🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
3640. -- باب: التفريق بين المرأة وولدها
-- باب: (قیدی) عورت اور اس کی اولاد کے درمیان (خرید و فروخت کے ذریعے) جدائی ڈالنے کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18310
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو بَكْرٍ الْقَاضِي، وَأَبُو صَادِقِ بْنُ أَبِي الْفَوَارِسِ قَالُوا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ إِجَازَةً، ثنا أَبُو عُتْبَةَ، ثنا بَقِيَّةُ، ثنا خَالِدُ بْنُ حُمَيْدٍ، ⦗٢١٣⦘ عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ كَثِيرٍ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" مَنْ فَرَّقَ بَيْنَ الْوَلَدِ وَأُمِّهِ فَرَّقَ اللهُ بَيْنَهُ وَبَيْنَ أَحِبَّتِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
سیدنا ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے بچے اور اس کی ماں کے درمیان جدائی ڈال دی، اللہ رب العزت قیامت کے دن اس کے اور اس کے پیاروں کے درمیان جدائی ڈال دے گا۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السير/حدیث: 18310]
تخریج الحدیث: «ضعيف»

الحكم على الحديث: ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18311
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو بَكْرٍ الْقَاضِي قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ، أنبأ ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ، عَنْ حُسَيْنِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ ضُمَيْرَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ ضُمَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِأُمِّ ضُمَيْرَةَ وَهِيَ تَبْكِي فَقَالَ:" مَا يُبْكِيكِ؟ أَجَائِعَةٌ أَنْتِ أَمْ عَارِيَةٌ أَنْتِ؟" فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللهِ فُرِّقَ بَيْنِي وَبَيْنَ ابْنِي، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا يُفَرَّقُ بَيْنَ وَالِدَةٍ وَوَلَدِهَا". ثُمَّ أَرْسَلَ إِلَى الَّذِي عِنْدَهُ ضُمَيْرَةُ، فَدَعَاهُ فَابْتَاعَهُ مِنْهُ بِبَكْرَةٍ.
حسین بن عبداللہ بن ضمیرہ اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا (رضی اللہ عنہ) سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ضمیرہ کی والدہ کے پاس سے گزرے وہ رو رہی تھیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”تجھے کس چیز نے رلایا ہے؟ کیا تو بھوکی ہے یا تیرے پاس کپڑے نہیں ہیں؟“ اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! میرے اور میرے بیٹے کے درمیان تفریق کر دی گئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”والدہ اور بچے کے درمیان تفریق نہ کی جائے۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کی جانب (پیغام) بھیجا جس کے پاس ضمیرہ تھا، اسے بلایا اور اس سے ضمیرہ کو ایک جوان اونٹنی کے بدلے خرید لیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السير/حدیث: 18311]
تخریج الحدیث: «ضعيف جدًا»

الحكم على الحديث: ضعيف جدًا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18312
أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرٍ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عُمَرَ بْنِ قَتَادَةَ، أنبأ أَبُو الْفَضْلِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ خَمِيرَوَيْهِ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَةَ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ الرَّبِيعِ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْمُبَارَكِ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ اسْتَعْمَلَ شُرَحْبِيلَ بْنَ السِّمْطِ عَلَى الْمَدَائِنِ وَأَبُوهُ بِالشَّامِ، فَكَتَبَ إِلَى عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: إِنَّكَ تَأْمُرُ أَنْ لَا يُفَرَّقَ بَيْنَ السَّبَايَا وَبَيْنَ أَوْلَادِهِنَّ، فَإِنَّكَ قَدْ فَرَّقْتَ بَيْنِي وَبَيْنَ أَبِي. فَكَتَبَ إِلَيْهِ فَأَلْحَقَهُ بِأَبِيهِ.
امام شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے سیدنا شرحبیل بن سمط رضی اللہ عنہما کو مدائن کا عامل مقرر کیا جبکہ ان کے والد شام میں تھے، تو انہوں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو لکھا کہ آپ نے حکم دیا ہے کہ قیدیوں اور ان کی اولاد کے درمیان تفریق نہ کی جائے، حالانکہ آپ نے میرے اور میرے والد کے درمیان تفریق کر دی ہے، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے انہیں لکھ کر ان کے والد کے پاس بھیج دیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السير/حدیث: 18312]
تخریج الحدیث: «ضعيف»

الحكم على الحديث: ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18313
وَبِإِسْنَادِهِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ أَيُّوبَ، قَالَ: أَمَرَ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنْ يُشْتَرَى لَهُ رَقِيقٌ وَقَالَ:" لَا يُفَرَّقُ بَيْنَ الْوَالِدِ وَوَلَدِهِ". وَرُوِيَ هَذَا مَوْصُولًا.
حضرت ایوب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نے اپنے لیے غلام خریدنے کا حکم دیا اور فرمایا کہ والد اور بچے کے درمیان تفریق نہ کی جائے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السير/حدیث: 18313]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث: صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18314
أَخْبَرْنَاهُ أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا عَلِيُّ بْنُ حَمْشَاذٍ، أَخْبَرَنِي يَزِيدُ بْنُ الْهَيْثَمِ، أَنَّ إِبْرَاهِيمَ بْنَ أَبِي اللَّيْثِ حَدَّثَهُمْ ثنا الْأَشْجَعِيُّ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَيُّوبَ السَّخْتِيَانِيِّ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ، عَنْ حَكِيمِ بْنِ عِقَالٍ، قَالَ: نَهَانِي عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنْ أُفَرِّقَ بَيْنَ الْوَالِدِ وَوَلَدِهِ فِي الْبَيْعِ.
حکیم بن عقال فرماتے ہیں کہ سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نے مجھے والد اور بچے کے درمیان بیع میں تفریق کرنے سے منع فرمایا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السير/حدیث: 18314]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث: صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18315
أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَةَ، أنبأ أَبُو الْفَضْلِ بْنُ خَمِيرَوَيْهِ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَةَ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ الرَّبِيعِ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْمُبَارَكِ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ، عَمَّنْ سَمِعَ سَالِمَ بْنَ عَبْدِ اللهِ، يُحَدِّثُ عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَ:" لَا يُفَرَّقُ بَيْنَ الْأَمَةِ وَوَلَدِهَا فِي الْقِسْمَةِ تَقَعُ". فَقَالَ لَهُ سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللهِ: وَإِنْ لَمْ يَعْتَدِلِ الْقَسْمُ؟ قَالَ عَبْدُ اللهِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ:" وَإِنْ لَمْ يَعْتَدِلِ الْقَسْمُ".
سالم بن عبداللہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے نقل فرماتے ہیں کہ لونڈی اور اس کے بچے کے درمیان تقسیم میں تفریق نہ کی جائے، تو سالم بن عبداللہ نے کہا: اگر تقسیم برابر نہ ہو؟ تو عبداللہ رضی اللہ عنہما نے کہا: اگرچہ تقسیم برابر نہ ہی ہو۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السير/حدیث: 18315]
تخریج الحدیث: «ضعيف»

الحكم على الحديث: ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
3641. -- باب: من قال: لا يفرق بين الأخوين في البيع
-- باب: اس شخص کے بیان میں جس نے کہا: خرید و فروخت میں دو بھائیوں کے درمیان جدائی نہیں ڈالی جائے گی۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18316
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو بَكْرٍ الْقَاضِي قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْجَهْمِ، ثنا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَطَاءٍ الْخَفَّافُ، أنبأ شُعْبَةُ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ ⦗٢١٤⦘ عُتَيْبَةَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، أَنَّ عَلِيًّا رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: أَمَرَنِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ أَبِيعَ غُلَامَيْنِ أَخَوَيْنِ فَبِعْتُهُمَا وَفَرَّقْتُ بَيْنَهُمَا، فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ:" أَدْرِكْهُمَا فَارْتَجِعْهُمَا وَلَا تَبِعْهُمَا إِلَّا جَمِيعًا، وَلَا تُفَرِّقْ بَيْنَهُمَا". وَكَذَلِكَ رَوَاهُ يَحْيَى بْنُ أَبِي طَالِبٍ وَغَيْرُهُ عَنْ عَبْدِ الْوَهَّابِ.
عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے دو غلام بھائیوں کو فروخت کرنے کا حکم دیا۔ میں نے فروخت کرتے وقت دونوں میں تفریق کردی اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو بتادیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان دونوں کو تلاش کر کے واپس لو اور اکٹھے فروخت کرو، دونوں کے درمیان تفریق نہ کرو۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السير/حدیث: 18316]
تخریج الحدیث: «حسن»

الحكم على الحديث: حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18317
وَرَوَاهُ الزَّعْفَرَانِيُّ عَنْ عَبْدِ الْوَهَّابِ عَنْ سَعِيدٍ عَنِ الْحَكَمِ. أَخْبَرَنَاهُ أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ، أنبأ أَبُو سَعِيدِ بْنُ الْأَعْرَابِيِّ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِيُّ، ثنا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَطَاءٍ الْخَفَّافُ، ثنا سَعِيدٌ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عُتَيْبَةَ، فَذَكَرَهُ بِنَحْوِهِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: أَمَرَنِي. كَذَا وَجَدْتُهُ فِي أَصْلِ كِتَابِي عَنْ سَعِيدٍ، وَرَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، عَنْ عَبْدِ الْوَهَّابِ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ رَجُلٍ، عَنِ الْحَكَمِ.
زعفرانی نے اسے عبدالوہاب سے، انہوں نے سعید سے اور انہوں نے حکم بن عتیبہ سے روایت کیا ہے اور اسی طرح ذکر کیا ہے، البتہ انہوں نے کہا: سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے حکم دیا۔ میں نے اپنی کتاب کے اصل نسخے میں سعید سے اسی طرح پایا ہے۔ اور امام احمد بن حنبل نے اسے عبدالوہاب سے، انہوں نے سعید سے، انہوں نے ایک آدمی سے اور اس نے حکم سے روایت کیا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السير/حدیث: 18317]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18318
أَخْبَرَنَاهُ أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ الْخُرَاسَانِيِّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثنا عَبْدُ الْوَهَّابِ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ رَجُلٍ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَهُ. قَالَ ابْنُ الْخُرَاسَانِيِّ: وَهُوَ الصَّوَابُ. قَالَ الشَّيْخُ: وَهَذَا أَشْبَهُ، وَسَائِرُ أَصْحَابِ شُعْبَةَ لَمْ يَذْكُرُوهُ عَنْ شُعْبَةَ، وَسَائِرُ أَصْحَابِ سَعِيدٍ قَدْ ذَكَرُوهُ عَنْ سَعِيدٍ هَكَذَا.
ایک دوسری سند سے سعید سے، وہ ایک آدمی سے، وہ حکم سے، وہ عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ سے روایت کرتے ہیں کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی طرح نقل فرماتے ہیں۔ ابن الخراسانی نے کہا: یہی درست ہے۔
شیخ (امام بیہقی) رحمہ اللہ نے فرمایا: یہی زیادہ قرین قیاس ہے، شعبہ کے باقی شاگردوں نے اسے شعبہ سے ذکر نہیں کیا، جبکہ سعید کے باقی شاگردوں نے اسے سعید سے اسی طرح ذکر کیا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السير/حدیث: 18318]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18319
أَخْبَرْنَاهُ أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، ثنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ، ثنا ابْنُ سَوَاءٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ رَجُلٍ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عُتَيْبَةَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، فَذَكَرَهُ بِمِثْلِهِ. وَقَدْ رَوَاهُ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ مَيْمُونِ بْنِ أَبِي شَبِيبٍ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ.
ایک دوسری سند سے ابن ابی عروبہ ایک آدمی سے، وہ حکم بن عتیبہ سے، وہ عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ سے روایت کرتے ہیں کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اسی کی مثل ذکر کیا۔ اور حجاج بن ارطاۃ نے اسے حکم سے، انہوں نے میمون بن ابی شبیب سے اور انہوں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السير/حدیث: 18319]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں