صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
6377. من صنع إليه معروف فقال لفاعله: جزاك الله خيرا فقد ....
جس کے ساتھ کوئی بھلائی کی جائے اور وہ کرنے ....
حدیث نمبر: 6368
«من صنع إليه معروف فقال لفاعله: جزاك الله خيرا فقد أبلغ في الثناء»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جس کے ساتھ کوئی بھلائی کی جائے اور وہ کرنے والے سے کہے: اللہ تجھے اچھی جزا دے، تو اس نے تعریف میں انتہا کر دی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6368]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ت ن حب] عن أسامة بن زيد. المشكاة 3024، صحيح الترغيب 959.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
6378. من صنع أمرا على غير أمرنا فهو رد
جس نے ایسا کام کیا جو ہمارے طریقے کے مطابق ....
حدیث نمبر: 6369
«من صنع أمرا على غير أمرنا فهو رد»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جس نے ایسا کام کیا جو ہمارے طریقے کے مطابق نہیں تو وہ مردود ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6369]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [د] عن عائشة. غاية المرام 5.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
6379. من صور صورة عذبه الله بها يوم القيامة حتى ينفخ ....
جس نے کوئی تصویر بنائی اللہ تعالیٰ قیامت کے دن ....
حدیث نمبر: 6370
«من صور صورة عذبه الله بها يوم القيامة حتى ينفخ فيها وليس بنافخ ومن تحلم كلف أن يعقد شعيرتين وليس بعاقد ومن استمع إلى حديث قوم يفرون منه صب في أذنيه الآنك يوم القيامة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جس نے کوئی تصویر بنائی اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اسے اس وقت تک عذاب دے گا جب تک وہ اس میں روح نہ پھونک دے، حالانکہ وہ روح نہیں پھونک سکے گا، اور جس نے جھوٹا خواب بیان کیا اسے دو جو کے دانوں کو گرہ لگانے کا مکلف بنایا جائے گا حالانکہ وہ گرہ نہیں لگا سکے گا، اور جس نے کسی ایسی قوم کی بات کان لگا کر سنی جو اس سے بھاگتے ہیں تو قیامت کے دن اس کے کانوں میں پگھلا ہوا سیسہ ڈالا جائے گا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6370]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم د ت] عن ابن عباس. غاية المرام 120و 165.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
6380. من صور صورة في الدنيا كلف أن ينفخ فيها الروح ....
جس نے دنیا میں کوئی تصویر بنائی اسے قیامت کے ....
حدیث نمبر: 6371
«من صور صورة في الدنيا كلف أن ينفخ فيها الروح يوم القيامة وليس بنافخ»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جس نے دنیا میں کوئی تصویر بنائی اسے قیامت کے دن اس میں روح پھونکنے کا مکلف بنایا جائے گا حالانکہ وہ ایسا نہیں کر سکے گا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6371]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم ق ت] عن ابن عباس. غاية المرم 120و 165.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
6381. من ضار ضار الله به ومن شاق شاق الله عليه
جس نے کسی کو نقصان پہنچایا اللہ تعالیٰ اسے نقصان ....
حدیث نمبر: 6372
«من ضار ضار الله به ومن شاق شاق الله عليه»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جس نے کسی کو نقصان پہنچایا اللہ تعالیٰ اسے نقصان پہنچائے گا، اور جس نے کسی کے لیے مشکل پیدا کی اللہ تعالیٰ اس کے لیے مشکل پیدا کرے گا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6372]

تخریج الحدیث: «(حسن) [حم 4] عن أبي صرمة. الإرواء 896.»
قال الشيخ الألباني: حسن
6382. من ضحى قبل الصلاة فإنما ذبح لنفسه ومن ذبح بعد ....
جس نے نماز سے پہلے قربانی کی وہ اپنے لیے ....
حدیث نمبر: 6373
«من ضحى قبل الصلاة فإنما ذبح لنفسه ومن ذبح بعد الصلاة فقد تم نسكه وأصاب سنة المسلمين»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جس نے نماز سے پہلے قربانی کی وہ اپنے لیے ہی ذبح کرتا ہے، اور جس نے نماز کے بعد قربانی کی اس کی قربانی مکمل ہوئی اور اس نے مسلمانوں کے طریقے کو پا لیا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6373]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [ق] عن البراء. الإرواء 1154.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
6383. من ضرب بسوط ظلما اقتص منه يوم القيامة
جس نے ظلماً کسی کو کوڑے سے مارا قیامت کے ....
حدیث نمبر: 6374
«من ضرب بسوط ظلما اقتص منه يوم القيامة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جس نے ظلماً کسی کو کوڑے سے مارا قیامت کے دن اس سے قصاص لیا جائے گا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6374]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [خد هق] عن أبي هريرة. الصحيحة 2352: طص.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
6384. من ضرب غلاما له حدا لم يأته أو لطمه فإن ....
جس نے اپنے غلام کو ایسی سزا کے طور پر ....
حدیث نمبر: 6375
«من ضرب غلاما له حدا لم يأته أو لطمه فإن كفارته أن يعتقه»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جس نے اپنے غلام کو ایسی سزا کے طور پر مارا جو اس نے کی نہیں یا اسے تھپڑ مارا تو اس کا کفارہ یہ ہے کہ وہ اسے آزاد کر دے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6375]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [م] عن ابن عمر. مختصر مسلم 901.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
6385. من ضرب مملوكه ظالما أقيد منه يوم القيامة
جس نے اپنے غلام کو ظلماً مارا قیامت کے دن ....
حدیث نمبر: 6376
«من ضرب مملوكه ظالما أقيد منه يوم القيامة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جس نے اپنے غلام کو ظلماً مارا قیامت کے دن اس سے بدلہ لیا جائے گا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6376]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [طب] عن عمار. الصحيحة 2353: حل.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
6386. من ضن بالمال أن ينفقه وبالليل أن يكابده فعليه بسبحان ....
جس کا دل مال خرچ کرنے اور رات کو عبادت ....
حدیث نمبر: 6377
«من ضن بالمال أن ينفقه وبالليل أن يكابده فعليه بسبحان الله وبحمده»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جس کا دل مال خرچ کرنے اور رات کو عبادت میں مشقت اٹھانے پر آمادہ نہ ہو تو وہ «سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ» (اللہ پاک ہے اپنی حمد کے ساتھ) کہا کرے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6377]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [أبونعيم في المعرفة] عن عبد الله بن خبيب. الترغيب 2/243، 250: خد، طب - ابن مسعود. طب - أبي أمامة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح