🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

1. من كره الخروج في الفتنة وتعوذ منها
جن حضرات کے نزدیک فتنہ میں نکلنا ناپسندیدہ ہے اور انہوں نے س سے پناہ مانگی ہے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38324 ترقیم الشثری: -- 39952
٣٩٩٥٢ - (حدثنا ابو بكر قال) (١) : حدثنا وكيع (قال) (٢) : حدثنا الاعمش عن المنهال عن (ابي) (٣) البختري عن حذيفة قال: لو حدثتكم ما اعلم لافترقتم على ثلاث فرق: فرقة تقاتلني، وفرقة (لا تنصرني) (٤) ، وفرقة تكذبني (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ].
(٢) سقط من: [جـ].
(٣) سقط من: [ز].
(٤) في [أ، ب]: (لتنصرني).
(٥) منقطع؛ أبو البختري لا يروي عن حذيفة.

حضرت ابو البختری حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے ارشاد فرمایا اگر میں تم سے وہ باتیں بیان کروں جو میں جانتا ہوں تو تم میرے خلاف تین گروہوں میں بٹ جاؤ ایک گروہ مجھ سے لڑائی کرے گا اور دوسرا میر ی مدد کرے گا اور تیسرا میری تکذیب کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 39952]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39952، ترقيم محمد عوامة 38324)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38325 ترقیم الشثری: -- 39953
٣٩٩٥٣ - حدثنا عبد الله بن نمير عن الاعمش قال: حدثني (ضرار بن مرة عن عبد الله بن حنظلة) (١) قال: قال حذيفة: ما من رجل إلا به (امة ينجسها) (٢) الظفر إلا رجلين: احدهما قد برز والآخر فيه منازعة، فاما الذي برز فعمر، واما الذي فيه منازعة فعلي (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) كذا في النسخ، ولعل صوابه: (عمرو بن مرة عن عبد اللَّه بن سلمة).
(٢) كذا في النسخ، ولعلها: (آمة ينخسها).
(٣) لم أعرف هذا الإسناد؛ وإن كان ما ذكرته من الاحتمال فهو حسن، عبد اللَّه بن سلمة صدوق.

حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے ارشاد فرمایا کوئی بھی ایسا آدمی جس کی کوئی جماعت پیروی کرتی ہو فتح و کامیابی اس میں بگاڑ پیدا کرتی ہے سوائے دو آدمیوں کے ان دونوں میں سے ایک تو نمایاں ہوگئے اور دوسرے اس سلسلے میں لڑ رہے ہیں باقی جو نمایاں ہوگئے وہ تو حضرت عمر اور جو ابھی لڑ رہے ہیں وہ حضرت علی رضی اللہ عنہ ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 39953]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39953، ترقيم محمد عوامة 38325)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38326 ترقیم الشثری: -- 39954
٣٩٩٥٤ - حدثنا معاوية بن هشام قال: حدثنا سفيان الثوري عن الحارث الازدي عن ابن الحنفية قال: رحم الله امرءا كف يده، وامسك لسانه، واغنى نفسه، وجلس في بيته، له ما احتسب، وهو يوم القيامة مع من احب، الا إن الاعمال اسرع إليهم من سيوف المؤمنين، الا إن للحق دولة ياتي بها الله إذا شاء.
حضرت حارث ازدی حضرت ابن حنفیہ سے نقل کرتے ہیں کہ انہوں نے ارشاد فرمایا اللہ تعالیٰ رحم کرے اس آدمی پر جس نے اپنے ہاتھ کو روکا اور اپنی زبان کو قابو کیا اور اپنے آپ کو بےنیاز کیا (دوسروں سے) اور اپنے گھر میں بیٹھ گیا اس کے لے ز وہی ثواب ہے جس کی اس نے نیت کی اور وہ قیامت والے دن اس کے ساتھ ہوگا جس کے ساتھ اس نے محبت کی خبر دار بلاشبہ اعمال ان کی طرف مسلمانوں کی تلواروں سے جلدی پہنچتے ہیں آگاہ و خبردار ہو حق کے لیے پلٹنا ہوتا ہے اللہ تعالیٰ جب چاہیں اسے لے آتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 39954]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39954، ترقيم محمد عوامة 38326)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38327 ترقیم الشثری: -- 39955
٣٩٩٥٥ - حدثنا عبدة بن سليمان ووكيع وابن المبارك عن إسماعيل عن قيس عن (الصنابحي) (١) قال: سمعته يقول: سممعت رسول الله ﷺ يقول:"انا فرطكم على الحوض، وإني مكاثر بكم الامم فلا تقتتلن بعدي" (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) تقدم في المصنف ١١/ ٤٣٨ برقم [٣٣٨١٨]: (أنه الصنابح) وهو أصوب.
(٢) صحيح؛ أخرجه أحمد (١٩٠٦٩)، وابن ماجه (٣٩٤٤)، وابن حبان (٦٤٤٦)، وابن أبي عاصم في السنة (٧٣٩)، والحميدي (٧٨٠)، والبخاري في الصغير ١/ ١٦٨، ويعقوب في المعرفة ٢/ ٢٢٠، وابن قانع ٢/ ٢٣، وإبن بشكوال في الحوض (٤٦)، والطبراني (٧٤١٦)، وابن الأثير ٣/ ٣٥، وأبو يعلى (١٤٥٤)، وابن المبارك في المسند (٢٥٢).

حضرت قیس صنابحی سے نقل کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا کہ فرمایا میں تمہارے لیے بہتے حوض پر پیشگی اجر ہوں اور بلا شبہ میں تمہاری کثرت کی وجہ سے دوسری امتوں پر فخر کرونگا لہذا میرے بعد آپس میں لڑائی نہ کرنا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 39955]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39955، ترقيم محمد عوامة 38327)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38328 ترقیم الشثری: -- 39956
٣٩٩٥٦ - حدثنا ابن نمير وابو اسامة عن إسماعيل عن قيس عن الصنابحي الاحمسي عن النبي ﷺ بمثله (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ وانظر: ما قبله.
حضرت قیس حضرت صنابحی احمسی سے اور وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مذکورہ روایت کی مثل نقل کرتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 39956]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39956، ترقيم محمد عوامة 38328)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38329 ترقیم الشثری: -- 39957
٣٩٩٥٧ - حدثنا غندر عن شعبة عن واقد بن محمد بن زيد انه سمع اباه يحدث عن عبد الله بن عمر عن النبي ﷺ انه قال في حجة الوداع: (ويحكم) -او قال-:"ويلكم، لا ترجعوا بعدي كلفارا يضرب بعضكم رقاب بعض" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه البخاري (٦١٦٦)، ومسلم (٦٦).
حضرت عبداللہ بن عمر نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نقل کرتے ہیں کہ انہوں نے حجۃ الوداع کے موقع پر ارشاد فرمایا: تمہارے لیے ہلاکت ہو میرے بعد کفر کی طرف نہ لوٹ جانا کہ ایک دوسرے کی گردنیں مارنے لگو (یا میرے بعد کافر نہ ہوجانا کہ ایک دوسرے کی گردنیں مارنے لگو) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 39957]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39957، ترقيم محمد عوامة 38329)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38330 ترقیم الشثری: -- 39958
٣٩٩٥٨ - حدثنا عبد الله بن نمير عن إسماعيل عن قيس قال: بلغنا ان جريرا قال: قال لي رسول الله ﷺ:"استنصت الناس"، ثم قال عند ذلك:"لاعرفنكم بعد ما ارى: ترجعون بعدي كفارا يضرب بعضكم رقاب بعض" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ قيس بن أبي حازم لا يروي الخبر عن جرير مباشرة، أخرجه أحمد (١٩٢٦٠)، والنسائي ٧/ ١٢٨، وأصله عند البخاري (١٢١)، ومسلم (٦٥).
حضرت جریر سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے ارشاد فرمایا: لوگوں کو خاموش کرادو پھر اس وقت ارشاد فرمایا: ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ تم میرے بعد کافر بن کر لوٹ جاؤ ایک دوسرے کی گردنیں مارنے لگو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 39958]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39958، ترقيم محمد عوامة 38330)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38331 ترقیم الشثری: -- 39959
٣٩٩٥٩ - حدثنا غندر عن شعبة عن علي بن مدرك قال: سمعت ابا زرعة بن عمرو بن جرير يحدث (عن جرير) (١) ان رسول الله ﷺ قال في حجة الوداع: ⦗٢١٧⦘"استنصت الناس"، وقال:"لا ترجعوا بعدي كفارا يضرب بعضكم رقاب بعض" (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ، هـ].
(٢) صحيح؛ أخرجه البخاري (٦٨٦٩)، ومسلم (٦٥).

حضرت جریر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حجۃ الوداع کے موقع پر ارشاد فرمایا: لوگوں کو خاموش کرادو اور ارشاد فرمایا: میرے بعد کفر کی طرف نہ لوٹ جانا کہ ایک دوسرے کی گردنیں مارنے لگو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 39959]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39959، ترقيم محمد عوامة 38331)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38332 ترقیم الشثری: -- 39960
٣٩٩٦٠ - حدثنا ابن فضيل عن حصين عن شقيق عن حذيفة قال: قال لي رسول الله ﷺ:"انا فرطكم على الحوض، ولانازعن اقواما ثم لاغلبن عليهم، فاقول: يا رب اصحابي، فيقال: إنك لا تدري ما احدثوا بعدك" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ وأكثر الرواة على أنه من حديث ابن مسعود، وحديث حذيفة أخرجه مسلم (٢٢٩٧) (٥٩٨١)، وأحمد (٢٣٢٩٠).
حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا میں تمہارے لیے پیشگی اجر ہوں حوض پر اور مجھ سے کچھ لوگوں کے سلسلے میں جھگڑا کیا جائے گا پھر اس سلسلے میں مجھ پر غلبہ پا لیا جائے گا میں کہوں گا اے میرے رب یہ میرے ساتھی ہیں کہا جائے گا بلا شبہ تم نہیں جانتے کہ انہوں نے کیا کیا چیزیں تمہارے بعد گھڑ لیں تھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 39960]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39960، ترقيم محمد عوامة 38332)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38333 ترقیم الشثری: -- 39961
٣٩٩٦١ - حدثنا علي بن مسهر، عن المختار بن فلفل، عن انس بن مالك قال: قال لي رسول الله ﷺ:"الكوثر نهر وعدني ربي، عليه خير كثير، هو حوضي ترد عليه امتي يوم القيامة، آنيته عدد النجوم، فيختلج العبد منهم فاقول: رب، إنه من امتي، فيقول: لا تدري ما احدث بعدك" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه مسلم (٤٠٠)، وأحمد (١١٩٩٦)، وأصله عند البخاري (٦٥٨٢).
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا کوثر نہر ہے اللہ تعالیٰ نے اس کا مجھ سے وعدہ کیا اس پر خیر کثی رہے وہ میرا حوض ہے جس پر میری امت قیامت والے دن آئے گی اس کے برتن ستاروں کے بقدر ہیں ان میں سے (یعنی میری امت میں سے) کچھ لوگوں کو اس سے روک لیا جائے گا میں کہوں گا اے میرے رب یہ میری امت میں سے ہے پس ارشاد خداوندی ہوگا تم نہیں جانتے کہ اس نے تمہارے بعد کیا باتیں (دین میں) گھڑ لیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 39961]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39961، ترقيم محمد عوامة 38333)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں