🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ترمذي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ترمذی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3956)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3. باب مَا جَاءَ مَا يُطْعَمُ الْمَرِيضُ
باب: مریض کو کیا کھلایا جائے؟
اطراف الحدیث — سنن ترمذي حدیث نمبر 2039 (کل: 9 مقامات، 8 کتب)
سنن ترمذی: 2039
سنن ابن ماجہ: 3445
مشکوۃ المصابیح: 4234
مسند احمد: 24035
الفتح الربانی: 7699
المستدرک علی الصحیحین: 7300، 7642
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 4646
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 3881
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2039
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ، أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ السَّائِبِ بْنِ بَرَكَةَ، عَنْ أُمِّهِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَخَذَ أَهْلَهُ الْوَعَكُ أَمَرَ بِالْحِسَاءِ فَصُنِعَ، ثُمَّ أَمَرَهُمْ فَحَسَوْا مِنْهُ، وَكَانَ يَقُولُ: " إِنَّهُ لَيَرْتُو فُؤَادَ الْحَزِينِ، وَيَسْرُو عَنْ فُؤَادِ السَّقِيمِ كَمَا تَسْرُو إِحْدَاكُنَّ الْوَسَخَ بِالْمَاءِ عَنْ وَجْهِهَا "، قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر والوں کو بخار آتا تو آپ «حساء» ۱؎ تیار کرنے کا حکم دیتے، «حساء» تیار کیا جاتا، پھر آپ ان کو تھوڑا تھوڑا پینے کا حکم دیتے، تو وہ اس میں سے پیتے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: ” «حساء» غمگین کے دل کو تقویت دیتا ہے، اور مریض کے دل سے اسی طرح تکلیف دور کرتا ہے، جس طرح تم میں سے کوئی پانی کے ذریعہ اپنے چہرے سے میل دور کرتا ہے“۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب الطب عن رسول اللَّهِ صلى الله عليه وسلم/حدیث: 2039]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن النسائی/في الکبری: الطب (7573) سنن ابن ماجہ/الطب 5 (3445) (تحفة الأشراف: 17990) مسند احمد (6/79) (حسن) (سند میں أم محمد مقبول راوی ہیں، یعنی متابعت کے وقت، اور مؤلف نے عروہ کی متابعت ذکر کی ہے، جو صحیحین میں ہے، لیکن كما تسرو...الخ شاہد اور متابع نہ ہونے کی بنا پر ضعیف ہے، حافظ ابن حجر نے فتح الباری میں اس آخری فقرے کو بھی نسائی کے حوالے سے ذکر کیا ہے اور احمد اور ترمذی کی اس حدیث کو بھی ذکر کیا ہے، اور سکوت اختیار کیا ہے، یہ بھی اس حدیث کی ان کے نزدیک تقویت کی دلیل ہے)»
وضاحت: ۱؎: جو کے آٹے کا شہد یا دودھ کے ساتھ (حریرہ)۔ آج کل جو سے بنی بارلی بہت مشہور غذا ہے، جس کو میٹھا اور نمکین دونوں طرح استعمال کرتے ہیں۔
قال الشيخ الألباني: ضعيف، ابن ماجة (3445) // ضعيف سنن ابن ماجة برقم (752) ، المشكاة (4234) //
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
مشكوة المصابيح (4234)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3445
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعِيدٍ الْجَوْهَرِيُّ , حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ عُلَيَّةَ , حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ السَّائِبِ بْنِ بَرَكَةَ , عَنْ أُمِّهِ , عَنْ عَائِشَةَ , قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَخَذَ أَهْلَهُ الْوَعْكُ أَمَرَ بِالْحَسَاءِ , قَالَتْ: وَكَانَ يَقُولُ:" إِنَّهُ لَيَرْتُو فُؤَادَ الْحَزِينِ , وَيَسْرُو عَنْ فُؤَادِ السَّقِيمِ , كَمَا تَسْرُو إِحْدَاكُنَّ الْوَسَخَ عَنْ وَجْهِهَا بِالْمَاءِ".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر والوں کو جب بخار آتا تو آپ حریرہ کھانے کا حکم دیتے، اور فرماتے: ”یہ غمگین کے دل کو سنبھالتا ہے، اور بیمار کے دل سے اسی طرح رنج و غم دور کر دیتا ہے جس طرح کہ تم میں سے کوئی عورت اپنے چہرے سے میل کو پانی سے دور کر دیتی ہے“ ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الطب/حدیث: 3445]
ام المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر میں جب کسی کو بخار ہوتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم تلبینہ تیار کرنے کا حکم دیتے۔ اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے: ”اس سے غمزدہ انسان کے دل کو سہارا ملتا ہے، اور بیمار کے دل سے رنج کو اس طرح دور کرتا ہے جس طرح کوئی عورت پانی کے ذریعے سے اپنے چہرے سے میل کچیل دور کرتی ہے۔“” [سنن ابن ماجه/كتاب الطب/حدیث: 3445]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏سنن الترمذی/الطب 3 (2039)، (تحفة الأشراف: 17990)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/32) (ضعیف)» ‏‏‏‏ (سند میں ام محمد بن سائب ضعیف ہیں)
وضاحت: ۱ ؎: حسا یعنی حریرہ آٹا، پانی، گھی یا تیل وغیرہ سے بنایا جاتا ہے، اس میں کبھی میٹھا بھی ڈالتے ہیں، اور کبھی شہد اور کبھی آٹے کے بدلے میں آٹے کا چھان ڈالتے ہیں، اس کو تلبینہ کہتے ہیں، اردو میں حریرہ مشہور ہے۔
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4234
4234 - وَعَنْ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا أَخَذَ أَهْلَهُ الْوَعْكُ أَمَرَ بِالْحَسَاءِ فَصُنِعَ، ثُمَّ أَمَرَهُمْ فَحَسَوْا مِنْهُ  ، وَكَانَ يَقُولُ:"إِنَّهُ لَيَرْتُو فُؤَادُ الْحَزِينِ، وَيَسْرُو عَنْ فُؤَادِ السَّقِيمِ كَمَا تَسْرُو إِحْدَاكُنَّ الْوَسَخَ بِالْمَاءِ عَنْ وَجْهِهَا". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ، وَقَالَ: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ جب رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے اہل خانہ میں سے کسی کو بخار ہو جاتا تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم جو کا حریرہ بنانے کا حکم فرماتے، جب وہ بنایا جاتا تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم انہیں حکم فرماتے: ”اسے گھونٹ گھونٹ پیو“، نیز آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فرمایا کرتے تھے: ”یہ غم زدہ شخص کو قوت بخشتا ہے اور مریض کے دل کو فرحت بخشتا ہے جس طرح تم میں سے کوئی خاتون پانی کے ذریعے اپنے چہرے سے میل دور کرتی ہے۔“ ترمذی، اور فرمایا: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ اسنادہ حسن، رواہ الترمذی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الأطعمة/حدیث: 4234]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه الترمذي (2039)»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 24035
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ يَعْنِي ابْنَ عُلَيَّةَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ السَّائِبِ ، عَنْ أُمِّهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَت: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَخَذَ أَهْلَهُ الْوَعْكُ أَمَرَ بِالْحَسَاءِ فَصُنِعَ، ثُمَّ أَمَرَهُمْ فَحَسَوْا مِنْهُ، ثُمَّ يَقُولُ:" إِنَّهُ، يَعْنِي لَيَرْتُو فُؤَادَ الْحَزِينِ وَيَسْرُو عَنْ فُؤَادِ السَّقِيمِ، كَمَا تَسْرُو إِحْدَاكُنَّ الْوَسَخَ بِالْمَاءِ عَنْ وَجْهِهَا" .
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اہل خانہ میں سے اگر کسی کو بخار ہوجاتا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم دلیا بنانے کا حکم دیتے تھے، جب وہ تیار ہوجاتا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم وہ کھانے کا حکم دیتے تھے اور فرماتے تھے کہ یہ غمگین آدمی کے دل کو تقویت پہنچاتا ہے اور بیمار آدمی کے دل کی پریشانیوں کو اس طرح دور کردیتا ہے جیسے تم میں سے کوئی عورت اپنے چہرے سے میل کچیل کو پانی کے ذریعے کردیتی ہے۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 24035]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لجهالة والدة محمد بن السائب
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7699
عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَخَذَ أَهْلَهُ الْوَعْكُ أَمَرَ بِالْحَسَاءِ فَصُنِعَ ثُمَّ أَمَرَهُمْ فَحَسَوْا مِنْهُ ثُمَّ يَقُولُ إِنَّهُ يَعْنِي لَيَرْتُو فُؤَادَ الْحَزِينِ وَيَسْرُو عَنْ فُؤَادِ السَّقِيمِ كَمَا تَسْرُو إِحْدَاكُنَّ الْوَسَخَ بِالْمَاءِ عَنْ وَجْهِهَا
۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے گھر والوں میں سے اگر کسی کو بخار ہوتا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مالیدہ بنانے کا حکم دیتے، جب وہ تیار کیا جاتا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حکم دیتے اس کے گھونٹ بھرو، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس سے غمگین کا دل اور معدہ مضبوط رہتا ہے اور بیمار کے دل کی تکلیف دور ہوتی ہے، جس طرح تم خواتین چہرے کو دھو کر میل کچیل دور کرتی ہو اسی طرح یہ مالیدہ دل اور معدہ کی صفائی کرتا ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب الطب والرقي والعين والعدوى والتشاؤم والفال)/حدیث: 7699]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف لجھالة والدة محمد بن السائب، أخرجه الترمذي: 2039، وابن ماجه: 3445، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 24035 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 24536»
وضاحت: فوائد: … یہ مالیدہ، آٹے، پانی اور تیل سے تیار کیا جاتا ہے، اس میں میٹھا بھی ملایا جا سکتا ہے، یہ اتنا پتلا ہوتا ہے کہ اس کے گھونٹ بھرے جاتے ہیں۔

الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف لجھالة والدة محمد بن السائب
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7300
أخبرنا أبو عبد الله محمد بن يعقوب الحافظ، حدثنا يحيى بن محمد، حدثنا مسدَّد، حدثنا إسماعيل ابن عُليَّة، حدثنا محمد بن السائب بن بَرَكة المكي، عن أمِّه، عن عائشة قالت: كان رسولُ الله ﷺ إذا أخذَ أهلَه الوَعْكُ، أمر بالحَسَاءِ فصُنِعَ، ثم يأمرُه فيحسُو منه، وكان يقول:"إنَّه لَيَرْتُو عن فؤاد الحَزين (1) ، ويَسْرُو عن فؤاد السَّقيم، كما تَسْرُو إحداكُنَّ الوسخَ عن وجهِها بالماء" (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7122 - صحيح
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر والوں میں سے کوئی بیمار ہوتا یا بخار و نقاہت میں مبتلا ہوتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ”حساء“ (دلیا یا شوربہ) تیار کرنے کا حکم دیتے، پھر فرماتے کہ مریض اس میں سے گھونٹ بھر کر پیئے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے: ”بیشک یہ غمزدہ کے دل کو مضبوط کرتا ہے اور بیمار کے دل سے (تکلیف کو) یوں دور کر دیتا ہے جیسے تم میں سے کوئی پانی کے ساتھ اپنے چہرے سے میل کچیل دور کر دیتی ہے۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الأطعمة/حدیث: 7300]
تخریج الحدیث: «إسناده فيه لِينٌ، أم محمد بن السائب انفرد بالرواية عنها ابنها محمد، وقد صَحَّ الحديث من وجه آخر عن أم المؤمنين عائشة ﵂ بغير هذا اللفظ كما سيأتي.» [ترقيم الرساله 7300] [ترقيم الشركة 7218] [ترقيم العلميه 7122]

الحكم على الحديث:
إسناده فيه لِينٌ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7642
أخبرنا أبو عبد الله محمد بن يعقوب، حدثنا يحيى بن محمد بن يحيى، حدثنا مُسدَّد، حدثنا إسماعيل ابن عُليّة، حدثنا محمد بن السائب بن بَرَكة المكي، عن أُمِّه، عن عائشة قالت: كان رسول الله ﷺ إذا أخذ أهلَه الوَعْكُ، أمرَ بالحَسَاء فصُنِع، ثم أمَرَهم فحَسَوْا منه، ويقول:"إِنَّهُ لَيَرْتُو فؤادَ الحَزين، ويَسرُو عن فؤادِ السَّقيم، كما تَسرُو إحداكُنَّ الوسخَ بالماء عن وجهِها" (1) .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر والوں میں سے کوئی بخار یا تکلیف میں مبتلا ہوتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم دلیہ «الحَسَاء» تیار کرنے کا حکم دیتے، پھر انہیں حکم دیتے کہ اس میں سے پئیں اور آپ فرماتے: ”بے شک یہ غمگین کے دل کو طاقت دیتا ہے اور بیمار کے دل سے دکھ کو اسی طرح دور کر دیتا ہے جیسے تم میں سے کوئی اپنے چہرے سے پانی کے ذریعے میل کچیل دور کرتی ہے۔“ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الطب/حدیث: 7642]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وقد صحَّ بغير هذا اللفظ كما بيناه عند مكرَّره السالف برقم (7300)» [ترقيم الرساله 7642] [ترقيم الشركة 7550]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4646
«كان إذا أخذ أهله الوعك أمر بالحساء فصنع ثم أمرهم فحسوا وكان يقول: إنه ليرتوفؤاد الحزين ويسروعن فؤاد السقيم كما تسروإحداكن الوسخ بالماء عن وجهها»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا معمول تھا:)
”جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر والوں کو بخار آتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم حساء (شوربہ نما غذا) بنانے کا حکم دیتے، پھر وہ بنایا جاتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم انہیں اسے پینے کا حکم دیتے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے: یہ غمگین دل کو تسکین دیتا ہے اور بیمار کے دل کا غم دور کرتا ہے، جیسے تم میں سے کوئی عورت پانی سے اپنے چہرے کی میل دور کرتی ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/باب كان وهي الشمائل الشريفة/حدیث: 4646]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [ت هـ ك] عن عائشة. المشكاة 4234: عد، حل.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3881
قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي عُمَرَ الْعَدَنِيُّ : ثَنَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمٍ، سَمِعْتُ أَيْمَنَ بْنَ نَابِلٍ يُحَدِّثُ عَمَّنْ حَدَّثَهُ عَنْ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "عَلَيْكُمْ بِالْبَغِيضِ النَّافِعِ، قَالُوا: مَا هُوَ؟! قَالَ: [التَّلْبِينُ] . قَالَتْ عَائِشَةُ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا مَرِضَ الْمَرِيضُ فِي بَيْتِهِ أَتَى بِالْبُرْمَةِ، فَوُضِعَتْ عَلَى النَّارِ، فَلَمْ تُرْفَعْ عَنِ النَّارِ حَتَّى يَأْتِيَ الْمَرِيضُ عَلَى إِحْدَى طَرَفَيْهِ، إِمَّا أَنْ يَمُوتَ وَإِمَّا أَنْ يَصِحَّ".
قَالَ: وَثَنَا بِشْرُ بْنُ السَّرِيِّ، ثَنَا أَيْمَنُ بْنُ نَابِلٍ، عَنْ فَاطِمَةَ ابْنَةِ عَمْرٍو، عَنْ أُمِّ كُلْثُومٍ، عَنْ عَائِشَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "عَلَيْكُمْ بِالْبَغِيضِ النَّافِعِ. قَالُوا: وَمَا هُوَ؟! قَالَ:
التَّلْبِينَةُ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ إِنَّهَا لَتَغْسِلُ بَطْنَ أَحَدِكُمْ كَمَا يَغْسِلُ أَحَدُكُمْ وَجْهَهُ بِالْمَاءِ مِنَ الْوَسَخِ. قَالَ: وَكَانَ الرَّجُلُ مِنْ أَهْلِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالْمَرْأَةُ إِذَا مَرِضَتْ لَمْ تَزَلِ الْبُرْمَةُ عَلَى النَّارِ حَتَّى يَأْتِيَ عَلَى أَحَدِ طَرَفَيْهِ".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ: ثَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ، ثَنَا أَيْمَنُ بْنُ نَابِلٍ ، عَنْ أُمِّ كُلْثُومِ ابْنَةِ عَمْرٍو ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ... فَذَكَرَهُ.
قُلْتُ: هُوَ [فِي] الصَّحِيحَيْنِ بِاخْتِصَارٍ.
وَرَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ فِي الْجَامِعِ بِاخْتِصَارٍ أَيْضًا فَقَالَ: ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ السَّائِبِ بْنِ بَرَكَةَ، عَنْ أُمِّهِ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: " [كَانَ] رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَخَذَهُ الْوَعَكُ أَمَرَ بِالْحِسَاءِ فَصُنِعَ، ثُمَّ أَمَرَهُمْ فَحَسَوْا مِنْهُ، وَكَانَ يَقُولُ: إِنَّهُ يَرِقُّ فُؤَادَ الْحَزِينِ وَيَسْرُو عَنْ فُؤَادِ السَّقِيمِ كَمَا تَسْرُو إِحْدَاكُنَّ الْوَسَخَ بِالْمَاءِ عَنْ وَجْهِهَا".
قَالَ: وَثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ الطَّالَقَانِيُّ، عَنِ ابْنِ الْمُبَارَكِ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ.
وَقَالَ التِّرْمِذِيُّ : حَسَنٌ صَحِيحٌ. انْتَهَى.
وَرَوَاهُ النَّسَائِيُّ فِي الطِّبِّ مِنْ طُرُقٍ مِنْهَا: عَنْ عَلِيِّ بْنِ خَشْرَمٍ، عَنْ (عِيسَى) ابْنِ يُونُسَ، عَنْ أَيْمَنَ بِهِ.
وَرَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ فِي سُنَنِهِ مِنْ طَرِيقِ وَكِيعٍ، عَنْ أَيْمَنَ بْنِ نَابِلٍ بِهِ... فَذَكَرَهُ دُونَ قَوْلِهِ: "إِذَا مَرِضَ الْمَرِيضُ فِي بَيْتِهِ" وَلَمْ يَقُلْ: "وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ... " إِلَى آخِرِهِ.
وَرَوَاهُ الْحَاكِمُ فِي الْمُسْتَدْرِكِ: أَبَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى ، ثَنَا مُسَدَّدٌ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عُلَيَّةَ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ السَّائِبِ بْنِ بَرَكَةَ الْمَكِّيُّ ... فَذَكَرَهُ.
قَالَ: وَثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدٍ، ثَنَا الْمُعْتَمِرُ، سَمِعْتُ أَيْمَنَ الْمَكِّيَّ [يَقُولُ] : حَدَّثَتْنِي فَاطِمَةُ بِنْتُ الْمُنْذِرِ، عَنْ أُمِّ كُلْثُومٍ، عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "عَلَيْكُمْ بِالْبَغِيضِ النَّافِعِ التَّلْبِينَةِ، وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ، إِنَّهُ لَيَغْسِلُ بَطْنَ أَحَدِكُمْ كَمَا يَغْسِلُ الْوَسَخَ عَنْ وَجْهِهِ بِالْمَاءِ. قَالَتْ: وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا اشْتَكَى أَحَدٌ مِنْ أَهْلِهِ لَمْ تَزَلِ الْبُرْمَةُ عَلَى النَّارِ حَتَّى يَقْضِيَ أَحَدُ طَرَفَيْهِ: إِمَّا بِمَوْتٍ أَوْ حَيَاةٍ".
وَقَالَ: صَحِيحٌ عَلَى شَرْطِ الشَّيْخَيْنِ.
وَرَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ فِي سُنَنِهِ عَنِ الْحَاكِمِ بِهِ.
التَّلْبِينَةُ: حِسَاءٌ مِنْ دَقِيقٍ أَوْ نُخَالَةٍ يُشْبِهُ اللَّبَنَ فِي رِقَّتِهِ. وَالْوَعْكُ: الْحُمَّى.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم اس ناپسندیدہ مگر فائدہ مند چیز کو لازم پکڑو،“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! وہ کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ تلبینہ (جَو کا دلیہ) ہے،“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے گھرانے میں جب کوئی بیمار ہوتا تو ہنڈیا آگ پر چڑھا دی جاتی اور وہ اس وقت تک آگ سے نہ اتاری جاتی جب تک کہ مریض دو حالتوں میں سے کسی ایک تک نہ پہنچ جاتا، یعنی یا تو وہ تندرست ہو جاتا یا پھر اس کا انتقال ہو جاتا؛ ایک دوسری روایت میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اس ناپسندیدہ مگر نفع بخش چیز کو اختیار کرو،“ عرض کیا گیا: وہ کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تلبینہ؛ اس ذات کی قسم جس کے قبضۂ قدرت میں میری جان ہے! یہ تم میں سے کسی کے پیٹ کو اس طرح دھو ڈالتا ہے جیسے تم میں سے کوئی اپنے چہرے کو پانی سے دھو کر میل کچیل صاف کر دیتا ہے،“ اور مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے گھرانے کا کوئی مرد یا عورت جب بیمار ہوتی تو ہنڈیا مسلسل آگ پر رہتی یہاں تک کہ اس کا معاملہ اپنی انتہا (صحت یا موت) کو پہنچ جاتا؛ امام ترمذی نے اسے ان الفاظ کے ساتھ روایت کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جب بخار یا جسمانی تکلیف ہوتی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم دلیے کا حکم دیتے، پھر اسے تیار کیا جاتا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم انہیں اسے پینے کا حکم دیتے اور فرماتے تھے: ”یہ غمزدہ کے دل کو سکون پہنچاتا ہے اور بیمار کے دل سے تکلیف کو اس طرح دور کر دیتا ہے جیسے تم میں سے کوئی عورت پانی سے اپنے چہرے کی میل کچیل صاف کر دیتی ہے“؛ امام ترمذی نے اس روایت کو حسن صحیح قرار دیا ہے، جبکہ امام حاکم نے اسے بخاری و مسلم کی شرائط پر صحیح قرار دیا ہے؛ واضح رہے کہ 'تلبینہ' آٹے یا چھان کا وہ پتلا دلیہ ہے جو اپنی رقت (پتلے پن) کی وجہ سے دودھ (لبن) سے مشابہت رکھتا ہے اور 'وعک' سے مراد بخار کی تپش اور درد ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الطب/حدیث: 3881]
تخریج الحدیث: «أيمن بن نابل: صدوق يهم (من الحفظ)؛ والراوي عن عائشة مبهم «عمن حدثه» ؛ والتلبينة من حديث عائشة في البخاري (5689) ومسلم (2216) (من الحفظ)»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 2039، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3445، 3446، وأخرجه مسند أحمد برقم: 25519، وأخرجه فتح الباري برقم: 5366، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7204، 7530، 7531، 8295»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف؛ لإبهام شيخ أيمن بن نابل، وأصله في الصحيحين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں