🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5661
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، قَالَ: نَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عِمْرَانَ الثَّعْلَبِيُّ ، قَالَ: نَا حَكَّامُ بْنُ سَلْمٍ ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ الرَّازِيِّ ، عَنِ الرَّبِيعِ بْنِ أَنَسٍ ، قَالَ: السَّمَاءُ الدُّنْيَا مَوْجٌ مَكْفُوفٌ، وَالثَّانِيَةُ صَخْرَةٌ، وَالثَّالِثَةُ حَدِيدٌ، وَالرَّابِعَةُ نُحَاسٌ، وَالْخَامِسَةُ فِضَّةٌ، وَالسَّادِسَةُ ذَهَبٌ، وَالسَّابِعَةُ يَاقُوتَةٌ.
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنِ الرَّبِيعِ بْنِ أَنَسٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ حَكَّامُ بْنُ سَلْمٍ .
امام ربیع بن انس رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”پہلا آسمان ٹھہری ہوئی موج ہے، دوسرا چٹان ہے، تیسرا لوہا ہے، چوتھا تانبا ہے، پانچواں چاندی ہے، چھٹا سونا ہے اور ساتواں یاقوت ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ روایت ربیع بن انس سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اسے بیان کرنے میں حکام بن سلم منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5661]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: رواه الطبراني في الأوسط هكذا موقوفا على الربيع ولعله سقط من النسخة وفيه أبو جعفر الرازي وثقه أبو حاتم وغيره وضعفه النسائي وغيره وبقية رجاله ثقات «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 8، ص 132» »
«أخرجه ابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 3431»

الحكم على الحديث: موقوف، فيه أبو جعفر الرازي مختلف فيه، وبقية رجاله ثقات
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5662
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، قَالَ: نَا أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ فُضَيْلِ بْنِ عِيَاضٍ ، قَالَ: نَا بِشْرُ بْنُ عُثْمَانَ السَّرِيُّ ، قَالَ: نَا رَبَاحُ بْنُ أَبِي مَعْرُوفٍ الْمَكِّيُّ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَجْلَانَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ ابْنَ عَبْدِ اللهِ بْنِ أُبَيٍّ ، قَالَ لَهُ أَبُوهُ: أَيْ بُنَيَّ، اطْلُبْ ثَوْبًا مِنْ ثِيَابِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَكَفِّنِّي فِيهِ، وَمُرْهُ فَلْيُصَلِّ عَلَيَّ، فَأَتَاهُ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، قَدْ عَرَفْتَ شَرَفَ عَبْدِ اللهِ ، وَهُوَ يَطْلُبُ إِلَيْكَ ثَوْبًا مِنْ ثِيَابِكَ تُكَفِّنُهُ فِيهِ، وَتُصَلِّي عَلَيْهِ، قَالَ: فَأَعْطَاهُ ثَوْبًا مِنْ ثِيَابِهِ، وَأَرَادَ أَنْ يُصَلِّيَ عَلَيْهِ، فَقَالَ لَهُ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ : أَمَا تَعْرِفُ عَبْدَ اللهِ وَنِفَاقَهُ، تُصَلِّي عَلَيْهِ، وَقَدْ نَهَاكَ اللهُ أَنْ تُصَلِّيَ عَلَيْهِ؟ فَقَالَ: أَيْنَ؟ فَقَالَ: اسْتَغْفِرْ لَهُمْ أَوْ لا تَسْتَغْفِرْ لَهُمْ إِنْ تَسْتَغْفِرْ لَهُمْ سَبْعِينَ مَرَّةً فَلَنْ يَغْفِرَ اللهُ لَهُمْ قَالَ: فَإِنِّي سَأَزِيدُ عَلَى سَبْعِينَ، فَأَنْزَلَ اللهُ: وَلا تُصَلِّ عَلَى أَحَدٍ مِنْهُمْ مَاتَ أَبَدًا وَلا تَقُمْ عَلَى قَبْرِهِ قَالَ: وَأَنْزَلَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ: سَوَاءٌ عَلَيْهِمْ أَسْتَغْفَرْتَ لَهُمْ أَمْ لَمْ تَسْتَغْفِرْ لَهُمْ الْآيَةَ.
قَالَ: وَدَخَلَ رَجُلٌ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَطَالَ الْجُلُوسَ، فَخَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَلَاثًا كَيْ يَقُومَ فَيَتْبَعَهُ، فَلَمْ يَفْعَلْ، فَدَخَلَ عُمَرُ ، فَرَأَى الرَّجُلَ، وَعَرَفَ فِي وَجْهِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْكَرَاهِيَةَ لِمَقْعَدِهِ، فَقَالَ: لَعَلَّكَ آذَيْتَ النَّبِيَّ عَلَيْهِ السَّلَامُ، فَفَطِنَ الرَّجُلُ، فَقَامَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: قُمْتُ ثَلَاثَ مِرَارٍ كَيْ يَتْبَعَنِي، فَلَمْ يَفْعَلْ، فَقَالَ عُمَرُ : يَا رَسُولَ اللهِ، لَوِ اتَّخَذْتَ حِجَابًا، فَإِنَّ نِسَاءَكَ لَيْسَ كَسَائِرِ النِّسَاءِ، وَذَلِكَ أَطْهُرُ لِقُلُوبِهِنَّ، فَأَنْزَلَ اللهُ: يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لا تَدْخُلُوا بُيُوتَ النَّبِيِّ إِلا أَنْ يُؤْذَنَ لَكُمْ إِلَى طَعَامٍ غَيْرَ نَاظِرِينَ إِنَاهُ الْآيَةَ، فَأَرْسَلَ إِلَى عُمَرَ ، فَأَخْبَرَهُ بِذَلِكَ.
قَالَ: وَاسْتَشَارَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبَا بَكْرٍ وَعُمَرَ فِي أُسَارَى أَهْلِ بَدْرٍ، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ : يَا رَسُولَ اللهِ، اسْتَحْيِ قَوْمَكَ، وَخُذِ الْفِدَاءَ، فَاسْتَعِنْ بِهِ، فَقَالَ عُمَرُ : يَا رَسُولَ اللهِ، اقْتُلْهُمْ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَوِ اجْتَمَعْتُمَا مَا عُصِيتُمَا، ثُمَّ أَخَذَ بِقَوْلِ أَبِي بَكْرٍ ، فَأَنْزَلَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ: مَا كَانَ لِنَبِيٍّ أَنْ يَكُونَ لَهُ أَسْرَى حَتَّى يُثْخِنَ فِي الأَرْضِ
قَالَ: وَلَمَّا نَزَلَتْ: وَلَقَدْ خَلَقْنَا الإِنْسَانَ مِنْ سُلالَةٍ مِنْ طِينٍ ثُمَّ جَعَلْنَاهُ نُطْفَةً فِي قَرَارٍ مَكِينٍ الْآيَةَ، قَالَ عُمَرُ : تَبَارَكَ اللهُ أَحْسَنُ الْخَالِقِينَ، فَنَزَلَتْ: فَتَبَارَكَ اللهُ أَحْسَنُ الْخَالِقِينَ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَجْلَانَ الْأَفْطَسِ إِلَّا رَبَاحُ بْنُ أَبِي مَعْرُوفٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ بِشْرُ بْنُ السَّرِيِّ .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ عبداللہ بن ابی کے بیٹے سے ان کے والد نے کہا: ”میرے بیٹے! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کپڑوں میں سے کوئی کپڑا طلب کرو تاکہ مجھے اس میں کفن دیا جائے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہو کہ میری نماز جنازہ بھی پڑھائیں۔“ چنانچہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! آپ عبداللہ کے مقام و مرتبہ سے واقف ہیں، وہ آپ سے آپ کے کپڑوں میں سے ایک کپڑا مانگ رہے ہیں تاکہ آپ انہیں اس میں کفن دیں اور ان کی نماز جنازہ پڑھائیں۔“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اپنے کپڑوں میں سے ایک کپڑا عطا فرما دیا اور ان کی نماز جنازہ پڑھانے کا ارادہ فرمایا۔ اس پر سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”کیا آپ عبداللہ اور اس کے نفاق کو نہیں جانتے؟ آپ اس کی نماز جنازہ پڑھائیں گے، حالانکہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو اس سے منع فرما دیا ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کہاں منع فرمایا ہے؟“ انہوں نے کہا: ﴿آپ ان کے لیے مغفرت مانگیں یا نہ مانگیں، اگر آپ ان کے لیے ستر مرتبہ بھی مغفرت مانگیں گے تو اللہ انہیں ہرگز نہیں بخشے گا﴾ ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں ستر مرتبہ سے زیادہ مغفرت مانگوں گا۔“ پھر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿اور ان میں سے جو کوئی مر جائے اس کی نماز جنازہ کبھی نہ پڑھیں اور نہ اس کی قبر پر کھڑے ہوں﴾، اور اللہ عزوجل نے یہ بھی نازل فرمایا: ﴿ان کے لیے برابر ہے، آپ ان کے لیے مغفرت مانگیں یا نہ مانگیں﴾ ۔
ابن عباس رضی اللہ عنہما نے مزید بیان کیا: ”ایک آدمی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور بہت دیر تک بیٹھا رہا۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم تین مرتبہ باہر نکلے تاکہ وہ اٹھ کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے چلا آئے، مگر اس نے ایسا نہ کیا۔ پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ تشریف لائے تو انہوں نے اس آدمی کو دیکھا اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے پر اس کے بیٹھے رہنے کی ناگواری بھانپ لی۔ انہوں نے اس سے کہا: ”شاید تم نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو تکلیف دی ہے۔“ وہ آدمی سمجھ گیا اور اٹھ کھڑا ہوا۔ تب نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں تین بار اٹھا کہ یہ میرے پیچھے آ جائے، مگر اس نے ایسا نہ کیا۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! کاش آپ پردہ مقرر فرما لیں، کیونکہ آپ کی ازواج مطہرات عام عورتوں کی طرح نہیں ہیں، اور یہ ان کے دلوں کے لیے زیادہ پاکیزگی کا باعث ہے۔“ تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿اے ایمان والو! نبی کے گھروں میں داخل نہ ہو، مگر یہ کہ تمہیں کھانے کے لیے اجازت دی جائے، اس طرح کہ تم اس کے پکنے کا انتظار کرنے والے نہ ہو﴾ ۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو بلا بھیجا اور انہیں اس کی خبر دی۔“
ابن عباس رضی اللہ عنہما نے مزید بیان کیا: ”نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بدر کے قیدیوں کے بارے میں سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما سے مشورہ کیا۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! آپ اپنی قوم کے ساتھ نرمی اور حیا کا معاملہ فرمائیں اور فدیہ لے کر اس سے مدد حاصل کریں۔“ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! انہیں قتل کر دیجیے۔“ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تم دونوں کسی بات پر متفق ہو جاؤ تو میں تمہاری مخالفت نہیں کروں گا۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی رائے اختیار فرمائی، تو اللہ عزوجل نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿کسی نبی کے لیے مناسب نہیں کہ اس کے پاس قیدی ہوں، جب تک کہ وہ زمین میں خوب خونریزی نہ کر لے﴾ ۔“
ابن عباس رضی اللہ عنہما نے مزید بیان کیا: ”جب یہ آیت نازل ہوئی: ﴿اور بلاشبہ ہم نے انسان کو مٹی کے خلاصے سے پیدا کیا، پھر ہم نے اسے نطفہ بنا کر ایک محفوظ ٹھکانے میں رکھا﴾ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: «تَبَارَكَ اللهُ أَحْسَنُ الْخَالِقِينَ» ”بڑا بابرکت ہے اللہ، سب سے بہترین پیدا کرنے والا۔“ تو (اسی کے مطابق) یہ آیت نازل ہوئی: ﴿پس بڑا بابرکت ہے اللہ، سب سے بہترین پیدا کرنے والا﴾ ۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سالم بن عجلان افطس سے رباح بن ابی معروف کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اسے بیان کرنے میں بشر بن سری منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5662]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه أبو عبيدة بن الفضيل بن عياض وهو لين وبقية رجاله ثقات «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 9، ص 68» »
«أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 159، والطبراني فى «الكبير» برقم: 12244»

الحكم على الحديث: إسناده ضعيف، فيه أبو عبيدة بن الفضيل بن عياض لين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5663
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، قَالَ: نَا سَهْلُ بْنُ زَنْجَلَةَ الرَّازِيُّ ، قَالَ: نَا الصَّبَّاحُ بْنُ مُحَارِبٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُسْلِمِ بْنِ هُرْمُزَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: إِنِّي نِلْتُ مِنِ امْرَأَةٍ مَا دُونَ نَفْسِهَا، فَأَنْزَلَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ: وَأَقِمِ الصَّلاةَ طَرَفَيِ النَّهَارِ وَزُلَفًا مِنَ اللَّيْلِ الْآيَةَ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ إِلَّا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُسْلِمِ بْنِ هُرْمُزَ ، تَفَرَّدَ بِهِ الصَّبَّاحُ بْنُ مُحَارِبٍ .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کیا: ”میں نے ایک عورت سے جماع کے سوا (سب کچھ) کر لیا ہے۔“ تو اللہ عزوجل نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿وَأَقِمِ الصَّلَاةَ طَرَفَيِ النَّهَارِ وَزُلَفًا مِنَ اللَّيْلِ﴾ (اور دن کے دونوں کناروں اور رات کے کچھ حصوں میں نماز قائم کیجیے) الآیہ۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سعید بن جبیر رحمہ اللہ سے عبداللہ بن مسلم بن ہرمز کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں صباح بن محارب منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5663]
تخریج الحدیث: «أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 148، وأحمد فى «مسنده» برقم: 2241، 2469، والطبراني فى «الكبير» برقم: 12495، 12931»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5664
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، قَالَ: نَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ طَرِيفٍ الْبَجَلِيُّ ، قَالَ: نَا أَبِي ، قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ الْكُوفِيُّ ، قَالَ: نَا جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ حُسَيْنٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، قَالَ: خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ مُجْتَمِعُونَ، فَقَالَ: يَا مَعْشَرَ الْمُسْلِمِينَ، اتَّقُوا اللهَ، وَصِلُوا أَرْحَامَكُمْ، فَإِنَّهُ لَيْسَ مِنْ ثَوَابٍ أَسْرَعَ مِنْ صِلَةِ رَحِمٍ، وَإِيَّاكُمْ وَالْبَغْيَ، فَإِنَّهُ لَيْسَ مِنْ عُقُوبَةٍ أَسْرَعَ مِنْ عُقُوبَةِ بَغْيٍ، وَإِيَّاكُمْ وَعُقُوقَ الْوَالِدَيْنِ، فَإِنَّ رِيحَ الْجَنَّةِ يُوجَدُ مِنْ مَسِيرَةِ أَلْفِ عَامٍ، وَاللهِ لَا يَجِدُهَا عَاقٌّ، وَلَا قَاطِعُ رَحِمٍ، وَلَا شَيْخٌ زَانٍ، وَلَا جَارٌّ إِزَارَهُ خُيَلَاءَ، إِنَّمَا الْكِبْرِيَاءُ لِلهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ، وَالْكَذِبُ كُلُّهُ إِثْمٌ إِلَّا مَا نَفَعْتَ بِهِ مُؤْمِنًا، وَدَفَعْتَ بِهِ عَنْ دِينٍ، وَإِنَّ فِي الْجَنَّةِ لَسُوقًا مَا يُبَاعُ فِيهَا وَلَا يُشْتَرَى، لَيْسَ فِيهَا إِلَّا الصُّوَرُ، فَمَنْ أَحَبَّ صُورَةً مِنْ رَجُلٍ أَوِ امْرَأَةٍ دَخَلَ فِيهَا.
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ جَابِرٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ طَرِيفٍ .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے، اس وقت ہم جمع تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے مسلمانوں کی جماعت! اللہ سے ڈرو اور اپنے رشتے جوڑو، کیونکہ صلہ رحمی سے بڑھ کر جلد ملنے والا کوئی ثواب نہیں۔ اور سرکشی و ظلم سے بچو، کیونکہ سرکشی کی سزا سے بڑھ کر جلد ملنے والی کوئی سزا نہیں۔ اور والدین کی نافرمانی سے بچو، کیونکہ جنت کی خوشبو ہزار سال کی مسافت سے محسوس کی جاتی ہے، مگر اللہ کی قسم! نافرمان، قطع رحمی کرنے والا، بدکار بوڑھا اور تکبر سے اپنا تہبند گھسیٹنے والا اسے نہیں پائے گا۔ بڑائی تو صرف اللہ رب العالمین ہی کے لیے ہے۔ اور ہر جھوٹ گناہ ہے، سوائے اس کے جس کے ذریعے تم کسی مومن کو نفع پہنچاؤ اور دین کا دفاع کرو۔ اور جنت میں ایک بازار ہے جس میں نہ خرید و فروخت ہوتی ہے، نہ اس میں صورتوں کے سوا کچھ ہے، چنانچہ جو شخص کسی مرد یا عورت کی کوئی صورت پسند کرے گا وہ اس میں داخل ہو جائے گا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے اسی سند کے ساتھ ہی مروی ہے، اور اس میں احمد بن محمد بن طریف منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5664]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: وفيه محمد بن كثير الكوفي وهو ضعيف جدا «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 5، ص 125» »
«قال الهيثمي: وفيه محمد بن كثير عن جابر الجعفي وكلاهما ضعيف جدا «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 8، ص 149» »

الحكم على الحديث: إسناده ضعيف جدًّا لضعف محمد بن كثير الكوفي وجابر الجعفي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5665
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، قَالَ: ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْبَكَّائِيُّ ، قَالَ: ثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ إِسْمَاعِيلَ بْنِ مُجَمِّعٍ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِنَّ اللهَ فِي عَوْنِ الْعَبْدِ مَا كَانَ الْمَرْءُ فِي عَوْنِ أَخِيهِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ إِلَّا إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ مُجَمِّعٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ اس وقت تک بندے کی مدد میں رہتا ہے جب تک آدمی اپنے بھائی کی مدد میں لگا رہتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو الزناد رحمہ اللہ سے ابراہیم بن اسماعیل بن مجمع کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں عبیداللہ بن موسیٰ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5665]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2590، 2699، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 866، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 534، 5029، 5030، 5045، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2304، 8251، 8252، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 7247، 7248، 7244، 7245، 7246، 7249، 7250، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3460، 4946، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1425، 1425 (م)، 1930، 2945، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 225، 2199، 2417، 2544، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 11247، 11250، 11248، 11249، 11251، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7545، 7549، 7816، 8057، 9167، 9371، 10644، 10827، 10912، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2549، 2561، والبزار فى «مسنده» برقم: 8967، 9110، 9129، 9128، 9130، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 18933، 18934، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 27099، 27098، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 5291، والطبراني فى «الكبير» برقم: 4802، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 178، 710، 1332، 1951، 4504، 9241»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5666
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، قَالَ: ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فِرَاسٍ أَبُو هُرَيْرَةَ الصَّيْرَفِيُّ ، قَالَ: ثَنَا سَلْمُ بْنُ قُتَيْبَةَ ، قَالَ: ثَنَا أَبُو الْعَوَّامِ - يَعْنِي عِمْرَانَ الْقَطَّانَ - عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ مُطَرِّفِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ الشِّخِّيرِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَثَلُ ابْنِ آدَمَ، وَإِلَى جَنْبِهِ تِسْعٌ وَتِسْعُونَ مَنِيَّةً، إِنْ أَخْطَأَتْهُ الْمَنَايَا وَقَعَ فِي الْهَرَمِ حَتَّى يَمُوتَ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قَتَادَةَ إِلَّا عِمْرَانُ الْقَطَّانُ ، وَالْحَجَّاجُ بْنُ الْحَجَّاجِ ، تَفَرَّدَ بِهِ أَبُو قُتَيْبَةَ ، عَنْ عِمْرَانَ ، وَتَفَرَّدَ بِهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ ، عَنِ الْحَجَّاجِ ، وَلَا يُرْوَى عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ.
سیدنا عبداللہ بن شخیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ابن آدم کی مثال ایسی ہے کہ اس کے پہلو میں ننانوے موتیں (آفتیں) ہیں، اگر وہ سب اس سے چوک جائیں تو وہ بڑھاپے میں جا پڑتا ہے یہاں تک کہ مر جاتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو قتادہ رحمہ اللہ سے عمران قطان اور حجاج بن حجاج کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔ عمران سے روایت کرنے میں ابو قتیبہ منفرد ہیں، اور حجاج سے روایت کرنے میں ابراہیم بن طہمان منفرد ہیں، اور یہ حدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے صرف اسی سند سے مروی ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5666]
تخریج الحدیث: «أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 457، 459، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2150، 2456، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2836»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5667
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْعَنْبَرِيُّ ، قَالَ: ثَنَا سَلْمُ بْنُ قُتَيْبَةَ ، عَنْ عِمْرَانَ الْقَطَّانِ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ اللهِ الْجَسْرِيِّ ، عَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ اللهَ كَرِهَ لَكُمْ ثَلَاثًا: قِيلَ وَقَالَ، وَكَثْرَةَ السُّؤَالِ، وَإِضَاعَةَ الْمَالِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قَتَادَةَ إِلَّا عِمْرَانُ الْقَطَّانُ ، تَفَرَّدَ بِهِ سَلْمُ بْنُ قُتَيْبَةَ .
سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے تمہارے لیے تین باتوں کو ناپسند فرمایا ہے: فضول گفتگو (قیل و قال)، کثرتِ سوال اور مال ضائع کرنا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو قتادہ رحمہ اللہ سے عمران قطان کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں سلم بن قتیبہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5667]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه عمران القطان ضعفه ابن معين وأبو داود والنسائي وذكره ابن حبان في الثقات «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 1، ص 157» »
«أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 522، 527، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2835»

الحكم على الحديث: إسناده ضعيف لضعف عمران القطان
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5668
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، قَالَ: ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِمْرَانَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى الْأَنْصَارِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ أَخِيهِ عِيسَى ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ قَيْسِ بْنِ شَمَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: تَسْمَعُونَ وَيُسْمَعُ مِنْكُمْ، وَيُسْمَعُ مِمَّنْ يَسْمَعُ مِنْكُمْ.
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ ثَابِتِ بْنِ قَيْسِ بْنِ شَمَّاسٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ عِمْرَانَ .
سیدنا ثابت بن قیس بن شماس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم (مجھ سے) سنتے ہو اور تم سے (دوسروں کے ذریعے) سنا جائے گا، اور جو لوگ تم سے سنیں گے ان سے بھی سنا جائے گا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا ثابت بن قیس بن شماس رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اس میں محمد بن عمران منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5668]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: عبد الرحمن بن أبي ليلى لم يسمع من ثابت بن قيس «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 1، ص 137» »
«أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 1321»

الحكم على الحديث: إسناده ضعيف لانقطاعه، عبد الرحمن بن أبي ليلى لم يسمع من ثابت بن قيس
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5669
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ قَالَ: ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَلَفٍ التَّيْمِيُّ، قَالَ: ثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْمَعْنِيُّ، قَالَ: ثَنَا مِنْدَلُ بْنُ عَلِيٍّ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا تَرَكْتُ بَعْدِي فِتْنَةً أَضَرَّ مِنْ فِتْنَةِ النِّسَاءِ لِلرِّجَالِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ إِلَّا مِنْدَلٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ .
سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے اپنے بعد مردوں کے لیے عورتوں کے فتنے سے زیادہ نقصان دہ کوئی فتنہ نہیں چھوڑا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث عاصم احول سے صرف مندل نے روایت کی ہے، اس میں علی بن عبدالحمید منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5669]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5096، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2741، 2740، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5969، 5970، 5967، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 9108، 9225، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2780، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3998، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 13653، وأحمد فى «مسنده» برقم: 22160، 22245، والحميدي فى «مسنده» برقم: 556، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 972، والبزار فى «مسنده» برقم: 1255، 2596، 2597، 2598، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 20608، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 17937، 38437، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4322، 4323، 4324، والطبراني فى «الكبير» برقم: 417، 415، 416، 418، 419، 420، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 564، 3675»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5670
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، قَالَ: ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ أَيُّوبَ أَبُو بَهْزٍ الرَّازِيُّ ، قَالَ: ثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَحْسَبُهُ رَفَعَهُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ: مَنْهُومَانِ لَا تَنْقَضِي نَهْمَتُهُمْ: مَنْهُومٌ فِي طَلَبِ الْعِلْمِ لَا تَنْقَضِي نَهْمَتُهُ، وَمَنْهُومٌ فِي طَلَبِ الدُّنْيَا لَا تَنْقَضِي نَهْمَتُهُ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ لَيْثٍ إِلَّا جَرِيرٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ أَبُو بَهْزٍ الرَّازِيُّ .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے (راوی کہتے ہیں: میرا گمان ہے کہ انہوں نے اسے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تک مرفوع بیان کیا) کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دو حریص ایسے ہیں جن کی حرص کبھی ختم نہیں ہوتی: ایک علم کی طلب کا حریص جس کی حرص ختم نہیں ہوتی، اور دوسرا دنیا کی طلب کا حریص جس کی حرص ختم نہیں ہوتی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث لیث سے صرف جریر نے روایت کی ہے، اس میں ابو بہز رازی منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5670]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه ليث بن أبي سليم وهو ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 1، ص 135» »
«أخرجه الدارمي فى «مسنده» برقم: 346، والبزار فى «مسنده» برقم: 4880، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 3068، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 26642، والطبراني فى «الكبير» برقم: 11095»

الحكم على الحديث: إسناده ضعيف لضعف ليث بن أبي سليم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں