🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

403. تَفْسِيرُ سُورَةِ {وَالْفَجْرِ}
تفسیر سورۂ والفجر
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3971
حدثني أبو بكر محمد بن أحمد بن بالَوَيه، حدَّثنا بشْر بن موسى، حدَّثنا خلاد بن يحيى، حدَّثنا سفيان، عن الأغرِّ بن خليفة، عن حُصَين بن عُقبة (1) ، عن أبي نَصْر، عن ابن عبَّاس: ﴿وَالْفَجْرِ﴾ قال: فجرُ النهار ﴿وَلَيَالٍ عَشْرٍ﴾ قال: عَشرُ الأضحى (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه. وأبو نَصْر هذا: هو الأسوَد بن هلال (3) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3927 - صحيح
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں والفجر (اس صبح کی قسم) (سے مراد) دن کی صبح ہے اور ولیال عشر (اور دس راتوں کی) (سے مر) ذی الحجہ کی دس راتیں ہیں۔ ٭٭ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اسے نقل نہیں کیا۔ اور یہ ابونصر اسود بن ہلال ہیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3971]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3972
حدَّثنا أحمد بن كامل القاضي، حدَّثنا أبو قِلابة، حدَّثنا عبد الصمد بن عبد الوارث، حدَّثنا همام، عن قَتادةَ، عن عِمْران بن عِصام، شيخٌ من أهل البصرة، عن عِمران بن حُصَين: أنَّ النبي ﷺ سُئِلَ عن الشَّفْعِ والوَتْر، فقال:"هي الصلاةُ، منها شَفعٌ، ومنها وتْرٌ" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3928 - صحيح
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے شفع اور وتر کے بارے میں سوال کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (اس سے مراد) وہ نماز ہے جس میں جفت (رکعتیں) بھی ہیں اور طاق بھی ہیں۔ ٭٭ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اسے نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3972]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3973
حدَّثنا أبو الحسن محمد بن علي بن بكر العَدْل، حدَّثنا الحسين بن الفضل، حدَّثنا سعيدٌ بن منصور المكِّي، حدَّثنا عبد الرزاق، أخبرنا مَعمَر، عن ثابت البُناني، عن أبي رافع، عن عبد الله بن مسعود في قول الله ﷿: ﴿ذِي الْأَوْتَادِ (10) الَّذِينَ طَغَوْا فِي الْبِلَادِ﴾ [الفجر: 10 - 11] ، قال: وَتَدَ فرعونُ لامرأته أربعة أوتاد، ثم جعل على ظهرها رَحَى عظيمًا (2) حتى ماتت (3) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3929 - صحيح
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اللہ تعالیٰ کے ارشاد: ذِی الْاَوْتَادِ الَّذِیْنَ طَغَوْا فِی الْبِلَادِ (الفجر: 10، 11) کیلوں والا جنہوں نے شہروں میں سرکشی کی ۔ کے متعلق فرماتے ہیں: فرعون نے اپنی بیوی کے لئے چار کیلیں لگائیں پھر اس کی پیٹھ پر بہت بھاری پتھر رکھ دیا جس کی وجہ سے وہ شہید ہو گئی۔ ٭٭ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اسے نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3973]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں