كتاب القصاص كتاب القصاص مفلس، غلام اور بچّے پر دیت کا بیان
عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ غریب لوگوں کے غلام نے امیر لوگوں کے غلام کا کان کاٹ دیا تو اس (کان کاٹنے والے غلام) کے گھر والے، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور انہوں نے عرض کیا، ہم فقیر لوگ ہیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان پر (دیت میں سے) کچھ بھی مقرر نہ فرمایا۔ اسنادہ ضعیف، رواہ ابوداؤد و النسائی۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«إسناده ضعيف، رواه أبو داود (4590) و النسائي (25/8. 26 ح 4755) ٭ قتادة مدلس و عنعن.» |