الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3134. -- باب: من ادعي إلى غير أبيه
-- باب: اس شخص کا بیان جس کی نسبت اس کے (حقیقی) باپ کے علاوہ کسی اور کی طرف کی جائے۔
شواہد الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 15336 (کل: 13 مقامات، 8 کتب)
سنن ابن ماجہ: 2610
سنن دارمی: 2566
مشکوۃ المصابیح: 3314
اللؤلؤ والمرجان: 42
1 تا 10
حدیث نمبر: 15336
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْحَمَامِيِّ الْمُقْرِئُ بِبَغْدَادَ أنا ⦗٦٦٣⦘ إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَلِيٍّ الْخُطَبِيُّ، نا إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْحَاقَ الْحَرْبِيُّ، نا مُسَدَّدٌ، نا خَالِدٌ، نا خَالِدٌ الْحَذَّاءُ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ، عَنْ سَعْدٍ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" مَنِ ادُّعِيَ إِلَى غَيْرِ أَبِيهِ وَهُوَ يَعْلَمُ أَنَّهُ غَيْرُ أَبِيهِ فَالْجَنَّةُ عَلَيْهِ حَرَامٌ" قَالَ: فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِأَبِي بَكْرَةَ فَقَالَ: سَمِعَتْهُ أُذُنَايَ وَوَعَاهُ قَلْبِي رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ، عَنْ مُسَدَّدٍ.
ابوعثمان سیدنا سعد رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے اپنے باپ کے علاوہ کا دعویٰ کیا اور وہ جانتا ہے کہ وہ اس کا باپ نہیں ہے تو اس پر جنت حرام ہے۔“ راوی کہتے ہیں کہ میں نے یہ بات سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے بیان کی تو انہوں نے فرمایا: میرے کانوں نے سنا اور میرے دل نے یاد رکھا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب اللعان/حدیث: 15336]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ متفق عليه»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 4326
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَاصِمٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا عُثْمَانَ، قَالَ: سَمِعْتُ سَعْدًا وَهُوَ أَوَّلُ مَنْ رَمَى بِسَهْمٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، وَأَبَا بَكْرَةَ، وَكَانَ تَسَوَّرَ حِصْنَ الطَّائِفِ فِي أُنَاسٍ، فَجَاءَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَا: سَمِعْنَا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" مَنِ ادَّعَى إِلَى غَيْرِ أَبِيهِ وَهُوَ يَعْلَمُ فَالْجَنَّةُ عَلَيْهِ حَرَامٌ"، وَقَالَ هِشَامٌ: وَأَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ، أَوْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ، قَالَ: سَمِعْتُ سَعْدًا، وَأَبَا بَكْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ عَاصِمٌ: قُلْتُ: لَقَدْ شَهِدَ عِنْدَكَ رَجُلَانِ حَسْبُكَ بِهِمَا، قَالَ: أَجَلْ، أَمَّا أَحَدُهُمَا فَأَوَّلُ مَنْ رَمَى بِسَهْمٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، وَأَمَّا الْآخَرُ، فَنَزَلَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَالِثَ ثَلَاثَةٍ وَعِشْرِينَ مِنْ الطَّائِفِ.
ہم سے محمد بن بشار نے بیان کیا، کہا ہم سے غندر (محمد بن جعفر) نے بیان کیا، ان سے شعبہ نے بیان کیا، ان سے عاصم بن سلیمان نے بیان کیا، انہوں نے ابوعثمان نہدی سے سنا کہا میں نے سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے سنا، جنہوں نے سب سے پہلے اللہ کے راستے میں تیر چلایا تھا اور ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے جو طائف کے قلعے پر چند مسلمانوں کے ساتھ چڑھے تھے اور اس طرح نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تھے۔ ان دونوں صحابیوں نے بیان کیا کہ ہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ فرما رہے تھے کہ جو شخص جانتے ہوئے اپنے باپ کے سوا کسی دوسرے کی طرف اپنے آپ کو منسوب کرے تو اس پر جنت حرام ہے۔ اور ہشام نے بیان کیا اور انہیں معمر نے خبر دی، انہیں عاصم نے، انہیں ابوالعالیہ یا ابوعثمان نہدی نے، کہا کہ میں نے سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ اور ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے سنا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، عاصم نے بیان کیا کہ میں نے (ابوالعالیہ یا ابوعثمان نہدی رحمہما اللہ) سے کہا آپ سے یہ روایت ایسے دو اصحاب (سعد اور ابوبکرہ رضی اللہ عنہما) نے بیان کی ہے کہ یقین کے لیے ان کے نام کافی ہیں۔ انہوں نے کہا یقیناً ان میں سے ایک (سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ) تو وہ ہیں جنہوں نے اللہ کے راستے میں سب سے پہلے تیر چلایا تھا اور دوسرے (ابوبکرہ رضی اللہ عنہ) وہ ہیں جو ان تئیس آدمیوں میں تیسرے تھے جو طائف کے قلعہ سے اتر کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے تھے۔ [صحيح البخاري/كتاب المغازي/حدیث: 4326]
حضرت ابو عثمان رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے حضرت سعد رضی اللہ عنہ سے سنا، انہوں نے اللہ کی راہ میں سب سے پہلے تیر پھینکا، نیز میں نے حضرت ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے بھی سنا اور وہ ان چند آدمیوں میں سے ہیں جو طائف کے قلعے کی دیوار پر چڑھے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، ان دونوں حضرات نے کہا کہ ہم نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”جس نے دیدہ دانستہ خود کو اپنے والد کے علاوہ کسی دوسرے کی طرف منسوب کیا اس پر جنت حرام ہے“۔ ہشام نے کہا: ہمیں معمر نے عاصم سے بیان کیا کہ ان (عاصم) سے ابو العالیہ یا ابو عثمان نہدی رحمہ اللہ نے کہا: ”میں نے حضرت سعد اور حضرت ابوبکرہ رضی اللہ عنہما کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہوئے سنا“۔ عاصم کہتے ہیں کہ میں نے (ابو العالیہ یا ابو عثمان نہدی سے) کہا: ”آپ کے ہاں تو دو ایسے شخص گواہی دے رہے ہیں جو آپ کو کافی ہیں“۔ انہوں نے کہا: ”ہاں، کیونکہ ان میں سے ایک (حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ) تو وہ ہیں جنہوں نے سب سے پہلے اللہ کی راہ میں تیر پھینکا اور دوسرے (حضرت ابوبکرہ رضی اللہ عنہ) تئیس (23) مردوں میں سے تیسرے شخص ہیں جو طائف کے قلعے سے اتر کر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے“۔ [صحيح البخاري/كتاب المغازي/حدیث: 4326]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 4327
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَاصِمٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا عُثْمَانَ، قَالَ: سَمِعْتُ سَعْدًا وَهُوَ أَوَّلُ مَنْ رَمَى بِسَهْمٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، وَأَبَا بَكْرَةَ، وَكَانَ تَسَوَّرَ حِصْنَ الطَّائِفِ فِي أُنَاسٍ، فَجَاءَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَا: سَمِعْنَا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" مَنِ ادَّعَى إِلَى غَيْرِ أَبِيهِ وَهُوَ يَعْلَمُ فَالْجَنَّةُ عَلَيْهِ حَرَامٌ"، وَقَالَ هِشَامٌ: وَأَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ، أَوْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ، قَالَ: سَمِعْتُ سَعْدًا، وَأَبَا بَكْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ عَاصِمٌ: قُلْتُ: لَقَدْ شَهِدَ عِنْدَكَ رَجُلَانِ حَسْبُكَ بِهِمَا، قَالَ: أَجَلْ، أَمَّا أَحَدُهُمَا فَأَوَّلُ مَنْ رَمَى بِسَهْمٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، وَأَمَّا الْآخَرُ، فَنَزَلَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَالِثَ ثَلَاثَةٍ وَعِشْرِينَ مِنْ الطَّائِفِ.
ہم سے محمد بن بشار نے بیان کیا، کہا ہم سے غندر (محمد بن جعفر) نے بیان کیا، ان سے شعبہ نے بیان کیا، ان سے عاصم بن سلیمان نے بیان کیا، انہوں نے ابوعثمان نہدی سے سنا کہا میں نے سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے سنا، جنہوں نے سب سے پہلے اللہ کے راستے میں تیر چلایا تھا اور ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے جو طائف کے قلعے پر چند مسلمانوں کے ساتھ چڑھے تھے اور اس طرح نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تھے۔ ان دونوں صحابیوں نے بیان کیا کہ ہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ فرما رہے تھے کہ جو شخص جانتے ہوئے اپنے باپ کے سوا کسی دوسرے کی طرف اپنے آپ کو منسوب کرے تو اس پر جنت حرام ہے۔ اور ہشام نے بیان کیا اور انہیں معمر نے خبر دی، انہیں عاصم نے، انہیں ابوالعالیہ یا ابوعثمان نہدی نے، کہا کہ میں نے سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ اور ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے سنا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، عاصم نے بیان کیا کہ میں نے (ابوالعالیہ یا ابوعثمان نہدی رحمہما اللہ) سے کہا آپ سے یہ روایت ایسے دو اصحاب (سعد اور ابوبکرہ رضی اللہ عنہما) نے بیان کی ہے کہ یقین کے لیے ان کے نام کافی ہیں۔ انہوں نے کہا یقیناً ان میں سے ایک (سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ) تو وہ ہیں جنہوں نے اللہ کے راستے میں سب سے پہلے تیر چلایا تھا اور دوسرے (ابوبکرہ رضی اللہ عنہ) وہ ہیں جو ان تئیس آدمیوں میں تیسرے تھے جو طائف کے قلعہ سے اتر کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے تھے۔ [صحيح البخاري/كتاب المغازي/حدیث: 4327]
حضرت ابو عثمان سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے حضرت سعد رضی اللہ عنہ سے سنا، انہوں نے اللہ کی راہ میں سب سے پہلے تیر پھینکا۔ نیز میں نے حضرت ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے بھی سنا اور وہ ان چند آدمیوں میں سے ہیں جو طائف کے قلعے کی دیوار پر چڑھے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، ان دونوں حضرات نے کہا کہ ہم نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”جس نے دیدہ دانستہ خود کو اپنے والد کے علاوہ کسی دوسرے کی طرف منسوب کیا اس پر جنت حرام ہے۔“ ہشام نے کہا: ہمیں معمر نے عاصم سے بیان کیا کہ ان (عاصم) سے ابو العالیہ یا ابو عثمان نہدی نے کہا: میں نے حضرت سعد رضی اللہ عنہ اور حضرت ابوبکرہ رضی اللہ عنہ کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہوئے سنا۔ عاصم کہتے ہیں کہ میں نے (ابو العالیہ یا ابو عثمان نہدی سے) کہا: آپ کے ہاں تو دو ایسے شخص گواہی دے رہے ہیں جو تمہیں کافی ہیں۔ انہوں نے کہا: ہاں کیونکہ ان میں سے ایک (حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ) تو وہ ہیں جنہوں نے سب سے پہلے اللہ کی راہ میں تیر پھینکا اور دوسرے (حضرت ابوبکرہ رضی اللہ عنہ) تئیس (23) مردوں میں سے تیسرے شخص ہیں جو طائف کے قلعے سے اتر کر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ [صحيح البخاري/كتاب المغازي/حدیث: 4327]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 2610
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ ، قَالَ: سَمِعْتُ سَعْدًا وَأَبَا بَكْرَةَ وَكُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا، يَقُولُ: سَمِعَتْ أُذُنَايَ وَوَعَى قَلْبِي مُحَمَّدًا صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" مَنِ ادَّعَى إِلَى غَيْرِ أَبِيهِ وَهُوَ يَعْلَمُ أَنَّهُ غَيْرُ أَبِيهِ فَالْجَنَّةُ عَلَيْهِ حَرَامٌ".
سعد اور ابوبکرہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میرے کانوں نے سنا، اور میرے دل نے یاد رکھا کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اپنے آپ کو اپنے والد کے علاوہ کی طرف منسوب کرے، جب کہ وہ جانتا ہو کہ وہ اس کا والد نہیں ہے، تو ایسے شخص پر جنت حرام ہے“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الحدود/حدیث: 2610]
حضرت سعد اور حضرت ابوبکرہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، ان دونوں میں سے ہر ایک نے فرمایا: ”میرے کانوں نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ ارشادِ مبارک سنا اور میرے دل نے اسے یاد رکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے: ”جو شخص جان بوجھ کر اپنے باپ کے سوا کسی دوسرے کی طرف اپنی نسبت کرتا ہے، اس پر جنت حرام ہے۔“” [سنن ابن ماجه/كتاب الحدود/حدیث: 2610]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/المغازي 56 4326)، صحیح مسلم/الایمان 27 (63)، سنن ابی داود/الأدب 119 (5113)، (تحفة الأشراف: 3902)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/169، 174، 179، 5/38، 46)، سنن الدارمی/السیر 83 (2572)، الفرائض 2 (2902) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه
حدیث نمبر: 2566
أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ، عَنْ سَعْدٍ وَأَبِي بَكْرَةَ أَنَّهُمَا حَدَّثَا: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ: "مَنِ ادَّعَى إِلَى غَيْرِ أَبِيهِ وَهُوَ يَعْلَمُ أَنَّهُ غَيْرُ أَبِيهِ، فَالْجَنَّةُ عَلَيْهِ حَرَامٌ".
سیدنا سعد اور سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہما نے حدیث بیان کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اپنے باپ کے سوا کسی دوسرے کی طرف اپنی نسبت کا دعویٰ کرے، جنت اس پر حرام ہے۔“ (یعنی جو شخص غیر کو اپنا باپ بتائے وہ جنت میں داخل نہ ہوگا)۔ [سنن دارمي/من كتاب السير/حدیث: 2566]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح وأبو عثمان هو: عبد الرحمن بن مل، [مكتبه الشامله نمبر: 2572] »
اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 4326، 4327] ، [مسلم 2902] ، [أبوداؤد 5113] ، [ابن حبان 415]
اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 4326، 4327] ، [مسلم 2902] ، [أبوداؤد 5113] ، [ابن حبان 415]
وضاحت: (تشریح احادیث 2564 سے 2566)
اپنے حقیقی باپ کو چھوڑ کر کسی دوسرے فرد کی طرف نسبت کرنا اور اسے اپنا باپ بنانا انتہائی گھناؤنا امر ہے، اور یہ بہت بڑا گناہ ہے، ایسے شخص پر جنّت حرام ہے، اور الله اور فرشتوں کی اس پر لعنت ہے، اور اس کا کوئی عمل اللہ کے نزدیک قابلِ قبول نہ ہوگا۔
اپنے حقیقی باپ کو چھوڑ کر کسی دوسرے فرد کی طرف نسبت کرنا اور اسے اپنا باپ بنانا انتہائی گھناؤنا امر ہے، اور یہ بہت بڑا گناہ ہے، ایسے شخص پر جنّت حرام ہے، اور الله اور فرشتوں کی اس پر لعنت ہے، اور اس کا کوئی عمل اللہ کے نزدیک قابلِ قبول نہ ہوگا۔
الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح وأبو عثمان هو: عبد الرحمن بن مل
حدیث نمبر: 3314
3314 - وَعَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ، وَأَبِي بَكْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَا: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: (مَنِ ادَّعَى إِلَى غَيْرِ أَبِيهِ وَهُوَ يَعْلَمُ فَالْجَنَّةُ عَلَيْهِ حَرَامٌ) : مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
سعد بن ابی وقاص اور ابوبکرہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے جانتے بوجھتے اپنے آپ کو اپنے باپ کے علاوہ کسی اور کی طرف منسوب کیا تو ایسے شخص پر جنت حرام ہے۔“ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب النكاح/حدیث: 3314]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (6766) و مسلم (115/ 63)»
قال الشيخ الألباني: مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه
حدیث نمبر: 42
42 صحيح حديثُ سَعْدِ بْنِ أَبي وَقَّاصٍ وَأَبي بَكْرَةَ قَالَ سَعْدٌ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: مَنِ ادَّعى إِلى غَيْرِ أَبيهِ وَهُوَ يَعْلَمُ أَنَّهُ غَيْرُ أَبيهِ فَالْجَنَّةُ عَلَيْهِ حَرامٌ فَذُكِرَ َلأبي بَكْرَةَ فَقَالَ: وَأَنا سَمِعَتْهُ أُذُنايَ وَوَعاهُ قَلْبي مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے اپنے باپ کے سوا کسی اور کے بیٹے ہونے کا دعویٰ کیا یہ جانتے ہوئے کہ وہ اس کا باپ نہیں ہے تو جنت اس پر حرام ہے۔“ پھر اس حدیث کا تذکرہ سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ اس حدیث کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے میرے دونوں کانوں نے بھی سنا ہے اور میرے دل نے اس کو محفوظ رکھا ہے۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الايمان/حدیث: 42]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 85 كتاب الفرائض: 29 باب من ادعى إلى غير أبيه»
الحكم على الحديث:
«صحیح»
ترقیم عوامۃ: 26628 ترقیم الشثری: -- 27785
حدثنا ابو معاوية ، عن عاصم ، عن ابي عثمان ، عن سعد وابي بكرة كلاهما قال: سمعته اذناي، ووعاه قلبي محمدا صلى الله عليه وسلم يقول: من ادعى إلى غير ابيه، وهو يعلم انه غير ابيه، فالجنة عليه حرام.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (يقول سمعت).
(٢) صحيح؛ أخرجه البخاري (٤٣٢٦)، ومسلم (٦٣).
حضرت سعد اور حضرت ابو بکرہ یہ دونوں حضرات فرماتے ہیں کہ ہمارے کانوں نے سنا اور ہمارے دل نے اس بات کو محفوظ کیا کہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا جو شخص خود کو غیر باپ کی طر ف منسوب کرے حالانکہ وہ جانتا ہے کہ وہ اس کا باپ نہیں ہے تو جنت اس شخص پر حرام ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27785]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال الدارقطني: القول قول زهير وعلي بن مسهر ومن تابعهما . قال سعد الشثري: صحيح .»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 6766، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 63، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 415، 416، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 1326، وأبو داود فى «سننه» برقم: 5113، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2572، 2902، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2610، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 15432، 15433، وأحمد فى «مسنده» برقم: 1471، 1515، 1517، 1522، 1572، 20724، 20796، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 196، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 700، 706، 744، 765، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 135، والبزار فى «مسنده» برقم: 1137، 1162، 1192، 1221، 2599، 3674، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 16310، 16313، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 38799، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4271، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3683، 3931، 5149، ترقيم محمد عوامة: 26628»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 6766، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 63، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 415، 416، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 1326، وأبو داود فى «سننه» برقم: 5113، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2572، 2902، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2610، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 15432، 15433، وأحمد فى «مسنده» برقم: 1471، 1515، 1517، 1522، 1572، 20724، 20796، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 196، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 700، 706، 744، 765، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 135، والبزار فى «مسنده» برقم: 1137، 1162، 1192، 1221، 2599، 3674، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 16310، 16313، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 38799، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4271، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3683، 3931، 5149، ترقيم محمد عوامة: 26628»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
ترقیم عوامۃ: 37201 ترقیم الشثری: -- 38800
اخبرنا مسلمة، حدثنا ابن الوشاء، حدثنا بكار بن قتيبة القاضي ، حدثنا روح بن عبادة القيسي، حدثنا شعبة عن عاصم الاحول قال: سمعت ابا عثمان النهدي يقول: سمعت سعد بن مالك وابا بكرة يقولان: سمعنا رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: من ادعى إلى غير ابيه وهو يعلم انه غير ابيه ؛ فإن الجنة عليه حرام، قال: وكان سعد بن مالك اول من رمى بسهمه في سبيل الله عز وجل، قال: وكان ابو بكرة اول من تسور على رسول الله صلى الله عليه وسلم في وفد ثقيف.
تم والحمد لله وحده.
تم والحمد لله وحده.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (حدث).
(٢) في [ب]: (مسلم).
(٣) في [ي]: (عن).
(٤) في [هـ]: (سمعت).
(٥) في [أ، ب، جـ، س، ي]: (بكر).
(٦) في [أ، ب، جـ، س]: (سور)، وفي [س]: (ثور).
(٧) صحيح؛ أخرجه البخاري (٤٣٢٦)، ومسلم (٦٣)، وتقدم ٨/ ٥٣٧ برقم [٢٧٧٨٥].
(٨) في [جـ، ي]: (وحده).
(٩) في [ي]: زيادة (وصلى اللَّه على محمد وآله وصحبه وسلم وكرم وشرف).
حضرت سعد بن مالک اور حضرت ابو بکرہ فرماتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جو شخص خود کو اپنے والد کے علاوہ کسی اور کی طرف منسوب کرے، حالانکہ وہ جانتا ہو کہ اس کا باپ کوئی اور ہے جنت اس شخص پر حرام ہے۔ حضرت سعد بن مالک وہ پہلے شخص ہیں جنہوں نے اللہ کے راستہ میں تیر چلایا۔ حضرت ابو بکرہ وہ پہلے شخص ہیں جو بنو ثقیف کے وفد میں سے سب سے پہلے دیوار پھاند کر حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38800]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال الدارقطني: القول قول زهير وعلي بن مسهر ومن تابعهما .»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 6766، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 63، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 415، 416، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 1326، وأبو داود فى «سننه» برقم: 5113، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2572، 2902، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2610، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 15432، 15433، وأحمد فى «مسنده» برقم: 1471، 1515، 1517، 1522، 1572، 20724، 20796، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 196، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 700، 706، 744، 765، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 135، والبزار فى «مسنده» برقم: 1137، 1162، 1192، 1221، 2599، 3674، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 16310، 16313، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 27786، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4271، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3683، 3931، 5149، ترقيم محمد عوامة: 37201»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 6766، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 63، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 415، 416، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 1326، وأبو داود فى «سننه» برقم: 5113، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2572، 2902، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2610، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 15432، 15433، وأحمد فى «مسنده» برقم: 1471، 1515، 1517، 1522، 1572، 20724، 20796، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 196، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 700، 706، 744، 765، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 135، والبزار فى «مسنده» برقم: 1137، 1162، 1192، 1221، 2599، 3674، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 16310، 16313، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 27786، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4271، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3683، 3931، 5149، ترقيم محمد عوامة: 37201»
حدیث نمبر: 15337
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنا مُحَمَّدُ بْنُ مُؤَمَّلِ بْنِ حَسَنِ بْنِ عِيسَى، نا الْفَضْلُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُسَيَّبٍ الشَّعْرَانِيُّ، نا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ، نا هُشَيْمٌ، عَنْ خَالِدٍ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ قَالَ: لَمَّا ادَّعَى مُعَاوِيَةُ زِيَادًا لَقِيتُ أَبَا بَكْرَةَ، فَقُلْتُ: مَا هَذَا الَّذِي صَنَعْتُمْ فَإِنِّي سَمِعْتُ سَعْدًا يَقُولُ: سَمِعَتْهُ أُذُنَايَ وَوَعَاهُ قَلْبِي مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" مَنِ ادَّعَى أَبًا فِي الْإِسْلَامِ وَهُوَ يَعْلَمُ أَنَّهُ غَيْرُ أَبِيهِ فَالْجَنَّةُ عَلَيْهِ حَرَامٌ" قَالَ أَبُو بَكْرَةَ: وَأَنَا سَمِعْتُهُ مِنْهُ، رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ عَمْرٍو النَّاقِدِ عَنْ هُشَيْمٍ.
خالد، ابو عثمان سے نقل فرماتے ہیں کہ جب سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے زیاد کا دعویٰ کر دیا تو میں سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے ملا، میں نے کہا: تم نے یہ کیا کیا؟ میں نے سیدنا سعد رضی اللہ عنہ سے سنا تھا، وہ کہتے ہیں کہ میں نے اس بات کو اپنے کانوں سے سنا اور میرے دل نے اس کو یاد رکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا: ”جس نے اسلام میں کسی کا دعویٰ کر دیا اور وہ جانتا ہے کہ وہ اس کا باپ نہیں ہے تو اس پر جنت حرام ہے۔“ سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے بھی یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب اللعان/حدیث: 15337]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ متفق عليه»
الحكم على الحديث:
صحيح