الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
27. إِبَاحَةُ قَوْلِ النَّاسِ جُعِلْتُ فِدَاكَ وَمَا يُشْبِهُهُ .
لوگوں کے اس قول "میں آپ پر فدا ہوں" اور اس جیسے دیگر کلمات کہنے کا جواز
اطراف الحدیث — المستدرك على الصحيحين حدیث نمبر 7949 (کل: 8 مقامات، 7 کتب)
المستدرک علی الصحیحین: 7949
مسند احمد: 11863
الفتح الربانی: 10990
صحیح ابن حبان: 6593
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 1155
فضائل صحابہ: 154
حدیث نمبر: 7949
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا بكَّار بن قُتيبة القاضي، حدثنا صفوان بن عيسى، أخبرنا أُنيس بن أبي يحيى، عن أبيه، عن أبي سعيد الخُدْري قال: خرج إلينا رسولُ الله ﷺ في مرضِه الذي ماتَ فيه وهو مُعصَّبُ الرأس، قال: فاتّبعتُه حتى صَعِدَ المِنْبر، قال: فقال:"إِنِّي الساعةَ لَقائمٌ على الحَوْض"، ثم قال:"إنَّ عبدًا عُرِضَتْ عليه الدنيا وزِينتُها، فاختارَ الآخرةَ"، فلم يَفطَنْ في القوم لذلك أحدٌ إلَّا أبو بكر، فقال: بأبي أنت وأمي، بل نَفدِيكَ بأنفسِنا وأولادِنا وأموالِنا وموالِينا. قال: ثمَّ هَبَطَ من المنبر، فما رُئيَ حتى الساعةِ (2) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين والغَرضُ في إخراجه في هذا الكتاب إباحة قول الناس بعضهم لبعض: نفسي ومالي لك الفداءُ، أو جُعِلتُ فِداك، أو فَديتُك، وما يشبهه. وشاهدُ هذا الحديث:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7756 - على شرط البخاري ومسلم
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين والغَرضُ في إخراجه في هذا الكتاب إباحة قول الناس بعضهم لبعض: نفسي ومالي لك الفداءُ، أو جُعِلتُ فِداك، أو فَديتُك، وما يشبهه. وشاهدُ هذا الحديث:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7756 - على شرط البخاري ومسلم
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے اس مرض کے دوران جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی، باہر تشریف لائے جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر پر پٹی بندھی ہوئی تھی، میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے پیچھے چلا یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر رونق افروز ہوئے اور فرمایا: ”میں اس وقت حوضِ کوثر پر کھڑا (تمہارا انتظار کر رہا) ہوں“، پھر فرمایا: ”ایک بندے کے سامنے دنیا اور اس کی زینت پیش کی گئی مگر اس نے آخرت کو منتخب کر لیا“، لوگوں میں سے کسی نے بھی اس بات کی گہرائی کو نہ سمجھا سوائے ابوبکر رضی اللہ عنہ کے، انہوں نے عرض کیا: میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، بلکہ ہم اپنی جانیں، اولاد، مال اور اپنے متعلقین آپ پر فدا کر دیں گے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم منبر سے نیچے تشریف لے آئے، اور اس گھڑی تک آپ صلی اللہ علیہ وسلم (منبر پر) دوبارہ نہیں دیکھے گئے۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے اور اسے یہاں لانے کا مقصد یہ بتانا ہے کہ ایک دوسرے کو یہ کہنا جائز ہے کہ ”میں آپ پر فدا ہوں“ یا «جعلت فداك» ۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الأدب/حدیث: 7949]
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے اور اسے یہاں لانے کا مقصد یہ بتانا ہے کہ ایک دوسرے کو یہ کہنا جائز ہے کہ ”میں آپ پر فدا ہوں“ یا «جعلت فداك» ۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الأدب/حدیث: 7949]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، وهذا إسناد جيد» [ترقيم الرساله 7949] [ترقيم الشركة 7855] [ترقيم العلميه 7756]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح
حدیث نمبر: 11863
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا صَفْوَانُ بْنُ عِيسَى ، حَدَّثَنَا أُنَيْسُ بْنُ أَبِي يَحْيَى ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ: خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَرَضِهِ الَّذِي مَاتَ فِيهِ، وَهُوَ عَاصِبٌ رَأْسَهُ، قَالَ: فَاتَّبَعْتُهُ حَتَّى صَعِدَ عَلَى الْمِنْبَرِ، قَالَ: فَقَالَ:" إِنِّي السَّاعَةَ لَقَائِمٌ عَلَى الْحَوْضِ، قَالَ: ثُمَّ قَالَ: إِنَّ عَبْدًا عُرِضَتْ عَلَيْهِ الدُّنْيَا وَزِينَتَهَا، فَاخْتَارَ الْآخِرَةَ"، فَلَمْ يَفْطَنْ لَهَا أَحَدٌ مِنَ الْقَوْمِ، إِلَّا أَبُو بَكْرٍ، فَقَالَ: بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي، بَلْ نَفْدِيكَ بِأَمْوَالِنَا، وَأَنْفُسِنَا، وَأَوْلَادِنَا، قَالَ: ثُمَّ هَبَطَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْمِنْبَرِ، فَمَا رُؤِيَ عَلَيْهِ حَتَّى السَّاعَةِ.
حضرت ابوسعید رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنے مرض الوفات میں سر پر پٹی باندھ کر باہر تشریف لائے اور منبر پر جلوہ افروز ہوئے، میں بھی حاضر ہوگیا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس وقت میں حوض کوثر پر کھڑا ہوں، پھر فرمایا اللہ تعالیٰ نے اپنے ایک بندے کو دنیا اور اپنے پاس آنے کے درمیان اختیار دیا، اس بندے نے اللہ کے پاس جانے کو ترجیح دی، ساری قوم میں حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے سوا یہ بات کوئی نہ سمجھ سکا اور وہ کہنے لگے کہ میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، ہم اپنی جان، مال اور اولاد آپ پر نچھاور کردیں گے، پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم منبر سے اترے اور دوبارہ کبھی اس پر نظر نہ آئے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 11863]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
ترقیم عوامۃ: 32322 ترقیم الشثری: -- 33825
حدثنا حاتم بن إسماعيل ، عن انيس بن ابي يحيى ، عن ابيه عن ابي سعيد قال: خرج رسول الله صلى الله عليه وسلم [يوما ] ونحن في المسجد وهو عاصب راسه بخرقة في المرض الذي مات فيه، فاهوى قبل المنبر فاتبعناه فقال: والذي نفسي بيده، إني لقائم على الحوض الساعة.
ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد
ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، هـ]: (أنس).
(٢) حسن؛ أبو يحيى صدوق، قال النسائي: "لا بأس به"، أخرجه أحمد (١١٨٨٢)، وابن حبان (٦٥٩٣)، والحاكم ٤/ ٢٨٢، وعبد بن حميد (٩٦٤)، وأبو يعلى (١١٥٥) وابن سعد ٢/ ٢٣٠، وابن عساكر ٣٠/ ٢٤٧.
حضرت ابو سعید فرماتے ہیں کہ ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نکلے، اور ہم مسجد میں تھے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے سر پر پٹی باندھ رکھی تھی، اس مرض میں جس میں آپ کی وفات ہوئی، آپ منبر کی طرف چلے، ہم آپ کے پیچھے چلے گئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس ذات کی قسم جس کے قبضے میں میری جان ہے میں اس وقت حوض پر کھڑا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33825]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: حسن؛ أبو يحيى صدوق، قال النسائي: "لا بأس به" .»
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6593، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 7851، والدارمي فى «مسنده» برقم: 78، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12043، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1155، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 964، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 3859، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 39817، ترقيم محمد عوامة: 32322»
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6593، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 7851، والدارمي فى «مسنده» برقم: 78، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12043، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1155، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 964، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 3859، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 39817، ترقيم محمد عوامة: 32322»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
ترقیم عوامۃ: 38192 ترقیم الشثری: -- 39818
حدثنا حاتم بن إسماعيل عن انيس بن ابي يحيى عن ابيه عن ابي سعيد الخدري قال: خرج علينا رسول الله صلى الله عليه وسلم يوما ونحن في المسجد وهو عاصب راسه بخرقة في المرض الذي مات فيه، فاهوى قبل المنبر حتى استوى عليه فاتبعناه، فقال: والذي نفسي بيده، إني لقائم على الحوض الساعة، وقال: إن عبدا عرضت عليه الدنيا وزينتها فاختار الآخرة، فلم يفطن لها احد إلا ابو بكر، فذرفت عيناه فبكى، وقال: بابي انت وامي، بل نفديك بآبائنا وامهاتنا وانفسنا واموالنا، قال: ثم هبط فما قام عليه حتى الساعة صلى الله عليه وسلم.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (أنس).
(٢) في [ع]: (وقال).
(٣) سقط من: [ي].
(٤) في [أ، ب، ق، هـ]: (بها).
(٥) في [س]: (قد رقت).
(٦) في [جـ، ع]: (قال).
(٧) في [هـ]: زيادة (أنت).
(٨) في [هـ]: (نفد بك).
(٩) سقط من: [ي].
(١٠) في [ي]: بياض.
(١١) حسن؛ أبو يحيى صدوق، أخرجه أحمد (١١٨٨٢)، وابن حبان (٦٥٩٣)، والحاكم ٤/ ٢٨٢، وابن سعد ٢/ ٢٣٠، وعبد بن حميد (٩٦٤)، وأبو يعلى (١١٥٥)، وابن عساكر ٣٠/ ٢٤٧.
حضرت ابو سعید خدری سے روایت ہے کہ ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے پاس (حجرہ مبارک سے) باہر تشریف لائے جبکہ ہم مسجد میں تھے، جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے مرض الموت میں اپنے سر مبارک کو ایک پٹی سے باندھا ہوا تھا۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منبر کی جانب بڑھے یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منبر پر تشریف فرما ہوگئے اور ہم آپ کے پیچھے چلے آئے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے قبضہ میں میری جان ہے! بلاشبہ میں اس وقت حوض کوثر پر کھڑا ہوں“۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”بیشک ایک بندے پر دنیا اور اس کی زینت کو پیش کیا گیا لیکن اس نے آخرت کو پسند کیا“۔ یہ بات حضرت ابوبکر کے سوا کوئی اور آدمی نہیں سمجھ سکا۔ چناچہ ان کی آنکھیں بہہ پڑیں اور وہ رونے لگے۔ اور حضرت ابوبکر نے کہا۔ میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں۔ بلکہ ہم تو آپ پر اپنے آبائ، امہات، جانیں اور اموال بھی فدا کرتے ہیں۔ راوی کہتے ہیں: پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نیچے تشریف لے آئے۔ پھر (اس کے بعد) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منبر پر (موت تک دوبارہ) تشریف فرما نہیں ہوئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39818]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: حسن؛ أبو يحيى صدوق .»
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6593، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 7851، والدارمي فى «مسنده» برقم: 78، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12043، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1155، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 964، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 3859، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 33824، ترقيم محمد عوامة: 38192»
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6593، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 7851، والدارمي فى «مسنده» برقم: 78، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12043، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1155، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 964، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 3859، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 33824، ترقيم محمد عوامة: 38192»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 10990
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فِي مَرَضِهِ الَّذِي مَاتَ فِيهِ وَهُوَ عَاصِبٌ رَأْسَهُ قَالَ فَاتَّبَعْتُهُ حَتَّى صَعِدَ عَلَى الْمِنْبَرِ قَالَ فَقَالَ ”إِنِّي السَّاعَةَ لَقَائِمٌ عَلَى الْحَوْضِ“ قَالَ ثُمَّ قَالَ ”إِنَّ عَبْدًا عُرِضَتْ عَلَيْهِ الدُّنْيَا وَزِينَتُهَا فَاخْتَارَ الْآخِرَةَ فَلَمْ يَفْطَنْ لَهَا أَحَدٌ مِنَ الْقَوْمِ إِلَّا أَبُو بَكْرٍ“ فَقَالَ بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي بَلْ نَفْدِيكَ بِأَمْوَالِنَا وَأَنْفُسِنَا وَأَوْلَادِنَا قَالَ ثُمَّ هَبَطَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْمِنْبَرِ فَمَا رُئِيَ عَلَيْهِ حَتَّى السَّاعَةِ (زَادَ فِي رِوَايَةٍ) فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ”إِنَّ أَمَنَّ النَّاسِ عَلَيَّ فِي صُحْبَتِهِ وَمَالِهِ أَبُو بَكْرٍ وَلَوْ كُنْتُ مُتَّخِذًا مِنَ النَّاسِ خَلِيلًا غَيْرَ رَبِّي لَاتَّخَذْتُ أَبَا بَكْرٍ وَلَكِنْ أُخُوَّةُ الْإِسْلَامِ أَوْ مَوَدَّتُهُ لَا يَبْقَى بَابٌ فِي الْمَسْجِدِ إِلَّا سُدَّ إِلَّا بَابَ أَبِي بَكْرٍ“
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مرض الموت کے دنوں میں ہمارے ہاں باہر تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سر پر کپڑا باندھا ہوا تھا، میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے چلا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منبر پر تشریف لائے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: (گویا) میں اس وقت حوض(کوثر) پر کھڑا ہوں۔ پھر آپ نے فرمایا: ایک بندے پر دنیا اور اس کی زینت پیش کی گئی ہے، لیکن اس نے آخرت کا انتخاب کر لیا ہے۔ لوگوں میں سے ابوبکر کے سوا کوئی بھی اس بات کو نہ سمجھ سکا، انھوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! میرے ماں باپ آپ پر فدا ہوں، بلکہ ہم سب کے اموال، جانیں اور اولادیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر نثار ہوں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منبر سے نیچے اترے، اس کے بعد آخری دم تک آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کومسجد میں نہیں دیکھا گیا۔ نیز آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: لوگوں میں اپنی صحبت اور مال کے لحاظ سے مجھ پر سب سے زیادہ احسان ابوبکر کے ہیں، اگر میں نے اپنے رب کے سوا لوگوں میں سے کسی کو خلیل بنانا ہوتا تو ابوبکر کو بناتا، البتہ سب کے ساتھ اسلامی اخوت اور مودت ضرور ہے، مسجد کی طرف کھلنے والے تمام دروازے بند کر دئیے جائیں، ما سوائے ابوبکر رضی اللہ عنہ کے دروازے کے۔ [الفتح الربانی/أهم أحداث السنة الحادية عشرة للهجرة/حدیث: 10990]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 3654، ومسلم: 2382، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 11863 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 11885»
وضاحت: فوائد: … سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ کو سمجھ آ گئی تھی کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس بیماری میں وفات پانے والے ہیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ خطاب وفات سے پانچ دن پہلے تھا، جیسا کہ صحیح مسلم کی روایت سے معلوم ہوتا ہے۔
الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 3654
حدیث نمبر: 6593
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا صَفْوَانُ بْنُ عِيسَى ، قَالَ: أُنَيْسُ بْنُ أَبِي يَحْيَى أَخْبَرَنَا، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ: خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَرَضِهِ الَّذِي مَاتَ فِيهِ وَهُوَ مَعْصُوبُ الرَّأْسِ، فَاتَّبَعْتُهُ حَتَّى قَامَ عَلَى الْمِنْبَرِ، فَقَالَ:" إِِنِّي السَّاعَةَ قَائِمٌ عَلَى الْحَوْضِ"، ثُمَّ قَالَ:" إِِنَّ عَبْدًا عُرِضَتْ عَلَيْهِ الدُّنْيَا وَزِينَتُهَا، فَاخْتَارَ الآخِرَةَ"، فَلَمْ يَفْطِنْ لَهَا أَحَدٌ مِنَ الْقَوْمِ إِِلا أَبُو بَكْرٍ، فَقَالَ: بِأَبِي وَأُمِّي، بَلْ نَفْدِيكَ بِأَمْوَالِنَا وَأَنْفُسِنَا وَأَوْلادِنَا، قَالَ: ثُمَّ هَبَطَ مِنَ الْمِنْبَرِ، فَمَا رُئِيَ عَلَيْهِ حَتَّى السَّاعَةِ .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے، یہ اس بیماری کی بات ہے جس میں آپ کا وصال ہوا۔ آپ نے سر پر پٹی باندھی ہوئی تھی۔ میں آپ کے پیچھے پیچھے آیا، یہاں تک کہ آپ منبر پر آ کر کھڑے ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں گویا اس وقت بھی حوض کوثر پر کھڑا ہوں“، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ایک بندے کے سامنے دنیا اور اس کی زیب و زینت پیش کی گئی تو اس بندے نے آخرت کو اختیار کر لیا۔“ حاضرین میں سے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے علاوہ اور کسی کو یہ بات سمجھ نہیں آئی۔ انہوں نے عرض کی: میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، ہم اپنے اموال اور اپنی جانیں اپنی اولاد آپ کے فدیے کے طور پر دے دیں گے۔ راوی کہتے ہیں: پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم منبر سے نیچے اتر آئے۔ اس کے بعد آپ کو نہیں دیکھا گیا۔ (یعنی اس کے بعد آپ کا وصال ہو گیا) [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6593]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6593، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 7851، والدارمي فى (مسنده) برقم: 78، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12043، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 1155» «رقم طبعة با وزير 6559»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: خ (3654)، م (7/ 108). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط Null
حدیث نمبر: 1155
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، حَدَّثَنَا صَفْوَانُ بْنُ عِيسَى قَالَ أُنَيْسُ بْنُ أَبِي يَحْيَى : أَخْبَرَنَا عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي مَرَضِهِ الَّذِي مَاتَ فِيهِ وَهُوَ مَعْصُوبُ الرَّأْسِ. فَاتَّبَعْتُهُ حَتَّى قَامَ عَلَى الْمِنْبَرِ، فَقَالَ: «إِنِّي السَّاعَةَ قَائِمٌ عَلَى الْحَوْضِ» . ثُمَّ قَالَ: إِنَّ عَبْدًا عُرِضَتْ عَلَيْهِ الدُّنْيَا وَزِينَتُهَا فَاخْتَارَ الْآخِرَةَ. قَالَ: فَلَمْ يَفْطَنْ لَهَا أَحَدٌ مِنَ الْقَوْمِ إِلَّا أَبُو بَكْرٍ قَالَ: بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي، بَلْ نَفْدِيكَ بِأَمْوَالِنَا وَأَنْفُسِنَا وَأَوْلَادِنَا، ثُمَّ هَبَطَ مِنَ الْمِنْبَرِ فَمَا رُئِيَ عَلَيْهِ حَتَّى السَّاعَةِ.
سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے اس مرض کے دوران جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہوا، ہمارے پاس تشریف لائے جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سرِ مبارک پر پٹی بندھی ہوئی تھی، چنانچہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے پیچھے چلا یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر تشریف فرما ہوئے اور ارشاد فرمایا: ”میں اس وقت حوضِ کوثر پر موجود ہوں“، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یقیناً ایک بندے کے سامنے دنیا اور اس کی زیب و زینت پیش کی گئی تو اس نے آخرت کو منتخب کر لیا“، راوی بیان کرتے ہیں کہ حاضرین میں سے کوئی بھی اس بات کے پوشیدہ مفہوم کو نہ سمجھ سکا سوائے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے، جنہوں نے عرض کیا: ”میرے ماں باپ آپ پر فدا ہوں، بلکہ ہم اپنے مال، اپنی جانیں اور اپنی اولادیں آپ پر قربان کرتے ہیں“، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم منبر سے نیچے تشریف لے آئے اور اس کے بعد (وفات تک) آپ صلی اللہ علیہ وسلم دوبارہ منبر پر جلوہ افروز نہیں دیکھے گئے۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/من مسند أبي سعيد الخدري/حدیث: 1155]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .»
«قال سعيد بن محمد السناري: حسن»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 454، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2382، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3660، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11453، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 77، وأخرجه فتح الباري برقم: 967، 1، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7827، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6593، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1150»
«قال سعيد بن محمد السناري: حسن»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 454، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2382، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3660، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11453، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 77، وأخرجه فتح الباري برقم: 967، 1، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7827، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6593، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1150»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 154
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا صَفْوَانُ بْنُ عِيسَى ، قَالَ: أَنَا أُنَيْسُ بْنُ أَبِي يَحْيَى ، ح وَحَدَّثَنِي أَبِي قَثَنَا مَكِّيُّ، قَثَنَا أُنَيْسُ بْنُ أَبِي يَحْيَى ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ: خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَرَضِهِ الَّذِي مَاتَ فِيهِ وَهُوَ عَاصِبٌ رَأْسَهُ، قَالَ: فَاتَّبَعْتُهُ حَتَّى صَعِدَ الْمِنْبَرَ فَقَالَ: "إِنِّي السَّاعَةَ لَقَائِمٌ عَلَى الْحَوْضِ"، قَالَ: ثُمَّ قَالَ: "إِنَّ عَبْدًا عُرِضَتْ عَلَيْهِ الدُّنْيَا وَزِينَتُهَا، فَاخْتَارَ الْآخِرَةَ"، فَلَمْ يَفْطِنْ لَهَا أَحَدٌ مِنَ الْقَوْمِ إِلَّا أَبُو بَكْرٍ فَقَالَ: بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي، بَلْ نَفْدِيكَ بِأَمْوَالِنَا وَأَنْفُسِنَا وَأَوْلَادِنَا، قَالَ: ثُمَّ هَبَطَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْمِنْبَرِ، فَمَا رُئِيَ عَلَيْهِ حَتَّى السَّاعَةِ.
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے اس مرض کے دوران جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی، ہمارے پاس باہر تشریف لائے جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے سر مبارک پر پٹی باندھی ہوئی تھی“
وہ بیان کرتے ہیں کہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے پیچھے ہولیا یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر جلوہ گر ہوئے اور فرمایا: ”میں اس وقت حوض پر کھڑا ہوں“
پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک ایک بندے کے سامنے دنیا اور اس کی زینت پیش کی گئی، تو اس نے آخرت کو منتخب کر لیا“
تو حاضرین میں سے کوئی بھی اس بات (کے پوشیدہ مفہوم) کو نہ سمجھ سکا سوائے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے، چنانچہ انہوں نے عرض کیا: ”میرے ماں باپ آپ پر فدا ہوں، بلکہ ہم اپنے مال، اپنی جانیں اور اپنی اولادیں آپ پر قربان کرتے ہیں“
راوی کہتے ہیں: ”پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم منبر سے نیچے تشریف لے آئے اور اس وقت کے بعد سے (وفات تک) آپ صلی اللہ علیہ وسلم دوبارہ منبر پر نہیں دیکھے گئے۔“ [فضائل الصحابة/فضائل أبي بكر الصديق رحمة الله عليه ورضوانه/حدیث: 154]
وہ بیان کرتے ہیں کہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے پیچھے ہولیا یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر جلوہ گر ہوئے اور فرمایا: ”میں اس وقت حوض پر کھڑا ہوں“
پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک ایک بندے کے سامنے دنیا اور اس کی زینت پیش کی گئی، تو اس نے آخرت کو منتخب کر لیا“
تو حاضرین میں سے کوئی بھی اس بات (کے پوشیدہ مفہوم) کو نہ سمجھ سکا سوائے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے، چنانچہ انہوں نے عرض کیا: ”میرے ماں باپ آپ پر فدا ہوں، بلکہ ہم اپنے مال، اپنی جانیں اور اپنی اولادیں آپ پر قربان کرتے ہیں“
راوی کہتے ہیں: ”پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم منبر سے نیچے تشریف لے آئے اور اس وقت کے بعد سے (وفات تک) آپ صلی اللہ علیہ وسلم دوبارہ منبر پر نہیں دیکھے گئے۔“ [فضائل الصحابة/فضائل أبي بكر الصديق رحمة الله عليه ورضوانه/حدیث: 154]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: اسناده صحيح . .»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 454، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2382، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3660، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11453، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 77، وأخرجه فتح الباري برقم: 967، 1، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7827، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6593»
«وقد مضيٰ في رقم:21»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 454، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2382، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3660، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11453، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 77، وأخرجه فتح الباري برقم: 967، 1، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7827، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6593»
«وقد مضيٰ في رقم:21»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح