🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

33. ما قالوا: في المرتدة عن الإسلام
جن لوگوں نے اسلام سے مرتد ہونے والی عورت کے بارے میں یوں کہا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33442 ترقیم الشثری: -- 34968
٣٤٩٦٨ - حدثنا عبد (الرحمن) (١) بن مهدي عن حماد بن سلمة عن قتادة عن خلاس عن علي في المرتدة (تستامى) (٢) (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (الرحيم).
(٢) أي: تجعل أمة، وفي [أ، ب، جـ]: (تستأمن)، وفي [هـ]: (تستتاب).
(٣) منقطع حكمًا؛ قتادة مدلس.

حضرت خلاس رحمہ اللہ فرماتے ہیں حضرت علی رضی اللہ عنہ نے مرتدہ عورت کے بارے میں ارشاد فرمایا: اس کو باندی بنا لیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34968]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34968، ترقيم محمد عوامة 33442)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 34969
٣٤٩٦٩ - وقال حماد: تقتل.
اور حضرت حماد رحمہ اللہ نے فرمایا: اس کو قتل کردیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34969]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34969، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33443 ترقیم الشثری: -- 34970
٣٤٩٧٠ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان ووكيع عن ابي حنيفة عن عاصم عن ابي رزين عن ابن عباس قال: لا تقتل النساء إذا ارتددن عن الإسلام، ولكن يحبسن ويدعين إلى الإسلام ويجبرن عليه (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف.
حضرت ابو رزین رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا: جب عورتیں اسلام سے مرتد ہوجائیں تو ان کو قتل نہیں کیا جائے گا بلکہ ان کو قید کردیا جائے گا اور اسلام کی طر ف بلایا جائے گا اور اسلام پر ان کو مجبور کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34970]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34970، ترقيم محمد عوامة 33443)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33444 ترقیم الشثری: -- 34971
٣٤٩٧١ - حدثنا حفص عن ليث عن عطاء في المرتدة قال: لا تقتل.
حضرت لیث رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء رحمہ اللہ نے مرتدہ عورت کے بارے میں ارشاد فرمایا: کہ اسے قتل نہیں کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34971]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34971، ترقيم محمد عوامة 33444)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33445 ترقیم الشثری: -- 34972
٣٤٩٧٢ - حدثنا حفص عن (عمرو) (١) عن الحسن قال: لا تقتل.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، هـ]: (عمر).
حضرت عمرو رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت حسن رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: مرتدہ عورت کو قتل نہیں کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34972]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34972، ترقيم محمد عوامة 33445)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33446 ترقیم الشثری: -- 34973
٣٤٩٧٣ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن اشعث عن الحسن قال: لا تقتل النساء إذا هن ارتددن عن الإسلام، ولكن يدعين إلى الإسلام فإن هن ابين سبين، وجعلن إماء للمسلمين ولا يقتلن.
حضرت اشعث رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت حسن رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: عورتیں جب اسلام سے مرتد ہوجائیں تو ان کو قتل نہیں کیا جائے گا۔ بلکہ ان کو اسلام کی دعوت دی جائے گی۔ اگر وہ انکار کردیں تو ان کو قید کردیا جائے گا۔ اور مسلمانوں کی باندیاں بنادیا جائے گا اور ان کو قتل نہیں کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34973]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34973، ترقيم محمد عوامة 33446)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33447 ترقیم الشثری: -- 34974
٣٤٩٧٤ - حدثنا ابو داود عن ابي حرة عن الحسن في المراة ترتد عن الإسلام قال: لا تقتل، تحبس.
حضرت ابو حُرّہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت حسن رحمہ اللہ نے اس عورت کے بارے میں جو اسلام سے مرتد ہوجائے یوں ارشاد فرمایا: اس کو قتل نہیں کیا جائے گا اس کو قید کردیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34974]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34974، ترقيم محمد عوامة 33447)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33448 ترقیم الشثری: -- 34975
٣٤٩٧٥ - حدثنا حفص عن عبيدة عن إبراهيم قال: (لا) (١) تقتل.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ك].
حضرت عبیدہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ابراہیم رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: مرتدہ عورت کو قتل نہیں کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34975]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34975، ترقيم محمد عوامة 33448)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33449 ترقیم الشثری: -- 34976
٣٤٩٧٦ - حدثنا عبد الله بن إدريس عن هشام عن (الحسن) (١) في المرتدة تستتاب، فإن تابت وإلا قتلت.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (للحسن).
حضرت ہشام رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت حسن رحمہ اللہ نے مرتدہ عورت کے بارے میں ارشاد فرمایا: کہ اس سے توبہ طلب کی جائے گی۔ اگر وہ توبہ کرلے تو ٹھیک ورنہ اس کو قتل کردیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34976]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34976، ترقيم محمد عوامة 33449)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33450 ترقیم الشثری: -- 34977
٣٤٩٧٧ - حدثنا وكيع عن سفيان عن يحيى بن سعيد عن عمر بن عبد العزيز ان ام ولد رجل من المسلمين ارتدت فباعها بدومة الجندل من غير اهل دينها.
حضرت یحییٰ بن سعید رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: مسلمانوں میں سے ایک شخص کی ام ولد مرتد ہوگئی۔ تو اس شخص نے اس کو دومۃ الجندل کے مقام پر اس کے دین کے مخالف شخص کو فروخت کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34977]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34977، ترقيم محمد عوامة 33450)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں