الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 

موطا امام مالك رواية يحييٰ کل احادیث 1852 :حدیث نمبر
موطا امام مالك رواية يحييٰ
كِتَابُ الْجَامِعِ
کتاب: مختلف ابواب کے بیان میں
82. بَابُ مَا جَاءَ فِي صِفَةِ جَهَنَّمَ
جہنم کا بیان
حدیث نمبر: 1833
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
حدثني مالك، عن ابي الزناد ، عن الاعرج ، عن ابي هريرة ، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: " نار بني آدم التي يوقدون جزء من سبعين جزءا من نار جهنم"، فقالوا: يا رسول الله إن كانت لكافية، قال:" إنها فضلت عليها بتسعة وستين جزءا" حَدَّثَنِي مَالِك، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنْ الْأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " نَارُ بَنِي آدَمَ الَّتِي يُوقِدُونَ جُزْءٌ مِنْ سَبْعِينَ جُزْءًا مِنْ نَارِ جَهَنَّمَ"، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنْ كَانَتْ لَكَافِيَةً، قَالَ:" إِنَّهَا فُضِّلَتْ عَلَيْهَا بِتِسْعَةٍ وَسِتِّينَ جُزْءًا"
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے: آدمیوں کی آگ جس کو وہ سلگاتے ہیں ایک جز ہے ستر (70) جزوں میں سے جہنم کی آگ کا (یعنی جہنم کی آگ میں اس آگ سے انہتر (69) حصّے زیادہ جلن اور تیزی ہے)۔ لوگوں نے کہا: یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! یہی آگ دنیا کی کافی تھی (جلانے کو)۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ آگ اس آگ سے انہتر حصّے زیادہ ہے۔

تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3265، 6000، 6469، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2752، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 345، 656، 6147، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 185، 186، 7724، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2589، 3541، 3542، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2827، 2889، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 4293، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7323، 8111، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1163، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6372، فواد عبدالباقي نمبر: 57 - كِتَابُ جَهَنَّمَ-ح: 1»
حدیث نمبر: 1834
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
وحدثني مالك، عن عمه ابي سهيل بن مالك ، عن ابيه ، عن ابي هريرة ، انه قال: " اترونها حمراء كناركم هذه، لهي اسود من القار والقار الزفت" وَحَدَّثَنِي مَالِك، عَنْ عَمِّهِ أَبِي سُهَيْلِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّهُ قَالَ: " أَتَرَوْنَهَا حَمْرَاءَ كَنَارِكُمْ هَذِهِ، لَهِيَ أَسْوَدُ مِنَ الْقَارِ وَالْقَارُ الزِّفْتُ"
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: کیا تم جہنم کی آگ کو سرخ سمجھتے ہو جیسے دنیا کی آگ، وہ قار سے بھی زیادہ سیاہ ہے، اور قار زفت کو کہتے ہیں۔

تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، وأخرجه بغوي فى «شرح السنة» ‏‏‏‏برقم: 4400، وانظر الحديث السابق، فواد عبدالباقي نمبر: 57 - كِتَابُ جَهَنَّمَ-ح: 2»

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.