بن السائب، عن إبراهيم، ان ابن مسعود، قال: في رجل، يعني عبد طلق امراته تطليقتين وهي مملوكة فاعتقا , فقال ابن مسعود:" لا يتزوجها حتى تنكح زوجا غيره"
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (عبد).
(٢) منقطع ضعيف؛ إبراهيم لم يدرك ابن مسعود، وعطاء اختلط.
حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی غلام اپنی باندی بیوی کو دو طلاقیں دے دے، پھر وہ دونوں آزاد ہوجائیں تو وہ اس کے لئے اس وقت تک حلال نہیں جب تک دوسرے خاوند سے نکاح نہ کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16909]
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 15281، ترقيم محمد عوامة: 16392»
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 18816
وعن محمد بن إياس بن بكير، عن ابي هريرة ، وابن عباس ، وعائشة ، في الرجل يطلق امراته ثلاثا قبل ان يدخل بها قالوا:" لا تحل له حتى تنكح زوجا غيره"
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (عمر وعن محمد)، وفي [هـ]: (عمرو عن محمد).
(٢) في [أ، س، ط]: (بكر)، وفي [ز] ك): (ابن كثير).
(٣) في [جـ]: (لم).
(٤) حسن؛ محمد بن إياس صدوق، أخرجه أبو داود (٢١٩٨)، والبيهقي ٧/ ٣٣٥، ومالك في الموطأ (١١٨٠)، والشافعي في المسند ١/ ١٠١، ويعقوب في المعرفة ١/ ٢٢٠، والمزي ٢٤/ ٥٠٦، والطحاوي ٣/ ٥٧.
حضرت محمد بن ایاس بن بکیر رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ حضرت ابوہریرہ، حضرت ابن عباس اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہم اس آدمی کے بارے میں جو اپنی بیوی کو دخول سے پہلے تین طلاقیں دے دے، فرماتے ہیں کہ وہ اس کے لئے اس وقت تک حلال نہیں جب تک کسی دوسرے خاوند سے نکاح نہ کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18816]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: حسن؛ محمد بن إياس صدوق .»
«أخرجه البيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 15077، 15074، 15075، 15091، 15187، 15189، 15188، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 11062، 11061، 11063، 11071، 11072، ومالك فى «الموطأ» برقم: 2108، 2110، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2198، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 18813، 19139، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 4477، 4478، 4479»
«أخرجه البيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 15077، 15074، 15075، 15091، 15187، 15189، 15188، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 11062، 11061، 11063، 11071، 11072، ومالك فى «الموطأ» برقم: 2108، 2110، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2198، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 18813، 19139، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 4477، 4478، 4479»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 18827
وعن سعيد بن جبير، عن ابن عباس ، قالا: " إذا طلق ثلاثا قبل ان يدخل بها ؛ فلا تحل له حتى تنكح زوجا غيره"
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [س].
(٢) في [ب]: (قال).
(٣) في [س، هـ]: (طلق).
(٤) ضعيف؛ لضعف عبد الأعلى.
حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما اور حضرت عبیدہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر آدمی بیوی کو دخول سے پہلے تین طلاقیں دے دے تو وہ اس کے لئے اس وقت تک حلال نہیں جب تک کسی دوسرے شخص سے نکاح نہ کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18827]
تخریج الحدیث: «أخرجه سعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 1098، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 18810»
ترقیم عوامۃ: 18176 ترقیم الشثری: -- 18834
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی کو دخول سے پہلے تین طلاقیں دے دیں تو وہ اس کے لئے اس وقت تک حلال نہیں جب تک وہ کسی دوسرے شخص سے شادی نہ کرلے، اگر اس نے یہ تین طلاقیں الگ الگ دیں تو وہ پہلی طلاق سے ہی بائنہ ہوجائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18834]
تخریج الحدیث: «أخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 11070، ترقيم محمد عوامة: 18176»
ترقیم عوامۃ: 18446 ترقیم الشثری: -- 19136
حدثنا ابو بكر، قال: نا حدثنا ابو بكر، قال: نا ابن علية، عن ايوب، عن نافع، ان ابن عمر جاء بظئر إلى عاصم بن عمر وابن الزبير، فقال: إن ظئري هذا طلق امراته البتة قبل ان يدخل بها , فهل عندكما بذلك علم؟ , او هل تجدان له رخصة، فقالا: لا ولكنا تركنا ابن عباس وابا هريرة عند عائشة , فاتهم , فسلهم ثم ارجع إلينا فاخبرنا , فاتاهم فسالهم , فقال له ابو هريرة:" لا تحل له حتى تنكح زوجا غيره"، وقال ابن عباس: بتت وذكر من عائشة متابعة لهما
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ].
(٢) في [أ، ب، جـ]: (بطر).
(٣) سقط من: [أ، ب، س، ط، هـ].
(٤) في [أ]: (تجدا).
(٥) في [س]: (فقال).
(٦) في [أ، ب]: (ولكننا).
(٧) سقط من: [ط].
(٨) سقط من: [ط].
(٩) في [أ، ب، جـ]: (فثلاثا).
(١٠) في [أ، ب]: (عن).
(١١) صحيح.
حضرت نافع رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی اپنی رضاعی ماں کے خاوند کو حضرت عاصم بن عمر رضی اللہ عنہ اور حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کے پاس لایا اور کہا کہ انہوں نے اپنی بیوی کو دخول سے پہلے طلاق قطعی دے دی ہے، آپ کے پاس اس بارے میں کوئی علم ہے؟ یا آپ کے پاس اس بارے میں کوئی رخصت ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ ہمیں تو علم نہیں، تم حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما، حضرت ابوہریرہ اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہم کے پاس جاؤ اور ان سے سوال کرو، پھر آکر ہمیں بھی بتاؤ۔ وہ گئے اور ان سے سوال کیا تو حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ جب تک وہ دوسرے خاوند سے نکاح نہ کرلے اس کے لئے حلال نہیں۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ وہ بائنہ ہوگئی۔ جبکہ انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے حوالے سے بھی انہی حضرات کی متابعت کو نقل کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19136]
تخریج الحدیث: «أخرجه مالك فى «الموطأ» برقم: 2108، 2110، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2198، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 15074، 15075، 15091، 15187، 15189، 15188، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 11071، 11072، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 18813، 18819، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 4477، 4478، 4479، ترقيم محمد عوامة: 18446»
ترقیم العلمیہ : 3907 ترقیم الرسالہ : -- 3973
نَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ ، نَا يَحْيَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْجُرَيْرِيُّ، نَا حُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْجُرَيْرِيُّ ، نَا يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ ، نَا عَمْرُو بْنُ شِمْرٍ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ مُسْلِمٍ ، وَإِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ الأَعْلَى ، عَنْ سُوَيْدِ بْنِ غَفَلَةَ ، قَالَ: لَمَّا مَاتَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، جَاءَتْ عَائِشَةُ بِنْتُ خَلِيفَةَ الْخَثْعَمِيَّةُ امْرَأَةُ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ ، فَقَالَتْ لَهُ: لِتَهْنِكَ الإِمَارَةَ، فَقَالَ لَهَا: تُهَنِّينِي بِمَوْتِ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ، انْطَلِقِي فَأَنْتِ طَالِقٌ، فَتَقَنَّعْتُ بِثَوْبِهَا، وَقَالَتِ: اللَّهُمَّ إِنِّي لَمْ أُرِدْ إِلا خَيْرًا فَبَعَثَ إِلَيْهَا بِمُتْعَةٍ عَشَرَةِ آلافٍ وَبَقِيَّةَ صَدَاقِهَا فَلَمَّا وُضِعَ بَيْنَ يَدَيْهَا بَكَتْ، وَقَالَتْ: مَتَاعٌ قَلِيلٌ مِنْ حَبِيبٍ مُفَارِقٍ، فَأَخْبَرَهُ الرَّسُولُ، فَبَكَى، وَقَالَ:" لَوْلا أَنِّي أَبَنْتُ الطَّلاقَ لَهَا لَرَاجَعْتُهَا، وَلَكِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" أَيُّمَا رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ ثَلاثًا عِنْدَ كُلِّ طُهْرٍ تَطْلِيقَةً، أَوْ عِنْدَ رَأْسِ كُلِّ شَهْرٍ تَطْلِيقَةً، أَوْ طَلَّقَهَا ثَلاثًا جَمِيعًا، لَمْ تَحِلَّ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ" .
سوید بن غفلہ بیان کرتے ہیں: جب سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا انتقال ہو گیا، تو عائشہ بنت خلیفہ خثعمیہ، جو سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ کی اہلیہ تھی، انہوں نے سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ سے کہا: ”آپ کو امیر المؤمنین بننا مبارک ہو۔“ تو سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ نے ان سے فرمایا: ”تم امیر المؤمنین (یعنی سیدنا علی رضی اللہ عنہ) کی شہادت پر مجھے مبارک باد دے رہی ہو، چلی جاؤ، تمہیں طلاق ہے۔“ اس عورت نے (روتے ہوئے) اپنا کپڑا منہ پر رکھا اور بولی: ”اے اللہ! میرا مقصد تو صرف بھلائی تھا (یعنی میرا یہ ارادہ نہیں تھا)۔“ بعد میں سیدنا امام حسن نے متاع کے طور پر اس خاتون کو دس ہزار درہم یا دینار اور مہر کا بقیہ حصہ بھجوایا، جب یہ چیزیں اس کے سامنے رکھی گئیں، تو وہ رو پڑی اور بولی: ”جدا ہو جانے والے محبوب کے مقابلے میں یہ سب کچھ بہت تھوڑا ہے۔“ جب قاصد نے سیدنا امام حسن کو اس بارے میں بتایا، تو انہوں نے فرمایا: ”اگر میں نے طلاق کو اس عورت کے لیے ثابت نہ کیا ہوتا، تو اس سے رجوع کر لیتا، لیکن میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: جو شخص اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے، یوں کہ ہر طہر میں ایک طلاق دے یا ہر مہینے میں ایک طلاق دے یا تین طلاقیں ایک ساتھ دے دے، تو وہ عورت اس شخص کے لیے اس وقت تک حلال نہ ہو گی، جب تک دوسرے شخص سے شادی کر کے (مطلقہ یا بیوہ) نہ ہو جائے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الطلاق والخلع والإيلاء وغيره/حدیث: 3973]
ترقیم العلمیہ: 3907
تخریج الحدیث: «أخرجه سعيد بن منصور فى ((سننه)) برقم: 1763، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 14517، 14518، 14607، 15080، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3972، 3973،وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 19034»