الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
73. مِنْ أَكْمَلِ الْمُؤْمِنِينَ إِيمَانًا أَحْسَنُهُمْ خُلُقًا وَأَلْطَفُهُمْ بِأَهْلِهِ
کامل ترین ایمان والا وہ ہے جس کا اخلاق سب سے اچھا ہو اور اپنے گھر والوں کے ساتھ سب سے نرم ہو
اطراف الحدیث — المستدرك على الصحيحين حدیث نمبر 178 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
الفتح الربانی: 94
حدیث نمبر: 178
أخبرنا دَعلَج بن أحمد السِّجْزي ببغداد، حدثنا محمد بن علي بن زيد المكي، حدثنا سعيد بن منصور، حدثنا يعقوب بن عبد الرحمن وعبد العزيز بن محمد، عن عمرو بن أبي عمرو مولى المطَّلب، عن المطَّلب، عن أبي موسى قال: قال رسول الله ﷺ:"مَن عَمِلَ سيئةً فكَرِهَها حين يعملُ، وعَمِلَ حسنةً فسُرَّ بها، فهو مؤمنٌ (2) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه بهذا اللفظ، وقد ذكرتُ فيما تقدَّم (3) من خطبة عمر بالجابِيَة وأنهما لم يخرجاه، وهذا بغير ذلك اللفظ أيضًا.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 177 - على شرطهما

سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے کوئی برائی کی اور اسے کرتے وقت اسے برا محسوس کیا، اور کوئی نیکی کی اور اس سے اسے خوشی ہوئی، تو وہ مومن ہے۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے، لیکن انہوں نے ان الفاظ کے ساتھ اسے روایت نہیں کیا، اور میں پہلے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے جابیہ والے خطبے میں ذکر کر چکا ہوں کہ ان دونوں نے اسے روایت نہیں کیا، اور یہ (روایت) بھی ان الفاظ کے علاوہ ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الإيمان/حدیث: 178]

تخریج الحدیث: «صحيح لغيره، وهذا إسناد منقطع، فإنَّ المطَّلب لم يدرك أبا موسى» [ترقيم الرساله 178] [ترقيم الشركة 177] [ترقيم العلميه 177]
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره
حدیث نمبر: 94
عَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: ( (مَنْ عَمِلَ حَسَنَةً فَسُرَّ بِهَا وَعَمِلَ سَيِّئَةً فَسَاءَتْهُ فَهُوَ مُؤْمِنٌ) )
سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو نیکی کر کے خوش ہوا اور برائی کر کے پریشان ہوا، وہ مومن ہے۔“ [الفتح الربانی/كتاب الإيمان و الإسلام/حدیث: 94]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره۔ أخرجه البزار: 79، والحاكم: 1/ 13، والطبراني في الكبير، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة:19565 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 19794»
وضاحت: فوائد: … بندے کا اللہ تعالیٰ کے ساتھ اتنا مضبوط تعلق ہونا چاہیے کہ وہ نیکی کی وجہ سے ہونے والے سکون اور برائی کی وجہ سے ہونے والی پریشانی کو محسوس کرے، یہی وہ مزاج ہے جو زیادہ نیکیوں کو سرانجام دینے اور برائیوں سے باز آ جانے پر آمادہ کرتا ہے۔
جب کوئی مسلمان نیکی کرتا ہے تو اسے نیکی پر خوشی محسوس ہوتی ہے کہ اس نے اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اطاعت کی ہے اور اسے مرنے کے بعد اجر و ثواب سے نوازا جائے گا، لیکن ایسے انسان سے برائی سرزد ہوتی ہے تو وہ نادم و پشیمان ہو جاتا ہے کہ اس نے اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نافرمانی کیوں کی ہے، اگر اللہ تعالیٰ نے اس کا یہ گناہ نہ بخشا تو کیا بنے گا۔
اس حدیث ِ مبارکہ میں یقینا ان لوگوں کے لیے وعید ہے جو نماز یا تلاوت ِ قرآن جیسی عظیم عبادت کرنے کے بعد بے حس ہوتے ہیں یا وہ قبل از نماز اور بعد از نماز کی کیفیت میں کوئی فرق محسوس نہیں کرتے اور اسی طرح جو لوگ اپنی زندگیوں میں بعض برائیاں بار بار کرتے ہیں، لیکن ان کو کوئی ندامت نہیں ہوتی، اس کا مطلب یہ ہو گا کہ یہ لوگ جس ہستی کی نافرمانی کر رہے ہیں، اس کو سمجھ نہیں پا رہے۔ ایسے لوگ حقیقی معرفت ِ الٰہی سے محروم ہیں۔
ہمیں چاہیے کہ سب سے پہلے نیکی والے امور کا علم حاصل کریں، پھر ان پر عمل پیرا ہو کر باطن میں خوشی اور مسرت محسوس کریں، اسی طرح قرآن و حدیث کی روشنی میں گناہوں کی فہرست تیار کی جائے، پھر ان سے اجتناب کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے، اگر بتقاضۂ بشریت کوئی گناہ سر زد ہو جائے تو اس پر اسی انداز میں اظہارِ ندامت کیا جائے، جیسے دنیا کے خزانے چھن جانے پر افسوس کیا جاتا ہے۔ ذہن نشین رہے کہ کسی گناہ سے توبہ کرنے کا سب سے بڑا رکن ندامت اور اس کو ترک کرنا ہے۔

صحيح لغيره ۔ أخرجه البزار: 79
حدیث نمبر: 32
حدثنا أبو محمد دَعْلَج بن أحمد السِّجْزي ببغداد، حدثنا محمد بن علي بن زيد (3) الصائغ، حدثنا سعيد بن منصور، حدثنا يعقوب بن عبد الرحمن وعبد العزيز ابن محمد، عن عمرو مولى المطَّلِب، عن المطَّلِب، عن أبي موسى الأَشعَري، أنَّ رسول الله ﷺ قال: مَن عَمِلَ سيئةً فكَرِهَها حين يعملُ، وعَمِلَ حسنةً فسُرَّ بها، فهو مؤمنٌ" (1) . قد احتجَّا برُوَاة هذا الحديث عن آخرهم (2) ، وهو صحيح على شرطهما، ولم يُخرجاه، إنما خرَّجا (3) في خطبة عمر بن الخطاب"ومَن سَرَّته حَسَنتُه، وساءته سيِّئتُه، فهو مؤمنٌ". وله شاهد بهذا اللفظ:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 32 - على شرطهما
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 32 - على شرطهما
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے کوئی برائی کی اور اسے کرتے وقت اسے برا محسوس کیا، اور کوئی نیکی کی اور اس سے اسے خوشی ہوئی، تو وہ مومن ہے۔“
ان دونوں (امام بخاری و مسلم) نے اس حدیث کے تمام راویوں سے احتجاج کیا ہے، اور یہ ان کی شرط پر صحیح ہے، لیکن انہوں نے اس کی تخریج نہیں کی، انہوں نے صرف سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے خطبے میں یہ الفاظ روایت کیے ہیں کہ ”جسے اس کی نیکی خوش کر دے اور اس کی برائی اسے غمزدہ کر دے تو وہ مومن ہے“۔ اس کے لیے ان الفاظ کے ساتھ ایک شاہد بھی موجود ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الإيمان/حدیث: 32]

تخریج الحدیث: «صحيح لغيره، وهذا إسناد لا بأس برجاله إلَّا أنه منقطع، المطَّلب» [ترقيم الرساله 32] [ترقيم الشركة 32] [ترقيم العلميه 32]
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره