🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

56. نقش الخاتم وما جاء فيه
انگوٹھی کا نقش اور جو کچھ اس کے بارے میں ہے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25617 ترقیم الشثری: -- 26738
٢٦٧٣٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير (١) عن إبراهيم بن محمد (بن) (٢) المنتشر عن ابيه قال: كان نقش خاتم مسروق بسم الله الرحمن الرحيم.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زاد (عن مغيرة).
(٢) سقط من: [ط].

حضرت ابراہیم بن محمد اپنے والد سے روایت کرتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت مسروق کی انگوٹھی کا نقش بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26738]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26738، ترقيم محمد عوامة 25617)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25618 ترقیم الشثری: -- 26739
٢٦٧٣٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبيدة بن حميد عن منصور قال: كان نقش خاتم إبراهيم: (بالله) (١) وله ذباب.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) هذا ما في أكثر النسخ، وهو يوافق ما في حلية الأولياء ٤/ ٢٢٩، وفي [هـ]: (إنا للَّه)، وفي [ط]: (يا اللَّه)، وفي مسند ابن الجعد (٦٣٦)، وشرح معاني الآثار ٤/ ٢٦٦، وعمدة القارئ ٢٢/ ٣٦، وأخبار القضاة ٣/ ٥٥: (نحن باللَّه وله)، وفي طبقات ابن سعد ٦/ ٢٨٣: (ذباب للَّه ونحن له).
حضرت منصور سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابراہیم کی انگوٹھی کا نقش یہ تھا۔ یا اللّٰہ اور اس انگوٹھی کا نگینہ بھی تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26739]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26739، ترقيم محمد عوامة 25618)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25619 ترقیم الشثری: -- 26740
٢٦٧٤٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص عن جعفر عن ابيه قال: كان في خاتم ابي العزة: لله جميعا.
حضرت جعفر، اپنے والد کے بارے میں روایت کرتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ میرے والد کی انگوٹھی میں نقش تھا۔ العزۃ لِلّٰہ جمیعا۔ (ساری عزت اللہ کے لئے ہے۔) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26740]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26740، ترقيم محمد عوامة 25619)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25620 ترقیم الشثری: -- 26741
٢٦٧٤١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا معاذ عن اشعث عن محمد قال: كان نقش خاتم (عبيد الله) (١) بن زياد تدرجة (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (عبد اللَّه).
(٢) التدرج نوع من الطيور حسن المنظر. انظر: تفسير القرطبي ٩/ ٤٥، ثمار القلوب ص ٤٨١، الحيوان ٧/ ٢٠١، ٧/ ٣٨.

حضرت محمد سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت عبید اللہ بن زیادہ کی انگوٹھی کا نقش تدرجۃ تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26741]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26741، ترقيم محمد عوامة 25620)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25621 ترقیم الشثری: -- 26742
٢٦٧٤٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن ابي عدي عن ابن عون قال: كان نقش خاتم محمد كنيته.
حضرت ابن عون سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت محمد کی انگوٹھی کا نقش ان کی کنیت تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26742]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26742، ترقيم محمد عوامة 25621)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25622 ترقیم الشثری: -- 26743
٢٦٧٤٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن ابي عدي عن ابن عون عن الحسن قال: كان نقش خاتمه خطوطا.
حضرت ابن عون، حضرت حسن کے بارے میں روایت کرتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ آپ کی انگوٹھی کے نقش میں خطوط تھیں۔ حضرت ابن ابی عدی کہتے ہیں۔ میں نے ان کو اپنے ہاں مکتوب پایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26743]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26743، ترقيم محمد عوامة 25622)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 26744
٢٦٧٤٤ - قال ابن (ابي) (١) عدي: وجدته مكتوبا عندي.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط].
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26744، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25623 ترقیم الشثری: -- 26745
٢٦٧٤٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (عبيد الله) (١) عن (حنظلة) (٢) قال: رايت على القاسم وسالم خاتمين: في خاتم القاسم: اسمه، وفي خاتم سالم: اسمه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (عبد اللَّه).
(٢) في [ط]: (حطلة).

حضرت حنظلہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت قاسم اور حضرت سالم پر دو انگوٹھیاں دیکھیں۔ حضرت قاسم کی انگوٹھی میں ان کا نام تھا اور حضرت سالم کی انگوٹھی میں ان کا نا م تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26745]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26745، ترقيم محمد عوامة 25623)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25624 ترقیم الشثری: -- 26746
٢٦٧٤٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن هشام عن محمد انه لم يكن يرى باسا ان يكتب الرجل في خاتمه: حسبي الله ونحو هذا.
حضرت ہشام، حضرت محمد کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ اس بات میں کوئی حرج نہیں دیکھتے تھے کہ آدمی اپنی انگوٹھی میں حسبی اللّٰہ وغیرہ لکھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26746]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26746، ترقيم محمد عوامة 25624)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25625 ترقیم الشثری: -- 26747
٢٦٧٤٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يحيى بن آدم قال: حدثنا ابو عوانة عن قتادة عن انس ان عمر قال: (لا تنقشوا ولا تكتبوا) (١) في خواتمكم بالعربية (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (لا تكتبوا ولا تنقشوا).
(٢) صحيح؛ أخرجه البخاري في التاريخ (١/ ٤٥٥)، وورد عن أنس مرفوعًا عند أحمد (١١٩٥٤)، والنسائي (٨/ ١٧٦)، والطحاوي (٤/ ٢٦٣)، والبيهقي (١٠/ ١٢٧)، والضياء في المختارة (١٥٤٦).

حضرت انس سے روایت ہے۔ کہ حضرت عمر نے فرمایا: تم اپنی انگشتریوں میں عربی میں نہ لکھو اور نہ نقش کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26747]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26747، ترقيم محمد عوامة 25625)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں