الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔
كتاب الصلوٰة نماز کے احکام و مسائل نماز استسقاء میں زیادہ ہاتھ اٹھانا
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دعا کرتے وقت (اس قدر) ہاتھ اٹھایا کرتے تھے حتیٰ کہ آپ کی بغلیں نظر آ جاتی تھیں، انہوں نے کہا: میرا خیال ہے کہ یہ استسقاء میں تھا۔
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب استسقاء، باب رفع الامام يده فى الاستسقاء، رقم: 1031. مسلم، كتاب صلاة الاستقا، باب رفع اليدين بالدعاء، الخ، رقم: 895. سنن نسائي، رقم: 1513. مسند احمد: 181/3. سنن دارمي، رقم: 1535»
|