🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

746. لْأَرْقَمُ آخِرُ أَهْلِ بَدْرٍ وَفَاةً
سیدنا ارقم رضی اللہ عنہ اہل بدر میں سب سے آخر میں وفات پانے والے تھے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6247
أخبرنا أبو جعفر محمد بن محمد البغدادي، حَدَّثَنَا أبو عُلَاثة محمد بن عمرو بن خالد، حَدَّثَنَا أبي، حَدَّثَنَا ابن لَهِيعة، حَدَّثَنَا أبو الأسود، عن عُرْوة بن الزُّبير، في تسمية من شَهِدَ بدرًا من قُريش ثم من بني مَخزُوم: الأرقمُ بنُ أبي الأرقمُ، واسم أبي الأرقم عبدُ مَناف بنُ عبد الله بن عمر بن مخزوم، وكان الأرقم يُكْنى أبا خِندِف (1) .
سیدنا ارقم بن ابی ارقم مخزومی رضی اللہ عنہ کے مناقب کا ذکر۔ عروہ بن زبیر سے روایت ہے کہ قریش میں سے غزوہ بدر میں شریک ہونے والوں کے ناموں میں بنو مخزوم سے سیدنا ارقم بن ابی ارقم رضی اللہ عنہ شامل تھے، ان کے والد ابوارقم کا نام عبد مناف بن عبداللہ بن عمر بن مخزوم تھا، اور ارقم کی کنیت ابو خندف تھی۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6247]
تخریج الحدیث: [ترقيم الرساله 6247] [ترقيم الشركة 6184]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6248
حَدَّثَنَا أبو بكر محمد بن أحمد بن بالَوَيهِ، حَدَّثَنَا إبراهيم بن إسحاق الحربي، حَدَّثَنَا مصعب بن عبد الله الزُبَيري قال: الأرقمُ بن أبي الأرقم، واسم أبي الأرقم عبدُ منَاف بن أَسَد بن عبد الله بن عُمر بن مخزوم، وهو من أهل بَدْر، أسلَمَ هو وأبو عُبيدة بن الجرَّاح وعثمانُ بن مَظعُون في وقت واحد، وكان الأرقمُ من آخر أهل بدر وفاةً.
سیدنا ارقم بن ابی الارقم رضی اللہ عنہ کے متعلق مروی ہے، ان کے والد ابوارقم کا نام عبد مناف بن اسد بن عبداللہ بن عمر بن مخزوم تھا، وہ اہل بدر میں سے تھے، انہوں نے، سیدنا ابوعبیدہ بن جراح اور سیدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہم نے ایک ہی وقت میں اسلام قبول کیا تھا، اور سیدنا ارقم رضی اللہ عنہ اہل بدر میں سے سب سے آخر میں وفات پانے والے صحابہ میں شامل تھے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6248]
تخریج الحدیث: [ترقيم الرساله 6248]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6249
أخبرني أحمد بن يعقوب الثَّقفي، حَدَّثَنَا موسى بن زكريا، حَدَّثَنَا خَليفة بن خيَّاط قال: وقال المخزوميُّون: أمُّ الأرقم بن أبي الأرقم تُمَاضِرُ بنت حِذْيَمٍ من بني سَهْم بن عمرو بن هُصَيْص (1) .
خلیفہ بن خیاط سے روایت ہے کہ بنو مخزوم کے بیان کے مطابق سیدنا ارقم بن ابی الارقم رضی اللہ عنہ کی والدہ تماضر بنت حذیم تھیں جن کا تعلق بنو سہم بن عمرو بن ہصیص سے تھا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6249]
تخریج الحدیث: [ترقيم الرساله 6249] [ترقيم الشركة 6185]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں