🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
5. في فضل الدعاء
دعا کی فضیلت کے بیان میں
اطراف الحدیث — مصنف ابن ابي شيبه حدیث نمبر 31128 (کل: 12 مقامات، 12 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 31128
الادب المفرد: 710
صحیح الادب المفرد: 550
مشکوۃ المصابیح: 2259
مسند احمد: 11133
الفتح الربانی: 5585
المستدرک علی الصحیحین: 1837
الجامع الكامل: 10922
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 17210
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 1019
المعجم الاوسط: 4368
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 6166
1 تا 10
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29780 ترقیم الشثری: -- 31128
حدثنا ابو اسامة ، عن علي بن علي قال: سمعت ابا المتوكل الناجي قال: قال ابو سعيد: قال نبي الله صلى الله عليه وسلم: ما من مسلم يدعو بدعوة ليس فيها إثم ولا قطيعة رحم إلا اعطاه الله بها إحدى ثلاث: إما ان يعجل له دعوته، وإما [ان ] يدخرها له في الآخرة، وإما ان يكشف عنه من السوء بمثلها، قالوا: إذن نكثر يا نبي الله! قال: الله اكثر.
ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط]: (تعجل).
(٢) في [ط]: (دعوة).
(٣) سقط من: [هـ].
(٤) في [أ، ب، ط]: (يؤخرها).
(٥) سقط من: [هـ]، وفي [ط]: (بن).
(٦) في [أ، ب، جـ، ط، ك]: (يا نبي).
(٧) في [ك]: (أكبر).
(٨) حسن؛ علي بن علي صدوق، أخرجه أحمد (١١١٣٣)، والبخاري في الأدب المفرد (٧١٠)، وعبد بن حميد (٩٣٧)، والبيهقي في الشعب (١١٣٠)، وأبو نعيم في الحلية ٦/ ٣١١، وأبو يعلى (١٠١٩)، وابن عبد البر في التمهيد ٥/ ٣٤٣، والمزي ٢١/ ٧٥، والحاكم ١/ ٤٩٣، والبزار (٣١٤٣/ كشف).

حضرت ابو سعید فرماتے ہیں کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب بھی کوئی مسلمان دعا کرتا ہے اور اس کی دعا میں کوئی گناہ اور قطع رحمی کی بات نہ ہو تو اللہ تعالیٰ اس کو تین باتوں میں ایک عطاء فرماتے ہیں: یا تو اس شخص کے لیے جلد ہی اس کی دعا کو پورا فرما دیتے ہیں یا اس کی دعا کو آخرت میں ذخیرہ فرما دیتے ہیں یا اس سے اس جیسی کوئی بُرائی دور فرما دیتے ہیں، صحابہ نے کہا: اے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تب تو ہم کثرت سے دعائیں مانگیں گے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فریایا: اللہ بھی کثرت سے عطا فرمائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31128]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: حسن؛ علي بن علي صدوق .» ‏‏‏‏
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 1822، وأحمد فى «مسنده» برقم: 11302، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1019، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 937، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 882، والطبراني فى «الصغير» برقم: 1022 م، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4368، ترقيم محمد عوامة: 29780»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 710
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ نَصْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ أُسَامَةَ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ عَلِيٍّ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا الْمُتَوَكِّلِ النَّاجِيَّ، قَالَ: قَالَ أَبُو سَعِيدٍ الْخُدْرِيُّ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ”مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَدْعُو، لَيْسَ بِإِثْمٍ وَلا بِقَطِيعَةِ رَحِمٍ، إِلا أَعْطَاهُ إِحْدَى ثَلاثٍ: إِمَّا أَنْ يُعَجِّلَ لَهُ دَعْوَتَهُ، وَإِمَّا أَنْ يَدَّخِرَهَا لَهُ فِي الآخِرَةِ، وَإِمَّا أَنْ يَدْفَعَ عَنْهُ مِنَ السُّوءِ مِثْلَهَا“، قَالَ: إِذًا يكثرِ، قَالَ: ”اللَّهُ أَكْثَرُ.“
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو مسلمان بھی دعا کرتا ہے بشرطیکہ وہ گناہ یا قطع رحمی کی نہ ہو، تو اللہ تعالیٰ اسے تین چیزوں میں سے ایک ضرور عطا فرماتا ہے: یا تو اس کی دعا سوال کے مطابق اسی وقت قبول ہو جاتی ہے، یا آخرت میں اس کے لیے ذخیرہ کر دیتا ہے، یا اس جیسی کوئی تکلیف جو پہنچنے والی ہوتی ہے، اسے دور کر دیتا ہے۔“ راوی نے کہا: تب تو ہم بہت زیادہ دعا کریں گے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ اس سے بھی زیادہ دینے والا ہے۔“ [الادب المفرد/كتاب/حدیث: 710]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث الأدب المفرد قال الألباني: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه ابن الجعد في مسنده برقم: 3282، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11133، وأخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 22/6، وأخرجه عبد بن حميد برقم: 937» انظر صحيح الترغيب: 1633
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 550
550/710 عن أبي سعيد الخدري، عن النبي صلى الله عليه وسلم:" ما من مسلم يدعو، ليس بإثم ولا بقطيعة رحم إلا أعطاه إحدى ثلاث: إما أن يعجل له دعوته، وإما أن يدخرها له في الآخرة، وإما أن يدفع عنه من السوء مثلها". قال: إذاً نكثر (1) ! قال:"الله أكثر".
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ جب کوئی مسلمان کوئی ایسی دعا کرتا ہے جو گناہ اور قطع رحمی کی نہ ہو، تو تین باتوں میں سے اسے ایک ضرور ملتی ہے یا تو اس کی دعا کو اللہ جلدی دے دیتے ہیں یا اس کو اس کے لیے آخرت میں ذخیرہ کر دیتے ہیں یا ویسی ہی برائی اس سے دور کر دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا: تب تو ہم بہت زیادہ دعائیں کریں گے۔ انہوں نے کہا: اللہ بہت زیادہ دینے والا ہے۔ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 550]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث صحيح الأدب المفرد قال الألباني: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه ابن الجعد في مسنده برقم: 3282، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11133، وأخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 22/6، وأخرجه عبد بن حميد برقم: 937» انظر صحيح الترغيب: 1633
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2259
2259 - (وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:"مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَدْعُو بِدَعْوَةٍ لَيْسَ فِيهَا إِثْمٌ وَلَا قَطِيعَةُ رَحِمٍ إِلَّا أَعْطَاهُ اللَّهُ بِهَا إِحْدَى ثَلَاثٍ  : إِمَّا أَنْ يُعَجِّلَ لَهُ دَعْوَتَهُ، وَإِمَّا أَنْ يَدَّخِرَهَا لَهُ فِي الْآخِرَةِ، وَإِمَّا أَنْ يَصْرِفَ عَنْهُ مِنَ السُّوءِ مِثْلَهَا"قَالُوا: إِذًا نُكْثِرُ، قَالَ:"اللَّهُ أَكْثَرُ" (رَوَاهُ أَحْمَدُ) .
ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”جب کوئی مسلمان کوئی ایسی دعا کرتا ہے جس میں گناہ اور قطع رحمی نہ ہو تو اللہ اس وجہ سے تین چیزوں میں سے کوئی ایک اسے عطا فرما دیتا ہے: یا تو اس کی دعا فوراً قبول فرما لیتا ہے یا اسے اس کے لیے آخرت میں ذخیرہ کر لیتا ہے یا پھر اس کی مثل تکلیف اس سے دور فرما دیتا ہے“۔ صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: تب تو ہم زیادہ دعائیں کریں گے، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”اللہ (دعائیں قبول کرنے میں) بہت زیادہ ہے“۔ اسنادہ حسن، رواہ احمد (۳ / ۱۸ ح ۱۱۱۵۰) و عبد بن حمید (۹۳۷) و البخاری فی الادب المفرد (۷۱۰) و صححہ الحاکم (۱ / ۴۶۳)۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الدعوات/حدیث: 2259]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه أحمد (18/3 ح 11150) [و عبد بن حميد (937) و البخاري في الأدب المفرد (710) و صححه الحاکم (463/1) ووافقه الذهبي] »
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11133
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ ، حَدَّثَنَا عَلِيّ ، عَنْ أَبِي الْمُتَوَكِّلِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَدْعُو بِدَعْوَةٍ لَيْسَ فِيهَا إِثْمٌ وَلَا قَطِيعَةُ رَحِمٍ، إِلَّا أَعْطَاهُ اللَّهُ بِهَا إِحْدَى ثَلَاثٍ إِمَّا أَنْ تُعَجَّلَ لَهُ دَعْوَتُهُ، وَإِمَّا أَنْ يَدَّخِرَهَا لَهُ فِي الْآخِرَةِ، وَإِمَّا أَنْ يَصْرِفَ عَنْهُ مِنَ السُّوءِ مِثْلَهَا"، قَالُوا: إِذًا نُكْثِرُ؟، قَالَ: اللَّهُ أَكْثَرُ.
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو مسلمان کوئی ایسی دعاء کرے جس میں گناہ یا قطع رحمی کا کوئی پہلو نہ ہو، اللہ اسے تین میں سے کوئی ایک چیز ضرور عطاء فرماتے ہیں، یا تو فوراً ہی اس کی دعاء قبول کرلی جاتی ہے، یا آخرت کے لئے ذخیرہ کرلی جاتی ہے، یا اس سے اس جیسی کوئی تکلیف دور کردی جاتی ہے، صحابہ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا اس طرح تو پھر ہم بہت کثرت کریں گے؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ اس سے بھی زیادہ کثرت والا ہے [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 11133]

الحكم على الحديث:
إسناده جيد كسابقه .
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5585
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَدْعُو بِدَعْوَةٍ لَيْسَ فِيهَا إِثْمٌ وَلَا قَطِيعَةُ رَحِمٍ إِلَّا أَعْطَاهُ اللَّهُ بِهَا إِحْدَى ثَلَاثٍ إِمَّا أَنْ تُعَجَّلَ لَهُ دَعْوَتُهُ وَإِمَّا أَنْ يَدَّخِرَهَا لَهُ فِي الْآخِرَةِ وَإِمَّا أَنْ يَصْرِفَ عَنْهُ مِنَ السُّوءِ مِثْلَهَا قَالُوا إِذًا نُكْثِرُ قَالَ اللَّهُ أَكْثَرُ
۔ سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو مسلمان ایسی دعا کرتا ہو، جس میں گناہ او رقطع رحمی والی بات نہ ہو تو اللہ تعالیٰ اس کو تین میں سے ایک چیز عطا کرتا ہے، یا اس کی دعا جلدی جلدی قبول کر لی جاتی ہے، یا اس کی دعا کو آخرت کے لیے ذخیرہ کر لیا جاتا ہے، یا اس کے بقدر اس آدمی سے بری چیز کو دور کر دیا جاتا ہے۔ صحابہ نے کہا: تو پھر ہم بہت زیادہ دعا کریں گے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ زیادہ عطا کرنے والا ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب الأذكار والدعوات/حدیث: 5585]
تخریج الحدیث: «اسناده جيّد، أخرجه البزار: 3144، وابن ابي شيبة: 10/ 201، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 11133 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 11150»
وضاحت: فوائد: … یہ اللہ تعالیٰ کا قانون نہیں ہے کہ بندہ جو کچھ مانگ رہا ہے، اس کو وہی کچھ عطا کر دیا جائے، ہاں یہ بات ضرور ہے کہ وہ کسی کا خالص عمل ضائع نہیں کرتا اور بدلہ ضرور دیتا ہے۔

الحكم على الحديث:
اسناده جيّد
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1837
أخبرنا أبو نَصْر أحمد بن سَهْل الفقيه ببُخارى، حدثنا صالح بن محمد بن حبيبٍ الحافظ، حدثنا علي بن الجَعْد، أخبرني علي بن علي الرِّفاعي. وأخبرنا أبو عبد الله محمد بن عبد الله الصفَّار، حدثنا أبو بكر بن أبي الدنيا، حدثنا محمد بن يزيد أبو هشام، حدثنا أبو أسامة، حدثني علي بن عليٍّ، عن أبي المتوكِّل، عن أبي سعيدٍ، عن النبي ﷺ قال:"ما من مسلمٍ يدعو اللهَ بدعوةٍ ليس فيها مَأْثَمٌ ولا قطيعةُ رَحِمٍ، إلَّا أعطاه إحدى ثلاث: إما أن يَستجيبَ له دعوتَه، أو يَصرِفَ عنه من السوء مِثلَها، أو يَدّخرَ له من الأجرِ مِثلَها"، قالوا: يا رسول الله، إذًا نُكثِرَ، قال:"اللهُ أكثرُ" (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد إلَّا أنَّ الشيخين لم يُخرجاه عن علي بن علي الرِّفاعي.
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو بھی مسلمان ایسی دعا کرتا ہے جس میں کسی گناہ یا قطع رحمی (رشتہ داری توڑنے) کا تذکرہ نہ ہو، تو اللہ تعالیٰ اسے تین باتوں میں سے ایک ضرور عطا فرماتا ہے: یا تو اس کی دعا (دنیا میں ہی) قبول کر لی جاتی ہے، یا اس کے بدلے اس سے ویسی ہی کوئی برائی ٹال دی جاتی ہے، یا اس کے لیے (آخرت میں) اتنا ہی اجر ذخیرہ کر لیا جاتا ہے“، صحابہ نے عرض کیا: تب تو ہم کثرت سے دعا کریں گے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ (دینے میں) اس سے بھی زیادہ کثیر ہے۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے، البتہ شیخین نے اسے علی بن علی الرفاعی کے واسطے سے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الدعاء والتكبير والتهليل والتسبيح والذكر/حدیث: 1837]
تخریج الحدیث: «حديث جيد، وهذا إسناد ضعيف لضعف محمد بن يزيد أبي هشام - وهو الرفاعي - وقد توبع. أبو أسامة: هو حماد بن أسامة، وعلي بن علي: هو ابن نجاد الرفاعي، وهو صدوق جيد الحديث، وأبو المتوكل: هو علي بن داود - ويقال ابن دؤاد - الناجي.» [ترقيم الرساله 1837] [ترقيم الشركة 1822]

الحكم على الحديث:
حديث جيد
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10922
10922- عن أبي سعيد، أن النبي صلى الله عليه وسلم قال: ما من مسلم يدعو بدعوة ليس فيها إثم، ولا قطيعة رحم، إلا أعطاه الله بها إحدى ثلاث: إما أن تعجل له دعوته، وإما أن يدخرها له في الآخرة، وإما أن يصرف عنه من السوء مثلها قالوا: إذا نكثر، قال: الله أكثر.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه أحمد (11133)، والبخاري في الأدب المفرد (710)، والحاكم (1/493) كلهم من طرق عن علي بن علي الرفاعي قال: سمعت أبا المتوكل الناجي قال: قال أبو سعيد الخدري، عن النبي صلى الله عليه وسلم فذكره.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17210
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ - يَعْنِي الْخُدْرِيَّ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَدْعُو بِدَعْوَةٍ لَيْسَ فِيهَا إِثْمٌ، وَلَا قَطِيعَةُ رَحِمٍ، إِلَّا أَعْطَاهُ اللَّهُ بِهَا إِحْدَى ثَلَاثٍ: إِمَّا أَنْ يُعَجِّلَ لَهُ دَعْوَتَهُ، وَإِمَّا أَنْ يَدَّخِرَهَا فِي الْآخِرَةِ، وَإِمَّا أَنْ يَصْرِفَ عَنْهُ مِنَ السُّوءِ مِثْلَهَا". قَالُوا: إِذًا نُكْثِرُ، قَالَ:" اللَّهُ أَكْثَرُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى بِنَحْوِهِ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ وَأَبِي يَعْلَى وَأَحَدُ إِسْنَادَيِ الْبَزَّارِ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَلِيِّ بْنِ عَلِيٍّ الرِّفَاعِيِّ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو بھی مسلمان جو دعا کرتا ہے، جس میں کسی گناہ یا قطع رحمی کا پہلو نہ ہو، تو اللہ تعالیٰ اس دعا کا نتیجہ، تین میں سے ایک صورت میں اسے عطا کر دیتا ہے، یا تو اس کی دعا کا اثر جلدی ظاہر ہو جاتا ہے، یا (اس کا اجر) اللہ تعالیٰ آخرت کے لیے سنبھال کے رکھ لیتا ہے، یا پھر اس کے حساب سے، اُس شخص سے کسی برائی (یا تکلیف) کو دور کر دیتا ہے، لوگوں نے عرض کی: پھر تو ہمیں بکثرت دعا کرنی چاہیے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ سب سے زیادہ کثرت والا ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، امام ابویعلیٰ نے اس کی مانند نقل کی ہے، امام بزار اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، امام أحمد اور امام ابویعلیٰ کے رجال اور امام بزار کی رو میں سے ایک سند کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف علی بن علی رفاعی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17210]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1019) اخرجه احمد فى المسند (18/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 10749، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1859»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1019
حَدَّثَنَا شَيْبَانُ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَلِيٍّ الرِّفَاعِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْمُتَوَكِّلِ النَّاجِيُّ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «‏‏‏‏مَا مِنْ مُسْلِمٍ دَعَا اللهَ تَبَارَكَ وَتَعَالَى بِدَعْوَةٍ، إِلَّا اسْتَجَابَ، مَا لَمْ يَكُنْ فِيهَا إِثْمٌ أَوْ قَطِيعَةُ رَحِمٍ - إِلَّا أَعْطَاهُ اللهُ بِهَا إِحْدَى خِصَالٍ ثَلَاثٍ: إِمَّا أَنْ يُعَجِّلَ لَهُ دَعْوَتَهُ، وَإِمَّا أَنْ يَدَّخِرَ لَهُ فِي الْآخِرَةِ، وَإِمَّا أَنْ يَدْفَعَ عَنْهُ مِنَ الشَّرِّ مِثْلَهَا» ‏‏‏‏. قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، إِذًا نُكْثِرُ؟ قَالَ: «‏‏‏‏اللهُ أَكْثَرُ» ‏‏‏‏.
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو مسلمان بھی اللہ تبارک و تعالیٰ سے کوئی ایسی دعا کرتا ہے جس میں گناہ یا قطع رحمی نہ ہو، تو اللہ اسے ضرور قبول فرماتا ہے اور اس کے بدلے اسے تین باتوں میں سے ایک عطا فرماتا ہے: یا تو اس کی دعا جلد (دنیا میں) پوری کر دیتا ہے، یا اسے اس کے لیے آخرت میں ذخیرہ کر دیتا ہے، یا اس سے اسی کے برابر کوئی برائی دور کر دیتا ہے۔“ صحابہ نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! تب تو ہم کثرت سے دعا کریں گے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ (کی عطا) اس سے بھی زیادہ ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/من مسند أبي سعيد الخدري/حدیث: 1019]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده جيد .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 10749، وأخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 4، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1859، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6166/1، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1014»

الحكم على الحديث:
إسناده جيد
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں