🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
124. ذكر طلحة بن عبيد الله التيمي رضوان الله عليه وقد فعل-
- ذکر طلحہ بن عبید اللہ تیمی رضی اللہ عنہ اور اس پر اللہ کی رحمت، اور یہ ہوا
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 6979 (کل: 11 مقامات، 8 کتب)
صحیح ابن حبان: 6979
سنن ترمذی: 1692، 3738
شمائل ترمذی: 109
مسند احمد: 1417
الفتح الربانی: 11753
المستدرک علی الصحیحین: 4358، 5701، 5702
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 4260
فضائل صحابہ: 1290
1 تا 10
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6979
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، حَدَّثَنَا إِِسْحَاقُ بْنُ إِِبْرَاهِيمَ ، أَخْبَرَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، قَالَ: سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ إِِسْحَاقَ ، حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُصْعِدِينَ فِي أُحُدٍ، فَذَهَبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى ظَهْرِهِ لِيَنْهَضَ عَلَى صَخْرَةٍ فَلَمْ يَسْتَطِعْ، فَبَرَكَ طَلْحَةُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ تَحْتَهُ، فَصَعِدَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى ظَهْرِهِ، حَتَّى جَلَسَ عَلَى الصَّخْرَةِ، قَالَ الزُّبَيْرُ : فَسَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: أَوْجَبَ طَلْحَةُ، ثُمَّ أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، فَأَتَى الْمِهْرَاسَ، وَأَتَاهُ بِمَاءٍ فِي دَرَقَتِهِ، فَأَرَادَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَشْرَبَ مِنْهُ فَوَجَدَ لَهُ رِيحًا فَعَافَهُ، فَغَسَلَ بِهِ الدَّمَ الَّذِي فِي وَجْهِهِ، وَهُوَ يَقُولُ: " اشْتَدَّ غَضِبُ اللَّهِ عَلَى مَنْ دَمَّى وَجْهَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" .
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما اپنے والد (سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ روانہ ہوئے، ہم احد پہاڑ پر چڑھنے لگے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی ایک چٹان پر چڑھنے کی کوشش کی لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نہیں چڑھ سکے، تو سیدنا طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ نے اپنے گھٹنے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے نیچے بچھائے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کی پشت پر پاؤں رکھ کر اوپر چڑھ گئے، یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس چٹان پر تشریف فرما ہوئے۔ سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: «أَوْجَبَ طَلْحَةُ» ”طلحہ نے (اپنے لئے جنت) واجب کر دی ہے“، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کو حکم دیا، وہ مہراس کے پاس آئے، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اپنی ڈھال میں پانی لے کر آئے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں سے پینا چاہا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس میں بو محسوس ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے نہیں پیا، پھر اس پانی کے ذریعے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے پر لگے ہوئے خون کو دھو دیا گیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: «اشْتَدَّ غَضَبُ اللهِ عَلَى مَنْ دَمَّى وَجْهَ رَسُولِ اللهِ» ”اللہ تعالیٰ کا غضب ان لوگوں پر شدت سے نازل ہو گا جنہوں نے اللہ کے رسول کے چہرے کو خون آلود کیا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 6979]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6979، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 4335، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1692، 3738، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 13220، 18006، وأحمد فى (مسنده) برقم: 1434»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن - «الصحيحة» (945) *. * قال الشيخ: وله شاهد عن أبي هريرة، في «فقه السيرة» (ص 37 - المخطوطة). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده قوي (*) قال محمود خليل: قوله: عن أبيه" لم يرد في المطبوع، وقد ورد في "إتحاف الخِيرَة المَهَرة" 6246، و"المطالب العالية" 4260، من طريق إسحاق بن إبراهيم، وأخرجه ابن أَبي عاصم، في "السُّنَّة" 1398 من طريق وهب بن جَرِير، وهو طريق ابن حِبَّان، وفيه: عن أبيه".
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1692
حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ الْأَشَجُّ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاق، عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ الزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ، قَالَ: " كَانَ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دِرْعَانِ يَوْمَ أُحُدٍ، فَنَهَضَ إِلَى الصَّخْرَةِ فَلَمْ يَسْتَطِعْ، فَأَقْعَدَ طَلْحَةَ تَحْتَهُ، فَصَعِدَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَيْهِ حَتَّى اسْتَوَى عَلَى الصَّخْرَةِ "، فَقَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " أَوْجَبَ طَلْحَةُ "، قَالَ أَبُو عِيسَى: وَفِي الْبَاب، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ أُمَيَّةَ، وَالسَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ، وَهَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ، لَا نَعْرِفُهُ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاق.
زبیر بن عوام رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ غزوہ احد کے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے جسم پر دو زرہیں تھیں ۱؎، آپ چٹان پر چڑھنے لگے، لیکن نہیں چڑھ سکے، آپ نے طلحہ بن عبیداللہ کو اپنے نیچے بٹھایا، پھر آپ ان پر چڑھ گئے یہاں تک کہ چٹان پر سیدھے کھڑے ہو گئے، زبیر کہتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”طلحہ نے (اپنے عمل سے جنت) واجب کر لی“۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث حسن غریب ہے، ہم اسے صرف محمد بن اسحاق کی روایت سے جانتے ہیں،
۲- اس باب میں صفوان بن امیہ اور سائب بن یزید رضی الله عنہما سے بھی احادیث آئی ہیں۔ [سنن ترمذي/كتاب الجهاد عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 1692]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ المؤلف وأعادہ في المناقب برقم 3738 (تحفة الأشراف: 3628) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا دو زرہیں پہننا توکل اور تسلیم و رضا کے منافی نہیں ہے، بلکہ اسباب و وسائل کو اپنانا توکل ورضاء الٰہی کے عین مطابق ہے۔
قال الشيخ الألباني: حسن، المشكاة (6112) ، مختصر الشمائل (89) ، صحيح أبي داود (2332)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3738
حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ الْأَشَجُّ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاق، عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنِ الزُّبَيْرِ، قَالَ: كَانَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ أُحُدٍ دِرْعَانِ، فَنَهَضَ إِلَى صَخْرَةٍ فَلَمْ يَسْتَطِعْ , فَأَقْعَدَ تَحْتَهُ طَلْحَةَ، فَصَعِدَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى اسْتَوَى عَلَى الصَّخْرَةِ، فَقَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " أَوْجَبَ طَلْحَةُ ". قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ.
زبیر بن عوام رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ احد کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دو زرہیں پہنے ہوئے تھے، آپ ایک چٹان پر چڑھنے لگے لیکن چڑھ نہ سکے تو اپنے نیچے طلحہ کو بٹھایا اور چڑھے یہاں تک کہ چٹان پر سیدھے کھڑے ہو گئے، تو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”طلحہ نے اپنے لیے (جنت) واجب کر لی“ ۱؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث حسن صحیح غریب ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب المناقب عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 3738]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم 1692 (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یعنی اپنے اس فدائیانہ و فدویانہ عمل کے طفیل طلحہ رضی الله عنہ جنت کے حقدار قرار دئیے گئے، یعنی دنیا ہی میں ان کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان مبارک سے جنت کی بشارت مل گئی۔
قال الشيخ الألباني: حسن مضى برقم (1759)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 109
حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ الْأَشَجُّ قَالَ: حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ قَالَ: كَانَ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ أُحُدٍ دِرْعَانِ، فَنَهَضَ إِلَى الصَّخْرَةِ فَلَمْ يَسْتَطِعْ، فَأَقْعَدَ طَلْحَةَ تَحْتَهُ، وَصَعِدَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى اسْتَوَى عَلَى الصَّخْرَةِ قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «أَوْجَبَ طَلْحَةُ»
سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ فرماتے ہیں کہ جنگ احد کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو زرہیں زیب تن فرمائی تھیں، پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک چٹان پر چڑھنے کا ارادہ فرمایا تو اس چٹان پر نہ چڑھ سکے، پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ کو نیچے بٹھایا اور (ان پر کھڑے ہو کر) اس چٹان پر سیدھے چڑھ گئے۔ سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”طلحہ نے (اپنے اوپر جنت) واجب کر لی۔“ [شمائل ترمذي/باب ما جاء فى صفة درع رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 109]
تخریج الحدیث: { «حسن» }:
«سنن ترمذي، ح 1692، وقال: حسن غريب، 3738 . البحرالزخارللبزار 188/3 ح 927 . مسند ابي يعليٰ (33/2، ح 670 وابن اسحاق صرح بالسماع عنده فى الرواية المختصرة) . صحيح ابن حبان (الموارد:2212) . و صححه الحاكم (25/3، 373.374) . ووافقه الذهبي»
قال الشيخ زبير على زئي:حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1417
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ , عَنِ الزُّبَيْرِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , يَقُولُ يَوْمَئِذٍ:" أَوْجَبَ طَلْحَةُ" , حِينَ صَنَعَ بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا صَنَعَ، يَعْنِي: حِينَ بَرَكَ لَهُ طَلْحَةُ، فَصَعِدَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى ظَهْرِهِ.
سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے اس دن - جبکہ سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی وہ خدمت کی جو انہوں نے کی، یعنی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے جھک کر بیٹھ گئے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم ان کی کمر پر سوار ہوگئے - نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ ”طلحہ نے اپنے لئے جنت کو واجب کر لیا۔“ [مسند احمد/مسند باقي العشرة المبشرين بالجنة/حدیث: 1417]

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11753
عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ عَنِ الزُّبَيْرِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ يَوْمَئِذٍ ”أَوْجَبَ طَلْحَةُ حِينَ صَنَعَ بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مَا صَنَعَ“ يَعْنِي حِينَ بَرَكَ لَهُ طَلْحَةُ فَصَعِدَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ عَلَى ظَهْرِهِ
سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: طلحہ نے رسول اللہ کے ساتھ جو کچھ کیا ہے، اس وجہ سے اس نے اپنے حق میں (جنت کو) ثابت کر لیا ہے۔ یہ اس وقت کی بات ہے جب سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے بیٹھے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کی پشت پر چڑھ گئے۔ [الفتح الربانی/أبواب فى فضائل بعض الصحابة الكرام/حدیث: 11753]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن، اخرجه الترمذي: 1692، 3738، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 1417 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 1417»
وضاحت: فوائد: … احد کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک چٹان پر چڑھنا چاہا، جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دو زرہیں زیب ِ تن کی ہوئی تھیں، اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس چٹان پر نہ چڑھ سکے، جب سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ نے یہ کیفیت دیکھی تو وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نیچے بیٹھ گئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان پر قدم رکھا، یہاں تک کہ چٹان پر چڑھ گئے۔

الحكم على الحديث:
اسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4358
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا أحمد بن عبد الجبار، حدثنا يونس بن بُكَير، عن ابن إسحاق، قال: فحدثني يحيى بن (1) عباد بن عبد الله بن الزبير، عن أبيه، عن جده، عن (2) الزبير، قال: فرأيتُ رسول الله ﷺ حينَ ذَهَبَ لينهَضَ إلى الصخرة، وكانَ رسول الله ﷺ قد ظاهر بين دِرْعَين، فلم يَستطِعْ أَن يَنهضَ إليها، فجلس طلحةُ بن عُبيد الله تحته، فنَهَضَ رسول الله ﷺ حتى استوى عليها، فقال رسول الله ﷺ:"أوجَبَ طَلْحَةُ" (3) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4312 - على شرط مسلم
سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک چٹان پر چڑھنے کا ارادہ فرما رہے تھے، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (حفاظت کے لیے) دوہری زرہیں پہن رکھی تھیں، اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس پر نہ چڑھ سکے، تو سیدنا طلحہ بن عبید اللہ رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے نیچے بیٹھ گئے (تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کا سہارا لے سکیں) اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بلند ہو کر چٹان پر برابر ہو گئے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”طلحہ نے (جنت) واجب کر لی ہے“۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب المغازي والسرايا/حدیث: 4358]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن من أجل ابن إسحاق» [ترقيم الرساله 4358] [ترقيم الشركة 4335] [ترقيم العلميه 4312]

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5701
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا أحمد بن عبد الجبار، حدثنا يونس بن بُكَير، عن محمد بن إسحاق، عن يحيى بن عَبّاد بن عبد الله بن الزُّبير، عن أبيه، عن جدِّه عبد الله بن الزُّبير بن العَوّام قال: كان على النبيِّ ﷺ يومَ أحُدٍ دِرْعان (3) ، فنهَضَ إلى الصخْرة، فلم يَستطِعْ فقَعَد طلحةُ تحتَه حتى استوى على الصخرة، قال الزُّبير: فسمعتُ النبيّ ﷺ يقول:"أَوجَبَ طَلْحَةُ" (4) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5602 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
سیدنا عبداللہ بن زبیر بن عوام رضی اللہ عنہما اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ غزوہ احد کے دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو زرہیں پہن رکھی تھیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک چٹان پر چڑھنے کی کوشش کی لیکن (بوجھ کی وجہ سے) نہ چڑھ سکے، تو سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے نیچے (بطور سیڑھی) بیٹھ گئے یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم چٹان پر سیدھے کھڑے ہو گئے، سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: «أَوْجَبَ» ”طلحہ نے (جنت واجب) کر لی۔“ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 5701]
تخریج الحدیث: «إسناده حسنٌ من أجل محمد بن إسحاق - وهو ابن يسار المطّلبي مولاهم - وقد صرح بسماعه في مكرره السالف برقم (4358)، وهو الموافق لرواية البيهقي في "السنن الكبرى" 9/ 46، وفي "دلائل النبوة" 3/ 238 عن أبي عبد الله الحاكم، بهذا الإسناد نفسِه.» [ترقيم الرساله 5701] [ترقيم الشركة 5648] [ترقيم العلميه 5602]

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5702
أخبرني الحسن بن حَليم المَرْوزي، أخبرنا أبو المُوجِّه، أخبرنا عَبْدانُ، أخبرنا عبد الله، أخبرني محمد بن إسحاق، عن يحيى بن عَبّاد بن عبد الله بن الزُّبير، عن أبيه، عن جدِّه عبد الله بن الزُّبير، عن الزُّبير قال: سمعت رسول الله ﷺ يقول:"أُوجَبَ طَلْحةُ" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ” «أُوجَبَ» طلحہ نے (جنت واجب) کر لی۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 5702]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن كسابقه، أبو المُوجِّه: هو محمد بن عمرو الفَزَاري المروزي، وعَبْدان: هو عبد الله بن عثمان بن جَبَلة المروزي، وعبد الله: هو ابن المبارك المروزي.» [ترقيم الرساله 5702] [ترقيم الشركة 5649]

الحكم على الحديث:
إسناده حسن كسابقه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4260
قَالَ إِسْحَاقُ : أَخْبَرَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرِ بْنِ حَازِمٍ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، قَالَ: سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ إِسْحَاقَ يَقُولُ: حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ عَبَّادٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنِ الزُّبَيْرِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: وَاللهِ، إِنِّي لَأَنْظُرُ يَوْمَئِذٍ إِلَى خَدَمِ النِّسَاءِ مُشَمِّرَاتٍ يَسْعَيْنَ حِينَ انْهَزَمَ الْقَوْمُ، وَمَا أَرَى دُونَ أَخْذِهِنَّ شَيْئًا، وَإِنَّا لَنَحْسِبُهُمْ قَتْلَى مَا يَرْجِعُ إِلَيْنَا مِنْهُمْ أَحَدٌ، وَلَقَدْ أُصِيبَ أَصْحَابُ اللِّوَاءِ، وَصَبَرُوا عِنْدَهُ حَتَّى صَارَ إِلَى عَبْدٍ لَهُ حَبَشِيٍّ يُقَالُ لَهُ: صَوَابٌ، ثُمَّ قُتِلَ صَوَابٌ فَطَرَحَ اللِّوَاءَ، فَمَا يَقْرَبُهُ أَحَدٌ مِنْ خَلْقِ اللهِ تَعَالَى حَتَّى وَثَبَتْ إِلَيْهِ عَمْرَةُ بِنْتُ عَلْقَمَةَ الْحَارِثِيَّةُ ، فَرَفَعَتْهُ لَهُمْ، وَثَابَ إِلَيْهِ النَّاسُ.
قَالَ الزُّبَيْرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: فَوَاللهِ، إِنَّا لَكَذَلِكَ قَدْ عَلَوْنَاهُمْ وَظَهَرْنَا عَلَيْهِمْ، إِذْ خَالَفَتِ الرُّمَاةُ عَنْ أَمْرِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَقْبَلُوا إِلَى الْعَسْكَرِ حِينَ رَأَوْهُ مُخْتَلًّا قَدْ أَجْهَضْنَاهُمْ عَنْهُ، فَرَغِبُوا إِلَى الْغَنَائِمِ وَتَرَكُوا عَهْدَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجَعَلُوا يَأْخُذُونَ الْأَمْتِعَةَ، فَأَتَتْنَا الْخَيْلُ مِنْ خَلْفِنَا فَحَطَّمَتْنَا، وَكَرَّ النَّاسُ مُنْهَزِمِينَ، فَصَرَخَ صَارِخٌ يَرَوْنَ أَنَّهُ الشَّيْطَانُ: أَلَا إِنَّ مُحَمَّدًا قَدْ قُتِلَ، فَأَعْظَمَ النَّاسُ، وَرَكِبَ بَعْضُهُمْ بَعْضًا، فَصَارُوا أَثْلَاثًا: ثُلُثًا جَرِيحًا، وَثُلُثًا مَقْتُولًا، وَثُلُثًا مُنْهَزِمًا، قَدْ بَلَغَتِ الْحَرْبُ، وَقَدْ كَانَتِ الرُّمَاةُ اخْتَلَفُوا فِيمَا بَيْنَهُمْ، فَقَالَتْ طَائِفَةٌ رَأَوُا النَّاسَ وَقَعُوا فِي الْغَنَائِمِ: وَقَدْ هَزَمَ اللهُ تَعَالَى الْمُشْرِكِينَ، وَأَخَذَ الْمُسْلِمُونَ الْغَنَائِمَ، فَمَاذَا تَنْتَظِرُونَ؟ وَقَالَتْ طَائِفَةٌ: قَدْ تَقَدَّمَ إِلَيْكُمْ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَنَهَاكُمْ أَنْ تُفَارِقُوا مَكَانَكُمْ، إِنْ كَانَتْ عَلَيْهِ أَوْ لَهُ، فَتَنَازَعُوا فِي ذَلِكَ، ثُمَّ إِنَّ الطَّائِفَةَ الْأُولَى مِنَ الرُّمَاةِ أَبَتْ إِلَّا أَنْ تَلْحَقَ بِالْعَسْكَرِ، فَتَفَرَّقَ الْقَوْمُ، وَتَرَكُوا مَكَانَهُمْ، فَعِنْدَ ذَلِكَ حَمَلَتْ خَيْلُ الْمُشْرِكِينَ.
هَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ، لَهُ شَاهِدٌ فِي الصَّحِيحِ مِنْ حَدِيثِ الْبَرَاءِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ.

وَبِهَذَا الْإِسْنَادِ إِلَى الزُّبَيْرِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: وَاللهِ إِنَّ النُّعَاسَ لَيَغْشَانِي إِذْ سَمِعْتُ ابْنَ قُشَيْرٍ يَقُولُهَا، وَمَا أَسْمَعُهَا مِنْهُ إِلَّا كَالْحُلْمِ، ثُمَّ قَرَأَ: إِنَّ الَّذِينَ تَوَلَّوْا مِنْكُمْ يَوْمَ الْتَقَى الْجَمْعَانِ إِنَّمَا اسْتَزَلَّهُمُ الشَّيْطَانُ بِبَعْضِ مَا كَسَبُوا وَلَقَدْ عَفَا اللهُ عَنْهُمْ إِنَّ اللهَ غَفُورٌ حَلِيمٌ.
قَالَ: وَالَّذِينَ تَوَلَّوْا عِنْدَ جَوْلَةِ النَّاسِ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ ، وَسَعِيدُ بْنُ عُثْمَانَ الزُّرَقِيُّ ، وَأَخُوهُ عُقْبَةُ بْنُ عُثْمَانَ ، حَتَّى بَلَغُوا جَبَلًا بِنَاحِيَةِ الْمَدِينَةِ يُقَالُ لَهُ: الْحَاجِبُ بِبَطْنِ الْأَعْوَصِ، فَأَقَامُوا بِهِ ثَلَاثًا، فَزَعَمُوا أَنَّهُمْ لَمَّا رَجَعُوا إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: لَقَدْ ذَهَبْتُمْ فِيهَا عَرِيضَةً.
ثُمَّ قَالَ: يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لا تَكُونُوا كَالَّذِينَ كَفَرُوا يَعْنِي: الْمُنَافِقِينَ، وَقَالُوا لإِخْوَانِهِمْ إِذَا ضَرَبُوا فِي الأَرْضِ أَوْ كَانُوا غُزًّى لَوْ كَانُوا عِنْدَنَا مَا مَاتُوا وَمَا قُتِلُوا لِيَجْعَلَ اللهُ ذَلِكَ حَسْرَةً فِي قُلُوبِهِمْ الْآيَةَ، قَالَ: ابْتِغَاءً وَتَحَسُّرًا، وَذَلِكَ لَا يُغْنِي عَنْهُمْ شَيْئًا.
ثُمَّ كَانَتِ الْقِصَّةُ فِيمَا يَأْمُرُ بِهِ نَبِيَّهُ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَيَعْهَدُ إِلَيْهِ، حَتَّى انْتَهَى إِلَى قَوْلِهِ: أَوَلَمَّا أَصَابَتْكُمْ مُصِيبَةٌ قَدْ أَصَبْتُمْ مِثْلَيْهَا يَعْنِي: يَوْمَ بَدْرٍ، فِيمَنْ قُتِلُوا وَأُسِرُوا، قُلْتُمْ أَنَّى هَذَا قُلْ هُوَ مِنْ عِنْدِ أَنْفُسِكُمْ الَّتِي كَانَتْ مِنَ الرُّمَاةِ، قَالَ: فَقَالَ: وَمَا أَصَابَكُمْ يَوْمَ الْتَقَى الْجَمْعَانِ فَبِإِذْنِ اللهِ وَلِيَعْلَمَ الْمُؤْمِنِينَ يَقُولُ: عَلَانِيَةَ أَمْرِهِمْ وَيَظْهَرَ أَمْرُهُمْ، وَلِيَعْلَمَ الَّذِينَ نَافَقُوا فَيَكُونُ أَمْرُهُمْ عَلَانِيَةً، وَيَعْنِي عَبْدَ اللهِ بْنَ أُبَيٍّ وَمَنْ مَعَهُ مِمَّنْ رَجَعَ عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ سَارَ إِلَى عَدُوِّهِ، وَقِيلَ لَهُمْ تَعَالَوْا قَاتِلُوا فِي سَبِيلِ اللهِ أَوِ ادْفَعُوا قَالُوا لَوْ نَعْلَمُ قِتَالا لاتَّبَعْنَاكُمْ وَذَلِكَ لِقَوْلِهِمْ حِينَ قَالَ لَهُمْ أَصْحَابُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُمْ سَائِرُونَ إِلَى أُحُدٍ حِينَ انْصَرَفُوا عَنْهُمْ: أَتَخْذُلُونَنَا وَتُسْلِمُونَنَا لِعَدُوِّنَا، فَقَالُوا: مَا نَرَى أَنْ يَكُونَ قِتَالًا، لَوْ نَرَى أَنْ يَكُونَ قِتَالًا لَاتَّبَعْنَاكُمْ، يَقُولُ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ: هُمْ لِلْكُفْرِ يَوْمَئِذٍ أَقْرَبُ مِنْهُمْ لِلإِيمَانِ يَقُولُونَ بِأَفْوَاهِهِمْ مَا لَيْسَ فِي قُلُوبِهِمْ وَاللهُ أَعْلَمُ بِمَا يَكْتُمُونَ الَّذِينَ قَالُوا لإِخْوَانِهِمْ مِنْ ذَوِي أَرْحَامِهِمْ، وَلَمْ يَعْنِ تَعَالَى إِخْوَانَهُمْ فِي الدِّينِ لَوْ أَطَاعُونَا مَا قُتِلُوا، قَالَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ: قُلْ فَادْرَءُوا عَنْ أَنْفُسِكُمُ الْمَوْتَ إِنْ كُنْتُمْ صَادِقِينَ.
قَالَ إِسْحَاقُ: هَكَذَا حَدَّثَنَا بِهِ وَهْبٌ، وَأَظُنُّ بَعْضَ التَّفْسِيرِ مِنِ ابْنِ إِسْحَاقَ ، يَعْنِي قَوْلَهُ كَذَا يَعْنِي كَذَا.
قُلْتُ: بَلِ انْتَهَى حَدِيثُ الزُّبَيْرِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ إِلَى قَوْلِهِ تَبَارَكَ وَتَعَالَى: غَفُورٌ حَلِيمٌ، وَمِنْ قَوْلِهِ: قَالَ: وَالَّذِينَ تَوَلَّوْا إِلَى آخِرِ الْحَدِيثِ مِنْ حَدِيثِ ابْنِ إِسْحَاقَ بِغَيْرِ إِسْنَادٍ.

أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبَّادٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: لَقَدْ رَأَيْتُنِي مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ أُحُدٍ حِينَ اشْتَدَّ عَلَيْنَا الْخَوْفُ وَأُرْسِلَ عَلَيْنَا النَّوْمُ، فَمَا مِنَّا أَحَدٌ إِلَّا وَذَقَنُهُ - أَوْ قَالَ: ذَقَنُهُ - فِي صَدْرِهِ، فَوَاللهِ، إِنِّي لَأَسْمَعُ كَالْحُلْمِ قَوْلَ مُعَتِّبِ بْنِ قُشَيْرٍ لَوْ كَانَ لَنَا مِنَ الْأَمْرِ شَيْءٌ مَا قُتِلْنَا هَاهُنَا، فَحَفِظْتُهَا، فَأَنْزَلَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ فِي ذَلِكَ: ثُمَّ أَنْـزَلَ عَلَيْكُمْ مِنْ بَعْدِ الْغَمِّ أَمَنَةً نُعَاسًا إِلَى قَوْلِهِ: مَا قُتِلْنَا هَا هُنَا لِقَوْلِ مُعَتِّبِ بْنِ قُشَيْرٍ، قَالَ: لَوْ كُنْتُمْ فِي بُيُوتِكُمْ حَتَّى بَلَغَ: وَاللهُ عَلِيمٌ بِذَاتِ الصُّدُورِ.

أَخْبَرَنَا وَهْبٌ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، قَالَ: سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ إِسْحَاقَ يَقُولُ: حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ عَبَّادٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُصْعِدِينَ فِي أُحُدٍ... فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
قَالَ: ثُمَّ أَمَرَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ يَأْتِي الْمِهْرَاسَ، فَأَتَاهُ بِمَاءٍ فِي دَرَقَتِهِ، فَأَتَى بِهِ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَرَادَ أَنْ يَشْرَبَ مِنْهُ، فَوَجَدَ لَهُ رِيحًا فَعَافَهُ، فَغَسَلَ بِهِ وَجْهَهُ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ الدِّمَاءِ الَّتِي أَصَابَتْهُ، وَهُوَ يَقُولُ: اشْتَدَّ غَضَبُ اللهِ عَلَى مَنْ أَدْمَى وَجْهَ رَسُولِ اللهِ، وَكَانَ الَّذِي أَدْمَاهُ يَوْمَئِذٍ عُتْبَةُ بْنُ أَبِي وَقَّاصٍ .
سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: ”اللہ کی قسم! میں اس دن (احد کے موقع پر) مشرک عورتوں کو دیکھ رہا تھا کہ وہ اپنی قمیصیں سمیٹے بھاگ رہی تھیں اور ان کی پازیبیں (اور پنڈلیاں) ظاہر ہو رہی تھیں جب ان کی قوم کو شکست ہوئی، مجھے ان کو پکڑنے میں کوئی چیز رکاوٹ نظر نہیں آ رہی تھی، اور ہم کفار کو مقتول ہی سمجھ رہے تھے کہ اب ان میں سے کوئی ہماری طرف واپس نہیں آئے گا؛ اس دوران کفار کے علمبردار بھی زخمی ہو کر گر گئے تھے اور وہ اپنے پرچم کے پاس اس وقت تک ڈٹے رہے جب تک کہ وہ ان کے ایک 'صواب' نامی حبشی غلام کے پاس نہ پہنچ گیا، پھر صواب بھی قتل ہو گیا اور اس نے پرچم گرا دیا، پھر اللہ کی مخلوق میں سے کوئی اس پرچم کے قریب نہیں آ رہا تھا یہاں تک کہ عمرہ بنت علقمہ حارثیہ جھپٹ کر اس کی طرف بڑھی اور اس نے ان کے لیے پرچم بلند کر دیا، جس پر کفار کے لوگ دوبارہ اس کے گرد اکٹھے ہو گئے۔“ زبیر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”خدا کی قسم! ہم اسی حالت میں تھے کہ ہم ان پر غالب آ چکے تھے اور فتح حاصل کر لی تھی، تبھی تیر اندازوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کی مخالفت کی اور وہ لشکر گاہ کی طرف لپک پڑے جب انہوں نے دیکھا کہ دشمن کا لشکر بکھر چکا ہے اور ہم نے انہیں وہاں سے بھگا دیا ہے، وہ مالِ غنیمت کے حریص ہو گئے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد و پیمان کو پسِ پشت ڈال دیا اور سامان سمیٹنے لگے، تبھی دشمن کے سواروں نے ہم پر پیچھے سے حملہ کر دیا اور ہمیں تہس نہس کر دیا، اور لوگ شکست کھا کر پیچھے مڑے، پھر ایک پکارنے والے نے آواز لگائی جس کے بارے میں لوگوں کا گمان تھا کہ وہ شیطان ہے کہ: ”آگاہ رہو! محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) شہید کر دیے گئے ہیں“، اس پر لوگوں پر سخت گھبراہٹ طاری ہوئی اور وہ بدحواسی میں ایک دوسرے پر چڑھنے لگے، پھر وہ تین حصوں میں بٹ گئے: ایک تہائی زخمی، ایک تہائی مقتول اور ایک تہائی شکست خوردہ۔ اس طرح جنگ اپنے عروج کو پہنچ گئی، اور تیر اندازوں میں باہمی اختلاف ہو گیا تھا۔ ایک گروہ نے جب لوگوں کو مالِ غنیمت سمیٹتے دیکھا تو کہنے لگا: ”اللہ تعالیٰ نے مشرکین کو شکست دے دی ہے اور مسلمانوں نے مالِ غنیمت پر قبضہ کر لیا ہے، اب تم کس چیز کا انتظار کر رہے ہو؟“ جبکہ دوسرے گروہ نے کہا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تمہیں پہلے ہی تاکید فرمائی تھی اور اپنی جگہ نہ چھوڑنے کا حکم دیا تھا، چاہے فتح ہو یا شکست“، پس ان میں اس بارے میں جھگڑا ہوا، پھر تیر اندازوں کے پہلے گروہ نے لشکر کے ساتھ جا ملنے پر اصرار کیا، چنانچہ وہ لوگ منتشر ہو گئے اور اپنی جگہ چھوڑ دی، اسی لمحے مشرکین کے سواروں نے بھرپور حملہ کر دیا۔“
یہ اسناد صحیح ہے، اور اس کا شاہد صحیح بخاری میں سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ کی حدیث سے موجود ہے۔
اسی سند کے ساتھ سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: ”اللہ کی قسم! مجھ پر اس قدر اونگھ طاری ہو رہی تھی کہ جب میں نے ابنِ قشیر کو یہ بات کہتے سنا تو میں اسے کسی خواب کی طرح سن رہا تھا،“ پھر انہوں نے یہ آیت پڑھی: ﴿إِنَّ الَّذِينَ تَوَلَّوْا مِنْكُمْ يَوْمَ الْتَقَى الْجَمْعَانِ إِنَّمَا اسْتَزَلَّهُمُ الشَّيْطَانُ بِبَعْضِ مَا كَسَبُوا وَلَدَقَدْ عَفَا اللهُ عَنْهُمْ إِنَّ اللهَ غَفُورٌ حَلِيمٌ﴾ [سورة آل عمران: 155] ۔ راوی نے کہا کہ جو لوگ اس دن بھاگ کھڑے ہوئے تھے ان میں عثمان بن عفان، سعید بن عثمان زرقی اور ان کے بھائی عقبہ بن عثمان شامل تھے، یہاں تک کہ وہ مدینہ کی ایک جانب 'الحاجب' نامی پہاڑ پر پہنچ گئے جو بطنِ اعوص میں واقع ہے، اور وہاں تین دن مقیم رہے، لوگوں کا گمان ہے کہ جب وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس واپس آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم تو بھاگتے ہوئے بہت دور نکل گئے تھے“۔ پھر اللہ نے فرمایا: ﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لا تَكُونُوا كَالَّذِينَ كَفَرُوا﴾ یعنی منافقین، ﴿وَقَالُوا لإِخْوَانِهِمْ إِذَا ضَرَبُوا فِي الأَرْضِ أَوْ كَانُوا غُزًّى لَوْ كَانُوا عِنْدَنَا مَا مَاتُوا وَمَا قُتِلُوا لِيَجْعَلَ اللهُ ذَلِکَ حَسْرَةً فِي قُلُوبِهِمْ﴾ [سورة آل عمران: 156] ۔ راوی نے کہا کہ یہ بات انہوں نے طلبِ دنیا اور حسرت کے طور پر کہی تھی، اور یہ چیز انہیں کوئی فائدہ نہیں دے سکتی۔ پھر یہ قصہ ان احکامات تک پہنچا جو اللہ تعالیٰ اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دے رہا تھا، یہاں تک کہ اس قول پر ختم ہوا: ﴿أَوَلَمَّا أَصَابَتْكُمْ مُصِيبَةٌ قَدْ أَصَبْتُمْ مِثْلَيْهَا﴾ یعنی جنگِ بدر کے دن جتنے لوگ قتل ہوئے اور قیدی بنائے گئے (تم نے ان کا دوگنا کفار کو نقصان پہنچایا تھا)، ﴿قُلْتُمْ أَنَّى هَذَا قُلْ هُوَ مِنْ عِنْدِ أَنْفُسِكُمْ﴾ [سورة آل عمران: 165] یعنی تمہارے ان تیر اندازوں کی وجہ سے پیش آیا جنہوں نے حکم کی خلاف ورزی کی۔ پھر فرمایا: ﴿وَمَا أَصَابَكُمْ يَوْمَ الْتَقَى الْجَمْعَانِ فَبِإِذْنِ اللهِ وَلِيَعْلَمَ الْمُؤْمِنِينَ﴾ [سورة آل عمران: 166] یعنی ان کا ایمانی معاملہ ظاہر ہو جائے، ﴿وَلِيَعْلَمَ الَّذِينَ نَافَقُوا﴾ [سورة آل عمران: 167] تاکہ منافقین کا نفاق بھی کھل کر سامنے آ جائے، اور اس سے مراد عبداللہ بن ابی اور اس کے وہ ساتھی ہیں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ دشمن کی طرف پیش قدمی کرتے ہوئے راستے سے لوٹ آئے تھے، ﴿وَقِيلَ لَهُمْ تَعَالَوْا قَاتِلُوا فِي سَبِيلِ اللهِ أَوِ ادْفَعُوا قَالُوا لَوْ نَعْلَمُ قِتَالا لاتَّبَعْنَاكُمْ﴾ [سورة آل عمران: 167] ۔ یہ ان کی اس بات کی طرف اشارہ ہے جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ نے احد کی طرف جاتے ہوئے ان کے واپس لوٹنے پر کہا تھا کہ: ”کیا تم ہمیں دشمن کے سامنے بے یار و مددگار چھوڑ کر جا رہے ہو؟“ تو انہوں نے جواب دیا: ”ہمارے خیال میں کوئی لڑائی نہیں ہوگی، اگر ہمیں یقین ہوتا کہ لڑائی ہوگی تو ہم ضرور تمہارے ساتھ چلتے“۔ اللہ عزوجل فرماتا ہے: ﴿هُمْ لِلْكُفْرِ يَوْمَئِذٍ أَقْرَبُ مِنْهُمْ لِلإِيمَانِ يَقُولُونَ بِأَفْوَاهِهِمْ مَا لَيْسَ فِي قُلُوبِهِمْ وَاللهُ أَعْلَمُ بِمَا يَكْتُمُونَ﴾ [سورة آل عمران: 167] ۔ یہ وہ لوگ تھے جنہوں نے اپنے رشتہ داروں کے بارے میں کہا تھا، اور اس سے مراد دینی بھائی نہیں ہیں، کہ ﴿لَوْ أَطَاعُونَا مَا قُتِلُوا﴾ یعنی اگر وہ ہماری بات مان لیتے تو قتل نہ ہوتے، تو اللہ عزوجل نے فرمایا: ﴿قُلْ فَادْرَؤُوا عَنْ أَنْفُسِكُمُ الْمَوْتَ إِنْ كُنْتُمْ صَادِقِينَ﴾ [سورة آل عمران: 168] ۔
اسحاق نے کہا کہ وہب نے ہمیں اسی طرح بیان کیا، اور میرا خیال ہے کہ بعض تفسیری جملے ابن اسحاق کی طرف سے ہیں کہ اس سے مراد یہ ہے۔ میں (ابن حجر) کہتا ہوں کہ سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کی حدیث تو اللہ کے فرمان ﴿غَفُورٌ حَلِيمٌ﴾ پر ختم ہو گئی تھی، اور اس کے بعد ﴿قَالَ: وَالَّذِينَ تَوَلَّوْا﴾ سے لے کر آخر تک ابن اسحاق کی بغیر اسناد کے روایت ہے۔
سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: ”میں نے خود کو احد کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ دیکھا، جب ہم پر خوف کی شدت طاری تھی اور ہم پر اونگھ طاری کر دی گئی تھی، ہم میں سے کوئی ایسا نہ تھا جس کی ٹھوڑی اس کے سینے پر نہ جھکی ہو، پس اللہ کی قسم! میں معتب بن قشیر کی یہ بات کسی خواب کی طرح سن رہا تھا کہ: ”اگر اس معاملے (اختیار) میں ہمارا کچھ حصہ ہوتا تو ہم یہاں قتل نہ کیے جاتے“، پس میں نے اس بات کو یاد رکھا، تو اللہ عزوجل نے اس بارے میں یہ آیت نازل فرمائی: ﴿ثُمَّ أَنْـزَلَ عَلَيْكُمْ مِنْ بَعْدِ الْغَمِّ أَمَنَةً نُعَاسًا﴾ یہاں تک کہ معتب بن قشیر کے قول کے رد میں فرمایا: ﴿مَا قُتِلْنَا هَا هُنَا﴾، پھر فرمایا: ﴿لَوْ كُنْتُمْ فِي بُيُوتِكُمْ﴾ یہاں تک کہ ﴿وَاللهُ عَلِيمٌ بِذَاتِ الصُّدُورِ﴾ [سورة آل عمران: 154] تک۔“
سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ احد پہاڑ پر چڑھتے ہوئے نکلے، پھر انہوں نے مکمل حدیث ذکر کی۔ راوی نے کہا کہ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کو حکم دیا کہ وہ 'مہراس' (پہاڑی گڑھے) سے پانی لائیں، چنانچہ وہ اپنی ڈھال میں پانی بھر کر لائے اور اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیش کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں سے پینا چاہا مگر اس میں بو محسوس ہوئی تو اسے پینا ناپسند فرمایا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پانی سے اپنے چہرے مبارک سے وہ خون دھویا جو آپ کو زخم لگنے کی صورت میں بہا تھا، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے: «اشْتَدَّ غَضَبُ اللهِ عَلَى مَنْ أَدْمَى وَجْهَ رَسُولِ اللهِ» ”اللہ کا غضب اس شخص پر سخت ہو گیا جس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے کو خون آلود کیا“، اور جس نے اس دن آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو زخمی کیا تھا وہ عتبہ بن ابی وقاص تھا۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب السيرة والمغازي/حدیث: 4260]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث المطالب العالیہ محققاً تنسیق د. سعد بن ناصر بن عبد العزيز الشَّثري- مکتبہ شاملہ:قال ابن حجر: هَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ، لَهُ شَاهِدٌ فِي الصَّحِيحِ مِنْ حَدِيثِ الْبَرَاءِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ .» ‏‏‏‏
«قال ابن حجر: هذا إسناد صحيح له شاهد في الصحيح من حديث البراء رضي الله عنه (المطالب العالية، ج 17، ص 344)»
«0»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں