🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
19. في البقر العوامل من قال ليس فيها صدقه
بعض حضرات یہ فرماتے ہیں کہ وہ گائے جو کھیتی باڑی اور دوسرے کاموں میں استعمال ہوتی ہو اس پہ زکوٰۃ نہیں ہے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 10052 ترقیم الشثری: -- 10224
١٠٢٢٤ - حدثنا ابن إدريس (عن ليث) (١) عن شهر قال: ليس في (البقر العوامل) (٢) صدقة.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ص]: سقط.
(٢) في [أ] ورد: (عوامل البقر)، وفي [ب] زيادة: (شي).

حدثنا ابن إدريس، عن ليث، عن شهر، قال: " ليس في البقر العوامل صدقة"
حضرت شہر فرماتے ہیں کہ کھیتی باڑی میں استعمال ہونے والی گائے پر زکوٰۃ نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10224]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10224، ترقيم محمد عوامة 10052)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 10053 ترقیم الشثری: -- 10225
١٠٢٢٥ - حدثنا عبد الرحيم (عن) (١) محمد بن سالم عن الشعبي قال: ليس في البقر العوامل صدقة.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب، ح]: (بن).
حدثنا عبد الرحيم، عن محمد بن سالم، عن الشعبي، قال: " ليس في البقر العوامل صدقة"
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ کھیتی باڑی میں استعمال ہونے والی گائے پر زکوٰۃ نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10225]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10225، ترقيم محمد عوامة 10053)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 10054 ترقیم الشثری: -- 10226
١٠٢٢٦ - حدثنا يزيد بن هارون عن (جويبر) (١) عن الضحاك قال: ليس على البقر العوامل ولا على (الإبل) (٢) (التي) (٣) يستقى عليها (النواضح) (٤) (ويغزى) (٥) عليها في سبيل الله صدقة.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ح]: (جرير).
(٢) في [هـ] زيادة: (النواضح).
(٣) في [ص]: (الذي).
(٤) سقط من: [هـ].
(٥) سقط من: [ح].

حدثنا يزيد بن هارون، عن جويبر، عن الضحاك، قال: " ليس على البقر العوامل ولا على الإبل التي يستقى عليها النواضح ويغزى عليها في سبيل الله صدقة"
حضرت ضحاک فرماتے ہیں کہ کھیتی باڑی کیلئے استعمال ہونے والی گائے پہ زکوٰۃ نہیں ہے اور اس طرح وہ اونٹ جس کے ذریعے پانی نکالا جاتا ہے اور جسے اللہ کے راستہ میں جہاد کیلئے استعمال ہوتا ہو اس پہ بھی زکوٰۃ نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10226]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10226، ترقيم محمد عوامة 10054)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 10055 ترقیم الشثری: -- 10227
١٠٢٢٧ - [حدثنا محمد بن بكر عن ابن (جريج) (١) قال: (اخبرني زياد) (٢) ان ابا الزبير اخبره عن جابر قال: لا صدقة في (المثيرة) (٣) ] (٤) (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ص، ز]: (جريح).
(٢) في [ح]: (بياض).
(٣) في [ص]: (المثبرة)، والمثيرة: بقر الحراثة.
(٤) في [ص]: تكرر هذا الخبر.
(٥) صحيح

حدثنا حدثنا محمد بن بكر، عن ابن جريج، قال: اخبرني زياد، ان ابا الزبير، اخبره، عن جابر ، قال: " لا صدقة في المثيرة"
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ ہل چلانے والے جانوروں پر زکوٰۃ نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10227]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10227، ترقيم محمد عوامة 10055)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 10056 ترقیم الشثری: -- 10228
١٠٢٢٨ - حدثنا محمد بن بكر عن ابن (جريج) (١) قال: قلت لعطاء الحمولة والمثيرة فيها صدقة؟ قال: لا، وقال عمرو بن دينار: سمعنا ذلك.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ص، ز]: (جريح).
حدثنا محمد بن بكر، عن ابن جريج، قال: قلت لعطاء الحمولة والمثيرة فيها صدقة قال:" لا" , وقال عمرو بن دينار:" سمعنا ذلك"
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ میں حضرت عطاء سے پوچھا: سامان اٹھانے والے اور ہل چلانے والے جانوروں پر زکوٰۃ ہے؟ آپ نے فرمایا نہیں، حضرت عمرو بن دینار فرماتے ہیں کہ ہم نے بھی اسی طرح سنا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10228]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10228، ترقيم محمد عوامة 10056)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
20. في صدقة الغنم متى تجب فيها وكم فيها
بکریوں پر کب اور کتنی زکوٰۃ فرض ہے؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 10057 ترقیم الشثری: -- 10229
١٠٢٢٩ - حدثنا عباد بن عوام عن سفيان بن حسين عن الزهري عن سالم عن ابن عمر (قال) (١) : قال: كتب رسول الله ﷺ كتاب الصدقة، فقرنه بسيفه، او قال بوصيته ولم يخرجه إلى عماله حتى قبض، ثم عمل به ابو بكر حتى هلك، وعمل به عمر في صدقة الغنم، في كل اربعين شاة شاة إلى عشرين ومائة، فإن زادت (فشاتان) (٢) إلى مائتين، (فإن) (٣) زادت (فثلاث) (٤) إلى ثلاثمائة، فإن زادت ففي كل مائة (شاة) (٥) شاة ليس فيها شيء حتى (تبلغ) (٦) المائة، ولا يفرق بين مجتمع ولا (يجمع) (٧) بين (مفترق) (٨) ، وما كان من خليطين فإنهما (يتراجعان) (٩) بالسوية (١٠) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ح، ك، ز، ص] زيادة: (قال).
(٢) في [ب]: (شاتان).
(٣) في [ص]: (زادت).
(٤) في [ب]: سقط.
(٥) في [ح]: سقط.
(٦) في [ص]: (بلغ).
(٧) في [هـ]: (يجتمع).
(٨) في [ص، ك]: (مفرق).
(٩) في [ص]: (يراجعان) وفي [ب]: (يتراجحان) وفي [ك]: (تتراجعان).
(١٠) ضعيف؛ رواية سفيان بن حسين عن الزهري ضعيفة، أخرجه أحمد (٤٦٣٢)، وأبو داود (١٥٦٨)، والترمذي (٦٢١)، وابن ماجه (١٧٩٨)، وابن خزيمة (٢٢٦٧)، والحاكم ١/ ٣٩٢، وأبو يعلى (٥٤٧٠)، والبيهقي ٤/ ٨٨، والدارمي ١/ ٣٨٢، وأبو عبيد في الأموال (٩٣٥)، والطحاوي في شرح المشكل (٥٨٢٠) وابن عدي ٣/ ١١٣٦.

حدثنا عباد بن عوام ، عن سفيان بن حسين ، عن الزهري ، عن سالم ، عن ابن عمر ، قال: قال: كتب رسول الله صلى الله عليه وسلم كتاب الصدقة فقرنه بسيفه، او قال بوصيته، ولم يخرجه إلى عماله حتى قبض عمل به ابو بكر حتى هلك، وعمل به عمر: " في صدقة الغنم في كل اربعين شاة شاة إلى عشرين ومائة، فإن زادت فشاتان إلى مائتين، فإن زادت فثلاث إلى ثلاثمائة، فإن زادت ففي كل مائة شاة شاة ليس فيها شيء حتى تبلغ المائة، ولا يفرق بين مجتمع، ولا يجمع بين مفترق، وما كان من خليطين فإنهما يتراجعان بالسوية"
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے زکوٰۃ کے احکامات لکھے اور ان کو اپنی تلوار کے ساتھ رکھ لیا یا (راوی نے) کہا: اپنی وصیت کے ساتھ، اور اسکو زکوٰۃ وصول کرنے والوں کیلئے نہیں نکالا یہاں تک کہ آپ دار فانی سے دارالبقاء کی طرف کوچ کر گئے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد صدیق اکبر اس پر عمل پیرا رہے یہاں کہ وہ دار فانی سے ہجرت کر گئے، اور آپ کے بعد پھر حضرت عمر اس پر عمل پیرا رہے۔ اس میں بکریوں کی زکوٰۃ سے متعلق تحریر تھا کہ چالیس بکریوں پر ایک بکری زکوٰۃ ہے ایک سو بیس بکریوں تک، پھر اگر ایک سو بیس سے زائد ہوجائیں تو اس پر دو بکریاں ہیں دو سو تک۔ پھر اگر دو سو سے زائد ہوجائیں تو تین سو تک تین بکریاں ہیں۔ پھر اگر اس پر ایک بکری زائد ہوجائے تو ہر سو بکریوں پہ ایک بکری ہے اور پھر کچھ نہیں ہے (درمیانی عدد پر) یہاں تک کہ پھر سو ہوجائیں۔ اور مجتمع کو الگ الگ نہیں کیا جائے گا اور الگ الگ کو مجتمع نہیں کیا جائے گا، اور اگر دو شریک ہوں تو وہ بعد میں آپس میں ایک دوسرے سے برابر رجوع کرلیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10229]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10229، ترقيم محمد عوامة 10057)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 10058 ترقیم الشثری: -- 10230
١٠٢٣٠ - حدثنا (ابو بكر) (١) (عن ابي) (٢) الاحوص عن ابي إسحاق عن عاصم ابن ضمرة عن علي قال: في كل اربعين شاة شاة إلى عشرين ومائة، فإن زادت ففيها شاتان إلى مائتين، فإن زادت ففيها ثلاث شياه إلى ثلاثمائة، فإن كثرت الغنم ففي كل مائة شاة شاة (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ز].
(٢) سقط من: [أ، ح، ك]، وفي [ز، ص]: (عن أبو).
(٣) حسن؛ عاصم بن ضمرة صدوق.

حدثنا ابو بكر، عن حدثنا ابو بكر، عن ابي الاحوص، عن ابي إسحاق، عن عاصم بن ضمرة، عن علي ، قال: " في كل اربعين شاة شاة إلى عشرين ومائة، فإن زادت ففيها شاتان إلى مائتين، فإن زادت ففيها ثلاث شياه إلى ثلاثمائة، فإن كثرت الغنم ففي كل مائة شاة شاة"
حضرت علی رضی اللہ عنہارشاد فرماتے ہیں کہ چالیس بکریوں پر ایک بکری زکوٰۃ ہے ایک سو بیس تک، اگر اس سے زائد ہو جائں ٨ تو دو بکریاں ہیں دو سو تک، پھر اگر دو سو سے زائد ہوجائیں تو تین بکریاں ہیں تین سو تک، پھر اگر بکریاں (اس سے بھی) زیادہ ہوجائیں تو ہر سو پر ایک بکری واجب ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10230]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10230، ترقيم محمد عوامة 10058)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 10059 ترقیم الشثری: -- 10231
١٠٢٣١ - (حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: في كل اربعين شاة شاة) (١) إلى عشرين ومائة، (فإن) (٢) زادت (شاة) (٣) واحدة ففيها شاتان إلى مائتين، فإن زادت شاة (٤) ففيها ثلاث شياه إلى ثلاثمائة [في كل مائة شاة شاة.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ص].
(٢) في [ك]: (فإذا).
(٣) سقط من: [ز].
(٤) في [ز] زيادة: (واحدة).

حدثنا جرير، عن مغيرة، عن إبراهيم، قال: " في كل اربعين شاة شاة إلى عشرين ومائة، فإن زادت شاة واحدة ففيها شاتان إلى مائتين، فإن زادت شاة ففيها ثلاث شياه إلى ثلاثمائة في كل مائة شاة شاة"
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ چالیس بکریوں پہ زکوٰۃ ایک بکری ہے ایک سو بیس تک (ایک ہی بکری ہے) پھر جب ایک سو بیس سے بکریاں زائد ہوجائیں تو دو بکریاں ہیں دو سو تک، اور جب دو سو سے ایک بکری زائد ہوگی تو تین بکریاں ہیں تین سو تک، اس کے بعد ہر سو پر ایک بکری ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10231]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10231، ترقيم محمد عوامة 10059)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 10060 ترقیم الشثری: -- 10232
١٠٢٣٢ - حدثنا جرير عن مغيرة عن حماد عن إبراهيم قال: إلى اربعمائة] (١) فإن زادت واحدة (فإلى) (٢) خمسمائة ثم على هذا الحساب.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط ما بين المعكوفين من: [ز].
(٢) في [ب، ح، ك]: (قال).

حدثنا جرير، عن مغيرة، عن حماد، عن إبراهيم، قال: " إلى اربعمائة، فإن زادت واحدة فإلى خمسمائة، ثم على هذا الحساب"
ابراہیم فرماتے ہیں کہ چار سو تک (یہی ہے) پھر اگر چار سو سے ایک بکری زائد ہوجائے تو پانچ سو تک (یہی حکم ہے)، پھر اسی حساب سے زکوٰۃ آئے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10232]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10232، ترقيم محمد عوامة 10060)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 10061 ترقیم الشثری: -- 10233
١٠٢٣٣ - حدثنا حاتم بن وردان عن يونس عن الحسن قال: في اربعين شاة شاة إلى عشرين ومائة، فإذا جاوزت العشرين (و) (١) مائة فشاتان حتى (تبلغ) (٢) المائتين، وإذا جاوزت المائتين فثلاث شياه حتى (تبلغ) (٣) الثلاثمائة.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ص]: (بين).
(٢) في [ص]: (يبلغ).
(٣) في [ص]: (يبلغ).

حدثنا حاتم بن وردان، عن يونس، عن الحسن، قال: " في اربعين شاة شاة إلى عشرين ومائة، فإذا جاوزت العشرين ومائة فشاتان حتى تبلغ المائتين، وإذا جاوزت المائتين فثلاث شياه حتى تبلغ الثلاثمائة"
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ چالیس بکریوں پہ ایک بکری زکوٰۃ ہے ایک سو بیس تک، پھر جب ایک سو بیس سے بکریاں زائد ہوجائیں تو دو سو تک دو بکریاں ہیں، پھر جب دو سو سے زائد ہوجائیں تو تین بکریاں ہیں یہاں تک کہ تین سو بکریاں ہوجائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10233]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10233، ترقيم محمد عوامة 10061)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں