الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 

موطا امام مالك رواية يحييٰ کل احادیث 1852 :حدیث نمبر
موطا امام مالك رواية يحييٰ
كِتَابُ الْحَجِّ
کتاب: حج کے بیان میں
80. بَابُ جَامِعِ الْفِدْيَةِ
فدیہ کے مختلف مسائل کا بیان
حدیث نمبر: 944Q2
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا: جو شخص چاہے ایسے کپڑے پہننا جو احرام میں درست نہیں ہیں، یا بال کم کرنا چاہے، یا خوشبو لگانا چاہے بغیر ضرورت کے، فدیہ کو آسان سمجھ کر، تو یہ جائز نہیں ہے، بلکہ رخصت ضرورت کے وقت ہے، جو کوئی ایسا کرے فدیہ دے۔

تخریج الحدیث: «فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 241»
حدیث نمبر: 944Q3
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
سوال ہوا امام مالک رحمہ اللہ سے کہ الله تعالی نے جو فرمایا: «﴿فَفِدْيَةٌ مِنْ صِيَامٍ أَوْ صَدَقَةٍ أَوْ نُسُكٍ﴾» تو اس شخص کو اختیار ہے اس میں؟ اور نسک کیا چیز ہے؟ اور طعام کتنا واجب ہے؟ اور کس مد سے چاہیے؟ اور روزے کتنے چاہئیں؟ اور اس میں تاخیر کرنا درست ہے یا فی الفور کرنا چاہیے؟ امام مالک رحمہ اللہ نے جواب دیا: جتنے کفاروں میں اللہ جل جلالہُ نے اس طرح بیان کیا ہے کہ یا یہ ہو یا یہ ہو، اس میں اختیار ہے جونسا امر چاہے کرے، اور نسک سے ایک بکری مراد ہے، اور روزے سے تین روز ے مقصود ہیں، اور طعام سے چھ مسکینوں کو کھانا کھلانا منظور ہے، ہر مسکین کو دو مد دینا چاہیے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مد سے۔

تخریج الحدیث: «فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 241»
حدیث نمبر: 944Q4
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا: اور سنا میں نے بعض اہلِ علم سے، کہتے تھے کہ اگر محرم نے کسی چیز کو کچھ مارا اور وہ کسی جانور چرند یا پرند کو جو شکاری ہے جا لگا، اور وہ مر گیا، مگر محرم کا ارادہ اس کے مارنے کا نہ تھا، تو اس پر فدیہ لازم ہو گا، کیونکہ قصد اور خطا دونوں اس باب میں یکساں ہیں۔

تخریج الحدیث: «فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 241»
حدیث نمبر: 944Q5
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا: اگر چند لوگ مل کر ایک شکار ماریں، اور سب احرام باندھے ہوں، تو ہر ایک شخص پر ان میں سے جزاء لازم ہوگی، اور ہر ایک کو پوری جزاء دینی ہوگی، اگر ان پر ہدی کا حکم ہوگا تو ہر ایک کو ہدی دینا ہوگی، اگر روزوں کا حکم ہوگا تو ہر ایک کو روزہ رکھنا ہو گا۔ اس کی مثال یہ ہے کہ چند آدمی مل کر ایک شخص کو خطا سے مار ڈالیں، تو کفارہ قتل کا یعنی ایک غلام آزاد کرنا ہر ایک پر واجب ہوگا، یا دو مہینے پے در پے روزے ہر ایک کو رکھنے ہوں گے۔

تخریج الحدیث: «فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 241»
حدیث نمبر: 944Q6
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا: جس شخص نے شکار مارا بعد کنکریاں مارنے کے اور سر منڈانے سے قبل طواف الافاضہ کے، تو اس پر جزاء اس شکار کی لازم ہوگی، کیونکہ الله تعالی نے فرمایا ہے: «﴿وَإِذَا حَلَلْتُمْ فَاصْطَادُوا﴾» یعنی جب تم احرام کھول ڈالو تو شکار کرو۔ اور جس شخص نے طوافِ افاضہ نہیں کیا اس کا پورا احرام نہیں کھلا، کیونکہ اس کو صحبت عورتوں سے اور خوشبو لگانا درست نہیں۔

تخریج الحدیث: «فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 241»
حدیث نمبر: 944Q7
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا: اگرمحرم حرم کا درخت اکھاڑے تو اس پر کچھ جزاء لازم نہ ہوگی، مگر یہ فعل بہت برا ہے۔

تخریج الحدیث: «فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 241»
حدیث نمبر: 944Q8
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا: جو شخص حج میں تین روزے رکھنا بھول جائے، یا بیماری کی وجہ سے نہ رکھ سکے، یہاں تک کہ اپنے شہر چلا جائے، تو اس کو اگر ہدی کی قدرت ہو تو ہدی دے، ورنہ تین روز ے اپنے گھر میں رکھ کر پھر سات روزے رکھے۔

تخریج الحدیث: «فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 241»

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.