مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
176. ما قالوا في الرجل ينظر إلى شعر أمه (ويفليها)
ماں کے بالوں کو دیکھنا، ان میں کنگھی کرنا اور چٹیاں بنانا کیسا ہے؟
ترقیم عوامۃ: 17576 ترقیم الشثری: -- 18180
١٨١٨٠ - حدثنا وكيع عن سفيان عن مزاحم عن الضحاك قال: لو دخلت على (امي) (١) لقلت: غطي (شعرك) (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (أمه).
(٢) في [س، ط، هـ]: (رأسك).
حدثنا وكيع، عن سفيان، عن مزاحم، عن الضحاك، قال: " لو دخلت على امي لقلت: غطي شعرك"
حضرت ضحاک رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ بہتر ہے کہ جب میں اپنی ماں کے پاس جاؤں تو کہوں: اپنے بال ڈھانپ لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18180]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18180، ترقيم محمد عوامة 17576)
177. ما قالوا في الرجل يباشر أمه؟
جلد کے جلدکوچھونے کاحکم
ترقیم عوامۃ: 17577 ترقیم الشثری: -- 18181
١٨١٨١ - حدثنا ابو بكر قال: (نا) (١) وكيع وابن مهدي عن سفيان عن ابي الزعراء عن عكرمة قال: مباشرة الرجل اخته او امه شعبة من الزنى.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: (ثنا).
حدثنا ابو بكر، قال: نا وكيع، وابن مهدي، عن سفيان، عن ابي الزعراء، عن عكرمة، قال: " مباشرة الرجل اخته او امه شعبة من الزنا"
حضرت عکرمہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ آدمی کی جلد کا اپنی بہن یا ماں کی جلد کو چھونا زنا کا ایک حصہ ہے۔ (یہاں باب میں لفظ یباشر سے مراد جلد کا جلد کو چھونا ہے، مباشرت مروجہ مراد نہیں۔ نیز پاؤں اور ہتھیلیوں وغیرہ کو چھونا بھی مراد نہیں) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18181]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18181، ترقيم محمد عوامة 17577)
178. ما قالوا في الرجل ينظر إلى شعر جدته أو امرأة جده
دادی یانانی کے بال دیکھنے کا حکم
ترقیم عوامۃ: 17578 ترقیم الشثری: -- 18182
١٨١٨٢ - حدثنا ابو بكر قال: (نا) (١) ابن عيينة عن عمرو عن محمد بن علي قال: كان الحسن والحسين لا يريان امهات المؤمنين (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: (ثنا).
(٢) منقطع؛ محمد بن علي عن الحسن والحسين منقطع.
حضرت محمد بن علی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت حسن اور حضرت حسین رضی اللہ عنہما امہات المومنین رضی اللہ عنہن کو نہیں دیکھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18182]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18182، ترقيم محمد عوامة 17578)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 18183
١٨١٨٣ - وكان ابن عباس يرى ان (رؤيتهن) (١) لهما حل (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، س، ز، ط، ك]: (رؤيتهم).
(٢) منقطع؛ محمد بن علي عن ابن عباس منقطع.
وكان" ابن عباس يرى ان رؤيتهن لهما حل"
اور حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما ان دونوں کے لئے امہات المؤمنین کو دیکھنا جائز سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18183]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18183، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 17579 ترقیم الشثری: -- 18184
١٨١٨٤ - حدثنا ابن علية عن ايوب قال: قلت لسعيد بن جبير: ايرى الرجل راس (ختنته) (١) قال: فتلا علي الآية: ﴿ولا يبدين زينتهن إلا لبعولتهن او ⦗٥١٥⦘ آبائهن او آباء بعولتهن او ابنائهن او ابناء بعولتهن او إخوانهن او بني إخوانهن﴾ [النور: ٣١] الآية، (قال) (٢) : اراها فيهن (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ، س]: (جدته).
(٢) في [جـ، ك، ز]: (فقال).
(٣) صحيح.
حدثنا ابن علية، عن ايوب، قال: قلت لسعيد بن جبير: ايرى الرجل راس جدته؟ قال: فتلا علي الآية:" ولا يبدين زينتهن إلا لبعولتهن او آبائهن او آباء بعولتهن او ابنائهن او ابناء بعولتهن او إخوانهن او بني إخوانهن او بني اخواتهن سورة النور آية 31 الآية , قال: اراها فيهن"
ایوب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ سے سوال کیا کہ کیا آدمی اپنی ساس کے سر کو دیکھ سکتا ہے تو انہوں نے جواب میں یہ آیت پڑھی: وہ اپنی زینت ظاہر نہ کریں سوائے اپنے شوہروں کے، اپنے باپوں کے، اپنے سسروں کے، اپنے بیٹوں کے، اپنے خاوند کے بیٹوں کے، اپنے بھائیوں کے، اپنے بھائیوں کے بیٹوں کے، یا اپنی بہنوں کے بیٹوں کے۔ پھر فرمایا کہ میں اسے ان میں شمار کرتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18184]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18184، ترقيم محمد عوامة 17579)
ترقیم عوامۃ: 17580 ترقیم الشثری: -- 18185
١٨١٨٥ - حدثنا عفان قال: نا حماد بن سلمة قال: (نا) (١) داود عن الشعبي (و) (٢) عكرمة في هذه: ﴿ولا يبدين زينتهن إلا لبعولتهن او آبائهن او آباء بعولتهن﴾ حتى فرغ منها (قالا) (٣) : لم يذكر العم والخال لانهما (ينعتان) (٤) لابنائهما (وقالا) (٥) : لا (تضع) (٦) خمارها (عند) (٧) العم والخال.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك، جـ، ز]: (أنا)، وفي [أ، ب]: (ثنا).
(٢) في [س]: (عن).
(٣) في [أ، ب، جـ، ز، ك، ط]: (قال).
(٤) في [هـ، س]: (سعشان).
(٥) في [أ، جـ، ز، س]: (وقال: لا)، وكذلك [ب، ط].
(٦) في [أ، ب]: (يضع).
(٧) في [جـ]: (عد).
حدثنا عفان، قال: نا حماد بن سلمة، قال: نا داود، عن الشعبي، وعكرمة، في هذه: ولا يبدين زينتهن إلا لبعولتهن او آبائهن او آباء بعولتهن سورة النور آية 31 حتى فرغ منها، قال:" لم يذكر العم والخال لانهما ينعتان لابنائهما، وقال: لا تضع خمارها عند العم والخال"
حضرت شعبی اور حضرت عکرمہ رحمہما اللہ قرآن مجید کی آیت { وَلاَ یُبْدِینَ زِینَتَہُنَّ إلاَّ لِبُعُولَتِہِنَّ، أَوْ آبَائِہِنَّ، أَوْ آبَائِ بُعُولَتِہِنَّ } (الی آخر الآیۃ) کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس میں چچا اور ماموں کا تذکرہ نہیں ہے، اس لئے کہ یہ دونوں اپنے بیٹوں کے سامنے اس کا حلیہ بیان کرسکتے ہیں، اور فرمایا کہ عورت چچا اور ماموں کے سامنے اپنا دوپٹہ نہ اتارے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18185]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18185، ترقيم محمد عوامة 17580)
179. ما قالوا في المرأة أو الرجل يحل لرجل جاريته، يطأها؟
کیا کوئی مرد یاعورت کسی دوسرے مرد کو اپنی باندی سے جما ع کی اجازت دے سکتے ہیں؟
ترقیم عوامۃ: 17581 ترقیم الشثری: -- 18186
١٨١٨٦ - حدثنا ابو بكر (قال) (١) : نا عباد بن العوام عن صخر بن جويرية عن نافع (ان) (٢) ابن عمر سئل عن امراة احلت جاريتها لزوجها فقال ابن عمر: لا ادري، لعل هذا لو كان على عهد عمر لرجمه، إنها لا تحل لك جارية إلا جارية إن ⦗٥١٦⦘ شئت بعتها، وإن شئت اعتقتها، وإن شئت وهبتها، وإن شئت انكحتها من شئت (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: سقط (قال).
(٢) في [س]: (عن).
(٣) صحيح.
حدثنا ابو بكر، قال: نا حدثنا ابو بكر، قال: نا عباد بن العوام، عن صخر بن جويرية، عن نافع، ان ابن عمر، سئل عن " امراة احلت جاريتها لزوجها، فقال ابن عمر: لا ادري , لعل هذا لو كان على عهد عمر لرجمه! ؛ إنها لا تحل لك جارية إلا جارية إن شئت بعتها وإن شئت اعتقتها وإن شئت وهبتها وإن شئت انكحتها من شئت"
حضرت نافع رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے سوال کیا گیا کہ کیا کوئی عورت اپنی باندی کو اپنے خاوند کے لئے حلال قرار دے سکتی ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ مجھے نہیں معلوم، لیکن اگر حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا زمانہ ہوتاتو وہ اسے سنگسار کرنے کا حکم دیتے، تیرے لئے صرف وہی باندی حلال ہے جسے تو اپنے مرضی سے بیچ سکے اور اپنی مرضی سے آزاد کرسکے، اگر چاہے تو اسے ہبہ کرسکے اور اگر چاہے تو جس سے چاہے اس کا نکاح کراسکے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18186]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18186، ترقيم محمد عوامة 17581)
ترقیم عوامۃ: 17582 ترقیم الشثری: -- 18187
١٨١٨٧ - حدثنا ابن إدريس عن محمد بن عجلان عن نافع عن ابن عمر قال: لا يحل فرج إلا بملك او نكاح (١) إن طلق جاز (وإن اعتق) (٢) جاز وإن وهب جاز (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زيادة (و).
(٢) في [س]: سقط (وإن اعتق).
(٣) حسن؛ ابن عجلان صدوق.
حدثنا حدثنا ابن إدريس، عن محمد بن عجلان، عن نافع، عن ابن عمر ، قال: " لا يحل فرج إلا بملك او نكاح. إن طلق جاز، وإن اعتق جاز، وإن وهب جاز"
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ فرج کی حلت مکمل ملکیت یا نکاح سے ثابت ہوتی ہے، کہ اگر چاہے تو طلاق دے دے، اگر چاہے تو آزاد کردے اور اگر چاہے تو ہبہ کردے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18187]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18187، ترقيم محمد عوامة 17582)
ترقیم عوامۃ: 17583 ترقیم الشثری: -- 18188
١٨١٨٨ - حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: سالته عن امراة تحل وليدتها لابنها قال: لا تحل له إلا بنكاح او هبة او بشراء.
حدثنا جرير، عن مغيرة، عن إبراهيم، قال: سالته عن " امراة تحل وليدتها لابنها؟ قال: لا تحل له إلا بنكاح او هبة او بشراء"
حضرت مغیرہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے ابراہیم رحمہ اللہ سے سوال کیا کہ اگر کوئی عورت اپنی باندی اپنے بیٹے کے لئے حلال کردے تو کیا وہ اس کے لئے حلال ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ وہ اس کے لئے صرف نکاح، ہبہ یا خریدنے سے حلال ہوتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18188]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18188، ترقيم محمد عوامة 17583)
ترقیم عوامۃ: 17584 ترقیم الشثری: -- 18189
١٨١٨٩ - حدثنا (ابن) (١) إدريس عن اشعث عن الحسن قال: لا (يعار) (٢) الفرج وإن وقع عليها فهي له.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [س].
(٢) سقط من: [س].
حدثنا ابن إدريس، عن اشعث، عن الحسن، قال: " لا يعار الفرج وإن وقع عليها ؛ فهي له"
حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ فرج عاریۃً نہیں لیا جاتا اگر مالک کی اجازت سے کسی نے جماع کیا تو وہ اسی کی ہوگئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18189]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18189، ترقيم محمد عوامة 17584)