مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
456. اطْلُبُوا الْخَيْرَ دَهْرَكُمْ
خیر وبھلائی ہر وقت طلب کرو
حدیث نمبر: 701
701 - أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مَيْمُونٍ النَّصِيبِيُّ، ثنا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ عُمَرَ الدَّارَقُطْنِيُّ، ثنا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَسَدٍ الْهَرَوِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ زَنْجُوَيْهِ، أبنا عَمْرُو بْنُ الرَّبِيعِ بْنِ طَارِقٍ، ثنا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ، عَنْ عِيسَى بْنِ مُوسَى بْنِ إِيَاسِ بْنِ بُكَيْرٍ، أَنَّ صَفْوَانَ بْنَ سُلَيْمٍ، حَدَّثَهُ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «اطْلُبُوا الْخَيْرَ دَهْرَكُمْ، وَتَعَرَّضُوا لِنَفَحَاتِ رَحْمَةِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ فَإِنَّ لِلَّهِ عَزَّ وَجَلَّ نَفَحَاتٍ مِنْ رَحْمَتِهِ يُصِيبُ بِهَا مَنْ يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ، وَاسْأَلُوا اللَّهَ أَنْ يَسْتُرَ عَوْرَتِكُمْ وَيُؤَمِّنَ رَوْعَاتِكُمْ»
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”خیر و بھلائی ہر وقت طلب کرو اور اللہ عزوجل کی رحمت کی خوشبودار ہواؤں کے پیچھے پڑے رہو بے شک اللہ عزوجل اپنی رحمت کی خوشبودار ہوائیں اپنے بندوں میں سے جسے چاہے پہنچاتا ہے اور اللہ سے یہ سوال کرو کہ وہ تمہارے عیوب چھپائے اور تمہیں تمہارے خوف کی چیزوں سے محفوظ و مامون رکھے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 701]
تخریج الحدیث: «منقطع، وأخرجه شعب الايمان: 1083،المعجم الكبير: 720، تاريخ دمشق: 24/ 123» سیدنا انس رضى اللہ عنہ اور صفوان بن سلیم کے درمیان انقطاع ہے دیکھئے «السلسلة الضعيفة: 1890»
الحكم على الحديث:
منقطع
457. اجْمَعُوا وُضُوءَكُمْ جَمَعَ اللَّهُ شَمْلَكُمْ
وضو کا پانی جمع کرو اللہ تمہارے پراگندہ حالات درست فرما دے گا
حدیث نمبر: 702
702 - أَخْبَرَنَا هِبَةُ اللَّهِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْخَوْلَانِيُّ، أبنا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الصَّدَفِيُّ، ثنا الْفَارُوقُ بْنُ عَبْدِ الْكَبِيرِ، أبنا أَبُو عَلِيٍّ هِشَامُ بْنُ عَلِيٍّ السَّيْرَافِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ كَعْبٍ أَبُو عَمْرٍو الصُّبَاحِيُّ، ثنا عِيسَى بْنُ شُعَيْبٍ، عَنْ عَمَّارِ بْنِ أَبِي عَمَّارٍ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا تَرْفَعُوا الطَّسْتَ حَتَّى يَطُفَّ، اجْمَعُوا وُضُوءَكُمْ جَمَعَ اللَّهُ شَمْلَكُمْ»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کسی برتن میں وضو کرو تو پانی کا برتن مت اٹھاؤ یہاں تک کہ وہ بھر جائے اور وضو کا پانی جمع کرو اللہ تمہارے پراگندہ حالات درست فرما دے گا۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 702]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه شعب الايمان: 5433» اس کی سند میں کئی مجھول راوی ہیں تفصیل کے لیے دیکھئے: «السلسلة الضعيفة: 1553»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
458. «نَوِّرُوا بِالْفَجْرِ فَإِنَّهُ أَعْظَمُ لِلْأَجْرِ» ،
فجر کو خوب روشن کرو کیونکہ وہ ثواب میں زیادہ باعث اجر ہے
حدیث نمبر: 703
703 - أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ الصَّفَّارُ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ، قَالَ: قَرَأْنَا عَلَى عَلِيٍّ هُوَ ابْنُ دَاوُدَ الْقَنْطَرِيُّ، ثنا آدَمُ بْنُ أَبِي إِيَاسٍ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي دَاوُدَ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ مَحْمُودِ بْنِ لَبِيدٍ، عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. وَذَكَرَهُ
سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اور انہوں نے یہ حدیث بیان کی: ”فجر کو خوب روشن کرو کیونکہ وہ ثواب میں زیادہ باعث اجر ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 703]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1489، 1490، والترمذي فى «جامعه» برقم: 154، ترمذي: 154، وأبو داود: 424، النسائي: 549، 550، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 672، والحميدي فى «مسنده» برقم: 413، وأخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 4283، 4284»
وضاحت: تشریح: -
اہل علم کہتے ہیں کہ نماز فجر کو خوب روشن کرنے کا مطلب یہ ہے کہ نماز فجر اندھیرے میں شروع کر کے قرات اتنی لمبی کی جائے حتی کہ روشنی ہو جائے کیونکہ ایک حدیث میں ہے ”فجر کی نماز پڑہتے پڑہتے تم جس قدر بھی روشنی کرو گے وہ تمہارے لیے زیادہ باعث اجر ہے“ [نسائي: 550، وسنده صحيح]
ایک مفہوم یہ بھی ہے کہ روشنی سے مراد افق یعنی آسمان کے کنارے پر روشنی ہے نہ کہ زمین پر مطلب یہ ہے کہ نماز اس وقت پڑھی جائے جب مشرقی افق خوب روشن ہو جائے البتہ زمین پر اندھیرا ہی رہے یہ مفہوم بھی آپ صلى اللہ علیہ وسلم کے طرز عمل سے مطابقت رکھتا ہے حدیث میں ہے کہ رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم فجر کی نماز پڑہتے اور اس کے بعد عورتیں اپنی چادروں میں لپٹی واپس لوٹتیں تو اندھیرے کے باعث پہچانی نہ جاتی تہیں۔“ [بخاري: 867]
بعض علماء کرام کا یہ بہی کہنا ہے کہ یہ حکم منسوخ ہو چکا ہے کیونکہ احادیث سے یہ ثابت ہے کہ نبی کریم صلى اللہ علیہ وسلم وفات تک اندھیرے میں نماز پڑہتے رہے ہیں چنانچہ حدیث میں ہے کہ آپ صلى اللہ علیہ وسلم نے فجر کی نماز ایک دفعہ اندھیرے میں پڑھی اور ایک دفعہ پڑھی تو روشن کر دی مگر اس کے بعد آپ کی نماز اندھیرے ہی میں ہوا کرتی تھی کہ آپ کی وفات ہو گئی اور کبھی روشن نہ کی۔“ [أبو داود: 394، وسند و حسن]

صحيح
459. تَمَسَّحُوا بِالْأَرْضِ فَإِنَّهَا بِكُمْ بَرَّةٌ
زمین سے تمیم کرو کیونکہ وہ تم پر شفقت کرنے والی ہے
حدیث نمبر: 704
704 - أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْأَصْبَهَانِيُّ، أبنا ابْنُ شَهْرَيَارَ وَابْنُ رِيذَةَ قَالَا: ثنا الطَّبَرَانِيُّ، ثنا حَمَلَةُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْغَزِّيُّ، بِمَدِينَةِ غَزَّةَ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو الْغَزِّيُّ، أبنا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ الْفِرْيَابِيُّ، ثنا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ، عَنْ عَوْفٍ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ , عَنْ سَلْمَانَ الْفَارِسِيِّ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «تَمَسَّحُوا بِالْأَرْضِ فَإِنَّهَا بِكُمْ بَرَّةٌ» قَالَ الطَّبَرَانِيُّ: وَلَمْ يَرْوِهِ عَنِ الثَّوْرِيِّ إِلَّا الْفِرْيَابِيُّ
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”زمین سے تیمم کرو کیونکہ وہ تم پر ماں کی طرح شفقت کرنے والی ہے۔“ امام طبرانی نے کہا: اسے سفیان ثوری سے صرف فریابی نے روایت کیا ہے۔ [مسند الشهاب/حدیث: 704]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه المعجم الصغير: 416، تاريخ دمشق: 32/362» سفیان ثوری مدلس کا عنعنہ ہے۔
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 705
705 - أنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ الْمُعَدِّلُ، أنا ابْنُ الْأَعْرَابِيِّ، نا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ، نا إِسْحَاقُ الْأَزْرَقُ، عَنْ عَمِّي عَوْفٌ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الْأَرْضَ تَمَسَّحُوا بِهَا فَإِنَّهَا بِكُمْ بَرَّةٌ»
ابوعثمان نہدی رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”زمین سے تیمم کرو کیونکہ وہ تم پر ماں کی طرح شفقت کرنے والی ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 705]
تخریج الحدیث: «مرسل، وأخرجه ابن ابي شيبة: 1719» اسے ابوعثمان تابعی نے رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے
الحكم على الحديث:
مرسل
460. «دَعُوا النَّاسَ يَرْزُقُ اللَّهُ بَعْضَهُمْ مِنْ بَعْضٍ»
لوگوں کو (آزاد) چھوڑ دو اللہ تعالیٰ بعض کو بعض کے ذریعے رزق دیتا ہے
حدیث نمبر: 706
706 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ بْنِ النَّحَّاسِ، أبنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادِ بْنِ الْأَعْرَابِيِّ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ بَزِيعٍ الْبَنَّاءُ الْكُوفِيُّ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ الْمُرِّيُّ، قَالَ: ثنا الْحَسَنُ بْنُ صَالِحٍ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ , عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَذَكَرَهُ مُخْتَصَرًا
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اور انہوں نے اسے اختصار کے ساتھ بیان کیا: ”لوگوں کو (آزاد) چھوڑ دو اللہ تعالیٰ بعض کو بعض کے ذریعے رزق دیتا ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 706]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 1522، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1223، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2176، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1307، وأحمد فى «مسنده» برقم: 14512»
وضاحت: تشریح: -
یہ مکمل حدیث یوں ہے: ”کوئی شہری کسی دیہاتی کے لیے بیع نہ کرے لوگوں کو آزاد، چھوڑ دو اللہ بعض کو بعض کے ذریعے رزق دیتا ہے“
شارح أبو داود: مولانا عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ اس مسئلے پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے رقمطراز ہیں:
اس باب میں مذکور احادیث سے دلالی کے مسئلے پر روشنی پڑتی ہے نبی صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ”کوئی شہری دیہاتی کے لیے اس کی لائی ہوئی اشیاء فروخت نہ کرے“ سیدنا ابن عباس رضى اللہ عنہ نے کہا: کہ اس کا مطلب ہے شہری دیہاتی کا دلال نہ بنے
باب کی آخری حدیث میں اس کی حکمت یہ بتائی گئی کہ لوگوں کی خرید و فروخت کے معاملے میں مداخلت نہ کی جائے اللہ تعالىٰ ٰ لوگوں کو ایک دوسرے کے ذریعے سے رزق دیتا ہے یہ مارکیٹ کی قوتوں کو آزاد ر رکھنے کی تلقین ہے آپ صلى اللہ علیہ وسلم نے اسی وجہ سے قیمتیں مقرر کر دینے کو روا نہ سمجھا بلکہ قیمتوں کو رسد اور طلب کے فطری توازن کا نتیجہ قرار دیا اس میں کوئی شک نہیں کہ جو لوگ دیہات سے ضرورت کی اشیاء شہر میں لاتے ہیں ان کو لالچ دے کر اپنی کوششوں سے قیمتوں میں اضافہ کروانا اور پھر اس میں حصہ دار بننا بنیادی طور پر آزاد مارکیٹ میں ناپسندیدہ مداخلت ہے اس سے اشیائے ضرورت ناروا طور پر مہنگی ہوتی ہیں اس لیے رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع فرما دیا دوسری طرف أبو داود: ہی کی کتاب البیوع کی پہلی حدیث میں یہ ہے کہ رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم نے بازار جا کر دلالوں کو سمسار کی بجائے جو ایک عجمی لفظ ہے زیادہ قابل احترام نام تاجر سے پکارا جس پر یہ حضرات بہت خوش ہوئے آپ نے ان کو تلقین فرمائی کہ بیع و شراء کے معاملے میں انسان سے کوتاہیاں سرزد ہو جاتی ہیں اس لیے تم لوگوں کو صدقہ کرتے رہنا چاہیے اس سے پتہ چلتا ہے کہ ”دلالی“ بطور ایک باقاعدہ ادارے کے موجود تھی اور رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم نے اس کو ختم نہ فرمایا۔
شہروں میں بڑے پیمانے پر اشیائے صرف دور دراز سے آتی ہیں جب مال کے ساتھ تاجر خود موجود نہ ہو یا مال اتنا ہو کہ سارا وہ خود نہ بیچ سکتا ہو یا مقامی زبانوں تجارتی اصطلاحوں طور طریقوں اور مقامی تجارتی پارٹیوں کے قابل اعتبار ہونے نہ ہونے کے بارے میں ناواقفیت کے سبب مال لانے والوں کو شدید مشکلات درپیش ہوں تو ان کے لیے مقامی دلال یا ایجنٹ کی خدمات ضروری ہیں ورنہ وہ اپنا مال منڈی میں نہ بھیجیں گے۔
اسی لیے اس کاروبار کو ختم نہیں کیا جا سکتا نہ رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم نے دلالوں کو کاروبار ختم کرنے کا حکم ہی دیا ہے بظاہر دونوں باتیں ایک دوسرے سے متضاد نظر آتی ہیں لیکن دونوں کو اپنے اپنے مقام پر رکھ کر دیکھا جائے تو حقیقتا کوئی تضاد نہیں ہے آپ صلى اللہ علیہ وسلم نے سمسار کے کاروبار کو بند کرنے کا حکم دینے کی بجائے اس کاروبار کے ایک حصے کے بارے میں فرمایا کہ ”کوئی شہری دیہاتی کی طرف سے نہ بیچے“ یعنی دوسرے علاقوں کے شہری تاجر دلالوں کی خدمات سے مستفید ہو سکتے ہیں البتہ شہر کے ارد گرد کے لوگ جو اپنی زرعی پیداوار شہر میں بیچنے کے لیے لے کر آتے ہیں ان کے معاملے میں مداخلت نہ کی جائے تاکہ ان اشیاء کی خرید و فروخت فطری طریقے پر جاری رہے۔
امام مالک رحمتہ اللہ کا مسلک یہی ہے ہمارے فقہا نے آپ کے اس فرمان: ”اللہ تعالىٰ لوگوں کو ایک دوسرے کے ذریعے سے رزق دیتا ہے“ کا محض یہ مطلب لیا ہے کہ دیہات سے اشیاء لانے والے افراد منڈی میں سستی بیچ جایا کریں گے تو اس میں شہر والوں کی اجتماعی بہلائی ہوگی آج کل جو کچھ سامنے آتا ہے وہ اس کے برعکس ہے بلدیاتی اداروں نے دیہات سے تھوڑی مقدار میں اشیاء لانے والوں کو قانوناً مجبور کر دیا ہے کہ وہ اپنی اشیاء دلالوں کے ذریعے سے فروخت کریں اس کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ ایک طرف تو عام گاہک کے لیے چیزیں مہنگی ہوگئیں دوسری طرف دیہاتیوں کو ان کی پیداوار کی بہت کم قیمت ملتی ہے سارا منافع درمیان کے لوگ لے جاتے ہیں۔
روز مرہ کی اشیاء جن کی دیہات سے رسد جاری رہتی ہے اگر دلالوں کی مداخلت سے الگ کر دی جائیں جس طرح رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے تو دونوں فریقوں کو بے حد فائدہ پہنچے گا یہی آپ صلى اللہ علیہ وسلم کے فرمان: ”مداخلت نہ کرو اللہ تعالىٰ ٰ لوگوں کو ایک دوسرے کے ذریعے سے رزق دیتا ہے“ کا حقیقی مفہوم ہے [سنن أبو داود: 3/ 720، 721]

461. اسْتَعِينُوا عَلَى أُمُورِكُمْ بِالْكِتْمَانِ
اپنے معاملات کو پوشیدہ رکہنے سے مدد حاصل کرو
حدیث نمبر: 707
707 - أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْقُوبَ يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ خُرَّزَاذَ، ثنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ النَّجِيرَمِيُّ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْكَشِّيُّ، ثنا سَعِيدُ بْنُ سَلَّامٍ الْعَطَّارُ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ التُّجِيبِيُّ، أبنا أَحْمَدُ بْنُ بُهْزَادَ، ثنا هِشَامُ بْنُ عَلِيٍّ السَّيْرَافِيُّ وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ فَهْدٍ وَأَبُو خَلِيفَةَ فِي جَمَاعَةٍ قَالُوا: ثنا سَعِيدُ بْنُ سَلَّامٍ الْعَطَّارُ، ثنا ثَوْرُ بْنُ يَزِيدَ الشَّامِيُّ، عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اسْتَعِينُوا عَلَى أُمُورِكُمْ بِالْكِتْمَانِ، فَإِنَّ كُلِّ ذِي نِعْمَةٍ مَحْسُودٌ»
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے معاملات کو پوشیدہ رکھنے سے مدد حاصل کرو کیونکہ ہر صاحب نعمت پر حسد کیا جاتا ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 707]
تخریج الحدیث: إسنادہ ضعیف جدا، سعید بن سلام العطار کذاب ہے .
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جدا
462. اسْتَعِينُوا عَلَى إِنْجَاحِ الْحَوَائِجِ بِالْكِتْمَانِ لَهَا
اپنی ضروریات پوری کرنے پر رازوں کو پوشیدہ رکھنے سے مدد حاصل کرو
حدیث نمبر: 708
708 - أَخْبَرَنَا هِبَةُ اللَّهِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْخَوْلَانِيُّ، قَالَ: ثنا أَبُو مُحَمَّدٍ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الصَّدَفِيُّ، ثنا أَبُو إِسْحَاقَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ أَحْمَدَ الْحَنَاوِيُّ بِمِصْرَ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، ثنا سَعِيدُ بْنُ سَلَّامٍ الْعَطَّارُ، ثنا ثَوْرُ بْنُ يَزِيدَ، عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ , عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اسْتَعِينُوا عَلَى إِنْجَاحِ الْحَوَائِجِ بِالْكِتْمَانِ لَهَا، فَإِنَّ كُلَّ ذِي نِعْمَةٍ مَحْسُودٌ»
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنی ضروریات پوری کرنے پر رازوں کو پوشیدہ رکھنے سے مدد حاصل کرو کیونکہ ہر صاحب نعمت پر حسد کیا جاتا ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 708]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جدا، وأخرجه المعجم الاوسط: 2455، شعب الايمان: 6228، الضعفاء للعقيلي: 2/ 471» سعید بن سلام العطار کذاب ہے
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا
463. الْتَمِسُوا الْجَارَ قَبْلَ شِرَاءِ الدَّارِ
گھر خریدنے سے پہلے اچھا پڑوسی تلاش کرو
حدیث نمبر: 709
709 - أَخْبَرَنَا هِبَةُ اللَّهِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْخَوْلَانِيُّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ الْأَنْطَاكِيُّ، ثنا أَبُو عَرُوبَةَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ بَكَّارٍ وَخُزَيْمَةُ بْنُ مَيْسَرَةَ، قَالَا: ثنا عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبَانَ بْنِ الْمُحَبَّرِ الشَّامِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ مَعْرُوفِ بْنِ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الْتَمِسُوا الْجَارَ قَبْلَ شِرَاءِ الدَّارِ، وَالرَّفَيقَ قَبْلَ الطَّرِيقِ»
سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”گھر خریدنے سے پہلے اچھا پڑوسی اور سفر سے پہلے اچھا ہمسفر تلاش کرو۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 709]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جدا، وأخرجه المعجم الكبير: 4379» ابان بن محبر متروک ہے اس میں اور بہی علتیں ہیں دیکہئے «السلسلة الضعيفة: 2674»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا
464. «تَدَاوَوْا فَإِنَّ الَّذِي أَنْزَلَ الدَّاءَ أَنْزَلَ الدَّوَاءَ»
تم علاج معالجہ کرو کیونکہ جس ذات نے بیماری اتاری ہے اس نے دوا بھی اتاری ہے
حدیث نمبر: 710
710 - أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ الصَّفَّارُ، أبنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ قَالَ: ثنا سَعِيدُ بْنُ عَتَّابٍ، ثنا ابْنُ أَبِي سَمِينَةَ، ثنا بَكْرُ بْنُ بَكَّارٍ، ثنا شُعْبَةُ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَذَكَرَهُ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اور انہوں نے یہ حدیث بیان کی: ”تم علاج معالجہ کرو کیونکہ جس ذات نے بیماری اتاری ہے اس نے دوا بھی اتاری ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 710]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف،وأخرجه ابن الاعرابي: 1688» بکر بن بکار ضعیف ہے
وضاحت: فائدہ: -
سیدنا ابوہریرہ رضى اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ نے جو بھی بیماری اتاری ہے اس کی شفا بھی اتاری ہے۔“ [بخاري: 5678]
سیدنا اسامہ بن شریک رضى اللہ عنہ سے مروی ہے کہتے ہیں کہ میں نبی صلى اللہ علیہ وسلم کی اس محفل میں شریک تھا جب اعرابی نبی صلى اللہ علیہ وسلم سے سوال کر رہے تھے کہ کیا فلاں کام کرنے میں ہم پر گناہ ہے؟ کیا فلاں کام کرنے میں ہم پر گناہ ہے؟ تو آپ نے ان سے فرمایا: ”اللہ کے بندو! اللہ نے تنگی اور گناہ کو ختم کر دیا ہے الا یہ کہ کوئی آدمی اپنے مسلمان بھائی کی عزت کو لوٹے یہی آدمی گناہ گار ہے“ ان لوگوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! اگر ہم بیمار ہونے پر دوا دارو نہ کریں تو کیا ہمیں گناہ ہوگا؟ آپ نے فرمایا: ”اللہ کے بندو! بیمار ہونے پر دوا استعمال کر لیا کرو کیونکہ اللہ سبحانہ وتعالی نے جو بھی بیماری پیدا کی ہے اس نے اس کا علاج بھی پیدا کیا ہے سوائے شدید بڑہاپے کے“ ان لوگوں نے دریافت کیا: اللہ کے رسول! اللہ تعالىٰ کی طرف سے کونسی بہترین چیز بندوں کو عطا کی گئی ہے؟ آپ صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”حسن اخلاق“ [ابن ماجه: 3436، وسند ه صحيح]