🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
91. باب ما جاء في الطاعات وثوابها - ذكر الاستحباب للمرء أن يكون له من كل خير حظ رجاء التخلص في العقبى بشيء منها
اطاعتوں اور ان کے ثواب کا بیان - اس بات کا ذکر کہ آدمی کے لیے مستحب ہے کہ ہر نیکی میں اپنا کچھ نہ کچھ حصہ رکھے تاکہ آخرت میں نجات کی امید ہو۔
شواہد الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 361 (کل: 81 مقامات، 24 کتب)
صحیح ابن حبان: 361، 153، 4598
صحیح بخاری: 11، 26، 1519، 2782
صحیح مسلم: 163، 248، 1769
سنن ترمذی: 2504، 2628
سنن نسائی: 2625، 3132
سنن ابن ماجہ: 1421
سنن دارمی: 1462، 2429، 2430، 2747
معجم صغیر للطبرانی : 40
مشکوۃ المصابیح: 1938
مسند احمد: 4243، 6753، 7086، 7590، 7641، 7863، 8702، 14210، 14233، 14727، 15210، 15401
صحیح ابن خزیمہ: 1155
اللؤلؤ والمرجان: 25، 50
مصنف ابن ابی شیبہ: 20455، 20470، 20471، 20500، 28194، 32411، 32455
الفتح الربانی: 51، 98، 1056، 3595، 4782، 4790، 8961، 8975، 9862، 10628
سنن سعید بن منصور: 3517، 3518
الجامع الكامل: 225، 4076، 4725، 7724، 7754، 14110
السنن الكبرى للبيهقي: 4690، 20756
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 209، 9509، 9510
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 6551
المعجم الکبیر للطبرانی: 9770، 9771، 9772، 13743
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 2875
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 1000، 2273، 7286، 7288
المعجم الاوسط: 1225، 2106، 3170
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 111، 4282
1 تا 10
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 361
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ الشَّيْبَانِيُّ ، وَالْحُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْقَطَّانُ بِالرَّقَّةِ، وَابْنُ قُتَيْبَةَ ، وَاللَّفْظُ لِلْحَسَنِ، قَالُوا: حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ هِشَامِ بْنِ يَحْيَى بْنِ يَحْيَى الْغَسَّانِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبِي ، عَنْ جَدِّي ، عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ الْخَوْلانِيِّ ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: دَخَلْتُ الْمَسْجِدَ، فَإِذَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، جَالِسٌ وَحْدَهُ، قَالَ:" يَا أَبَا ذَرٍّ َ لِلْمَسْجِدِ تَحِيَّةً، وَإِنَّ تَحِيَّتَهُ رَكْعَتَانِ، فَقُمْ فَارْكَعْهُمَا"، قَالَ: فَقُمْتُ فَرَكَعْتُهُمَا، ثُمَّ عُدْتُ فَجَلَسْتُ إِلَيْهِ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّكَ أَمَرْتَنِي بِالصَّلاةِ، فَمَا الصَّلاةُ؟ قَالَ:" خَيْرُ مَوْضُوعٍ، اسْتَكْثِرْ أَوِ اسْتَقِلَّ"، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ الْعَمَلِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" إِيمَانٌ بِاللَّهِ، وَجِهَادٌ فِي سَبِيلِ اللَّهِ"، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَأَيُّ الْمُؤْمِنِينَ أَكْمَلُ إِيمَانًا؟ قَالَ:" أَحْسَنُهُمْ خُلُقًا" قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَأَيُّ الْمُؤْمِنِينَ أَسْلَمُ؟ قَالَ:" مَنْ سَلِمَ النَّاسُ مِنْ لِسَانِهِ وَيَدِهِ"، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَأَيُّ الصَّلاةِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" طُولُ الْقُنُوتِ"، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَأَيُّ الْهِجْرَةِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" مَنْ هَجَرَ السَّيِّئَاتِ"، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَمَا الصِّيَامُ؟ قَالَ:" فَرْضٌ مُجْزِئٌ، وَعِنْدَ اللَّهِ أَضْعَافٌ كَثِيرَةٌ"، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَأَيُّ الْجِهَادِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" مَنْ عُقِرَ جَوَادُهُ، وَأُهْرِيقَ دَمُهُ"، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَأَيُّ الصَّدَقَةِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" جَهْدُ الْمُقِلِّ يُسَرُّ إِلَى فَقِيرٍ" قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَأَيُّ مَا أَنْزَلَ اللَّهُ عَلَيْكَ أَعْظَمُ؟ قَالَ:" آيَةُ الْكُرْسِيِّ" ثُمَّ، قَالَ:" يَا أَبَا ذَرٍّ، مَا السَّمَاوَاتُ السَّبْعُ مَعَ الْكُرْسِيِّ إِلا كَحَلْقَةٍ مُلْقَاةٍ بِأَرْضٍ فَلاةٍ وَفَضْلُ الْعَرْشِ عَلَى الْكُرْسِيِّ كَفَضْلِ الْفَلاةِ عَلَى الْحَلْقَةِ"، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَمِ الأَنْبِيَاءُ؟ قَالَ:" مِائَةُ أَلْفٍ وَعِشْرُونَ أَلْفًا" قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَمِ الرُّسُلُ مِنْ ذَلِكَ؟ قَالَ:" ثَلاثُ مِائَةٍ وَثَلاثَةَ عَشَرَ جَمًّا غَفِيرًا"، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَنْ كَانَ أَوَّلُهُمْ؟ قَالَ:" آدَمُ" قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَنَبِيٌّ مُرْسَلٌ؟ قَالَ:" نَعَمْ، خَلَقَهُ اللَّهُ بِيَدِهِ، وَنَفَخَ فِيهِ مِنْ رُوحِهِ، وَكَلَّمَهُ قِبَلا" ثُمَّ، قَالَ: يَا" أَبَا ذَرٍّ أَرْبَعَةٌ سُرْيَانِيُّونَ: آدَمُ، وَشِيثُ، وَأَخْنُوخُ وَهُوَ إِدْرِيسُ، وَهُوَ أَوَّلُ مَنْ خَطَّ بِالْقَلَمِ، وَنُوحٌ وَأَرْبَعَةٌ مِنَ الْعَرَبِ: هُودٌ، وَشُعَيْبٌ، وَصَالِحٌ، وَنَبِيُّكَ مُحَمَّدٌ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَمْ كِتَابًا أَنْزَلَهُ اللَّهُ؟ قَالَ:" مِائَةُ كِتَابٍ، وَأَرْبَعَةُ كُتُبٍ، أُنْزِلَ عَلَى شِيثُ خَمْسُونَ صَحِيفَةً، وَأُنْزِلَ عَلَى أَخْنُوخُ ثَلاثُونَ صَحِيفَةً، وَأُنْزِلَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ عَشَرُ صَحَائِفَ، وَأُنْزِلَ عَلَى مُوسَى قَبْلَ التَّوْرَاةِ عَشَرُ صَحَائِفَ، وَأُنْزِلَ التَّوْرَاةُ وَالإِنْجِيلُ وَالزَّبُورُ وَالْقُرْآنُ"، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا كَانَتْ صَحِيفَةُ إِبْرَاهِيمَ؟ قَالَ:" كَانَتْ أَمْثَالا كُلُّهَا: أَيُّهَا الْمَلِكُ الْمُسَلَّطُ الْمُبْتَلَى الْمَغْرُورُ، إِنِّي لَمْ أَبْعَثْكَ لِتَجْمَعَ الدُّنْيَا بَعْضَهَا عَلَى بَعْضٍ، وَلَكِنِّي بَعَثْتُكَ لِتَرُدَّ عَنِّي دَعْوَةَ الْمَظْلُومِ، فَإِنِّي لا أَرُدُّهَا وَلَوْ كَانَتْ مِنْ كَافِرٍ، وَعَلَى الْعَاقِلِ مَا لَمْ يَكُنْ مَغْلُوبًا عَلَى عَقْلِهِ أَنْ تَكُونَ لَهُ سَاعَاتٌ: سَاعَةٌ يُنَاجِي فِيهَا رَبَّهُ، وَسَاعَةٌ يُحَاسِبُ فِيهَا نَفْسَهُ، وَسَاعَةٌ يَتَفَكَّرُ فِيهَا فِي صُنْعِ اللَّهِ، وَسَاعَةٌ يَخْلُو فِيهَا لِحَاجَتِهِ مِنَ الْمَطْعَمِ وَالْمَشْرَبِ، وَعَلَى الْعَاقِلِ أَنْ لا يَكُونَ ظَاعِنًا إِلا لِثَلاثٍ: تَزَوُّدٍ لِمَعَادٍ، أَوْ مَرَمَّةٍ لِمَعَاشٍ، أَوْ لَذَّةٍ فِي غَيْرِ مُحَرَّمٍ، وَعَلَى الْعَاقِلِ أَنْ يَكُونَ بَصِيرًا بِزَمَانِهِ، مُقْبِلا عَلَى شَأْنِهِ، حَافِظًا لِلِسَانِهِ، وَمَنْ حَسَبَ كَلامَهُ مِنْ عَمَلِهِ، قَلَّ كَلامُهُ إِلا فِيمَا يَعْنِيهِ" قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَمَا كَانَتْ صُحُفُ مُوسَى؟ قَالَ:" كَانَتْ عِبَرًا كُلُّهَا: عَجِبْتُ لِمَنْ أَيْقَنَ بِالْمَوْتِ، ثُمَّ هُوَ يَفْرَحُ، وَعَجِبْتُ لِمَنْ أَيْقَنَ بِالنَّارِ، ثُمَّ هُوَ يَضْحَكُ، وَعَجِبْتُ لِمَنْ أَيْقَنَ بِالْقَدَرِ ثُمَّ هُوَ يَنْصَبُ، عَجِبْتُ لِمَنْ رَأَى الدُّنْيَا وَتَقَلُّبَهَا بِأَهْلِهَا، ثُمَّ اطْمَأَنَّ إِلَيْهَا، وَعَجِبْتُ لِمَنْ أَيْقَنَ بِالْحِسَابِ غَدًا ثُمَّ لا يَعْمَلُ" قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَوْصِنِي، قَالَ:" أُوصِيكَ بِتَقْوَى اللَّهِ، فَإِنَّهُ رَأْسُ الأَمْرِ كُلِّهِ" قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، زِدْنِي، قَالَ:" عَلَيْكَ بِتِلاوَةِ الْقُرْآنِ، وَذِكْرِ اللَّهِ، فَإِنَّهُ نُورٌ لَكَ فِي الأَرْضِ، وَذُخْرٌ لَكَ فِي السَّمَاءِ" قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، زِدْنِي:، قَالَ:" إِيَّاكَ وَكَثْرَةَ الضَّحِكِ، فَإِنَّهُ يُمِيتُ الْقَلْبَ، وَيَذْهَبُ بِنُورِ الْوَجْهِ" قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، زِدْنِي، قَالَ:" عَلَيْكَ بِالصَّمْتِ إِلا مِنْ خَيْرٍ، فَإِنَّهُ مَطْرَدَةٌ لِلشَّيْطَانِ عَنْكَ، وَعَوْنٌ لَكَ عَلَى أَمْرِ دِينِكَ" قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، زِدْنِي، قَالَ:" عَلَيْكَ بِالْجِهَادِ، فَإِنَّهُ رَهْبَانِيَّةُ أُمَّتِي" قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، زِدْنِي، قَالَ:" أَحِبَّ الْمَسَاكِينَ وَجَالِسْهُمْ" قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ زِدْنِي، قَالَ:" انْظُرْ إِلَى مَنْ تَحْتَكَ وَلا تَنْظُرْ إِلَى مَنْ فَوْقَكَ، فَإِنَّهُ أَجْدَرُ أَنْ لا تُزْدَرَى نِعْمَةُ اللَّهِ عِنْدَكَ" قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ زِدْنِي، قَالَ:" قُلِ الْحَقَّ وَإِنْ كَانَ مُرًّا" قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ زِدْنِي، قَالَ:" لِيَرُدَّكَ عَنِ النَّاسِ مَا تَعْرِفُ مِنْ نَفْسِكَ وَلا تَجِدْ عَلَيْهِمْ فِيمَا تَأْتِي، وَكَفَى بِكَ عَيْبًا أَنْ تَعْرِفَ مِنَ النَّاسِ مَا تَجْهَلُ مِنْ نَفْسِكَ، أَوْ تَجِدَ عَلَيْهِمْ فِيمَا تَأْتِي" ثُمَّ ضَرَبَ بِيَدِهِ عَلَى صَدْرِي، فقَالَ:" يَا أَبَا ذَرٍّ لا عَقْلَ كَالتَّدْبِيرِ، وَلا وَرَعَ كَالْكَفِّ، وَلا حَسَبَ كَحُسْنِ الْخُلُقِ" قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَبُو إِدْرِيسَ الْخَوْلانِيُّ هَذَا، هُوَ عَائِذُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، وُلِدَ عَامَ حُنَيْنٍ فِي حَيَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَمَاتَ بِالشَّامِ سَنَةَ ثَمَانِينَ وَيَحْيَى بْنُ يَحْيَى الْغَسَّانِيُّ مِنْ كِنْدَةَ، مِنْ أَهْلِ دِمَشْقَ، مِنْ فُقَهَاءِ أَهْلِ الشَّامِ وَقُرَّائِهِمْ، سَمِعَ أَبَا إِدْرِيسَ الْخَوْلانِيَّ، وَهُوَ ابْنُ خَمْسَ عَشْرَةَ سَنَةً، وَمَوْلِدُهُ يَوْمَ رَاهِطَ، فِي أَيَّامِ مُعَاوِيَةَ بْنِ يَزِيدَ، سَنَةَ أَرْبَعٍ وَسِتِّينَ، وَوَلاهُ سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ قَضَاءَ الْمَوْصِلِ سَمِعَ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيِّبِ، وَأَهْلَ الْحِجَازِ، فَلَمْ يَزَلْ عَلَى الْقَضَاءِ بِهَا حَتَّى وَلِيَ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْخِلافَةَ، فَأَقَرَّهُ عَلَى الْحُكْمِ فَلَمْ يَزَلْ عَلَيْهَا أَيَّامَهُ، وَعُمِّرَ حَتَّى مَاتَ بِدِمَشْقَ سَنَةَ ثَلاثٍ وَثَلاثِينَ وَمِائَةٍ.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں مسجد میں داخل ہوا، تو وہاں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تنہا تشریف فرما تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے ابوذر! مسجد کے لیے ایک نفلی (نماز) ہوتی ہے اور اس کی نفلی (نماز) دو رکعات ہے، تم اٹھ کر انہیں ادا کر لو۔“ سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے ان دو رکعات کو ادا کر لیا، پھر میں واپس آ کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھ گیا۔ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ نے مجھے نماز کا حکم دیا، نماز کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ ایک بھلائی رکھ دی گئی ہے، (اب تمہاری مرضی ہے) کہ تم زیادہ حاصل کرتے ہو یا کم حاصل کرتے ہو۔“ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کون سا عمل زیادہ فضیلت رکھتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ پر ایمان رکھنا اور اللہ کی راہ میں جہاد کرنا۔“ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اہل ایمان میں سے ایمان کے اعتبار سے سب سے زیادہ کامل کون شخص ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس کے اخلاق زیادہ اچھے ہوں۔“ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اہل ایمان میں سے سب سے زیادہ سلامتی والا کون شخص ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس کی زبان اور ہاتھ سے لوگ سلامت ہوں۔“ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کون سی نماز زیادہ فضیلت رکھتی ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس میں قیام طویل ہو۔“ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کون سی ہجرت زیادہ فضیلت رکھتی ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص گناہوں سے لاتعلق ہو جائے۔“ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! روزہ کیا چیز ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ ایک فرض ہے، جو کافی ہو جاتا ہے اور اللہ تعالیٰ کے ہاں (اس کا اجر و ثواب) کئی گنا ہوتا ہے۔“ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کون سا جہاد زیادہ فضیلت رکھتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس میں (گھوڑے کے) پاؤں کاٹ دیے جائیں اور اس کا خون بہا دیا جائے۔“ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کون سا صدقہ زیادہ فضیلت رکھتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کم مال والے شخص کی (اپنی) کوشش (سے دیا گیا صدقہ)، جو چپکے سے کسی غریب کو دیا جائے۔“ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اللہ تعالیٰ نے آپ پر جو کچھ بھی نازل کیا ہے، اس میں سب سے عظیم چیز کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آیت الکرسی“، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”(اللہ تعالیٰ کی) کرسی کے مقابلے میں سات آسمان اس طرح ہیں، جیسے کسی بے آب و گیاہ جگہ کے اوپر ایک چھلہ (انگوٹھی) ہو، اور عرش کو کرسی پر وہی فضیلت حاصل ہے، جس طرح اس بے آب و گیاہ جگہ کو اس چھلے (انگوٹھی) پر فضیلت حاصل ہے۔“ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! انبیاء کتنے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک لاکھ بیس ہزار۔“ میں نے عرض کی: اس میں سے رسول کتنے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تین سو تیرہ کا گروہ ہے۔“ میں نے عرض کی: ان میں سب سے پہلے کون سے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سیدنا آدم علیہ السلام۔“ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا وہ رسول نبی ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جی ہاں، اللہ تعالیٰ نے انہیں اپنے دستِ قدرت کے ذریعے پیدا کیا اور ان میں اپنی روح کو پھونکا اور سامنے آ کر ان سے کلام کیا۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے ابوذر! چار حضرات سریانی ہیں: سیدنا آدم علیہ السلام، سیدنا شیث علیہ السلام، سیدنا اخنوخ علیہ السلام—یہ سیدنا ادریس علیہ السلام ہیں اور یہ وہ پہلے شخص ہیں جنہوں نے قلم کے ذریعے لکھا تھا—اور سیدنا نوح علیہ السلام۔ چار حضرات کا تعلق عرب سے ہے: سیدنا ہود علیہ السلام، سیدنا شعیب علیہ السلام، سیدنا صالح علیہ السلام اور تمہارے نبی سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم ۔“ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اللہ تعالیٰ نے کتنی کتابیں نازل کی ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک سو چار کتابیں؛ سیدنا شیث علیہ السلام پر پچاس صحیفے نازل ہوئے، سیدنا اخنوخ علیہ السلام پر تیس صحیفے نازل ہوئے، سیدنا ابراہیم علیہ السلام پر دس صحیفے نازل ہوئے، سیدنا موسیٰ علیہ السلام پر تورات سے پہلے دس صحیفے نازل ہوئے، پھر تورات، انجیل، زبور اور قرآن نازل ہوئے۔“ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! سیدنا ابراہیم علیہ السلام کا صحیفہ کیا تھا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ سارے کا سارا مثالوں والا تھا، لیکن اس میں یہ تحریر تھا: اے بادشاہ! جسے اقتدار عطا کیا گیا ہے اور آزمائش میں مبتلا کیا گیا ہے اور غلط فہمی کا شکار کیا گیا، میں نے تمہیں اس لیے نہیں بھیجا تاکہ تم ایک دوسرے کے مقابلے میں دنیا جمع کرو، میں نے تمہیں اس لیے بھیجا ہے تاکہ تم مظلوم کی بددعا کو مجھ تک نہ آنے دو، کیونکہ میں مظلوم کی دعا کو مسترد نہیں کرتا، خواہ وہ کوئی کافر ہی کیوں نہ ہو۔ اور عقلمند شخص پر یہ بات لازم ہے کہ جب تک اس کی عقل مغلوب نہیں ہوتی وہ اپنے وقت کو مختلف حصوں میں تقسیم کرے: کچھ وقت میں وہ اپنے پروردگار کی بارگاہ میں مناجات کرتا رہے، کچھ وقت میں وہ اپنے نفس کا محاسبہ کرتا رہے، کچھ وقت میں وہ اللہ تعالیٰ کی تخلیق پر غور و فکر کرتا رہے اور کچھ وقت وہ اپنے کھانے پینے کی تیاری کے لیے مخصوص رکھے۔ عقلمند شخص پر یہ بات لازم ہے کہ وہ صرف تین چیزوں کے لیے سفر کرے: اپنے انجام (یعنی آخرت) کے لیے زادِ راہ کی، اپنی زندگی گزارنے کے لیے ضروریاتِ زندگی کی، یا پھر ایسی لذت کی جو حرام نہ ہو۔ اور عقلمند شخص پر یہ بات لازم ہے کہ وہ اپنے زمانے کی بصیرت رکھتا ہوا اپنے حال کی طرف متوجہ رہے، اپنی زبان کی حفاظت کرے اور جو شخص اپنے کلام کو اپنے عمل میں شمار کرتا ہے اس کا کلام کم ہوتا ہے اور صرف وہی کلام ہوتا ہے جو انتہائی ضروری ہو۔“ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے صحیفوں میں کیا تھا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ ساری کی ساری عبرت آمیز باتیں تھیں، (جن میں سے کچھ باتیں یہ ہیں): مجھے اس شخص پر حیرانگی ہوتی ہے جو موت پر یقین رکھتا ہے اور پھر بھی وہ خوش رہتا ہے، مجھے اس شخص پر بھی حیرانگی ہوتی ہے جو جہنم پر بھی یقین رکھتا ہے اور پھر بھی وہ ہنستا ہے، مجھے اس شخص پر بھی حیرانگی ہوتی ہے جو تقدیر پر یقین رکھتا ہے اور پھر بھی وہ (دنیا کے لیے) تھکتا ہے، مجھے اس شخص پر حیرانگی ہوتی ہے جو دنیا اور اہل دنیا کی حالات کی تبدیلی کو دیکھتا ہے اور پھر بھی وہ دنیا سے مطمئن ہوتا ہے، مجھے اس شخص پر بھی حیرانگی ہوتی ہے جو حساب پر یقین رکھتا ہے اور پھر بھی عمل نہیں کرتا۔“ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے کوئی نصیحت کیجیے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں تمہیں اللہ تعالیٰ کے تقویٰ کی نصیحت کرتا ہوں، کیونکہ یہ تمام معاملے کی بنیاد ہے۔“ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! مزید کیجیے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم پر قرآن کی تلاوت کرنا اور اللہ تعالیٰ کا ذکر کرنا لازم ہے، کیونکہ یہ زمین میں تمہارے لیے نور ہوگا اور آخرت میں تمہارے لیے ذخیرہ ہوگا۔“ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مزید عطا کیجیے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم پر لازم ہے کہ زیادہ ہنسنے سے بچو، کیونکہ یہ چیز دل کو مردہ کر دیتی ہے اور چہرے کے نور کو رخصت کر دیتی ہے۔“ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! مزید عطا کیجیے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم پر خاموشی اختیار کرنا لازم ہے، البتہ بھلائی کی بات کا حکم مختلف ہے، کیونکہ یہ چیز تم سے شیطان کو پرے کر دے گی اور تمہارے دین کے معاملے میں تمہارے لیے مددگار ہوگی۔“ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! مزید عطا کیجیے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم پر جہاد کرنا لازم ہے، کیونکہ یہ میری امت کی رہبانیت ہے۔“ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! مزید عطا کیجیے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مساکین سے محبت کرو اور ان کے ساتھ بیٹھا کرو۔“ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! مزید عطا کیجیے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم اپنے سے نیچے والے کی طرف دیکھو، اپنے سے اوپر والے کی طرف نہ دیکھو، کیونکہ اس طرح تم اپنے پاس موجود اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کو کمتر نہیں سمجھو گے۔“ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! مزید عطا کیجیے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم حق بات کہو اگرچہ وہ کڑوی ہو۔“ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! مزید عطا کیجیے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہونا یہ چاہیے کہ وہ چیز تمہیں لوگوں سے پرے کر دے جسے تم اپنی ذات کے حوالے سے جانتے ہو، اور جو کام تم خود کرتے ہو اس کی وجہ سے لوگوں کے خلاف جذبات نہ رکھو۔ اور تمہارے عیب دار ہونے کے لیے یہ کافی ہے کہ تم لوگوں کے حوالے سے اس چیز کی شناخت رکھو جس سے تم اپنے حوالے سے ناواقف ہو یا لوگوں کے خلاف اس حوالے سے جذبات رکھو جو تم خود کرتے ہو۔“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنا دستِ مبارک میرے سینے پر مار کر ارشاد فرمایا: ”اے ابوذر! تدبیر کی مانند کوئی عقلمندی نہیں ہے، اور (گناہوں سے) رکنے کی مانند کوئی ورع (پرہیز) نہیں ہے، اور اچھے اخلاق کی مانند کوئی حسب نہیں ہے۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) ابوادریس خولانی نامی یہ راوی عائذ اللہ بن عبداللہ ہے، یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں غزوہ حنین کے سال پیدا ہوئے تھے اور سن 80ھ میں ان کا شام میں انتقال ہوا تھا۔ یحییٰ بن یحییٰ غسانی نامی راوی کا تعلق کندہ سے ہے، اور یہ دمشق کا رہنے والا ہے۔ یہ شام کے علمِ فقہ اور علمِ قرأت کے ماہرین میں سے ایک ہے، انہوں نے ابوادریس خولانی سے احادیث کا سماع پندرہ سال کی عمر میں کیا تھا، ان کی پیدائش راہط کے دن معاویہ بن یزید کے دورِ خلافت میں 64ھ میں ہوئی تھی۔ سلیمان بن عبدالملک نے انہیں موصل کا قاضی مقرر کیا تھا۔ انہوں نے سعید بن مسیب رحمہ اللہ اور اہل حجاز سے احادیث کا سماع کیا ہے، یہ وہاں قاضی کے منصب پر اس وقت تک فائز رہے جب تک عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ خلیفہ نہیں بن گئے، پھر انہوں نے انہیں برقرار رکھا اور اس کے عہدِ خلافت میں یہ مسلسل اسی عہدے پر فائز رہے، ان کی عمر طویل ہوئی تھی یہاں تک کہ ان کا انتقال 133ھ میں دمشق میں ہوا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب البر والإحسان/حدیث: 361]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 361، 449، 820، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 3133، 4188، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 5522، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3825، 4218، وأحمد فى (مسنده) برقم: 21693، والحميدي فى (مسنده) برقم: 130» «رقم طبعة با وزير 362»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني ضعيف جداً - «الضعيفة» (1910 و 6090). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده ضعيف جداً، إبراهيم بن هشام بن يحيى بن يحيى الغساني الدمشقي، قال أبو حاتم: كذاب، كما في «الجرح والتعديل» 2/ 142، 143، وقال الذهبي: متروك، وكذبه أبو زرعة، كما في «ميزان الاعتدال» 1/ 73 و4/ 378.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الْقُرَشِيِّ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبِي، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو بُرْدَةَ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِي مُوسَى رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ الْإِسْلَامِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُونَ مِنْ لِسَانِهِ وَيَدِهِ".
ہم کو سعید بن یحییٰ بن سعید اموی قریشی نے یہ حدیث سنائی، انہوں نے اس حدیث کو اپنے والد سے نقل کیا، انہوں نے ابوبردہ بن عبداللہ بن ابی بردہ سے، انہوں نے ابی بردہ سے، انہوں نے ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے، وہ کہتے ہیں کہ لوگوں نے پوچھا یا رسول اللہ! کون سا اسلام افضل ہے؟ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا وہ جس کے ماننے والے مسلمانوں کی زبان اور ہاتھ سے سارے مسلمان سلامتی میں رہیں۔ [صحيح البخاري/كتاب الإيمان/حدیث: 11]
حضرت ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ لوگوں نے سوال کیا: اے اللہ کے رسول! کون سا (صاحب) اسلام افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں۔“ [صحيح البخاري/كتاب الإيمان/حدیث: 11]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 26
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ وَمُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، قَالَا: حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ شِهَابٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ،" أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ، أَيُّ الْعَمَلِ أَفْضَلُ؟ فَقَالَ: إِيمَانٌ بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ، قِيلَ: ثُمَّ مَاذَا؟ قَالَ: الْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، قِيلَ: ثُمَّ مَاذَا؟ قَالَ: حَجٌّ مَبْرُورٌ".
ہم سے احمد بن یونس اور موسیٰ بن اسماعیل دونوں نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے ابراہیم بن سعد نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے ابن شہاب نے بیان کیا، وہ سعید بن المسیب سے روایت کرتے ہیں، وہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا گیا کہ کون سا عمل سب سے افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لانا“ کہا گیا، اس کے بعد کون سا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ”اللہ کی راہ میں جہاد کرنا“ کہا گیا، پھر کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”حج مبرور۔‏‏‏‏“ [صحيح البخاري/كتاب الإيمان/حدیث: 26]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا گیا: کون سا عمل افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لانا۔“ سوال کیا گیا: پھر کون سا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کی راہ میں جہاد کرنا۔“ پوچھا گیا: پھر کون سا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ حج جو قبول ہو۔“ [صحيح البخاري/كتاب الإيمان/حدیث: 26]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1519
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ:" سُئِلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَيُّ الْأَعْمَالِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: إِيمَانٌ بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ، قِيلَ: ثُمَّ مَاذَا؟، قَالَ: جِهَادٌ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، قِيلَ: ثُمَّ مَاذَا؟، قَالَ: حَجٌّ مَبْرُورٌ".
ہم سے عبدالعزیز بن عبداللہ نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ ہم سے ابراہیم بن سعد نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ ہم سے زہری نے بیان کیا، ان سے سعید بن مسیب نے بیان کیا اور ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کسی نے پوچھا کہ کون سا کام بہتر ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لانا۔ پوچھا گیا کہ پھر اس کے بعد؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ کے راستے میں جہاد کرنا۔ پھر پوچھا گیا کہ پھر اس کے بعد؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ حج مبرور۔ [صحيح البخاري/كتاب الحج/حدیث: 1519]
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا گیا: کون سا عمل افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لانا۔“ عرض کیا گیا: پھر کون سا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کی راہ میں جہاد کرنا۔“ پھر دریافت کیا گیا کہ اس کے بعد کون سا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”حج مبرور۔“ [صحيح البخاري/كتاب الحج/حدیث: 1519]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2782
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ صَبَّاحٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَابِقٍ، حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ مِغْوَلٍ، قَالَ: سَمِعْتُ الْوَلِيدَ بْنَ الْعَيْزَارِ ذَكَرَ، عَنْ أَبِي عَمْرٍو الشَّيْبَانِيِّ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، سَأَلْت رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ الْعَمَلِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" الصَّلَاةُ عَلَى مِيقَاتِهَا، قُلْتُ: ثُمَّ أَيٌّ، قَالَ: ثُمَّ بِرُّ الْوَالِدَيْنِ، قُلْتُ: ثُمَّ أَيٌّ، قَالَ: الْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، فَسَكَتُّ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَلَوِ اسْتَزَدْتُهُ لَزَادَنِي".
ہم سے حسن بن صباح نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے محمد بن سابق نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے مالک بن مغول نے بیان کیا ‘ کہا کہ میں نے ولید بن عیزار سے سنا ‘ ان سے سعید بن ایاس ابوعمرو شیبانی نے بیان کیا اور ان سے عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ دین کے کاموں میں کون سا عمل افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”وقت پر نماز پڑھنا۔“ میں نے پوچھا اس کے بعد؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”والدین کے ساتھ نیک سلوک کرنا۔“ میں نے پوچھا اور اس کے بعد؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”اللہ کے راستے میں جہاد کرنا۔“ پھر میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ سوالات نہیں کئے ‘ ورنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسی طرح ان کے جوابات عنایت فرماتے۔ [صحيح البخاري/كتاب الجهاد والسير/حدیث: 2782]
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! کون سا عمل افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بروقت نماز ادا کرنا۔“ میں نے عرض کیا: اس کے بعد؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”والدین کے ساتھ حسن سلوک کے ساتھ پیش آنا۔“ میں نے عرض کیا: پھر اس کے بعد؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کے راستے میں جہاد کرنا۔“ پھر میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کرنے میں سکوت اختیار کیا۔ اگر میں زیادہ پوچھتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے مزید جوابات سے نوازتے۔ [صحيح البخاري/كتاب الجهاد والسير/حدیث: 2782]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 42 ترقیم شاملہ: -- 163
وحَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الأُمَوِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، حَدَّثَنَا أَبُو بُرْدَةَ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ بْنِ أَبِي مُوسَى ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ ، عَنْ أَبِي مُوسَى ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ الإِسْلامِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: " مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُونَ مِنْ لِسَانِهِ، وَيَدِهِ ".
یحییٰ بن سعید اموی نے کہا: ہمیں ابوبردہ (برید) بن عبداللہ بن ابی بردہ بن ابی موسیٰ اشعری نے ابوبردہ سے اور انہوں نے حضرت ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت کی، انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کی: کون سا اسلام افضل ہے؟ آپ نے فرمایا: ”(اس کا اسلام) جس کی زبان سے اور ہاتھ سے مسلمان محفوظ رہیں۔“ [صحيح مسلم/كتاب الإيمان/حدیث: 163]
ترقیم فوادعبدالباقی: 42
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة، أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) فى الايمان، باب: اى الاسلام افضل برقم (4) والترمذي فى ((جامعه)) فى الزهد من باب: 52 وقال: هذا حديث حسن صحيح غريب من هذا الوجه من حديث أبى موسى برقم (2504) والنسائي فى ((المجتبى)) 107/8 ـ فى الايمان، باب: اي الاسلام افضل - انظر ((تحفة الاشراف)) برقم (9041)»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 83 ترقیم شاملہ: -- 248
وحَدَّثَنَا مَنْصُورُ بْنُ أَبِي مُزَاحِمٍ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ . ح وحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ زِيَادٍ ، أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ يَعْنِي ابْنَ سَعْدٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَيُّ الأَعْمَالِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: إِيمَانٌ بِاللَّهِ، قَالَ: ثُمَّ مَاذَا؟ قَالَ: الْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، قَالَ: ثُمَّ مَاذَا؟ قَالَ: حَجٌّ مَبْرُورٌ "، وَفِي رِوَايَةِ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرٍ قَالَ: إِيمَانٌ بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ.
منصور بن ابی مزاحم اور محمد بن جعفر بن زیاد نے کہا: ہمیں ابراہیم بن سعد نے ابن شہاب سے حدیث سنائی، انہوں نے سعید بن مسیب سے اور انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا: کون سا عمل سب سے افضل ہے؟ آپ نے فرمایا: ”اللہ عزوجل پر ایمان لانا۔“ پوچھا گیا: پھر اس کے بعد کون سا؟ آپ نے فرمایا: ”اللہ کے راستے میں جہاد کرنا۔“ پوچھا گیا: پھر کون سا؟ فرمایا: ”حج مبرور (ایسا حج جو سراسر نیکی اور تقوے پر مبنی اور مکمل ہو۔)“ محمد بن جعفر کی روایت میں ”اللہ اور اس کے رسول پر ایمان“ کے الفاظ ہیں۔ [صحيح مسلم/كتاب الإيمان/حدیث: 248]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا کہ سب سے افضل عمل کون سا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایمان باللہ۔“ پوچھا گیا: پھر اس کے بعد کون سا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جہاد (اللہ کے راستے میں جہاد کرنا)۔“ پوچھا: پھر کون سا؟ فرمایا: ”حجِ مقبول۔“ اور محمد بن جعفر کی روایت میں ہے: ”اللہ اور رسول پر ایمان لانا۔“ [صحيح مسلم/كتاب الإيمان/حدیث: 248]
ترقیم فوادعبدالباقی: 83
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة، أخرجه البخاري في ((صحيحه)) في الايمان، باب: من قال: ان الايمان هو العمل برقم (26) وفي الحج، باب: فضل الحج المبرور برقم (1447) والنسائي في كتاب: الايمان، باب: ذکر افضل الاعمال 93/8-94 - انظر ((التحفة)) برقم (13101)» ‏‏‏‏

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 756 ترقیم شاملہ: -- 1769
وحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَأَبُو كُرَيْبٍ ، قَالَا: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، " أَيُّ الصَّلَاةِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: طُولُ الْقُنُوتِ "، قَالَ أَبُو بَكْرٍ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنْ الأَعْمَشِ .
ابوبکر بن ابی شیبہ اور ابوکریب دونوں نے کہا: ہمیں ابومعاویہ نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں اعمش نے ابوسفیان سے حدیث سنائی اور انہوں نے حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت کی، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا: کون سی نماز افضل ہے؟ آپ نے فرمایا: ”قیام کا لمبا ہونا۔“ ابوبکر بن ابی شیبہ نے کہا: ابومعاویہ نے ہمیں اعمش سے حدیث بیان کی۔ [صحيح مسلم/كتاب صلاة المسافرين وقصرها/حدیث: 1769]
حضرت جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا: ”کون سی نماز افضل ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لمبا قیام“ یعنی جس نماز میں قیام طویل ہو۔ ابوبکر نے «حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ» کی جگہ «عَنِ الْأَعْمَشِ» کیا۔ [صحيح مسلم/كتاب صلاة المسافرين وقصرها/حدیث: 1769]
ترقیم فوادعبدالباقی: 756
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2504
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعِيدٍ الْجَوْهَرِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، حَدَّثَنَا بُرَيْدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِي مُوسَى، قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيُّ الْمُسْلِمِينَ أَفْضَلُ؟ قَالَ: " مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُونَ مِنْ لِسَانِهِ وَيَدِهِ " , هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي مُوسَى.
ابوموسیٰ اشعری رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کیا گیا کہ مسلمانوں میں سب سے زیادہ افضل کون ہے؟ آپ نے فرمایا: ”جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ ہوں“ ۱؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث ابوموسیٰ کی روایت سے اس سند سے صحیح غریب ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب صفة القيامة والرقائق والورع عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 2504]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الإیمان 5 (11)، صحیح مسلم/الإیمان 14 (42)، سنن النسائی/الإیمان 11 (5002) (تحفة الأشراف: 9041) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: زبان سے محفوظ رہنے کا مفہوم یہ ہے کہ وہ اپنی زبان سے کسی مسلمان کی طعن و تشنیع، غیبت چغل خوری، بہتان تراشی نہ کرے، نہ ہی اسے گالی گلوج دے، اور ہاتھ سے محفوظ رہنے کا مفہوم یہ ہے کہ اپنے ہاتھ سے نہ کسی کو مارے، نہ قتل کرے، نہ ناحق کسی کی کوئی چیز توڑے، اور نہ ہی باطل افکار پر مشتمل کوئی تحریر لکھے جس سے کہ لوگ گمراہ ہوں۔
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2628
حَدَّثَنَا بِذَلِكَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعِيدٍ الْجَوْهَرِيُّ , حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ بُرَيْدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ جَدِّهِ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ أَيُّ الْمُسْلِمِينَ أَفْضَلُ؟ قَالَ: " مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُونَ مِنْ لِسَانِهِ وَيَدِهِ " , قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ حَسَنٌ مِنْ حَدِيثِ أَبِي مُوسَى الأَشْعَرِيِّ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ،.
ابوموسیٰ اشعری رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا کہ مسلمانوں میں کون سا مسلمان سب سے بہتر ہے؟ آپ نے فرمایا: ”وہ مسلمان جس کی زبان اور ہاتھ (کے شر) سے مسلمان محفوظ رہیں“۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث ابوموسیٰ اشعری کی روایت سے جسے وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں صحیح غریب حسن ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب الإيمان عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 2628]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: 2504 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح وهو مكرر (2632)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں