صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
سُترہ کی طرف (منہ کر کے) نماز پڑھنے کا بیان
حدیث نمبر: 798
نَا بُنْدَارٌ ، نَا يَحْيَى ، ح وَحَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ الأَشَجُّ ، حَدَّثَنَا عُقْبَةُ يَعْنِي ابْنَ خَالِدٍ السَّكُونِيَّ ، نَا عُبَيْدُ اللَّهِ ، أَخْبَرَنِي نَافِعٌ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ" رَكَزَ الْحَرْبَةَ يُصَلِّي إِلَيْهَا" وَقَالَ الأَشَجُّ: إِنَّهُ كَانَ" يَرْكُزُ الْحَرْبَةَ بَيْنَ يَدَيْهِ"، وَلَمْ يَزِدْ عَلَى هَذَا
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نیزہ گاڑ کر (سُترہ بنا کر) نماز پڑھتے تھے۔ اور اشج بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے سامنے نیزہ (یا برچھی) گاڑ لیتے تھے۔ اس سے زائد کچھ بیان نہیں کرتے تھے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب سترة المصلي/حدیث: 798]
تخریج الحدیث: «صحيح، أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 494، 498، 972، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 501، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 798، 799، 1433، 1434، 1435، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2377، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 746، وأبو داود فى (سننه) برقم: 687، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 941، 1304، 1305، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 3515، وأحمد فى (مسنده) برقم: 4704»
حدیث نمبر: 799
نَا الأَشَجُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ " يُرْكَزُ لَهُ الْحَرْبَةُ، يُصَلِّي إِلَيْهَا يَوْمَ الْعِيدِ"
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے نیزہ گاڑ دیا جاتا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم عید والے دن اُسے سُترہ بنا کر نماز پڑھتے تھے ـ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب سترة المصلي/حدیث: 799]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 494، 498، 972، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 501، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 798، 799، 1433، 1434، 1435، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2377، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 746، وأبو داود فى (سننه) برقم: 687، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 941، 1304، 1305، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 3515، وأحمد فى (مسنده) برقم: 4704»
سترے کے بغیر نماز پڑھنا منع ہے -
حدیث نمبر: 800
حَدَّثَنَا بُنْدَارٌ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ يَعْنِي الْحَنَفِيَّ ، حَدَّثَنَا الضَّحَّاكُ بْنُ عُثْمَانَ ، حَدَّثَنِي صَدَقَةُ بْنُ يَسَارٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لا تُصَلِّ إِلا إِلَى سُتْرَةٍ، وَلا تَدَعْ أَحَدًا يَمُرُّ بَيْنَ يَدَيْكَ، فَإِنْ أَبَى فَلْتُقَاتِلْهُ ؛ فَإِنَّ مَعَهُ الْقَرِينَ"
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم صرف سُترے کی طرف (مُنہ کر کے ہی) نماز پڑھا کرو، اور اپنے سامنے سے کسی کو نہ گزرنے دو، اگر وہ نہ مانے (اور گزرنے کی کوشش کرے) تو اُس سے لڑائی کرو کیونکہ اُس کے ساتھ ایک ساتھی (شیطان) ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب سترة المصلي/حدیث: 800]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 506، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 800، 820، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2362، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 927، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 955، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 3501، وأحمد فى (مسنده) برقم: 5689»
نماز میں اونٹ کو سُترہ بنانے کا بیان-
حدیث نمبر: 801
نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاءِ ، حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ:" رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي إِلَى رَاحِلَتِهِ" قَالَ نَافِعٌ: وَرَأَيْتُ ابْنَ عُمَرَ يُصَلِّي إِلَى رَاحِلَتِهِ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی سواری (اونٹ) کی طرف (اُسے سترہ بنا کر) نماز پڑھتے ہوئے دیکھا ہے۔ حضرت نافع رحمہ اللہ علیہ بیان کرتے ہیں کہ اور میں نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کو اپنی سواری کی طرف نماز پڑھتے ہوئے دیکھا ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب سترة المصلي/حدیث: 801]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 430، 507، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 502، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 801، 802، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2378، وأبو داود فى (سننه) برقم: 692، والترمذي فى (جامعه) برقم: 352، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1452، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 3511، وأحمد فى (مسنده) برقم: 4554»
حدیث نمبر: 802
نَا بِهِ الأَشَجُّ ، وَهَارُونُ بْنُ إِسْحَاقَ ، وَلَمْ يَذْكُرَا الرُّؤْيَةَ، وَقَالا: عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ كَانَ يُصَلِّي. قَالَ هَارُونُ: إِلَى رَاحِلَتِهِ، وَقَالَ أَبُو سَعِيدٍ: إِلَى بَعِيرِهِ، وَكَانَ ابْنُ عُمَرَ يَفْعَلُهُ
جناب اشج اور ہارون بن اسحاق نے اپنی روایت میں دیکھنے کا ذکر نہیں کیا، دونوں کہتے ہیں کہ (آپ صلی اللہ علیہ وسلم ) اپنی سواری کی طرف (نماز پڑھتے تھے) اور ابوسعید کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے اونٹ کی طرف (سُترہ بنا کر نماز پڑھتے تھے) اور سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بھی اسی طرح کیا کرتے تھے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب سترة المصلي/حدیث: 802]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 430، 507، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 502، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 801، 802، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2378، وأبو داود فى (سننه) برقم: 692، والترمذي فى (جامعه) برقم: 352، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1452، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 3511، وأحمد فى (مسنده) برقم: 4554»
نمازی جس چیز کو اپنی نماز کے لیے سُترہ بنائے، اس سُترے کے قریب ہونے کے حُکم کا بیان۔
حدیث نمبر: 803
نَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، حَدَّثَنِي صَفْوَانُ بْنُ سُلَيْمٍ ، ح وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ وَأَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ ، قَالا: حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ سُلَيْمٍ ، عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ ، قَالَ عَبْدُ الْجَبَّارِ: وَبَلَغَ بِهِا لنَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقَالَ الآخَرُونَ: رِوَايَةً قَالَ: " إِذَا صَلَّى أَحَدُكُمْ فَلْيُصَلِّ إِلَى السُّتْرَةِ، وَلْيَدْنُ مِنْهَا، لا يَقْطَعُ الشَّيْطَانُ عَلَيْهِ صَلاتَهُ"
سیدنا سہل بن ابی حثمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی شخص نماز پڑھے تو سُترے کی طرف نماز پڑھے اور سُترے کے قریب کھڑا ہو تاکہ شیطان اس کی نماز نہ کاٹ سکے ـ“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب سترة المصلي/حدیث: 803]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 803، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2373، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 928، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 747، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 826، وأبو داود فى (سننه) برقم: 695، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 3530، 3531، وأحمد فى (مسنده) برقم: 16338»
جب نمازی دیوار کو سُترہ بناکر نماز پڑھ رہا ہو تو جائے نماز کے قریب کھڑے ہونے کا بیان۔
حدیث نمبر: 804
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي حَازِمٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ ، قَالَ: " كَانَ بَيْنَ مُصَلَّى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَبَيْنَ الْجِدَارِ قَدْرُ مَمَرِّ الشَّاةِ"
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی جائے نماز اور دیوار کے درمیان ایک بکری گزرنے کی مقدار کے برابر فاصلہ ہوتا تھا۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب سترة المصلي/حدیث: 804]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 496، 7334، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 508، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 804، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1762، 2374، وأبو داود فى (سننه) برقم: 696، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 3528، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 7538، والطبراني فى(الكبير) برقم: 5786، 5896»
ایک مجمل غیر مفسر روایت کے ساتھ سُترے کی اس مقدار کا بیان جس کے ساتھ نماز میں سُترہ بنانا کافی ہوجائے۔
حدیث نمبر: 805
نَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ حَبِيبِ بْنِ الشَّهِيدِ ، حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ عُبَيْدٍ الطَّنَافِسِيُّ ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنْ مُوسَى بْنِ طَلْحَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: كُنَّا نُصَلِّي وَالدَّوَابُّ تَمُرُّ بَيْنَ أَيْدِينَا، فَسَأَلْنَا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" مِثْلُ آخِرَةِ الرَّحْلِ تَكُونُ بَيْنَ يَدَيْ أَحَدِكُمْ، وَلا يَضُرُّ مَا مَرَّ بَيْنَ يَدَيْهِ"
حضرت طلحہ بن موسیٰ رحمه الله اپنے والد گرامی سے روایت کرتے ہیں، وہ فرماتے ہیں کہ ہم اس حال میں نماز پڑھا کرتے تھے کہ چوپائے ہمارے سامنے سے گزرتے رہتے تو ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے (یہ مسئلہ) پوچھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(جب) تم میں سے کسی شخص کے سامنے کجاوے کی پچھلی لکڑی کے برابر سُترہ ہو تو اس کے آگے سے گزرنے والی (چیز) نقصان نہیں دے گی۔“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب سترة المصلي/حدیث: 805]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 499، وابن الجارود فى "المنتقى"، 185، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 805، 842، 843، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2379، وأبو داود فى (سننه) برقم: 685، والترمذي فى (جامعه) برقم: 335، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 940، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 3507، 3508، وأحمد فى (مسنده) برقم: 1405»
حدیث نمبر: 806
نَا الدَّوْرَقِيُّ ، حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ يُونُسَ ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلالٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الصَّامِتِ ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا قَامَ أَحَدُكُمْ يُصَلِّي فَإِنَّهُ يَسْتُرُهُ إِذَا كَانَ بَيْنَ يَدَيْهِ مِثْلُ آخِرَةِ الرَّحْلِ" ، ثُمَّ ذَكَرَ الْحَدِيثَ نَا أَبُو الْخَطَّابِ ، نَا بِشْرٌ يَعْنِي ابْنَ الْمُفَضَّلِ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بِمِثْلِهِ سَوَاءً
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی شخص نماز پڑھنے کے لئے کھڑا ہو تو جب اُس کے سامنے کجاوے کی پچھلی لکڑی کے برابر کوئی چیز ہو تو وہ اُس کے لئے سُترہ بن جائے گی۔“ پھر باقی حدیث بیان کی۔ بشر بن مفضل کہتے ہیں کہ ہمیں یونس نے بالکل مذکورہ حدیث کی مثل ہی روایت بیان کی ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب سترة المصلي/حدیث: 806]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 510، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 806، 830، 831، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2383، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 749، وأبو داود فى (سننه) برقم: 702، والترمذي فى (جامعه) برقم: 338، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1454، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 952، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 3537، 3538، وأحمد فى (مسنده) برقم: 21718»
حدیث نمبر: 807
ثنا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، ح وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ الدَّارِمِيُّ، ثنا أَبُو عَاصِمٍ، كِلاهُمَا عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، قُلْتُ لِعَطَاءٍ: " كَمْ مُؤَخِّرَةُ الرَّحْلِ الَّذِي سَعَلَ إِنَّهُ يَسْتُرُ الْمُصَلِّي؟ قَالَ: قَدْرُ ذِرَاعٍ"
ابن جریج رحمه الله کہتے ہیں کہ میں نے عطاء رحمه الله سے عرض کی کہ کجاوے کی پچھلی لکڑی جو تمہیں پہنچی ہے اس کی کتنی مقدار ہو تو وہ سُترہ بن سکتی ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ ایک ہاتھ کے برابر۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب سترة المصلي/حدیث: 807]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 807، وعبد الرزاق فى (مصنفه) برقم: 2272»