🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:

118. مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6081
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، إِذَا كَبَّرَ فِي الصَّلَاةِ سَكَتَ هُنَيَّةً قَبْلَ أَنْ يَقْرَأَ الْقُرْآنَ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي، أَرَأَيْتَ سُكُوتَكَ بَيْنَ التَّكْبِيرِ وَالْقِرَاءَةِ، مَا تَقُولُ؟
قَالَ: أَقُولُ: اللَّهُمَّ بَاعِدْ بَيْنِي وَبَيْنَ خَطَايَايَ كَمَا بَاعَدْتَ بَيْنَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ، اللَّهُمَّ نَقِّنِي مِنْ خَطَايَايَ كَمَا يُنَقَّى الثَّوْبُ الْأَبْيَضُ مِنَ الدَّنَسِ، اللَّهُمَّ اغْسِلْنِي مِنْ خَطَايَايَ بِالْمَاءِ وَالثَّلْجِ وَالْبَرَدِ.
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز کے لیے تکبیر (تحریمہ) کہتے تو قرأت شروع کرنے سے پہلے تھوڑی دیر کے لیے خاموش رہتے تھے، میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! میرے ماں باپ آپ پر فدا ہوں، تکبیر اور قرأت کے درمیان آپ کی خاموشی کا کیا راز ہے اور آپ اس دوران کیا پڑھتے ہیں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں یہ کہتا ہوں: «اللَّهُمَّ بَاعِدْ بَيْنِي وَبَيْنَ خَطَايَايَ، كَمَا بَاعَدْتَ بَيْنَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ، اللَّهُمَّ نَقِّنِي مِنْ خَطَايَايَ، كَمَا يُنَقَّى الثَّوْبُ الْأَبْيَضُ مِنَ الدَّنَسِ، اللَّهُمَّ اغْسِلْنِي مِنْ خَطَايَايَ بِالْمَاءِ وَالثَّلْجِ وَالْبَرَدِ» ”اے اللہ! میرے اور میری خطاؤں کے درمیان ایسی دوری پیدا کر دے جیسے تو نے مشرق اور مغرب کے درمیان دوری رکھی ہے، اے اللہ! مجھے میری خطاؤں سے ایسا پاک و صاف کر دے جیسے سفید کپڑا میل کچیل سے صاف کیا جاتا ہے، اے اللہ! میری خطاؤں کو پانی، برف اور اولوں کے ساتھ دھو ڈال“۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ/حدیث: 6081]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 711، وأخرجه سنن النسائي برقم: 894، 895، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 781، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 805، وأخرجه مسند أحمد برقم: 7124، 10036، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1244، وأخرجه فتح الباري برقم: 711، 888، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 811، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 465، 1631، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 1775، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 1266، 1334، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 3833، وأخرجه شرح السنة برقم: 574، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 541، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6055»

الحكم على الحديث: إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6082
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: مَنْ أَحَقُّ النَّاسِ مِنِّي بِحُسْنِ الصُّحْبَةِ؟ قَالَ: أُمُّكَ، قَالَ: ثُمَّ مَنْ؟ قَالَ: ثُمَّ أُمُّكَ، قَالَ: ثُمَّ مَنْ؟ قَالَ: أُمُّكَ، قَالَ: ثُمَّ مَنْ؟ قَالَ: ثُمَّ أَبُوكَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوا اور عرض کی کہ ”یا رسول اللہ! لوگوں میں میرے حسنِ سلوک اور حسنِ معاشرت کا سب سے زیادہ حق دار کون ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تمہاری ماں۔“ اس نے عرض کی: ”پھر کون؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہاری ماں۔“ اس نے دوبارہ دریافت کیا: ”پھر کون؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تمہاری ماں۔“ اس نے چوتھی بار پوچھا: ”پھر کون؟“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”پھر تمہارا باپ۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ/حدیث: 6082]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه [برقم 6080] »
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 5626، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2548، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2706، وأخرجه مسند أحمد برقم: 8144، 8838، 8965، وأخرجه فتح الباري برقم: 5626، 6351، وأخرجه مسند البزار برقم: 4026، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5061، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 434، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 1669، وأخرجه شرح السنة برقم: 3416، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6056»

الحكم على الحديث: إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6083
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا أُلْفِيَنَّ أَحَدَكُمْ يَجِيءُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، عَلَى رَقَبَتِهِ بَعِيرٌ لَهُ رُغَاءٌ، يَقُولُ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَقُولُ: لَا أَمْلِكُ لَكَ مِنَ اللهِ شَيْئًا قَدْ أَبْلَغْتُكَ.
لَا أُلْفِيَنَّ أَحَدَكُمْ يَجِيءُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، عَلَى رَقَبَتِهِ شَاةٌ لَهَا يُعَارٌ، يَقُولُ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَقُولُ: لَا أَمْلِكُ لَكَ مِنَ اللهِ شَيْئًا، قَدْ أَبْلَغْتُكَ.
لَا أُلْفِيَنَّ أَحَدَكُمْ يَجِيءُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، عَلَى رَقَبَتِهِ فَرَسٌ لَهَا حَمْحَمَةٌ، يَقُولُ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَقُولُ: لَا أَمْلِكُ لَكَ مِنَ اللهِ شَيْئًا، قَدْ أَبْلَغْتُكَ.
لَا أُلْفِيَنَّ أَحَدَكُمْ يَجِيءُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، عَلَى رَقَبَتِهِ نَفْسٌ لَهَا صِيَاحٌ، يَقُولُ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَقُولُ: لَا أَمْلِكُ لَكَ مِنَ اللهِ شَيْئًا، قَدْ أَبْلَغْتُكَ.
وَلَا أُلْفِيَنَّ أَحَدَكُمْ يَجِيءُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، عَلَى رَقَبَتِهِ صَامِتٌ، يَقُولُ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَقُولُ: لَا أَمْلِكُ مِنَ اللهِ شَيْئًا، قَدْ أَبْلَغْتُكَ.
لَا أُلْفِيَنَّ أَحَدَكُمْ يَجِيءُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، عَلَى رَقَبَتِهِ رِقَاعٌ تَخْفِقُ يَقُولُ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَقُولُ: لَا أَمْلِكُ مِنَ اللهِ شَيْئًا، قَدْ أَبْلَغْتُكَ.
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں تم میں سے کسی کو ہرگز اس حال میں نہ پاؤں کہ وہ قیامت کے دن اس طرح آئے کہ اس کی گردن پر اونٹ لدا ہو جو بلبلا رہا ہو اور وہ شخص فریاد کرے: اے اللہ کے رسول! (میری مدد فرمائیے)، تو میں جواب دوں گا: میں اللہ کے حضور تمہارے لیے کسی چیز کا اختیار نہیں رکھتا، میں نے تمہیں (اللہ کا پیغام) پہنچا دیا تھا۔ میں تم میں سے کسی کو ہرگز اس حال میں نہ پاؤں کہ وہ قیامت کے دن اس طرح آئے کہ اس کی گردن پر بکری لدی ہو جو ممیارہی ہو اور وہ پکارے: اے اللہ کے رسول! تو میں کہوں گا: میں اللہ کے حضور تمہارے لیے کسی چیز کا اختیار نہیں رکھتا، میں نے تمہیں پہنچا دیا تھا۔ میں تم میں سے کسی کو ہرگز اس حال میں نہ پاؤں کہ وہ قیامت کے دن اس طرح آئے کہ اس کی گردن پر گھوڑا لدا ہو جو ہنہنا رہا ہو اور وہ کہے: اے اللہ کے رسول! تو میں کہوں گا: میں اللہ کے حضور تمہارے لیے کسی چیز کا اختیار نہیں رکھتا، میں نے تمہیں پہنچا دیا تھا۔ میں تم میں سے کسی کو ہرگز اس حال میں نہ پاؤں کہ وہ قیامت کے دن اس طرح آئے کہ اس کی گردن پر کوئی انسان سوار ہو جو چیخ رہا ہو اور وہ کہے: اے اللہ کے رسول! تو میں کہوں گا: میں اللہ کے حضور تمہارے لیے کسی چیز کا اختیار نہیں رکھتا، میں نے تمہیں پہنچا دیا تھا۔ میں تم میں سے کسی کو ہرگز اس حال میں نہ پاؤں کہ وہ قیامت کے دن اس طرح آئے کہ اس کی گردن پر سونا چاندی (مالِ صامت) لدا ہو اور وہ کہے: اے اللہ کے رسول! تو میں کہوں گا: میں اللہ کے حضور تمہارے لیے کسی چیز کا اختیار نہیں رکھتا، میں نے تمہیں پہنچا دیا تھا۔ اور میں تم میں سے کسی کو ہرگز اس حال میں نہ پاؤں کہ وہ قیامت کے دن اس طرح آئے کہ اس کی گردن پر کپڑے کے ٹکڑے ہوں جو لہرا رہے ہوں اور وہ کہے: اے اللہ کے رسول! تو میں کہوں گا: میں اللہ کے حضور تمہارے لیے کسی چیز کا اختیار نہیں رکھتا، میں نے تمہیں پہنچا دیا تھا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ/حدیث: 6083]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 2908، وأخرجه مسند أحمد برقم: 9219، وأخرجه فتح الباري برقم: 2908، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 1099، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 4847، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 6044، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6057»

الحكم على الحديث: إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6084
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَوَّلُ زُمْرَةٍ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ عَلَى صُورَةِ الْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ، وَالَّذِينَ يَلُونَهُمْ عَلَى صُورَةِ أَشَدِّ كَوْكَبٍ دُرِّيٍّ فِي السَّمَاءِ إِضَاءَةً، لَا يَبُولُونَ وَلَا يَتَغَوَّطُونَ وَلَا يَمْتَخِطُونَ، أَمْشَاطُهُمُ الذَّهَبُ، وَرَشْحُهُمُ الْمِسْكُ، وَمَجَامِرُهُمُ الْأَلُوَّةُ، وَأَزْوَاجُهُمُ الْحُورُ الْعِينُ، أَخْلَاقُهُمْ عَلَى خُلُقٍ وَاحِدٍ، عَلَى صُورَةِ أَبِيهِمْ آدَمَ سِتُّونَ ذِرَاعًا فِي السَّمَاءِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جنت میں داخل ہونے والا پہلا گروہ چودھویں رات کے چاند کی مانند (حسین و جمیل) ہوگا، اور ان کے بعد آنے والے لوگ آسمان میں سب سے زیادہ روشن اور درخشندہ ستارے کی مانند چمکدار ہوں گے، وہ وہاں نہ پیشاب کریں گے، نہ پاخانہ کریں گے اور نہ ہی ناک صاف کریں گے، ان کی کنگھیاں سونے کی ہوں گی، ان کا پسینہ کستوری کی طرح خوشبودار ہوگا، ان کی انگیٹھیوں کا ایندھن عمدہ خوشبودار عود ہوگا اور ان کی بیویاں بڑی آنکھوں والی حوریں ہوں گی، ان تمام کے اخلاق و عادات ایک ہی جیسے ہوں گے اور وہ اپنے باپ سیدنا آدم علیہ السلام کی شکل و صورت پر ہوں گے جن کا قد آسمان کی جانب ساٹھ ہاتھ بلند تھا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ/حدیث: 6084]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 3073، 3074، 3081، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2834، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2537، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 4333، وأخرجه مسند أحمد برقم: 7112، 7125، 7387، 7437، 8949، 9772، 10146، 10170، 10215، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2823، وأخرجه فتح الباري برقم: 3073، 6175، وأخرجه مسند البزار برقم: 1855، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20879، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 5060، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 647، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6058»

الحكم على الحديث: إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6085
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ مِنْ مَغْرِبِهَا، فَإِذَا [ طَلَعَتْ وَ ] رَآهَا النَّاسُ، قَدْ آمَنَ مَنْ عَلَيْهَا حِينَ لَا يَنْفَعُ نَفْسًا إِيمَانُهَا لَمْ تَكُنْ آمَنَتْ مِنْ قَبْلُ، أَوْ كَسَبَتْ فِي إِيمَانِهَا خَيْرًا.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت اس وقت تک برپا نہیں ہوگی جب تک کہ سورج اپنے مقامِ مغرب سے طلوع نہ ہو جائے، پس جب سورج طلوع ہوگا اور لوگ اسے دیکھ لیں گے تو روئے زمین پر موجود تمام لوگ ایمان لے آئیں گے، مگر یہ وہ وقت ہوگا جب ﴿کسی بھی ایسے شخص کو اس کا ایمان نفع نہیں دے گا جو اس سے پہلے ایمان نہ لایا ہو یا اس نے اپنے ایمان کی حالت میں کوئی نیک عمل نہ کیا ہو﴾ “۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ/حدیث: 6085]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 4359، 4360، 6704، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 157، 158، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3072، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4312، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 4068، وأخرجه مسند أحمد برقم: 7121، وأخرجه فتح الباري برقم: 6652، 6675، 6704، 6705، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20781، 20782، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7976، 8511، 8515، 8517، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 45، 3855، 3957، 8493، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6059»

الحكم على الحديث: إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6086
وَبِإِسْنَادِهِ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ قَالَ: دَخَلْتُ أَنَا وَأَبُو هُرَيْرَةَ دَارًا تُبْنَى بِالْمَدِينَةِ لِسَعِيدٍ - أَوْ لِمَرْوَانَ - قَالَ: فَتَوَضَّأَ أَبُو هُرَيْرَةَ وَغَسَلَ يَدَيْهِ حَتَّى بَلَغَ إِبْطَيْهِ، وَغَسَلَ رِجْلَيْهِ حَتَّى بَلَغَ رُكْبَتَيْهِ، فَقُلْتُ: مَا هَذَا يَا أَبَا هُرَيْرَةَ ؟ قَالَ: إِنَّهُ مُنْتَهَى الْحِلْيَةِ.
قَالَ: وَرَأَى مُصَوِّرًا يُصَوِّرُ فِي الدَّارِ، فَقَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: قَالَ اللهُ تَعَالَى: وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنْ ذَهَبَ يَخْلُقُ كَخَلْقِي! فَلْيَخْلُقُوا حَبَّةً، وَلْيَخْلُقُوا ذَرَّةً!.
ابو زرعہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں اور سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ مدینہ میں ایک گھر میں داخل ہوئے جو سعید یا مروان کے لیے تعمیر ہو رہا تھا، تو سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے وضو کیا اور اپنے دونوں ہاتھ بغلوں تک اور دونوں پاؤں گھٹنوں تک دھوئے۔ میں نے عرض کیا: ”اے ابو ہریرہ! یہ کیا ہے؟“ انہوں نے فرمایا: ”(قیامت کے دن وضو کے) زیور کی انتہا یہیں تک ہے۔“ ابو زرعہ رحمہ اللہ کہتے ہیں: پھر انہوں نے اس گھر میں ایک مصور کو تصویریں بناتے دیکھا تو فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: اس شخص سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا جو میری تخلیق جیسی تخلیق کرنے چلا ہے؟ ذرا وہ ایک دانہ تو پیدا کر کے دکھائیں، ایک ذرہ تو بنا کر دکھائیں۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ/حدیث: 6086]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه البخارى [5609، 7120] ، ومسلم [2111] ، وأحمد [2/ 232] ، وابن حبان [5809] ، وابن أبى شيبة [25211] ، وابن راهويه [163] ، والبيهقى في "سننه" [14345] ، والطحاوى في "شرح المعانى" [4/ 283] ، وأبو بكر الإسماعيلى في "المستخرج" كما في "الفتح" [10/ 386] ، والبغوى في "تفسيره" [6/ 375] ، وفى "شرح السنة" [12/ 129] ، وغيرهم، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6060»

الحكم على الحديث: إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6087
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ عَنْ عُمَارَةَ بْنِ الْقَعْقَاعِ ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ سَأَلَ النَّاسَ أَمْوَالَهُمْ تَكَثُّرًا فَإِنَّمَا يَسْأَلُ جَمْرًا، فَلْيَسْتَقِلَّ مِنْهُ أَوْ لِيُكْثِرْ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: «مَنْ سَأَلَ النَّاسَ أَمْوَالَهُمْ تَكَثُّرًا، فَإِنَّمَا يَسْأَلُ جَمْرًا فَلْيَسْتَقِلَّ مِنْهُ أَوْ لِيُكْثِرْ» ”جس شخص نے محض اپنی دولت میں اضافے کی خاطر لوگوں سے مال کا سوال کیا، تو وہ درحقیقت (جہنم کے) انگاروں کا سوال کر رہا ہے، اب اسے اختیار ہے کہ وہ اسے کم سمیٹے یا زیادہ کر لے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ/حدیث: 6087]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 1041، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1838، وأخرجه مسند أحمد برقم: 7123، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7534، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 9778، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6061»

الحكم على الحديث: إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6088
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِيَّاكُمْ وَالْوِصَالَ - ثَلَاثَ مَرَّاتٍ - قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّكَ تُوَاصِلُ، قَالَ: لَسْتُمْ فِي ذَلِكَ مِثْلِي ؛ إِنِّي أَبِيتُ يُطْعِمُنِي رَبِّي وَيَسْقِينِي، اكْلَفُوا مِنَ الْأَعْمَالِ مَا تُطِيقُونَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ فرمایا: ”تم (روزے میں) وصال (یعنی افطار کیے بغیر مسلسل روزہ رکھنے) سے بچو۔“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! آپ صلی اللہ علیہ وسلم خود تو وصال فرماتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم اس معاملے میں میری مانند نہیں ہو، میں (رات اس حال میں) بسر کرتا ہوں کہ میرا رب مجھے کھلاتا اور پلاتا ہے، لہٰذا تم اعمال میں سے وہی اختیار کرو جس کی تم طاقت رکھتے ہو۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ/حدیث: 6088]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1864، 1865، 6459، 6815، 6869، وأخرجه مسند أحمد برقم: 7188، 7286، 7389، 7443، 7495، 7728، 8341، 8685، 10316، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1703، 1706، وأخرجه فتح الباري برقم: 1822، 1860، 1865، 1866، 5068، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 7753، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2068، 2071، 2072، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5535، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7966، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6062»

الحكم على الحديث: إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6089
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: أَتَى جِبْرِيلُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، هَذِهِ خَدِيجَةُ أَتَتْكَ بِإِنَاءٍ فِيهِ إِدَامٌ، أَوْ طَعَامٌ، أَوْ شَرَابٌ، فَإِذَا هِيَ أَتَتْكَ فَاقْرَأْ عَلَيْهَا مِنْ رَبِّهَا السَّلَامَ، وَبَشِّرْهَا بِبَيْتٍ فِي الْجَنَّةِ مِنْ قَصَبٍ لَا صَخَبَ فِيهِ وَلَا نَصَبَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا جبرئیل علیہ السلام نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! یہ سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا آپ کے پاس ایک برتن لے کر آ رہی ہیں جس میں سالن، کھانا یا پینے کی کوئی چیز ہے، پس جب وہ آپ کے پاس پہنچ جائیں تو انہیں ان کے رب کی طرف سے سلام کہیے اور انہیں جنت میں موتیوں کے ایک ایسے محل کی بشارت دے دیجیے جس میں نہ کوئی شور و غل ہوگا اور نہ ہی کوئی رنج و تھکن۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ/حدیث: 6089]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 3610، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2432، وأخرجه مسند أحمد برقم: 7116، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4903، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2241، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 7009، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6063»

الحكم على الحديث: إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6090
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ عِيسَى بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الْهِرُّ سَبُعٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بلی ایک درندہ ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ/حدیث: 6090]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: منكر»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 9415، وأخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 5، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 5518، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6064»

الحكم على الحديث: إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں