الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔
كتاب الصلوٰة نماز کے احکام و مسائل نمازی کے آگے سترہ بنانے کا بیان
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عورت، کتا اور گدھا (نمازی کے آگے سے گزر کر) نماز توڑ دیتا ہے جبکہ پالان کی آخری لکڑی جیسی چیز اسے بچا دیتی ہے۔“
تخریج الحدیث: «مسلم، كتاب الصلاة، باب قدر ما بستر المصلي، رقم: 510. انظر: 279.»
عطاء رحمہ اللہ نے بیان کیا، پالان کی آخری لکڑی ہاتھ کے برابر ہے، اور معمر نے قتادہ رحمہ اللہ کے حوالے سے بیان کیا: ایک ہاتھ اور ایک بالشت۔
تخریج الحدیث: «سنن كبري بيهقي: 269/2. مصنف عبدالرزاق، رقم: 2272.»
|