المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
1. كِتَابُ الْعِتْقِ
کتاب العتق
حدیث نمبر: 2877
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا أبو بَكْرة بَكّار بن قُتيبة القاضي بمصر، حدثنا أبو داود الطيالسي، حدثنا هشام بن أبي عبد الله، عن قَتَادة، عن الحسن، عن قيس الجُذَامي، عن عُقْبة بن عامر، قال: قال رسول الله ﷺ:"من أعتق رقبةً، فَكَّ اللهُ بكلّ عُضوٍ من أعضائه عُضوًا من أعضائه من النار" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه. وله شاهد عن أبي موسى الأشعري وواثلة بن الأسقَع. أما حديث أبي موسى:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2841 - صحيح_x000D_ أَمَّا حَدِيثُ أَبِي مُوسَى
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه. وله شاهد عن أبي موسى الأشعري وواثلة بن الأسقَع. أما حديث أبي موسى:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2841 - صحيح_x000D_ أَمَّا حَدِيثُ أَبِي مُوسَى
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص ایک غلام آزاد کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے ہر عضو کے بدلے اس کے عضو کو دوزخ سے آزاد کرے گا۔ ٭٭ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اس کو نقل نہیں کیا۔ ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ اور واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ سے مروی احادیث مذکورہ حدیث کی شاہد ہیں۔ ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کی حدیث۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْعِتْقِ/حدیث: 2877]
حدیث نمبر: 2878
فحدَّثَناه علي بن حَمْشَاذَ العَدْل، حدثنا إبراهيم بن الحسين بن دِيْزِيل، حدثنا آدم بن أبي إياس العَسْقلاني وعبد الله بن الزُّبَير الحُميدي وإبراهيم بن بشار الرَّمادي، قالوا: حدثنا سفيان بن عُيينة، حدثني شيخ من أهل الكوفة يقال له: شعبة، قال: كنا عند أبي بُردة بن أبي موسى ومعه بنُوه، فقال: ألا أُحدِّثُكم بحديثٍ حدثني به أبي؟ قالوا: بلى يا أبتِ، فحَدِّثنا، قال: حدثني أبي، أنه سمع رسول الله ﷺ يقول:"مَن أعتقَ رقبةً - أو عبدًا - كانت فَكَاكَهُ من النار عُضوًا بعُضو" (1) . وأما حديث واثلةَ:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2842 - سكت عنه الذهبي في التلخيص_x000D_ وَأَمَّا حَدِيثُ وَاثِلَةَ
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2842 - سكت عنه الذهبي في التلخيص_x000D_ وَأَمَّا حَدِيثُ وَاثِلَةَ
سیدنا شعبہ فرماتے ہیں کہ ہم سیدنا ابوبردہ بن ابی موسیٰ رضی اللہ عنہ کے پاس تھے، اس وقت ان کے بیٹے بھی ان کے پاس موجود تھے، ابوبردہ نے کہا: کیا میں تمہیں ایسی حدیث نہ سناؤں جو میرے والد صاحب نے مجھے سنائی تھی، سب نے کہا: ابا جان سنایئے! تب انہوں نے کہا: میرے والد صاحب بیان کیا کرتے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو غلام آزاد کرے، اس کے ہر عضو کی آزادی، اس کے لیے ہر عضو کی دوزخ سے آزادی کا باعث ہو گی۔ واثلہ کی حدیث: [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْعِتْقِ/حدیث: 2878]
حدیث نمبر: 2879
فحدَّثَناه أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا أبو عُتبة أحمد بن الفَرَج، حدثنا ضَمْرة بن ربيعة، حدثنا إبراهيم بن أبي عَبْلة، عن الغَريف بن الدَّيلمي، قال: أتينا واثِلةَ بن الأسقع، فقلنا: حدِّثنا حديثًا سمعتَه مِن رسول الله ﷺ، ليس فيه زيادةٌ ولا نُقصان، فغضب، وقال: إنَّ مُصحفَ أحدِكم مُعلَّق في بيته وهو يزيدُ وينقصُ، قال: فقلنا: ليس هذا أردْنا، إنما أردْنا أن تحدّثَنا حديثًا سمعتَه من رسول الله ﷺ ليس بينك وبينه أحدٌ، قال: أتينا رسولَ الله ﷺ في صاحب لنا، قد أوجَبَ - يعني النارَ - فقال:"أعتِقُوا عنه يُعتِقِ اللهُ بكلّ عُضوٍ منه عُضوًا منه من النارِ" (2) . غَريف هذا لقبٌ لعبد الله بن الدَّيلمي (1) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2843 - صحيح
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2843 - صحيح
عریف ابن دیلمی فرماتے ہیں: ہم واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ کے پاس گئے اور ان سے کہا: ہمیں کوئی ایسی حدیث سنایئے جو آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سن رکھی ہو، جس میں نہ کوئی کمی ہو نہ زیادتی، وہ ناراض ہو کر بولے: تمہارے گھر میں قرآن پاک رکھا ہوا ہے، کیا اس میں کمی زیادتی ہو سکتی ہے؟ عریف فرماتے ہیں: ہم نے کہا: ہماری مراد یہ نہیں تھی بلکہ ہم تو آپ سے ایسی حدیث سننا چاہتے ہیں جو آپ نے خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہے۔ واثلہ رضی اللہ عنہ بولے: ہم اپنے ایک ساتھی کے معاملہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گئے، جس نے جہنمیوں والا کام کیا تھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کی طرف سے غلام آزاد کر دو اللہ تعالیٰ اس کے ہر عضو کے بدلے اس کا عضو جہنم سے آزاد کر دے گا۔ ٭٭ ” عریف “ عبداللہ بن دیلمی کا لقب ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْعِتْقِ/حدیث: 2879]
حدیث نمبر: 2880
حدثنا بصحَّة ما ذكرتُه أبو إسحاق إبراهيم بن فِراس الفقيه، حدثنا بكر بن سَهْل الدِّمْياطي، حدثنا عبد الله بن يوسف التِّنِّيسي، حدثنا عبد الله بن سالم، حدثني إبراهيم بن أبي عَبْلة، قال: كنت جالسًا بأَرِيحا، فمَرَّ بي واثلةُ بن الأسقع متوكِّئًا على عبد الله بن الدَّيلَمي، فأجلَسه ثم جاء إليّ، فقال: عَجَبٌ ما حدثني هذا الشيخ - يعني واثلةَ - قلت: وما حدّثَك؟ قال: فحدَّثني قال: كنت جالسًا مع رسول الله ﷺ في غزوة تَبُوك، فأتاه نفرٌ من بني سُلَيم، فقالوا: يا رسول الله، إنَّ صاحبنا قد أوجَبَ، قال رسول الله ﷺ:"أعتِقُوا عنه يُعتِق اللهُ بكلِّ عُضوٍ منها عضوًا منه من النار" (2) . فصار حديثُ واثلةَ بهذه الروايات صحيحًا، على شرط الشيخين، وقد أخرج مسلم من حديث أبي هريرة لفظَه في عِتْق امرئٍ مسلمٍ امرأً مسلمًا (1) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2844 - صحيح
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2844 - صحيح
سیدنا ابراہیم بن ابی عبلہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں (بیت المقدس کے ایک علاقہ) اریحاء میں بیٹھا ہوا تھا، ان کے پاس سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ، عبداللہ دیلمی رضی اللہ عنہ کے سہارے چلتے ہوئے آئے، انہوں نے ان کو بٹھا لیا پھر وہ میرے پاس آئے اور بولے اس شیخ نے مجھے بڑی عجیب حدیث سنائی ہے۔ میں نے کہا: اس نے آپ کو کیا حدیث سنائی ہے؟ اس نے کہا: یہ کہہ رہا ہے: غزوہ تبوک کے موقع پر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ بیٹھا ہوا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بنی سلیم کے کچھ لوگ آئے اور کہنے لگے: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے ساتھی نے واجب کر لی ہے (یعنی جہنمیوں والا کوئی کام کر لیا ہے) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کی طرف سے غلام آزاد کر دو، اللہ تعالیٰ اس غلام کے ہر عضو کے بدلے اس کا عضو جہنم سے آزاد کر دے گا۔ ٭٭ ان مذکورہ روایات کے بعد واثلہ کی روایت شیخین کے معیار کے مطابق صحیح قرار پائی ہے تاہم امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے کسی مسلم کے مسلم کو آزاد کرنے کے متعلق سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے الفاظ میں ایک حدیث روایت کی ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْعِتْقِ/حدیث: 2880]
حدیث نمبر: 2881
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا بحر بن نَصْر بن سابِق الخَوْلاني، حدثنا أيوب بن سُويد، حدثنا إبراهيم بن أبي عَبْلة، عن عبد الأعلى بن الدَّيلمي، عن واثلةَ بن الأسقع، سمع رسولَ الله ﷺ يقول:"مَن أعتق مسلمًا كانَ فَكَاكَهُ مِن النار، بكلِّ عُضوٍ من هذا عضوًا من هذا" (2) . عبد الأعلى هذا أيضًا هو عبد الله بن الدَّيلمي بلا شكِّ فيه، كما قُلناه في غَريف.
سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو کسی مسلمان غلام کو آزاد کرے تو اس کے ہر عضو کی آزادی اس کے ہر عضو کی جہنم سے آزادی کا باعث ہو گی۔ ٭٭ یہ عبدالاعلی بھی، عبداللہ بن دیلمی ہی ہیں اور اس میں کوئی شک نہیں ہے جیسا کہ ہم نے عریف کے بارے میں بیان کیا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْعِتْقِ/حدیث: 2881]
حدیث نمبر: 2882
أخبرني عبد الرحمن بن الحسن القاضي بهَمَذان، حدثنا إبراهيم بن الحسين، حدثنا آدم بن أبي إياس، حدثنا شعبة، قال: سمعت أبا إسحاق، أنه سمع أبا حَبيبة. وأخبرنا أبو عبد الله الصَّفّار، حدثنا أحمد بن محمد بن عيسى القاضي، حدثنا أبو نُعيم وأبو حُذيفة، قالا: حدثنا سفيان، عن أبي إسحاق، عن أبي حَبيبة الطائي، قال: أَوصى إليَّ أخي بطائفة من ماله، فلقيتُ أبا الدرداء، فقلت: إنَّ أخي قد أوصى إليَّ بطائفة من ماله، فأين أضعُه، في الفقراء أو المجاهدين أو المساكين؟ فقال: أمّا أنا فلو كنتُ، لم أَعدلْ بالمجاهدين، فإني سمعتُ رسول الله ﷺ يقول:"مَثَلُ الذي يُعتِقُ عند الموت، كمَثَل الذي يُهدي إذا شَبِعَ" (1) . هذا لفظ حديث الثَّوْري.
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2846 - صحيح
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2846 - صحيح
سیدنا ابوحبیبہ طائی فرماتے ہیں: میرے بھائی نے میرے لیے کچھ مال کی وصیت کی۔ میں سیدنا ابوالدرداء رضی اللہ عنہ سے ملا اور ان سے کہا: میرے بھائی نے میرے لیے کچھ مال کی وصیت کی ہے تو میں اس کو کہاں خرچ کروں؟ فقراء میں، مساکین میں یا مہاجرین میں؟ وہ بولے: اگر میں مجاہدین کے ساتھ انصاف نہیں کروں گا (تو یہ اچھی بات نہیں ہو گی) میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا ہے: جو شخص موت کے وقت غلام آزاد کرتا ہے اس کی مثال ایسے شخص جیسی ہے جو کہ خود سیر ہو جائے تو بقیہ کھانا صدقہ کر دے۔ ٭٭ یہ ثوری کی روایت کے الفاظ ہیں اور یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اس کو نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْعِتْقِ/حدیث: 2882]