🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
76. مَنْ كُسِرَ أَوْ عَرَجَ فَقَدْ حَلَّ وَعَلَيْهِ حَجَّةٌ أُخْرَى
جو ٹوٹ جائے یا لنگڑا ہو جائے تو اس کے لیے احرام کھولنا جائز ہے اور اس پر ایک اور حج لازم ہے۔
شواہد الحدیث — المستدرك على الصحيحين حدیث نمبر 1795 (کل: 7 مقامات، 4 کتب)
المستدرک علی الصحیحین: 1795، 1796
سنن ابن ماجہ: 3078
السنن الكبرى للبيهقي: 10099
المعجم الکبیر للطبرانی: 3199، 3200، 3201
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1795
أخبرنا علي بن حَمْشاذ العدلُ، حدثنا هشام بن علي، حدثنا أبو النُّعمان عارِمٌ، حدثنا عبد الوارث بن سعيد، حدثني الحجاج بن أبي عثمان، حدثني يحيى بن أبي كثير، أنَّ عِكْرِمة مولى ابن عباس حدثه، قال: حدثني الحجّاج بن عمرو الأنصاري، أنه سمع رسولَ الله ﷺ:"مَن كُسِرَ أو عَرَجَ فقد حلَّ، وعليه حَجّةٌ أخرى". قال: فحدثتُ ابن عباس وأبا هريرةَ فقالا: صَدَق (2) .
هذا حديث صحيح على شرط البخاري، ولم يُخرجاه. وقيل: عن عكرمة، عن عبد الله بن رافع مولى أم سلمة، عن الحجاج بن عمرو:
سیدنا حجاج بن عمرو انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”جس کی ہڈی ٹوٹ جائے یا وہ لنگڑا ہو جائے، وہ حلال ہو گیا (احرام کھول دے) اور اس پر دوسرا حج لازم ہے۔“ راوی کہتے ہیں کہ میں نے یہ بات سیدنا ابن عباس اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہم کو بتائی تو ان دونوں نے فرمایا کہ انہوں نے سچ کہا ہے۔
یہ حدیث امام بخاری کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/أول كتاب المناسك/حدیث: 1795]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح،أبو النعمان: هو محمد بن الفضل السدوسي، وعارم لقبه. وسلف برقم (1743).» [ترقيم الرساله 1795] [ترقيم الشركة 1781]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3078
حَدَّثَنَا سَلَمَةُ بْنُ شَبِيبٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَنْبَأَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَافِعٍ مَوْلَى أُمِّ سَلَمَةَ، قَالَ: سَأَلْتُ الْحَجَّاجَ بْنَ عَمْرٍو ، عَنْ حَبْسِ الْمُحْرِمِ، فَقَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ كُسِرَ أَوْ مَرِضَ أَوْ عَرَجَ، فَقَدْ حَلَّ وَعَلَيْهِ الْحَجُّ مِنْ قَابِلٍ"، قَالَ عِكْرِمَةُ: فَحَدَّثْتُ بِهِ ابْنَ عَبَّاسٍ ، وَأَبَا هُرَيْرَةَ ، فَقَالَا: صَدَقَ، قَالَ عَبْدُ الرَّزَّاقِ: فَوَجَدْتُهُ فِي جُزْءِ هِشَامٍ صَاحِبِ الدَّسْتُوَائِيِّ، فَأَتَيْتُ بِهِ مَعْمَرًا، فَقَرَأَ عَلَيَّ، أَوْ قَرَأْتُ عَلَيْهِ.
ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے غلام عبداللہ بن رافع کہتے ہیں کہ میں نے حجاج بن عمرو رضی اللہ عنہ سے محرم کے رک جانے کے متعلق پوچھا تو انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ”جس شخص کی ہڈی ٹوٹ گئی، یا بیمار ہو گیا، یا لنگڑا ہو گیا تو وہ حلال ہو گیا اور اس پر آئندہ سال حج ہے“ ۱؎۔ عکرمہ کہتے ہیں کہ میں نے یہ حدیث ابن عباس اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہم سے بیان کی تو انہوں نے کہا: حجاج نے سچ کہا۔ عبدالرزاق کہتے ہیں کہ مجھے یہ حدیث ہشام صاحب دستوائی کی کتاب میں ملی، تو اسے لے کر میں معمر کے پاس آیا، تو انہوں نے یہ حدیث مجھے پڑھ کر سنائی یا میں نے ا نہیں پڑھ کر سنائی۔ [سنن ابن ماجه/كتاب المناسك/حدیث: 3078]
ام المومنین حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے آزاد کردہ غلام حضرت عبداللہ بن رافع رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”میں نے حضرت حجاج بن عمرو رضی اللہ عنہ سے احرام والے کو رکاوٹ پیش آنے کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص کی ہڈی ٹوٹ جائے، یا بیمار ہو جائے، یا لنگڑا ہو جائے، وہ احرام کھول دے، اور اس پر اگلے سال حج کرنا لازم ہے۔““ حضرت عکرمہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”میں نے یہ حدیث حضرت ابن عباس اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہما سے بیان کی تو انہوں نے کہا: ”اس (حجاج بن عمرو) نے سچ کہا۔““ امام عبدالرزاق رحمہ اللہ نے کہا: ”میں نے اس روایت کو ہشام صاحب دستوائی کی کتاب میں پایا، چنانچہ اسے میں معمر کے پاس لایا تو انہوں نے میرے سامنے اس کی قراءت کی یا میں نے ان کے سامنے اس کی قراءت کی۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب المناسك/حدیث: 3078]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر ما قبلہ، (تحفة الأشراف: 3294، 6241، 14254) (صحیح)» ‏‏‏‏
وضاحت: ۱؎: حدیث کا سماع دونوں طرح سے جائز ہے کہ استاد پڑھے، اور شاگرد سنے یا شاگرد پڑھے اور استاد سنے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1796
أخبرَناه أحمد بن جعفر القَطِيعي، حدثنا عبد الله بن أحمد بن حنبل، حدثني أبي، حدثنا عبد الرزاق، أخبرنا مَعمَر، عن يحيى بن أبي كَثير، عن عِكْرمة، عن عبد الله بن رافع مولى أم سلمة، قال: سألتُ الحجاج بن عمرو الأنصاري عن حَبْسِ المسلم، فقال: قال رسول الله ﷺ:"مَن كُسِرَ أو عَرَجَ فقد حلَّ، وعليه الحجُّ من قابلٍ". قال عكرمة: فحدثتُ ابن عباس وأبا هريرةَ، فقالا: صَدَقَ الحجّاج (1) .
سیدنا حجاج بن عمرو انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس کی ہڈی ٹوٹ جائے یا وہ لنگڑا ہو جائے، وہ حلال ہو گیا (احرام کھول دے) اور اس پر اگلے سال دوبارہ حج لازم ہے۔“ عکرمہ کہتے ہیں کہ میں نے یہ بات سیدنا ابن عباس اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہم کو بتائی تو انہوں نے فرمایا کہ حجاج نے سچ کہا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/أول كتاب المناسك/حدیث: 1796]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح.» [ترقيم الرساله 1796] [ترقيم الشركة 1782]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10099
أَخْبَرَنَاهُ أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنا أَحْمَدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْقَطِيعِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أنا مَعْمَرٌ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ رَافِعٍ مَوْلَى أُمِّ سَلَمَةَ، قَالَ: سَأَلْتُ الْحَجَّاجَ بْنَ عَمْرٍو الْأَنْصَارِيَّ عَنْ حَبْسِ الْمُسْلِمِ، فَقَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ كُسِرَ أَوْ عُرِجَ فَقَدْ حَلَّ وَعَلَيْهِ الْحَجُّ مِنْ قَابِلٍ" قَالَ عِكْرِمَةُ: فَحَدَّثْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ، وَأَبَا هُرَيْرَةَ فَقَالَا: صَدَقَ الْحَجَّاجُ. وَبِمَعْنَاهُ رَوَاهُ مُعَاوِيَةُ بْنُ سَلَّامٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، وَرَوَاهُ يَزِيدُ بْنُ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ رَافِعٍ. قَالَ عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ: الْحَجَّاجُ الصَّوَّافُ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ أَثْبَتُ..
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے غلام عبداللہ بن رافع رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حجاج بن عمرو انصاری رضی اللہ عنہ سے مسلمان کے روکے جانے کے بارے میں سوال کیا تو وہ فرمانے لگے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس کی ہڈی ٹوٹ جائے یا وہ لنگڑا ہو جائے وہ حلال ہو جائے، اس پر آئندہ سال دوبارہ حج ہے۔“ عکرمہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا عبداللہ بن عباس اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہما سے (یہ بات) کہی تو ان دونوں نے فرمایا کہ حجاج رضی اللہ عنہ نے سچ کہا ہے۔
علی بن مدینی فرماتے ہیں: حجاج صواف کی یحییٰ بن ابی کثیر سے روایت زیادہ پختہ (اثبت) ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 10099]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3199
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى ، ثَنَا مُسَدَّدٌ ، ثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ الْمُخْتَارِ وَيَحْيَى ، عَنِ الْحَجَّاجِ الصَّوَّافِ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ الْحَجَّاجَ بْنَ عَمْرٍو الْأَنْصَارِيَّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ كُسِرَ أَوْ عَرِجَ فَقَدْ حَلَّ وَعَلَيْهِ حَجَّةٌ. فَسَأَلْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ وَابْنَ عَبَّاسٍ ، فَقَالَا: صَدَقَ.
سیدنا حجاج بن عمرو انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس (محرم) کی ہڈی ٹوٹ جائے یا وہ لنگڑا ہو جائے تو وہ حلال ہو گیا، اور اس پر ایک اور حج لازم ہے۔“ عکرمہ کہتے ہیں: میں نے سیدنا ابوہریرہ اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہم سے پوچھا تو دونوں نے فرمایا: انہوں نے سچ کہا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الحاء/حدیث: 3199]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 3، صفحہ 224، حدیث 3212»
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 1731، 1781، 1782، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 2861 / 3، 2860 / 2، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 3829، 3830، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1862، (2/111) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والترمذي فى «جامعه» برقم: 940، 940 (م 1)، 940 (م 2)، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1936، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3077، 3078، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 10210، 10211، والدارقطني فى «سننه» برقم: 2692، وأحمد فى «مسنده» برقم: 15972، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 13229، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 4129، 4127، 4128، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 615، 616، 617، والطبراني فى «الكبير» برقم: 3211، 3213، 3214»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3200
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، ثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ رَافِعٍ مَوْلَى أُمِّ سَلَمَةَ قَالَ: سَأَلْتُ الْحَجَّاجَ بْنَ عَمْرٍو الْأَنْصَارِيَّ عَنْ حَبْسِ الْمُحْرِمِ، فَقَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ كُسِرَ أَوْ عَرِجَ أَوْ مَرِضَ فَقَدْ حَلَّ، وَعَلَيْهِ الْحَجُّ مِنْ قَابِلٍ. قَالَ عِكْرِمَةُ : فَسَأَلْتُ عَنْهُ أَبَا هُرَيْرَةَ وَابْنَ عَبَّاسٍ ، فَقَالَا: صَدَقَ الْحَجَّاجُ .
عبداللہ بن رافع رحمہ اللہ، مولیٰ ام سلمہ رضی اللہ عنہا، کہتے ہیں: میں نے سیدنا حجاج بن عمرو انصاری رضی اللہ عنہ سے محرم کے روکے جانے کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس (محرم) کی ہڈی ٹوٹ جائے، یا وہ لنگڑا ہو جائے، یا بیمار ہو جائے تو وہ حلال ہو گیا، اور اس پر آئندہ سال حج لازم ہے۔“ عکرمہ کہتے ہیں: پھر میں نے ابوہریرہ اور ابن عباس رضی اللہ عنہم سے اس بارے میں پوچھا تو دونوں نے فرمایا: حجاج نے سچ کہا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الحاء/حدیث: 3200]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 3، صفحہ 224، حدیث 3213»
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 1731، 1781، 1782، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 2861 / 3، 2860 / 2، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 3829، 3830، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1862، (2/111) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والترمذي فى «جامعه» برقم: 940، 940 (م 1)، 940 (م 2)، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1936، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3077، 3078، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 10210، 10211، والدارقطني فى «سننه» برقم: 2692، وأحمد فى «مسنده» برقم: 15972، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 13229، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 4129، 4127، 4128، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 615، 616، 617، والطبراني فى «الكبير» برقم: 3211، 3212، 3214»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3201
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْمُعَلَّى الدِّمَشْقِيُّ ، ثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ يُوسُفَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ أَنَّ عَبْدَ اللهِ بْنَ رَافِعٍ مَوْلَى أُمِّ سَلَمَةَ قَالَ: سَأَلْتُ الْحَجَّاجَ بْنَ عَمْرٍو الْأَنْصَارِيَّ عَمَّنْ حُبِسَ وَهُوَ مُحْرِمٌ، فَقَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ عَرِجَ أَوْ كُسِرَ أَوْ مَرِضَ أَوْ حُبِسَ فَلْيَتَّحِدْ مِثْلَهَا وَقَدْ حَلَّ. قَالَ عِكْرِمَةُ : فَحَدَّثْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ وَأَبَا هُرَيْرَةَ ، فَقَالَا: صَدَقَ.
عبداللہ بن رافع رحمہ اللہ، مولیٰ ام سلمہ رضی اللہ عنہا، کہتے ہیں: میں نے سیدنا حجاج بن عمرو انصاری رضی اللہ عنہ سے اس شخص کے بارے میں پوچھا جو حالتِ احرام میں روک لیا جائے، تو انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص لنگڑا ہو جائے، ہڈی ٹوٹ جائے، بیمار ہو جائے یا روک لیا جائے تو وہ اس جیسا (حج یا عمرہ دوبارہ) ادا کرے اور وہ حلال ہو گیا ہے۔“ عکرمہ رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے یہ بات سیدنا ابن عباس اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہم کو بتائی تو دونوں نے فرمایا: انہوں نے سچ کہا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الحاء/حدیث: 3201]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 3، صفحہ 224، حدیث 3214»
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 1731، 1781، 1782، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 2861 / 3، 2860 / 2، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 3829، 3830، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1862، (2/111) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والترمذي فى «جامعه» برقم: 940، 940 (م 1)، 940 (م 2)، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1936، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3077، 3078، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 10210، 10211، والدارقطني فى «سننه» برقم: 2692، وأحمد فى «مسنده» برقم: 15972، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 13229، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 4129، 4127، 4128، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 615، 616، 617، والطبراني فى «الكبير» برقم: 3211، 3212، 3213»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں