🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. أَوَّلُ سُورَةٍ أُنْزِلَتْ اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ
سب سے پہلی سورت جو نازل ہوئی: اقرأ باسم ربك الذي خلق
شواہد الحدیث — المستدرك على الصحيحين حدیث نمبر 2909 (کل: 21 مقامات، 9 کتب)
المستدرک علی الصحیحین: 2909، 2908، 3655، 3825، 3996، 4000، 4001، 5500، 7924
صحیح بخاری: 4924
سنن ابوداود: 1407
اللؤلؤ والمرجان: 101
مصنف ابن ابی شیبہ: 4288، 4296، 32222، 38561
صحیح ابن حبان: 2767
الجامع الكامل: 11731
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 11502
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 1949، 6381
1 تا 10
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2909
أخبرناه أبو بكر أحمد بن إسحاق الفقيه، أخبرنا بِشْر بن موسى، حدثنا الحُمَيدي، حدثنا سفيان، عن محمد بن إسحاق، عن الزُّهْري، عن عُرْوة، عن عائشة قالت: أولُ سورةٍ نزلت ﴿اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ﴾ (1) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2873 - على شرط مسلم
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ سب سے پہلی سورت جو نازل ہوئی وہ ﴿اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ﴾ [سورة العلق: 1] تھی۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب التفسير/حدیث: 2909]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، وهذا إسناد حسن من أجل محمد بن إسحاق، وقد ذكر سفيان» [ترقيم الرساله 2909] [ترقيم الشركة 2891] [ترقيم العلميه 2873]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4924
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ، حَدَّثَنَا حَرْبٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، قَالَ: سَأَلْتُ أَبَا سَلَمَةَ أَيُّ الْقُرْآنِ أُنْزِلَ أَوَّلُ، فَقَالَ: يَأَيُّهَا الْمُدَّثِّرُ سورة المدثر آية 1، فَقُلْتُ: أُنْبِئْتُ أَنَّهُ اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ سورة العلق آية 1، فَقَالَ أَبُو سَلَمَةَ: سَأَلْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ أَيُّ الْقُرْآنِ أُنْزِلَ أَوَّلُ، فَقَالَ: يَأَيُّهَا الْمُدَّثِّرُ سورة المدثر آية 1، فَقُلْتُ: أُنْبِئْتُ أَنَّهُ اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ سورة العلق آية 1، فَقَالَ: لَا أُخْبِرُكَ إِلَّا بِمَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" جَاوَرْتُ فِي حِرَاءٍ فَلَمَّا قَضَيْتُ جِوَارِي هَبَطْتُ، فَاسْتَبْطَنْتُ الْوَادِيَ، فَنُودِيتُ فَنَظَرْتُ أَمَامِي وَخَلْفِي، وَعَنْ يَمِينِي وَعَنْ شِمَالِي، فَإِذَا هُوَ جَالِسٌ عَلَى كُرْسِيٍّ بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ، فَأَتَيْتُ خَدِيجَةَ، فَقُلْتُ: دَثِّرُونِي وَصُبُّوا عَلَيَّ مَاءً بَارِدًا، وَأُنْزِلَ عَلَيَّ يَأَيُّهَا الْمُدَّثِّرُ {1} قُمْ فَأَنْذِرْ {2} وَرَبَّكَ فَكَبِّرْ {3} سورة المدثر آية 1-3.
ہم سے اسحاق بن منصور نے بیان کیا، کہا ہم سے عبدالصمد نے بیان کیا، کہا ہم سے حرب نے بیان کیا کہ ہم سے یحییٰ نے بیان کیا، کہا کہ میں نے ابوسلمہ سے پوچھا کہ قرآن مجید کی کون سی آیت سب سے پہلے نازل ہوئی تھی؟ فرمایا کہ «يا أيها المدثر‏» میں نے کہا کہ مجھے خبر ملی ہے کہ «اقرأ باسم ربك الذي خلق‏» سب سے پہلے نازل ہوئی تھی۔ ابوسلمہ نے بیان کیا کہ میں نے جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے پوچھا تھا کہ قرآن کی کون سی آیت سب سے پہلے نازل ہوئی تھی؟ انہوں نے فرمایا کہ «يا أيها المدثر‏» ”اے کپڑے میں لپٹنے والے!“ میں نے ان سے یہی کہا تھا کہ مجھے خبر ملی ہے کہ «اقرأ باسم ربك‏» سب سے پہلے نازل ہوئی تھی تو انہوں نے کہا کہ میں تمہیں وہی خبر دے رہا ہوں جو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں نے غار حرا میں تنہائی اختیار کی جب میں وہ مدت پوری کر چکا اور نیچے اتر کر وادی کے بیچ میں پہنچا تو مجھے پکارا گیا۔ میں نے اپنے آگے پیچھے دائیں بائیں دیکھا اور مجھے دکھائی دیا کہ فرشتہ آسمان اور زمین کے درمیان کرسی پر بیٹھا ہے۔ پھر میں خدیجہ (رضی اللہ عنہا) کے پاس آیا اور ان سے کہا کہ مجھے کپڑا اوڑھا دو اور میرے اوپر ٹھنڈا پانی ڈالو اور مجھ پر یہ آیت نازل ہوئی «يا أيها المدثر * قم فأنذر * وربك فكبر‏» ”اے کپڑے میں لپٹنے والے! اٹھئیے پھر لوگوں کو عذاب آخرت سے ڈرایئے اور اپنے پروردگار کی بڑائی کیجئے۔“ [صحيح البخاري/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 4924]
یحییٰ بن ابی کثیر رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ میں نے ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن رحمہ اللہ سے پوچھا: ”قرآن مجید کی کون سی آیت سب سے پہلے نازل ہوئی تھی؟“ انہوں نے فرمایا: ” ﴿يَا أَيُّهَا الْمُدَّثِّرُ﴾ [سورة المدثر: 1] ۔“ میں نے عرض کی: ”مجھے بتایا گیا ہے کہ ﴿اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ﴾ [سورة العلق: 1] سب سے پہلے نازل ہوئی تھی۔“ ابوسلمہ رحمہ اللہ نے بیان کیا کہ میں نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے پوچھا تھا کہ ”قرآن کی کون سی آیت سب سے پہلے نازل ہوئی تھی؟“ تو انہوں نے فرمایا تھا: ” ﴿يَا أَيُّهَا الْمُدَّثِّرُ﴾ [سورة المدثر: 1] ۔“ میں نے ان سے کہا تھا کہ ”مجھے ﴿اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ﴾ [سورة العلق: 1] کے پہلے نازل ہونے کی خبر ملی ہے۔“ تو انہوں نے فرمایا: ”میں تمہیں اس کی خبر دے رہا ہوں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خود بیان فرمایا تھا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے غار حرا میں خلوت گزینی اختیار کی، جب وہ مدت پوری کر چکا تو نیچے اترا اور وادی کے درمیان میں پہنچا تو مجھے آواز دی گئی۔ میں نے اپنے آگے پیچھے دائیں بائیں دیکھا۔ مجھے دکھائی دیا کہ وہ (فرشتہ وحی) آسمان اور زمین کے درمیان تخت پر بیٹھا ہوا ہے، پھر میں سیدتنا خدیجہ رضی اللہ عنہا کے پاس آیا اور ان سے کہا: مجھے کپڑا اوڑھا دو اور میرے اوپر ٹھنڈا پانی ڈالو، پھر مجھ پر یہ آیات نازل ہوئیں: ﴿يَا أَيُّهَا الْمُدَّثِّرُ ﴿١﴾ قُمْ فَأَنْذِرْ ﴿٢﴾ وَرَبَّكَ فَكَبِّرْ ﴿٣﴾ ﴾ [سورة المدثر: 1-3] ۔“” [صحيح البخاري/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 4924]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1407
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ مُوسَى، عَنْ عَطَاءِ بْنِ مِينَاءَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ:" سَجَدْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي: إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ وَ اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سورۃ «إذا السماء انشقت» اور «‏‏‏‏اقرأ باسم ربك الذي خلق» میں سجدہ کیا۔ ابوداؤد کہتے ہیں: ابوہریرہ چھ ہجری میں غزوہ خیبر کے سال اسلام لائے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے یہ سجدے آپ کے آخری فعل ہیں۔ [سنن ابي داود/كتاب سجود القرآن /حدیث: 1407]
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ”ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سورۃ ﴿إِذَا السَّمَاءُ انشَقَّتْ﴾ [سورة الانشقاق: 1] اور ﴿اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ﴾ [سورة العلق: 1] میں سجدے کیے۔“ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ”سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فتح خیبر کے موقع پر سن چھ ہجری میں مسلمان ہوئے ہیں اور یہ سجدے کرنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا آخری عمل ہے۔“ [سنن ابي داود/كتاب سجود القرآن /حدیث: 1407]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏صحیح مسلم/المساجد 20 (578)، سنن الترمذی/الصلاة 285 (الجمعة 50) (573 و 574)، سنن النسائی/الافتتاح 52 (968)، سنن ابن ماجہ/إقامة الصلاة 71 (1058و 1059)، (تحفة الأشراف:14206)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الأذان 100(766)، موطا امام مالک/القرآن 5 (12)، مسند احمد (2/249، 461)، سنن الدارمی/الصلاة 163 (1512) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح مسلم (578)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 101
101 صحيح حديث جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ الأَنْصَارِيِّ عَنْ يَحْي بْنِ كَثِيرٍ، سَأَلْتُ أَبَا سَلَمَةَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمنِ عَنْ أَوَّلِ مَا نَزَلَ مِنَ الْقُرْآنِ قَالَ يأَيُّهَا الْمُدَّثِّرُ قُلْتُ يَقُولُونَ اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ فَقَالَ أَبُو سَلَمَةَ سَأَلْتُ جَابِرَ بنَ عَبْدِ اللهِ عَنْ ذَلِكَ، وَقُلْتُ لَهُ مِثْلَ الَّذِي قُلْتَ، فَقَالَ جَابِرٌ لاَ أُحَدِّثكَ إِلاَّ مَا حَدَّثَنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: جَاوَرْتُ بِحِرَاءٍ فَلَمَّا قَضَيْتُ جِوَارِي هَبَطْتُ فَنُودِيتُ فَنَظَرْتُ عَنْ يَمِينِي فَلَمْ أَرَ شَيْئًا، وَنَظَرْتُ عَنْ شِمَالِي فَلَمْ أَرَ شَيْئًا، وَنَظَرْتُ أَمَامِي فَلَمْ أَرَ شَيْئًا، وَنَظَرْتُ خَلْفِي فَلَمْ أَرَ شَيْئًا؛ فَرَفَعْتُ رَأْسِي فَرَأَيْتُ شَيْئًا، فَأَتَيْتُ خَدِيجَةَ فَقُلْتُ: دَثِّرُونِي وَصُبُّوا عَلَيَّ مَاءً بَارِدًا، قَالَ فَدَثَّرُونِي وَصَبُّوا عَلَيَّ مَاءً بَارِدًا، قَالَ فَنَزَلَتْ (يأَيُّهَا الْمُدَّثِّرُ قُمْ فَأَنْذِرْ وَرَبَّكَ فَكَبِّرْ)
یحییٰ بن کثیر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابو سلمہ بن عبدالرحمن رحمہ اللہ سے پوچھا تھا کہ قرآن مجید کی کون سی آیت سب سے پہلے نازل ہوئی تھی؟ ابو سلمہ رحمہ اللہ نے فرمایا کہ ﴿يَا أَيُّهَا الْمُدَّثِّرُ﴾ [سورة المدثر: 1] (اے کپڑے میں لپٹنے والے)۔ میں نے ان سے کہا کہ مجھے تو خبر ملی ہے کہ ﴿اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ﴾ [سورة العلق: 1] سب سے پہلے نازل ہوئی تھی، تو ابو سلمہ رحمہ اللہ نے کہا کہ میں نے سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے اس کے بارے میں پوچھا تھا اور ان سے وہی کہا تھا جو تم نے کہا ہے، تو سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں تمہیں وہی بات بتاؤں گا جو ہم سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیان کی ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے غارِ حراء میں تنہائی اختیار کی، جب میں وہ مدت پوری کر چکا اور نیچے اتر کر وادی کے بیچ میں پہنچا تو مجھے پکارا گیا، میں نے اپنے آگے پیچھے دائیں بائیں دیکھا اور مجھے دکھائی دیا کہ فرشتہ آسمان اور زمین کے درمیان کرسی پر بیٹھا ہے، پھر میں خدیجہ رضی اللہ عنہا کے پاس آیا اور ان سے کہا کہ مجھے کپڑا اڑھا دو اور میرے اوپر ٹھنڈا پانی ڈالو اور مجھ پر یہ آیت نازل ہوئی: ﴿يَا أَيُّهَا الْمُدَّثِّرُ ﴿١﴾ قُمْ فَأَنذِرْ ﴿٢﴾ وَرَبَّكَ فَكَبِّرْ﴾ [سورة المدثر: 1-3] (اے کپڑے میں لپٹنے والے! اٹھئے، پھر لوگوں کو عذابِ آخرت سے ڈرائیے اور اپنے پروردگار کی بڑائی کیجئے)۔“ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الايمان/حدیث: 101]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 65 كتاب التفسير: 74 سورة المدثر: باب حدثنا يحيى»

الحكم على الحديث:
«صحیح»
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 4264 ترقیم الشثری: -- 4288
حدثنا ابو بكر، قال: حدثنا سفيان بن عيينة ، عن ايوب بن موسى ، عن عطاء بن ميناء ، عن ابي هريرة ، قال: " سجدنا مع رسول الله صلى الله عليه وسلم في" إذا السماء انشقت" و" اقرا باسم ربك الذي خلق"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ك]: (نا).
(٢) في [جـ]: زيادة (عن).
(٣) صحيح، أخرجه مسلم (١٠٧٤)، والبخاري (١٠٧٤).

حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ سورة الانشقاق اور سورة العلق میں سجدہ کیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4288]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال ابن عبد البر: صحيح أيضا . قال العظيم آبادي محمد بن علي: قال التوربشتي صح . قال سعد الشثري: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 766، 768، 1078، 1074، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 578، ومالك فى «الموطأ» برقم: 697 / 226، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 559، 554، 555، 561، (1/597) [دون رقم في الترقيم المختار] ، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2767، 2761، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 962 / 3، 963 / 4، 960 / 1، 961 / 2، 964 / 5، 965 / 1، 966 / 2، 967 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 1035، 1036، 1039، 1040، 1037، 1038، 1041، 1042، 11596، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1407، 1408، والترمذي فى «جامعه» برقم: 573، 574، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1509، 1510، 1511، 1512، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1058، 1059، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 3783، 3784، 3785، 3786، 3787، 3789، 3790، 3791، 3792، 3826، 3833، والدارقطني فى «سننه» برقم: 1526، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7261، 7488، 7514، 7892، 9472، 9738، 9937، 9965، 9995، 10016، 10053، 10076، 10157، 10158، 10458، 10999، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2461، 2566، 2621، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1021، 1022، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5950، 5996، 6047، 6381، 6382، 6413، 6434، 6476، والبزار فى «مسنده» برقم: 8157، 8588، 8700، 8834، 9366، 9489، 9490، 9491، 9492، 9860، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 5885، 5886، 5887، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 4290، 4291، 4459، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 2091، 2104، 2107، 2108، 2110، 2109، 2112، 2111، 2114، 2113، 2118، 2115، 2117، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 3600، 3601، 3599، 3602، 3606، 3603، 3604، 3605، 3609، 3610، 3611، 3612، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 224، 1375، 1991، 2039، 5006، 8822، ترقيم محمد عوامة: 4264»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 4272 ترقیم الشثری: -- 4296
حدثنا حدثنا هشيم، قال: انا مغيرة، عن إبراهيم، عن عبد الله بن مسعود انه كان " يسجد في الاعراف و بني إسرائيل , و النجم و اقرا باسم ربك الذي خلق"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ لا رواية لإبراهيم عن ابن مسعود.
حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سورة الاعراف، سورة بنی اسرائیل، سورة النجم اور سورة العلق میں سجدہ کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4296]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 547، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 5922، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 4298، 4408، والطبراني فى «الكبير» برقم: 8733، 8734، 8731، 8732، 8735، ترقيم محمد عوامة: 4272»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30846 ترقیم الشثری: -- 32222
حدثنا وكيع ، عن قرة ، عن ابي رجاء قال: اخذت من ابي موسى اقرا باسم ربك الذي خلق وهي اول سورة انزلت على محمد صلى الله عليه وسلم.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت ابو رجائ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو موسیٰ سے یہ سورت سیکھی (پڑھو (اے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے رب کا نام لے کر جس نے پیدا کیا) یہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر نازل ہونے والی پہلی سورت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32222]
تخریج الحدیث: «ترقيم محمد عوامة: 30846»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36965 ترقیم الشثری: -- 38561
حدثنا وكيع عن قرة عن ابي رجاء قال: اخذت من ابي موسى اقرا باسم ربك الذي خلق، وهي اول سورة انزلت على محمد صلى الله عليه وسلم.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: تكرر: (وهي أول سورة نزلت: ﴿اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ﴾).
(٢) في [أ، ب، جـ]: زيادة (حدثنا وكيع عن سفيان عن مجاهد قال: هي أول سورة نزلت على النبي ﷺ)، وفي [س]: (قال: أول سورة أنزلت. . . .) إلخ.
(٣) صحيح.

حضرت ابو رجاء فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو موسیٰ سے { اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّکَ الَّذِی خَلَقَ } سیکھی، یہی پہلی سورت تھی جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر نازل ہوئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38561]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال الهيثمي: رجاله رجال الصحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 2890، ترقيم محمد عوامة: 36965»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2767
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ مُوسَى ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ مِينَاءَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: " سَجَدْنَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ وَ اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم نے سورہ انشقاق اور سورہ علق میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتدا میں سجدہ تلاوت کیا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 2767]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 766، 768، 1074، 1078، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 578، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 554، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2761، 2767، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 960، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1407، 1408، والترمذي فى (جامعه) برقم: 573، 574، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1058، 1059، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1526، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7261» «رقم طبعة با وزير 2756»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (1268): م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2908
حدثنا أبو عبد الله محمد بن عبد الله الصَّفّار الزاهد، حدثنا أحمد بن مَهْدِي بن رُسْتُم الأصبهاني، حدثنا أبو عامر العَقَدي، حدثنا قُرَّة بن خالد، عن أبي رجاء العُطَارِدي، عن أبي موسى الأشعَري؛ قال (1) : تعلَّمنا القرآنَ في هذا المسجد - يعني مسجدَ البصرة - وكنا نجلسُ حَلَقًا حَلَقًا، وكأنما أنظرُ إليه بين ثوبين أبيضين، وعنه أخذتُ هذه السورةَ: ﴿اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ﴾، قال: وكانت أولَ سورة أُنزِلَت على محمدٍ ﷺ (2) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه. وله شاهد بإسناد صحيح علي شرط مسلم:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2872 - على شرط البخاري ومسلم
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم اس مسجد - یعنی بصرہ کی مسجد - میں قرآن سیکھتے تھے اور ہم حلقوں کی صورت میں بیٹھتے تھے، گویا میں انہیں (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو) دو سفید کپڑوں کے درمیان دیکھ رہا ہوں، اور انہی سے میں نے یہ سورت لی تھی: ﴿اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ﴾، انہوں نے کہا: یہ پہلی سورت تھی جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل کی گئی۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب التفسير/حدیث: 2908]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، أبو عامر العقدي: هو عبد الملك بن عمرو، وأبو رجاء العطاردي: هو عمران بن مِلحان.» [ترقيم الرساله 2908] [ترقيم الشركة 2890] [ترقيم العلميه 2872]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں