الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
51. في ابنة وأخت وجد، (أو) أخوات عدة وجد وابنة
بیٹی، بہن اور دادا کے مسئلے اور متعدّد بہنوں، بیٹے اور دادا اور بیٹی کے مسئلے کے بیان میں
کل مکررات: 5
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 33289
(قال ابو بكر) : فهذه في قول علي من ثلاثة (اسهم) ، وفي قول عبد الله وزيد من ستة.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقطت من: [أ، ب، جـ، م].
(٢) سقطت من: [أ، ب، جـ، م].
ابو بکر فرماتے ہیں کہ یہ مسئلہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے قول کے مطابق تین حصّوں سے اور حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ اور زید رضی اللہ عنہ کی رائے میں چھ حصّوں سے نکلے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33289]
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 33291
قال ابو بكر: فهذه في قول علي من ثلاثة (اسهم) ، وفي قول عبد الله وزيد من ستة اسهم.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) كذا في النسخ، وصوابها (من أربعة أسهم، للأخت الشقيقة ثلاثة أسهم).
ابو بکر فرماتے ہیں کہ یہ مسئلہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے قول کے مطابق تین حصّوں سے نکلے گا اور حضرت عبد اللہ اور زید رضی اللہ عنہ کے قول میں چھ حصّوں سے نکلے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33291]
ترقیم عوامۃ: 31903 ترقیم الشثری: -- 33366
حدثنا ابن فضيل ، عن بسام ، عن فضيل ، عن إبراهيم في رجل ترك ابنته، واخته لابيه وامه، وجدا ؛ فلابنته النصف ولجده السدس وما بقي فلاخته في قول علي ، لم يكن يزيد الجد مع الولد على السدس شيئا، وفي قول عبد الله : لابنته النصف، وما بقي فبين الاخت والجد.
فإن كانتا اختين فما بقي بين الجد والاختين في قول عبد الله وزيد ، وفي قول علي : للجد السدس ولاختيه ما بقي، وإن كن ثلاث اخوات مع الابنة والجد: فللابنة النصف وللجد خمسا ما بقي، وللاخوات ثلاثة اخماس في قول عبد الله وزيد .
قال ابو بكر : فهذه في قول علي من ستة اسهم، وفي قول عبد الله وزيد من عشرة اسهم، خمسة للبنت، وسهمان للجد، وللاخوات سهم سهم.
فإن كانتا اختين فما بقي بين الجد والاختين في قول عبد الله وزيد ، وفي قول علي : للجد السدس ولاختيه ما بقي، وإن كن ثلاث اخوات مع الابنة والجد: فللابنة النصف وللجد خمسا ما بقي، وللاخوات ثلاثة اخماس في قول عبد الله وزيد .
قال ابو بكر : فهذه في قول علي من ستة اسهم، وفي قول عبد الله وزيد من عشرة اسهم، خمسة للبنت، وسهمان للجد، وللاخوات سهم سهم.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) تقديم وتأخير في [جـ، م]: هكذا (الجد والأختين).
(٢) منقطع؛ إبراهيم لم يدرك زيدًا وعبد اللَّه وعليًا.
فضیل ابراہیم سے روایت کرتے ہیں کہ جو آدمی اپنی بیٹی، حقیقی بہن اور دادا کو چھوڑ جائے تو حضرت علی رضی اللہ عنہ کے قول میں اس کی بیٹی کو آدھا مال، اس کے دادا کو چھٹا حصّہ اور بقیہ اس کی بہن کو دیا جائے گا، اور آپ دادا کو اولاد کے ہوتے ہوئے چھٹے حصّے سے زیادہ نہیں دلاتے تھے، اور حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ کے قول کے مطابق اس کی بیٹی کو آدھا مال دیا جائے گا، اور بقیہ مال بہن اور دادا کے درمیان تقسیم کردیا جائے گا، اور اگر (ایک کی بجائے) دو بہنیں ہوں تو حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ اور زید رضی اللہ عنہ کے فرمان کے مطابق بقیہ مال بہنوں اور دادا کے درمیان تقسیم کیا جائے گا، اور حضرت علی رضی اللہ عنہ کے قول کے مطابق دادا کے لئے مال کا چھٹا حصّہ اور اس کی دونوں بہنوں کے لئے بقیہ مال ہے۔ اور اگر بہنیں تین ہوں اور بیٹی اور دادا ہوں تو بیٹی کو آدھا مال دیا جائے گا، اور حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ اور زید رضی اللہ عنہ کے فرمان کے مطابق دادا کے لئے بقیہ مال کے د و پانچویں حصّے (2/5) ہوں گے اور بہنوں کے لئے بقیہ تین پانچویں حصّے ہوں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33366]
تخریج الحدیث: «أخرجه سعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 65، 66، 67، 68، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 19074، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 33342، 33379، ترقيم محمد عوامة: 31903»
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 33367
قال ابو بكر: فهذه في قول علي من ستة اسهم، وفي قول عبد الله وزيد من عشرة اسهم: خمسة للبنت، وسهمان للجد وللاخوات سهم سهم.
حضرت ابوبکر فرماتے ہیں کہ یہ مسئلہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے فرمان کے مطابق چھ حصّوں سے، اور حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ اور زید رضی اللہ عنہ کے فرمان کے مطابق دس حصّوں سے نکلے گا، پانچ حصّے بیٹی کے لئے، دو حصّے دادا کے لئے اور بہنوں کے لئے ایک ایک حصّہ ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33367]
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 33380
فهذه في قول علي وزيد من ستة اسهم، وفي قول عبد الله من خمسة.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زيادة (قال أبو بكر:).
اس طرح یہ مسئلہ حضرت علی رضی اللہ عنہ اور زید رضی اللہ عنہ کے فرمان کے مطابق چھ حصّوں سے اور حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ کے فرمان میں پانچ حصّوں سے نکلے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33380]