🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

56. نقش الخاتم وما جاء فيه
انگوٹھی کا نقش اور جو کچھ اس کے بارے میں ہے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25605 ترقیم الشثری: -- 26728
٢٦٧٢٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن ايوب بن موسى عن نافع عن ابن عمر قال: اتخذ النبي ﷺ خاتما من ورق ثم نقش عليه: محمد رسول الله، ثم قال:"لا ينقش احد على (١) خاتمي هذا" (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زيادة (نقش).
(٢) صحيح؛ أخرجه البخاري (٥٨٦٥)، ومسلم (٢٠٩٢).

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چاندی کی انگوٹھی بنوائی اور اس پر نقش کیا ”محمد رسول اللہ“ پھر فرمایا: ”کوئی شخص میری اس انگوٹھی کے نقش پر نقش نہ بنائے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26728]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26728، ترقيم محمد عوامة 25605)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25606 ترقیم الشثری: -- 26729
٢٦٧٢٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن علية عن (عبد العزيز بن صهيب) (١) (عن) (٢) انس قال: اصطنع رسول الله ﷺ خاتما (فقال) (٣) :"إنا قد (اصطنعنا) (٤) خاتما ونقشنا فيه نقشا فلا ينقش عليه احد" (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (صهيب بن عبد العزيز)، وفي [أ، ح، ز، ط]: (صهيب عن عبد العزيز).
(٢) في [أ، ح، ز، ط]: (بن).
(٣) سقط من: [ح].
(٤) في [أ، ح، ط، هـ]: (صغنا).
(٥) صحيح؛ أخرجه البخاري (٥٨٧٧)، ومسلم (٢٠٩٢)، وأحمد (١١٩٨٩)، وابن ماجه (٣٦٤٠).

حضرت انس سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک انگوٹھی بنوائی پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”ہم نے ایک انگوٹھی بنوائی ہے اور اس میں ہم ایک نقش بھی نقش کروایا ہے پس کوئی اس جیسا نقش نہ کروائے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26729]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26729، ترقيم محمد عوامة 25606)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25607 ترقیم الشثری: -- 26730
٢٦٧٣٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن موسى بن عبد الله بن (يزيد) (١) عن امه عن حذيفة، (قالت) (٢) : كان في خاتمه (كركيان) (٣) متقابلان بينهما مكتوب: الحمد لله (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط، هـ]: (زيد).
(٢) في [أ، ب، جـ، ح]: (قال).
(٣) في [أ، ح، ز، ط]: (كركان).
(٤) مجهول، وأمه هي أم موسى بنت حذيفة كما في الزهد لابن المبارك (٢٠)، وتاريخ ابن معين ٣/ ٥١٨.

حضرت موسیٰ بن عبد اللہ، اپنی والدہ سے حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں روایت کرتے ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ کی انگوٹھی میں آمنے سامنے دو سارس بنی ہوئی تھیں۔ ان کے درمیان الحمد للّٰہ لکھا ہوا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26730]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26730، ترقيم محمد عوامة 25607)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25608 ترقیم الشثری: -- 26731
٢٦٧٣١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا معاذ عن اشعث عن محمد والحسن قالا: كان نقش خاتم النبي ﷺ: محمد رسول الله (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل.
حضرت محمد اور حضرت حسن دونوں سے روایت ہے۔ یہ کہتے ہیں کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی انگوٹھی کا نقش ”محمد رسول اللّٰہ“ تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26731]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26731، ترقيم محمد عوامة 25608)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25609 ترقیم الشثری: -- 26732
٢٦٧٣٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا معاذ (عن) (١) اشعث (عن) (٢) محمد قال: كان نقش خاتم انس (اسد) (٣) رابض حوله (فرائس) (٤) (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مكررة في: [ز].
(٢) سقط من: [جـ].
(٣) سقط من: [ط].
(٤) في [هـ]: (دراس)، وفي [ز]: (رواس).
(٥) صحيح.

حضرت محمد سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت انس کی انگوٹھی کا نقش یوں تھا۔ شیر حملہ کر رہا تھا اور اس کے ارد گرد چیر پھاڑ کیے ہوئے شکار تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26732]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26732، ترقيم محمد عوامة 25609)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25610 ترقیم الشثری: -- 26733
٢٦٧٣٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا معاذ عن اشعث عن محمد انه كان نقش خاتم الاشعري اسد بين رجلين (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ محمد لا يروي عن الأشعري.
حضرت محمد سے روایت ہے کہ حضرت اشعری کی انگوٹھی کا نقش یہ تھا۔ دو آدمیوں کے درمیان ایک شیر تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26733]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26733، ترقيم محمد عوامة 25610)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25611 ترقیم الشثری: -- 26734
٢٦٧٣٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا إبراهيم (ابن) (١) عطاء عن ابيه قال: كان خاتم عمران بن حصين نقشه تمثال رجل متقلد سيفا، قال إبراهيم: فرايته انا في خاتم عندنا في طين، فقال ابي: هذا خاتم عمران بن حصين (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (عن).
(٢) حسن؛ إبراهيم بن عطاء صدوق.

حضرت ابراہیم بن عطاء، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ حضرت عمران بن حصین کی انگوٹھی کا نقش ایک تلوار لٹکایا ہوا شخص تھا۔ حضرت ابراہیم کہتے ہیں۔ پس میں نے یہ نقش اپنے ہاں موجود مٹی میں ایک انگوٹھی پر دیکھا۔ میرے والد نے کہا۔ یہ حضرت عمران بن حصین کی انگوٹھی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26734]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26734، ترقيم محمد عوامة 25611)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25612 ترقیم الشثری: -- 26735
٢٦٧٣٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا معتمر عن ابيه قال: [كان في خاتم ابي عبيدة بن الجراح: الحمد لله (١) (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) كذا هو في فتح الباري ١٠/ ٣٢٨، وحاشية البجيرمي ٢/ ٣٢، والسير الحلبية ١/ ٤٤٢، وشرح معاني الآثار ٤/ ٢٦٤، بينما ورد أنه (الخمس للَّه) عند عبد الرزاق (١٣٦١)، وطبقات ابن سعد ٣/ ٤١٢، وسير أعلام النبلاء ٧/ ١٦.
(٢) منقطع؛ سليمان بن طرخان والد معتمر لم يدرك أبا عبيدة.

حضرت معتمر، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: حضرت ابو عبیدہ بن جراح کی انگوٹھی میں نقش تھا۔ الخمس لِلّٰہ۔ خُمس اللہ کا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26735]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26735، ترقيم محمد عوامة 25612)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25614 ترقیم الشثری: -- 26736
٢٦٧٣٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن حصين عن مجاهد قال] (١) (كان) (٢) خاتم عبد الله (بن عمر) (٣) : عبد الله بن عمر (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) تكرر ما بين المعكوفين في: [أ، ح، ط، هـ].
(٢) سقط من: [أ، ح، ط].
(٣) في [جـ، ز]: زيادة (بن عمر).
(٤) صحيح.

حضرت مجاہد سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی انگوٹھی میں عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما (لکھا ہوا) تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26736]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26736، ترقيم محمد عوامة 25614)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25615 ترقیم الشثری: -- 26737
٢٦٧٣٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبيدة بن حميد عن منصور عن إبراهيم قال: كان (١) نقش خاتم رسول الله ﷺ رسول الله (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ع]: زيادة (في خاتم أبي عبيدة بن الجراح: الحمد للَّه، حدثنا ابن إدريس عن حصين عن مجاهد)، ويظهر عدم صحة ذلك فقد أخرج ابن سعد هذا الأثر بإسناده كما في الطبقات ١/ ٤٧٤ و ٤٧٦، ويبدو أنه تكرار من النساخ.
(٢) مرسل؛ إبراهيم ليس صحابيًا.

حضرت ابراہیم سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابو عبیدہ بن جراح کی انگوٹھی میں الحمد لِلّٰہ تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26737]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26737، ترقيم محمد عوامة 25615)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں