الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔
كِتَاب الذِّكْرِ وَالدُّعَاءِ وَالتَّوْبَةِ وَالِاسْتِغْفَارِ ذکر الہی، دعا، توبہ، اور استغفار 22. باب فَضْلِ سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ: باب: سبحان اللہ وبحمدہ کی فضیلت۔
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: گیا کون سا کلام افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس کو اللہ تعالیٰ نے چنا اپنے فرشتوں کے لیے یا بندوں کے لیے «سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ» ۔“
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں تجھ کو نہ بتلاؤں وہ کلام جو بہت پسند ہے اللہ کو۔“ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! بتلائیے مجھ کو وہ کلام جو اللہ کو بہت پسند ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بہت پسند اللہ تعالیٰ کو یہ کلام ہے «سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ» ۔“ باب: پیٹھ پیچھے دعا کرنے فضیلت
|