الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
4535. 29- باب العلاج بماء زمزم
آبِ زمزم کے ذریعے علاج و معالجے کا بیان۔
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 11604 (کل: 11 مقامات، 9 کتب)
صحیح بخاری: 3261
مسند احمد: 2649
مصنف ابن ابی شیبہ: 25221
الفتح الربانی: 7637
صحیح ابن حبان: 6068
المعجم الکبیر للطبرانی: 12911
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2732
1 تا 10
حدیث نمبر: 11604
11604- عن أبي جمرة الضبعي قال: كنتُ أجالس ابن عباس بمكة فأخذتني الحمى فقال: أبردْها عنك بماء زمزم فإن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: الحمى من فيح جهنم فأبردوها بالماء -أو قال:- بماء زمزم
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه البخاري في بدء الخلق (3261) عن عبد الله بن محمد، حدثنا أبو عامر العقدي، حدثنا همام (هو ابن يحيى)، عن أبي هريرة فذكره.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 3261
حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ هُوَ الْعَقَدِيُّ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، عَنْ أَبِي جَمْرَةَ الضُّبَعِيِّ، قَالَ: كُنْتُ أُجَالِسُ ابْنَ عَبَّاسٍ بِمَكَّةَ فَأَخَذَتْنِي الْحُمَّى، فَقَالَ: أَبْرِدْهَا عَنْكَ بِمَاءِ زَمْزَمَ فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" الْحُمَّى مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ فَأَبْرِدُوهَا بِالْمَاءِ أَوْ، قَالَ: بِمَاءِ زَمْزَمَ، شَكَّ هَمَّامٌ.
ہم سے عبداللہ بن محمد نے بیان کیا، کہا ہم سے ابوعامر عبدالملک عقدی نے بیان کیا ان سے ہمام بن یحییٰ نے بیان کیا، ان سے ابوجمرہ نصر بن عمران ضبعی نے بیان کیا کہ میں مکہ میں ابن عباس رضی اللہ عنہما کی خدمت میں بیٹھا کرتا تھا۔ وہاں مجھے بخار آنے لگا۔ ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ اس بخار کو زمزم کے پانی سے ٹھنڈا کر، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جہنم کی بھاپ کے اثر سے آتا ہے، اس لیے اسے پانی سے ٹھنڈا کر لیا کرو یا یہ فرمایا کہ زمزم کے پانی سے۔ یہ شک ہمام راوی کو ہوا ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب بدء الخلق/حدیث: 3261]
ابو جمرہ ضُبَعِی سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ میں مکہ مکرمہ میں حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کی خدمت میں بیٹھا کرتا تھا۔ وہاں مجھے بخار آنے لگا تو انہوں نے فرمایا: اس بخار کو زمزم کے پانی سے ٹھنڈا کرو کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: ”بخار، دوزخ کی بھاپ کے اثر سے ہوتا ہے، اس لیے اسے عام پانی یا زمزم کے پانی سے ٹھنڈا کر لیا کرو۔“ (راویِ حدیث) حضرت ہمام کو پانی کے متعلق یہ شک ہوا ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب بدء الخلق/حدیث: 3261]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 2649
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ ، أَخْبَرَنَا أَبُو جَمْرَةَ ، قَالَ: كُنْتُ أَدْفَعُ النَّاسَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ ، فَاحْتَبَسْتُ أَيَّامًا، فَقَالَ: مَا حَبَسَكَ؟ قُلْتُ: الْحُمَّى , قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" الْحُمَّى مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ، فَأَبْرِدُوهَا بِمَاءِ زَمْزَمَ".
ابوجمرہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے لوگوں کے بےقابو ہجوم کو دور رکھتا تھا، لیکن کچھ عرصہ نہ جا سکا، بعد میں جب حاضر خدمت ہوا تو سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے مجھ سے اتنے دن نہ آنے کی وجہ پوچھی، میں نے عرض کیا کہ بخار ہو گیا تھا، سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہنے لگے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بخار جہنم کی گرمی کا اثر ہوتا ہے اس لئے اسے آب زمزم سے ٹھنڈا کیا کرو۔“ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 2649]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 3261
ترقیم عوامۃ: 24139 ترقیم الشثری: -- 25221
حدثنا عفان قال: حدثنا همام ، عن ابي جمرة قال: كنت ادفع الناس عن ابن عباس ، فاحتبست اياما، فقال: ما حبسك؟ قلت: الحمى، قال: إن رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قال: إن الحمى من فيح جهنم، فابردوها بماء زمزم.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ح]: (حمزة).
(٢) في [جـ]: (واحتسبت).
(٣) صحيح؛ أخرجه البخاري (٣٢٦١)، لكن شك همام، هل هي (بالماء) أو (بماء زمزم)، وأخرجه أحمد (٢٦٤٩)، والنسائي في الكبرى (٧٦١٤)، وابن حبان (٦٠٦٨)، والحاكم ٤/ ٤٠٣، والطحاوي في شرح المشكل ٢/ ٣٤٦، والطبراني (١٩٦٧) بلفظ: (بماء زمزم) بلا شك.
حضرت ابو جمرہ سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ میں حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس سے لوگوں کو ہٹایا کرتا تھا۔ چند دن تک میں محبوس رہا تو انہوں نے پوچھا، تمہیں کس چیز نے روکے رکھا؟ میں نے عرض کیا، بُخار نے۔ انہوں نے ارشاد فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ ”یقینا بخار جہنم کی لپٹ میں سے ہے پس تم اس کو زمزم کے پانی سے ٹھنڈا کرو۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25221]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3261، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6068، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 7532، 8322، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 7568، وأحمد فى «مسنده» برقم: 2693، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2732، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 25224، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 1862، والطبراني فى «الكبير» برقم: 12967، ترقيم محمد عوامة: 24139»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3261، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6068، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 7532، 8322، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 7568، وأحمد فى «مسنده» برقم: 2693، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2732، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 25224، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 1862، والطبراني فى «الكبير» برقم: 12967، ترقيم محمد عوامة: 24139»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 7637
عَنْ أَبِي جَمْرَةَ قَالَ كُنْتُ أَدْفَعُ النَّاسَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا فَاحْتَبَسْتُ أَيَّامًا فَقَالَ مَا حَبَسَكَ قُلْتُ الْحُمَّى قَالَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ الْحُمَّى مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ فَأَبْرِدُوهَا بِمَاءِ زَمْزَمَ
۔ ابوحمزہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: میں لوگوں کو سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے دور ہٹایا کرتا تھا، ایک دفعہ میں کچھ دن نہ جا سکا، پھر بعد میں جب میں گیا تو انھوں نے کہا: میرے پاس آنے میں کیا چیز رکاوٹ بنی رہی؟ میں نے کہا:جی بخار میں مبتلا ہو گیا تھا، انھوں نے کہا:بے شک نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بخار دوزخ کی بھاپ میں سے ہے، اسے آب زم زم کے ذریعے ٹھنڈا کیا کرو۔ [الفتح الربانی/كتاب الطب والرقي والعين والعدوى والتشاؤم والفال)/حدیث: 7637]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح علي شرط الشيخين، أخرجه البخاري: 3261 بلفظ: فابردوھا بالمائ، أو قال: بماء زمزم شك ھمام، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 2649 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 2649»
وضاحت: فوائد: … زمزم کا پانی مبارک ہے، اس لیے اس سے کیا جانے والا غسل زیادہ مفید ہو گا، لیکن اس چیز کابھی امکان ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مراد یہ ہو گا کہ زمزم کا پانی پیا جائے، جیسا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ((مَائُ زَمْزَمَ لِمَا شُرِبَ لَہٗ۔)) … زمزم کا پانی اسی مقصد کے لیے ہو گا، جس مقصد کے لیے پیا جائے گا۔ (ابن ماجہ: ۳۰۶۲)
الحكم على الحديث:
اسناده صحيح علي شرط الشيخين
حدیث نمبر: 6068
أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى بْنِ مُجَاشِعٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا هَمَّامٌ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو جَمْرَةَ ، قَالَ: كُنْتُ أَدْفَعُ النَّاسَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، فَاحْتَبَسْتُ أَيَّامًا، فَقَالَ: مَا حَبَسَكَ؟ قُلْتُ: الْحُمَّى، قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " إِنَّ الْحُمَّى مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ، فَأَبْرِدُوهَا بِمَاءِ زَمْزَمَ" .
ابوجمرہ بیان کرتے ہیں: میں لوگوں کو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس آ کر (انہیں تنگ کرنے) سے روکتا تھا، ایک مرتبہ میں کچھ دن تک نہیں آیا، تو انہوں نے دریافت کیا: تم کیوں نہیں آئے؟ میں نے جواب دیا: بخار کی وجہ سے۔ انہوں نے بتایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”بے شک بخار جہنم کی تپش کا حصہ ہے، تو تم زم زم کے پانی کے ذریعے اسے ٹھنڈا کرو۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الطب/حدیث: 6068]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3261، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6068، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 7532، 8322، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 7568، وأحمد فى (مسنده) برقم: 2693، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 2732، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 24139» «رقم طبعة با وزير 6036»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
حدیث نمبر: 7627
حدثنا علي بن حَمْشاذَ العدل، حدثنا إبراهيم بن الحُسين (2) الهَمَذاني وهشام بن علي السِّيرافي، قالا: حدثنا عبد الله بن رَجَاء، حدثنا همَّام بن يحيى، عن أبي جَمْرة الضُّبعي، قال: كنتُ أجلِسُ إلى ابن عباس بمكةَ، ففَقَدني أيامًا، فلمَّا جئتُ قال: ما حَبَسَك؟ قال: قلت: حُمِمتُ، فقال: ابرُدْها عنك بماء زمزم [فإنَّ رسول الله ﷺ قال:"الحُمَّى مِن فَيْح جهنَّمَ، فَابْرُدُوها بماءِ زمزمَ] (3) " (4) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين ولم يُخرجاه بهذه السِّياقة!
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7439 - على شرط البخاري ومسلم
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين ولم يُخرجاه بهذه السِّياقة!
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7439 - على شرط البخاري ومسلم
ابو جمرہ ضبعی سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں مکہ مکرمہ میں سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی مجلس میں بیٹھا کرتا تھا، پھر چند دن میں غائب رہا، جب میں دوبارہ حاضر ہوا تو انہوں نے پوچھا: تمہیں کس چیز نے روک دیا تھا؟ میں نے عرض کیا: مجھے بخار ہو گیا تھا، انہوں نے فرمایا: اسے زمزم کے پانی سے ٹھنڈا کرو کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ”بخار جہنم کی تپش میں سے ہے، پس اسے زمزم کے پانی سے ٹھنڈا کرو۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اس سیاق کے ساتھ اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الطب/حدیث: 7627]
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اس سیاق کے ساتھ اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الطب/حدیث: 7627]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، وهذا إسناد قوي من أجل عبد الله بن رجاء» [ترقيم الرساله 7627] [ترقيم الشركة 7535] [ترقيم العلميه 7439]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح
حدیث نمبر: 8432
حدثني محمد بن صالح بن هانئ، حَدَّثَنَا الحسين بن الفَضْل البَجَلي، حَدَّثَنَا عفّان، حَدَّثَنَا همَّام، حَدَّثَنَا أبو جَمْرة، قال: كنتُ أدفعُ الزِّحامَ عن ابن عباس، قال: فاحتَبستُ عنه أيامًا، فقال: ما حَبَسَك؟ قلت: الحُمّى، فقال: إِنَّ رسول الله ﷺ قال:"الحُمّى من فَيْحِ جَهَنَّمَ، فَابْرُدُوها بالماء" (2) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه بهذه الزيادة.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8228 - على شرط البخاري ومسلم
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه بهذه الزيادة.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8228 - على شرط البخاري ومسلم
ابو جمرہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ میں (ہجوم کی وجہ سے) لوگوں کو سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس سے ہٹایا کرتا تھا، پھر میں چند دن ان کی مجلس سے غائب رہا، انہوں نے پوچھا: تمہیں کس چیز نے روکا تھا؟ میں نے عرض کیا: بخار نے، تو انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بخار جہنم کے جوش میں سے ہے، پس اسے پانی کے ساتھ ٹھنڈا کرو۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے اس اضافے کے ساتھ روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الطب/حدیث: 8432]
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے اس اضافے کے ساتھ روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الطب/حدیث: 8432]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح،عفان: هو ابن مسلم، وهمام: هو ابن يحيى العَوْذي، وأبو جمرة: هو نصر بن عمران» [ترقيم الرساله 8432] [ترقيم الشركة 8330] [ترقيم العلميه 8228]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 10617
10617- عن أبي جمرة قال: كنت أدفع الناسَ عن ابن عباس فاحتبستُ أياما فقال: ما حبسك؟ قلت: الحمّى قال: إن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: إن الحمى من فيح جهنم، فأبردوها بالماء، أو بماء زمزم
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه البخاري في بدء الخلق (3261) عن عبد الله بن محمد، حدثنا أبو عامر، حدثنا همام، عن أبي جمرة الضبعي قال: فذكره.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 12911
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ مُسَاوِرٍ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْمُؤَدِّبُ ، وَأَبُو شُعَيْبِ بْنُ الْحَسَنِ الْحَرَّانِيُّ ، قَالُوا: ثَنَا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ ، ثَنَا هَمَّامٌ ، عَنْ أَبِي جَمْرَةَ ، قَالَ: كُنْتُ أَدْفَعُ الزِّحَامَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، فَاحْتَبَسْتُ عَنْهُ أَيَّامًا، فَقَالَ لِي: مَا حَبَسَكَ؟ قُلْتُ: الْحُمَّى، قَالَ: فَإِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: الْحُمَّى مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ فَأَبْرِدُوهَا بِمَاءِ زَمْزَمَ.
ابو جمرہ بیان کرتے ہیں: میں سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے ہجوم کو روکا کرتا تھا، تو کچھ دن میں ان کے پاس نہ جا سکا، انہوں نے مجھ سے پوچھا: تمہیں کس چیز نے روکے رکھا؟ میں نے کہا: بخار نے۔ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا: بخار جہنم کی بھاپ میں سے ہے، تو اسے زمزم کے پانی سے ٹھنڈا کرو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12911]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 229، حدیث 12967»