الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
42. بَابُ : ذِكْرِ الرِّوَايَاتِ الْمُغَلِّظَاتِ فِي شُرْبِ الْخَمْرِ
باب: شراب پینے کے سلسلے میں سخت قسم کی احادیث کا ذکر۔
شواہد الحدیث — سنن نسائي حدیث نمبر 5662 (کل: 31 مقامات، 12 کتب)
صحیح بخاری: 6782
معجم صغیر للطبرانی : 53
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 7708
المعجم الاوسط: 534
1 تا 10
حدیث نمبر: 5662
أَخْبَرَنَا عِيسَى بْنُ حَمَّادٍ، قَالَ: أَنْبَأَنَا اللَّيْثُ، عَنْ عُقَيْلٍ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا يَزْنِي الزَّانِي حِينَ يَزْنِي وَهُوَ مُؤْمِنٌ، وَلَا يَشْرَبُ الْخَمْرَ شَارِبُهَا حِينَ يَشْرَبُهَا وَهُوَ مُؤْمِنٌ، وَلَا يَسْرِقُ السَّارِقُ حِينَ يَسْرِقُ وَهُوَ مُؤْمِنٌ، وَلَا يَنْتَهِبُ نُهْبَةً يَرْفَعُ النَّاسُ إِلَيْهِ فِيهَا أَبْصَارَهُمْ حِينَ يَنْتَهِبُهَا وَهُوَ مُؤْمِنٌ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”زانی جب زنا کرتا ہے تو وہ مومن باقی نہیں رہتا، شرابی جب شراب پیتا ہے تو وہ مومن باقی نہیں رہتا، چور جب چوری کرتا ہے تو وہ مومن باقی نہیں رہتا، اور جب وہ کوئی ایسی چیز لوٹتا ہے، جس کی طرف لوگ نظریں اٹھا کر دیکھتے ہوں تو وہ مومن باقی نہیں رہتا“۔ [سنن نسائي/كتاب الأشربة/حدیث: 5662]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب زنا کرنے والا زنا کرتا ہے تو وہ مومن نہیں رہتا۔ جب شراب پینے والا شراب پیتا ہے تو وہ مومن نہیں رہتا۔ جب چور چوری کرتا ہے تو وہ مومن نہیں رہتا۔ اور جب کوئی شخص ڈاکا ڈالتا ہے کہ لوگ دہشت سے دیکھتے رہ جاتے ہیں تو وہ مومن نہیں رہتا۔“ [سنن نسائي/كتاب الأشربة/حدیث: 5662]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/المظالم 30 (2475)، الحدود 2 (6772)، صحیح مسلم/الٕایمان 24 (57)، سنن ابن ماجہ/الفتن 3 (3936)، (تحفة الأشراف: 13191، 14863) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: لیکن توبہ کا دروازہ کھلا رہتا ہے، جب بھی توبہ کرتا ہے اس کا ایمان لوٹ آتا ہے، (دیکھئیے حدیث نمبر ۴۸۷۴ اور اس کا حاشیہ)۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: متفق عليه
حدیث نمبر: 6782
حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دَاوُدَ، حَدَّثَنَا فُضَيْلُ بْنُ غَزْوَانَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لَا يَزْنِي الزَّانِي حِينَ يَزْنِي وَهُوَ مُؤْمِنٌ، وَلَا يَسْرِقُ السَّارِقُ حِينَ يَسْرِقُ وَهُوَ مُؤْمِنٌ".
ہم سے عمرو بن علی نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے عبداللہ بن داؤد نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے فضیل بن غزوان نے بیان کیا، ان سے عکرمہ نے اور ان سے عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”جب زنا کرنے والا زنا کرتا ہے تو وہ مومن نہیں رہتا اور اسی طرح جب چور چوری کرتا ہے تو وہ مومن نہیں رہتا۔“ [صحيح البخاري/كتاب الحدود/حدیث: 6782]
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب زنا کرنے والا زنا کرتا ہے تو وہ مومن نہیں رہتا اور چور بھی جب چوری کرتا ہے تو وہ مومن نہیں رہتا۔“ [صحيح البخاري/كتاب الحدود/حدیث: 6782]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 4873
أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلَّامٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْحَاق الْأَزْرَقُ، عَنْ الْفُضَيْلِ بْنِ غَزْوَانَ، عَنْ عِكْرِمَةَ , عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا يَزْنِي الْعَبْدُ حِينَ يَزْنِي وَهُوَ مُؤْمِنٌ، وَلَا يَشْرَبُ الْخَمْرَ حِينَ يَشْرَبُهَا , وَهُوَ مُؤْمِنٌ، وَلَا يَسْرِقُ وَهُوَ مُؤْمِنٌ، وَلَا يَقْتُلُ وَهُوَ مُؤْمِنٌ".
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی بندہ مومن رہتے ہوئے زنا نہیں کرتا، نہ مومن رہتے ہوئے شراب پیتا ہے، نہ مومن رہتے ہوئے چوری کرتا ہے، اور نہ ہی مومن رہتے ہوئے قتل کرتا ہے“ ۱؎۔ [سنن نسائي/كتاب القسامة والقود والديات/حدیث: 4873]
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کوئی بندہ زنا کرتا ہے تو وہ مومن نہیں رہتا، جب کوئی شراب پیتا ہے تو شراب پیتے وقت مومن نہیں رہتا، جب کوئی چوری کرتا ہے تو مومن نہیں رہتا اور قتل کرتا ہے تو بھی مومن نہیں رہتا۔“ [سنن نسائي/كتاب القسامة والقود والديات/حدیث: 4873]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الحدود 6 (6782)، 20 (6809)، (تحفة الأشراف: 6186) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یہ اور اس طرح کی احادیث سے ان برے کاموں کی شناعت کا پتہ چلتا ہے، اور یہ وعید والی احادیث ہیں، جس میں اس طرح کے اعمال سے دور رہنے کی دعوت دی گئی ہے، اور یہ کہ اس طرح کا کام کرنے والا ایمانی کیفیت سے دور رہتا ہے، جس کی بنا پر اس طرح کے برے کام میں ملوث ہو جاتا ہے، گویا حدیث میں مومن سے اس طرح کے کاموں میں ملوث ہونے کے حالت میں ایمان چھین لیا جاتا ہے، اور وہ مومن کامل نہیں رہ پاتا، یا یہاں پر ایمان سے مراد شرم و حیاء ہے کہ اس صفت سے نکل جانے کے بعد آدمی یہ برے کام کرتا ہے، اور یہ معلوم ہے کہ حیاء ایمان ہی کا ایک شعبہ ہے۔ ایک قول یہ بھی ہے کہ مومن سے مراد وہ مومن ہے جو عذاب سے کلی طور پر مامون ہو، یہ بھی کہا گیا ہے کہ مومن سے اس حالت میں ایمان کی نفی کا معنی نہی اور ممانعت ہے، یعنی کسی شخص کا حالت ایمان میں زنا کرنا مناسب نہیں ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح بخاري
حدیث نمبر: 53
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْوَشَّاءُ الأَصْبَهَانِيُّ ، بِمَدِينَتِهَا، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ جَهْوَرٍ الأَهْوَازِيُّ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ يَحْيَى التَّيْمِيُّ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ بْنُ الْحَجَّاجِ ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عُتَيْبَةَ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ النَّخَعِيِّ ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ قَيْسٍ ، قَالَ: رَأَيْتُ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ عَلَى مِنْبَرِ الْكُوفَةِ وَهُوَ يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:"لا يَزْنِي الزَّانِي وَهُوَ مُؤْمِنٌ، وَلا يَسْرِقُ السَّارِقُ وَهُوَ مُؤْمِنٌ، وَلا يَنْتَهِبُ الرَّجُلُ نُهْبَةً يَرْفَعُ النَّاسُ إِلَيْهَا أَبْصَارَهُمْ وَهُوَ مُؤْمِنٌ، وَلا يَشْرَبُ الرَّجُلُ الْخَمْرَ وَهُوَ مُؤْمِنٌ، فَقَالَ رَجُلٌ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، وَمَنْ زَنَا فَقَدْ كَفَرَ؟ فَقَالَ عَلِيٌّ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ، كَانَ يَأْمُرُنَا أَنْ نُبْهِمَ أَحَادِيثَ الرُّخَصِ، لا يَزْنِي وَهُوَ مُؤْمِنٌ أَنَّ ذَلِكَ الزِّنَا لَهُ حَلالٌ، فَإِنْ آمَنَ أَنَّهُ لَهُ حَلالٌ فَقَدْ كَفَرَ، وَلا هُوَ يَسْرِقُ وَهُوَ مُؤْمِنٌ بِتِلْكَ السَّرِقَةِ أَنَّهَا لَهُ حَلالٌ، فَإِنْ آمَنَ بِهَا أَنَّهَا لَهُ حَلالٌ فَقَدْ كَفَرَ، وَلا يَشْرَبُ الْخَمْرَ حِينَ يَشْرَبُهَا وَهُوَ مُؤْمِنٌ أَنَّهَا لَهُ حَلالٌ، فَإِنْ شَرِبَهَا وَهُوَ مُؤْمِنٌ أَنَّهَا لَهُ حَلالٌ فَقَدْ كَفَرَ، وَلا يَنْتَهِبُ نُهْبَةً ذَاتَ شَرَفٍ حِينَ يَنْتَهِبُهَا وَهُوَ مُؤْمِنٌ أَنَّهَا لَهُ حَلالٌ فَإِنِ انْتَهَبَهَا وَهُوَ مُؤْمِنٌ أَنَّهَا لَهُ حَلالُ فَقَدْ كَفَرَ"، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ شُعْبَةَ، إِلا إِسْمَاعِيلُ بْنُ يَحْيَى التَّيْمِيُّ الْكُوفِيُّ، تَفَرَّدَ بِهِ الْحَسَنُ بْنُ جَهْوَرٍ، وَلَمْ نَكْتُبْهُ إِلا عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الْوَشَّاءِ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ کوفہ کے منبر پر یوں کہنے لگے: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ: ”زانی زنا کرتے وقت ایماندار نہیں رہتا، اور چور چوری کرتے وقت ایماندار نہیں ہوتا، اور لوٹ مار کرنے والا جب وہ لوٹتا ہے تو وہ ایماندار نہیں رہتا، اور آدمی شراب پیتے وقت بھی ایماندار نہیں رہتا۔“ کسی نے کہا: اے امیر المؤمنین! جو زنا کرے تو کیا وہ کافر ہو جاتا ہے؟ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں رخصتوں کی احادیث مبہم رکھنے کا حکم فرماتے تھے، مومن زنا کو حلال سمجھ کر نہیں کرتا، اگر وہ اسے حلال سمجھے تو وہ کافر ہو جاتا ہے۔ اسی طرح مومن چوری کو حلال نہیں سمجھتا، اگر وہ اس کے حلال ہونے پر ایمان لائے تو وہ کافر ہو جاتا ہے۔ اور جب وہ شراب پیے اور یہ ایمان رکھے کہ وہ اس کے لیے حلال ہے تو وہ کافر ہوگا، اسی طرح لوٹنے والا اس کو مومن ہوتے ہوئے حلال نہیں سمجھتا، اگر اسے حلال سمجھے تو وہ کافر ہو جاتا ہے۔ [معجم صغير للطبراني/كتاب الإيمان/حدیث: 53]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، انفرد به المصنف من هذا الطريق، وأخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 906
قال الهيثمي: فيه إسماعيل بن يحيى التيمي كذاب لا تحل الرواية عنه، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (1 / 101)»
قال الهيثمي: فيه إسماعيل بن يحيى التيمي كذاب لا تحل الرواية عنه، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (1 / 101)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 14731
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا مُوسَى ، حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، أَنَّهُ قَالَ: سَأَلْتُ جَابِرًا أَسَمِعْتَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" لَا يَزْنِي الزَّانِي حِينَ يَزْنِي وَهُوَ مُؤْمِنٌ، وَلَا يَسْرِقُ حِينَ يَسْرِقُ وَهُوَ مُؤْمِنٌ؟"، قَالَ جَابِرٌ: لَمْ أَسْمَعْهُ، قَالَ جَابِرٌ : وَأَخْبَرَنِي ابْنُ عُمْرَ أَنَّهُ قَدْ سَمِعَهُ.
ابوزبیر کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ کیا آپ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے وقت سنا ہے کہ جس وقت کوئی شخص بدکاری کر رہا ہوتا ہے وہ مومن نہیں رہتا اور جس وقت کوئی شخص چوری کر رہا ہوتا تو وہ اس وقت مومن نہیں رہتا انہوں نے فرمایا کہ میں نے خود تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ حدیث نہیں سنی البتہ ابن عمر نے بتایا ہے کہ انہوں نے یہ حدیث نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 14731]
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف لضعف ابن لهيعة، ويشهد له حديث أبى هريرة السالف برقم: 2782، وهذا إسناد ضعيف لسوء حفظ ابن الهيعة
حدیث نمبر: 19102
حَدَّثَنَا يَحْيَى هُوَ ابْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ فِرَاسٍ ، عَنْ مُدْرِكِ بْنِ عُمَارَةَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي أَوْفَى ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " لَا يَشْرَبُ الْخَمْرَ حِينَ يَشْرَبُهَا وَهُوَ مُؤْمِنٌ، وَلَا يَزْنِي حِينَ يَزْنِي وَهُوَ مُؤْمِنٌ، وَلَا يَنْتَهِبُ نُهْبَةً ذَاتَ شَرَفٍ أَوْ سَرَفٍ وَهُوَ مُؤْمِنٌ" .
حضرت ابن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو شخص شراب نوشی کرتا ہے اس وقت وہ مومن نہیں رہتا جو شخص بدکاری کرتا ہے اس وقت وہ مؤمن نہیں رہتا اور جو کسی مالدار کے یہاں ڈاکہ ڈالتا ہے وہ اس وقت مومن نہیں رہتا۔ [مسند احمد/تتمہ مُسْنَدِ الْكُوفِيِّينَ/حدیث: 19102]
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره، وهذا إسناد حسن
حدیث نمبر: 25088
حَدَّثَنَا يَزِيدُ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ . قَالَ: بَيْنَمَا أَنَا عِنْدَهَا إِذْ مَرَّ رَجُلٌ قَدْ ضُرِبَ فِي خَمْرٍ عَلَى بَابِهَا، فَسَمِعَتْ حِسَّ النَّاسِ، فَقَالَتْ أَيُّ شَيْءٍ هَذَا؟ قُلْتُ: رَجُلٌ أُخِذَ سَكْرَانًا مِنْ خَمْرٍ، فَضُرِبَ، فَقَالَتْ: سُبْحَانَ اللَّهِ! سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " لَا يَشْرَبُ الشَّارِبُ حِينَ يَشْرَبُ وَهُوَ مُؤْمِنٌ يَعْنِي الْخَمْرَ، وَلَا يَزْنِي الزَّانِي حِينَ يَزْنِي وَهُوَ مُؤْمِنٌ، وَلَا يَسْرِقُ السَّارِقُ حِينَ يَسْرِقُ وَهُوَ مُؤْمِنٌ، وَلَا يَنْتَهِبُ مُنْتَهِبٌ نُهْبَةً ذَاتَ شَرَفٍ يَرْفَعُ النَّاسُ إِلَيْهِ فِيهَا رُءُوسَهُمْ وَهُوَ مُؤْمِنٌ، فَإِيَّاكُمْ وَإِيَّاكُمْ" .
عباد بن عبداللہ بن زبیر رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس تھا، وہاں سے ایک آدمی گذرا جسے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے گھر کے دروازے پر شراب پینے کی وجہ سے مارا جا رہا تھا۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے جب لوگوں کی آہٹ سنی تو پوچھا کہ یہ کیا ماجرا ہے؟ میں نے بتایا کہ ایک آدمی کو شراب کے نشے میں مد ہوش پکڑ لیا گیا ہے اسے مارا جا رہا ہے، انہوں نے فرمایا سبحان اللہ! میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جو شخص شراب پیتا ہے وہ شراب پیتے وقت مومن نہیں رہتا، جو شخص بدکاری کرتا ہے وہ بدکاری کرتے وقت مومن نہیں رہتا، جو شخص چوری کرتا ہے وہ چوری کرتے وقت مومن نہیں رہتا اور جو شخص کوئی قیمتی چیز " جس کی طرف لوگ سر اٹھا کر دیکھتے ہوں " لوٹتا ہے، وہ لوٹتے وقت مومن نہیں رہتا اس لئے تم ان کاموں سے بچو، بچو۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 25088]
الحكم على الحديث:
مرفوعه صحيح ليغره، وهذا اسناد ضعيف لتدليس محمد بن اسحاق
ترقیم عوامۃ: 17939 ترقیم الشثری: -- 18579
حدثنا يزيد بن هارون ، عن محمد بن إسحاق ، عن يحيى بن عباد ، عن عبد الله بن الزبير ، عن ابيه ، عن عائشة ، قالت: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم , يقول: " لا يزني الزاني حين يزني وهو مؤمن".
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (بن).
(٢) منقطع حكمًا؛ ابن إسحاق مدلس، أخرجه أحمد (٢٥٠٨٨)، والطبري في مسند ابن عباس من تهذيب الآثار (٩١٩)، والبزار (١١٢/ كشف)، والآجرى في الشريعة ص (١١٢)، وأبو نعيم في الحلية ٦/ ٢٥٦، والطبراني في الأوسط (١٢٥٣)، والخطيب ٥/ ٢٢٣، وبحشل ص ٢٢٧.
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب آدمی زنا کرتا ہے تو اس وقت مومن نہیں ہوتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18579]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: منقطع حكمًا؛ ابن إسحاق مدلس .»
«أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 25728، والبزار فى «مسنده» برقم: 77 / 54، 78 / 55، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 25642، 32343، 32407، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1231، ترقيم محمد عوامة: 17939»
«أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 25728، والبزار فى «مسنده» برقم: 77 / 54، 78 / 55، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 25642، 32343، 32407، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1231، ترقيم محمد عوامة: 17939»
الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
ترقیم عوامۃ: 22763 ترقیم الشثری: -- 23768
حدثنا ابن علية ، عن ليث ، عن مدرك ، عن ابن ابي اوفى قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: لا ينتهب نهبة ذات شرف يرفع المسلمون إليها رؤوسهم وهو مؤمن.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، هـ]: (مبارك)، وقد ورد الخبر في المصنف برقم: [٣٢٤٠٨]، وفيه: (مدرك).
(٢) ضعيف؛ لضعف ليث، وسيأتي بإسناد حسن ١١/ ٣٣، أخرجه أحمد (١٩١٠٢)، والطيالسي (٨٢٣)، والبزار (١١١/ كشف)، والبغوي في الجعديات (٢٦٧)، وعبد بن حميد (٥٢٥)، والحارث (٣٢/ بغية).
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کوئی بھی شخص مومن ہونے کی حالت میں ایسی قیمتی چیز نہیں لوٹتا کہ جس کی طرف مسلمان اپنے سر اٹھا کر دیکھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23768]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: ضعيف؛ لضعف ليث، وسيأتي بإسناد حسن ١١/ ٣٣ .»
«أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 177، 206، 207، وأحمد فى «مسنده» برقم: 19408، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 861، 862، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 525، والبزار فى «مسنده» برقم: 3354، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 18573، 18574، 25643، 32408، 32409، ترقيم محمد عوامة: 22763»
«أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 177، 206، 207، وأحمد فى «مسنده» برقم: 19408، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 861، 862، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 525، والبزار فى «مسنده» برقم: 3354، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 18573، 18574، 25643، 32408، 32409، ترقيم محمد عوامة: 22763»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
ترقیم عوامۃ: 24546 ترقیم الشثری: -- 25640
«حدثنا يزيد بن هارون ، عن محمد بن إسحاق ، عن يحيى بن عباد بن عبد الله بن الزبير ، عن ابيه قال: كنا عند عائشة ، فمرت جلبة على بابها، فسمعت الصوت فقالت: ما هذا؟ فقالوا: رجل ضرب في الخمر، قالت: سبحان الله، سمعت رسول الله - صلى الله عليه وسلم - يقول: لا يزني الزاني حين يزني وهو مؤمن، ولا يشرب الخمر حين يشرب وهو مؤمن، ولا يسرق [السارق ] حين يسرق وهو مؤمن» فإياكم إياكم.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (عن).
(٢) في [أ، هـ]: (حبلة).
(٣) في [أ، ح، ط]: (شرب).
(٤) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٥) منقطع حكما؛ ابن إسحاق مدلس، أخرجه أحمد (٢٥٠٨٨)، والبزار (١١٢/ كشف)، وابن جرير في مسند ابن عباس من تهذيب الآثار (٩١٩)، وأبو نعيم في الحلية ٦/ ٢٥٦، والآجري في الشريعة ص ١١٢، والطبراني في الأوسط (١٢٥٣)، وبحشل في تاريخ واسط ص ٢٢٧، والخطيب ٥/ ٢٢٣.
حضرت یحییٰ بن عباد بن عبد اللہ بن زبیر، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: کہ ہم حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے ہاں موجود تھے کہ اس دوران ان کے دروازہ کے پاس سے شور و غل گزرا تو انہوں نے اس کی آواز سُنی تو پوچھا۔ یہ کیا ہے؟ لوگوں نے بتایا، ایک شخص کو شراب نوشی کی سزا میں مارا جا رہا ہے۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہنے لگیں، سبحان اللہ! میں نے جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ارشاد فرماتے سُنا ”زنا کرنے والا شخص جب زنا کرتا ہے تو وہ ایمان کی حالت میں زناء نہیں کرتا، شراب پینے والا شخص جب شراب نوشی کرتا ہے تو وہ ایمان کی حالت میں شراب نوشی نہیں کرتا، چوری کرنے والا شخص جب چوری کرتا ہے تو وہ ایمان کی حالت میں چوری نہیں کرتا۔“ پس تم بچو، پس تم بچو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25640]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: منقطع حكما؛ ابن إسحاق مدلس .»
«أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 25728، والبزار فى «مسنده» برقم: 77 / 54، 78 / 55، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 18582، 32343، 32407، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1231، ترقيم محمد عوامة: 24546»
«أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 25728، والبزار فى «مسنده» برقم: 77 / 54، 78 / 55، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 18582، 32343، 32407، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1231، ترقيم محمد عوامة: 24546»
الحكم على الحديث:
إسناده منقطع