مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
276. في مداراة النساء
عورتوں کے ساتھ ہمدردی کرنے کابیان
ترقیم عوامۃ: 19616 ترقیم الشثری: -- 20414
٢٠٤١٤ - حدثنا ابو بكر قال: نا ابو اسامة عن ابي طلق عن ابيه (عن) (١) اوس ابن (ثريب) (٢) قال: اكريت (الحاج) (٣) فدخلت المسجد الحرام، فإذا (عمر (و) (٤) جرير) (٥) قال: فقال عمر (لجرير: يا ابا عمرو) (٦) كيف تصنع (مع) (٧) نسائك؟ فقال: يا امير المؤمنين! إني القى منهن شدة، ما استطيع ان ادخل (بيت) (٨) (إحداهن) (٩) في غير يومها، ولا اقبل (ابن) (١٠) (إحداهن) (١١) في غير (يوم امه) (١٢) إلا غضبن، قال: فقال عمر: إن كثيرا منهن لا (يؤمن) (١٣) بالله ولا (يؤمن) (١٤) للمؤمنين، لعلك ان تكون في حاجة (إحداهن) (١٥) (فتتهمك) (١٦) قال: فقال عبد الله ابن مسعود وهو في القوم: يا امير المؤمنين! اما تعلم ان إبراهيم شكا إلى ⦗٥١٠⦘ (ربه) (١٧) درءا في خلق سارة قال: فقيل له: إن المراة (مثل الضلع) (١٨) إن اقمتها كسرتها وإن تركتها اعوجت، فالبس اهلك على (ما فيهم) (١٩) ، قال: فقال عمر لعبد الله: إن في قلبك من العلم غير قليل، (قالها) (٢٠) ثلاث مرات، زاد فيه بعض ( (اصحابه) (٢١) اظنه) (٢٢) سفيان: ما لم ير عليها (خربة) (٢٣) في دينها (٢٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [س].
(٢) في [أ، ب]: (شريب)، وفي [س]: (شريك).
(٣) في [جـ]: اللحاج)، وفي [هـ]: (الحجاج)؛ وفي المطالب العالية ٨/ ١٩١: (عبد اللَّه بن جرير).
(٤) سقط من: [ط].
(٥) في [ز]: (عمرو وجرير).
(٦) سقط من: [ب].
(٧) في [س]: (من).
(٨) في [س]: (على).
(٩) في [س، هـ]: (إحديهن)، وفي [ط]: (أحدهن).
(١٠) في [أ، ب]: (أنية)، وفي [س، ط، هـ]: (ابنة).
(١١) في [س، هـ]: (إحديهن)، وفي [ط]: (أحدهن).
(١٢) في [أ، ب، س، هـ]: (يومها).
(١٣) في [هـ]: (لؤمنن).
(١٤) في [هـ]: (لؤمنن).
(١٥) في [هـ]: (إحديهن)، وفي [ط]: (أحدهن).
(١٦) في [أ، ب، جـ، ز، ط، ك]: (فتتهمك).
(١٧) في [جـ، ز، ك]: (اللَّه).
(١٨) في [س]: (كالضلع).
(١٩) في [جـ، ز]: (فهم).
(٢٠) في [ط]: (قال لها).
(٢١) في [س، هـ]: (الصحابة).
(٢٢) سقط من: [ط].
(٢٣) في [أ، س، هـ]: (حرمة)، وفي [ع]: (حزبة).
(٢٤) مجهول؛ لجهالة أوس بن ثريب والراوي عنه، أخرجه إسحاق كما في المطالب العالية (١٦٠١) و (٤٠٦١)، والبخاري في التاريخ ٢/ ١٨، والدولابي في الكنى ٢/ ٦٨٩.
حضرت اوس بن ثریب رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے حاجیوں کو (سواریاں) کرائے پر دیں، پھر مسجد حرام میں داخل ہوا تو مسجد میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ اور حضرت جریر رضی اللہ عنہ تھے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے حضرت جریر رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ اے ابو عمرو رضی اللہ عنہ! آپ کا اپنی عورتوں کے ساتھ کیسا رویہ ہے؟ انہوں نے عرض کیا کہ اے امیر المومنین! مجھے ان کی طرف سے بہت سختی کا سامنا ہے۔ میں ان میں سے کسی کے کمرے میں باری کے بغیر داخل نہیں ہوسکتا۔ اگر میں ان میں سے کسی کے بچے کو بھی اس کی ماں کی باری کے علاوہ کسی اور دن چوم لوں تو وہ غصے میں آجاتی ہیں۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ ان میں بہت سی عورتیں ایسی ہوتی ہیں جو اللہ پر ایمان نہیں رکھتیں اور نہ مومنین کو مانتی ہیں۔ بلکہ اگر تمہیں ان میں سے کسی کی کبھی ضرورت ہو تو وہ تم پر ہی الزام دھریں گی۔ اس پر حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے، جو لوگوں میں موجود تھے، کہا کہ اے امیر المومنین! کیا آپ نہیں جانتے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ سے حضرت سارہ رضی اللہ عنہا کے اخلاق کی شکایت کی تھی تو ان سے کہا گیا تھا کہ عورت پسلی کی طرح ہے، اگر تم اسے سیدھا کرنا چاہو گے تو توڑ دو گے اور اگر اسے چھوڑ دو گے تو ٹیڑھا کردو گے۔ ان کی عادتوں کے باوجود ان کے ساتھ گزارہ کرو۔ یہ سن کر حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے تین مرتبہ حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے فرمایا کہ تمہارے دل میں بہت زیادہ علم ہے۔ بعض راویوں نے، میرا خیال ہے کہ وہ سفیان ہیں، اس میں یہ اضافہ کیا ہے کہ جب تک وہ اس کے دین میں کوئی خرابی نہ دیکھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20414]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20414، ترقيم محمد عوامة 19616)
ترقیم عوامۃ: 19617 ترقیم الشثری: -- 20415
٢٠٤١٥ - حدثنا ابو بكر قال: نا حسين بن علي عن زائدة عن ميسرة عن ابي حازم عن ابي هريرة عن النبي ﷺ قال:"استوصوا بالنساء (١) ، فإن المراة خلقت من ضلع، وإن اعوج شيء في الضلع اعلاه، (إن) (٢) ذهبت تقيمه كسرته وإن (تركته) (٣) لم (يزل) (٤) اعوج، استوصوا بالنساء (٥) " (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، هـ]: زيادة (خيرًا).
(٢) في [جـ]: (إني).
(٣) في [ط]: (تركه).
(٤) في [ط]: (يزل).
(٥) في [س، هـ]: زيادة (خيرًا).
(٦) صحيح؛ أخرجه البخاري (٣٣٣١)، ومسلم (١٤٦٨).
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ عورتوں کے ساتھ بھلائی کرو، عورت کو پسلی سے پیدا کیا گیا ہے، پسلی میں بھی سب سے ٹیڑھا حصہ اوپر والا ہے، اگر تم اسے سیدھا کرنا چاہو گے توتوڑ دو گے۔ اگر تم اسے چھوڑ دو گے تو وہ ٹیڑھی ہی رہے گی۔ عورتوں کے ساتھ بھلائی کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20415]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20415، ترقيم محمد عوامة 19617)
ترقیم عوامۃ: 19618 ترقیم الشثری: -- 20416
٢٠٤١٦ - حدثنا ابو بكر قال: نا (عبيدة) (١) بن حميد عن (ركين) (٢) عن نعيم بن حنظلة قال: قدم جرير بن عبد الله على عمر فشكا إليه ما يلقى من النساء من سوء اخلاقهن، قال: فقال عمر: إني القى مثل ما تلقى منهن، إني لآتي، قال -السوق او الناس- اشتري منهم الدابة او الثوب، فتقول المراة: إنما انطلق ينظر إلى (فتياتهم) (٣) او يخطب إليهم، قال: فقال عبد الله بن مسعود: او ما تعلم (ما) (٤) شكا إبراهيم من درء في خلق سارة، فاوحى الله إليه، إنما هي من ضلع، فخذ الضلع فاقمه، فإن استقام وإلا فالبسها على ما (فيها) (٥) (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، س، ط، ك]: (عبدة).
(٢) في [س، ط]: (دكين)، وفي [أ، ب، جـ، ز، ك]: (الركين).
(٣) في [ط]: (فتاتهم).
(٤) في [هـ]: (أن).
(٥) في [جـ، ك]: (فها).
(٦) حسن إلى عمر، نعيم بن حنظلة صدوق، أخرجه يعقوب في المعرفة ٢/ ٣١٦، وابن عساكر ٣٣/ ١٤٩.
حضرت نعیم بن حنظلہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت جریر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہایک مرتبہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور اپنی بیویوں کی بداخلاقی کی شکایت کی۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ جس پریشانی کا سامنا تمہیں ہے مجھے بھی ہے۔ میں جب کبھی بازار جاؤں یا لوگوں سے ملوں، کوئی جانور یا کپڑا خریدوں تو کہنے لگتی ہیں کہ یہ بازار لڑکیوں کو دیکھنے جاتا ہے اور انہیں نکاح کا پیام دیتا ہے! یہ سن کر حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ کیا آپ نہیں جانتے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے حضرت سارہ رضی اللہ عنہا کے اخلاق کی شکایت کی تھی تو اللہ تعالیٰ نے ان کی طرف وحی فرمائی کہ وہ تو پسلی سے ہے، پس پسلی کو لے کر اسے سیدھا کرو، اگر سیدھی ہوجائے تو ٹھیک، ورنہ اس کی عادتوں کے باوجود اس کے ساتھ گزارہ کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20416]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20416، ترقيم محمد عوامة 19618)
277. ما قالوا في السقط تنقضي به العدة؟
اگر نامکمل بچہ پیدا ہوجائے تو کیا عدت مکمل ہوجائے گی؟
ترقیم عوامۃ: 19619 ترقیم الشثری: -- 20417
٢٠٤١٧ - حدثنا ابو بكر قال: نا (وكيع قال: نا) (١) سفيان عن مغيرة قال: سالت إبراهيم عن السقط (فقال) (٢) : تنقضي به العدة.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
(٢) في [س]: (قال).
حضرت مغیرہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم رحمہ اللہ سے سوال کیا کہ اگر نامکمل بچہ پیدا ہوجائے تو کیا عدت مکمل ہوجائے گی؟ انہوں نے فرمایا کہ ہاں عدت مکمل ہوجائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20417]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20417، ترقيم محمد عوامة 19619)
ترقیم عوامۃ: 19620 ترقیم الشثری: -- 20418
٢٠٤١٨ - حدثنا ابو بكر قال: نا وكيع قال: نا حسن عن مطرف عن عامر قال: السقط بمنزلة الولد التام.
حضرت عامر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ نامکمل بچہ پورے بچے کے حکم میں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20418]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20418، ترقيم محمد عوامة 19620)
ترقیم عوامۃ: 19621 ترقیم الشثری: -- 20419
٢٠٤١٩ - حدثنا ابو بكر قال: نا عبد الاعلى عن هشام عن الحسن ومحمد قالا: إن (اسقطت) (١) الحرة فقد انقضت عدتها.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [س].
حضرت حسن رحمہ اللہ اور محمد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب آزاد عورت نے نامکمل بچے کو جنم دیا تو اس کی عدت مکمل ہوگئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20419]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20419، ترقيم محمد عوامة 19621)
ترقیم عوامۃ: 19622 ترقیم الشثری: -- 20420
٢٠٤٢٠ - حدثنا ابو بكر قال: نا علي بن الحسن بن شقيق قال: اخبرنا حسين ابن واقد قال: نا ابو (منازل) (١) قال: سمعت شريحا يقول: إذا اسقطت المراة سقطا تم عدة الحرة واعتقت السرية.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، س، ط، هـ]: (مبارك).
حضرت شریح رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب عورت نے نامکمل بچے کو جنم دیا تو آزاد عورت کی عدت مکمل ہوگئی اور باندی آزاد ہوگئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20420]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20420، ترقيم محمد عوامة 19622)
ترقیم عوامۃ: 19623 ترقیم الشثری: -- 20421
٢٠٤٢١ - حدثنا ابو بكر قال: نا إسحاق الازرق عن ابي العلاء عن حجاج عن الحارث انه قال في المطلقة والمتوفى عنها: إذا رمت بولدها قبل ان يتم خلقه قال: إذا استبان منه شيء حلت للزوج.
حضرت حارث رحمہ اللہ طلاق یافتہ اور بیوہ عورت کے بارے میں فرماتے ہیں کہ اگر وہ بچے کو اس کی خلقت مکمل ہونے سے پہلے جنم دے دے تو اگر اس میں سے کچھ ظاہر ہوچکا ہو تو وہ خاوند کے لئے حلال ہوگئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20421]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20421، ترقيم محمد عوامة 19623)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 20422
٢٠٤٢٢ - قال: وقال ابن شبرمة: حتى يستبين ويعرف انه (ولد) (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س، ط، هـ]: (ولده).
راوی کہتے ہیں کہ ابن شبرمہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ (عدت اس وقت تک مکمل نہیں ہوگی) جب تک یہ واضح نہ ہوجائے اور پہچان نہ لیا جائے کہ یہ بچہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20422]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20422، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 19624 ترقیم الشثری: -- 20423
٢٠٤٢٣ - حدثنا ابو بكر قال: نا ابن ابي عدي عن اشعث قال: كان الحسن يقول: إذا القته علقة او مضغة بعد ان يعلم انه حمل ففيه (الغرة) (١) ، (و) (٢) تنقضي به العدة، وإن كانت ام ولد اعتقت.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (العرة).
(٢) سقط من: [ط].
حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب عورت نے بچے کو جما ہوا خون یالوتھڑا ہونے کی حالت میں جنم دیا بعد اس کے کہ حمل ہونا معلوم ہوچکا تھا تو اس میں غرہ ہے۔ اور اس سے عدت پوری ہوجائے گی اور اگر ام ولد ہو توآزاد ہوجائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20423]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20423، ترقيم محمد عوامة 19624)