🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
278. الرجلان يختلفان في أمر واحد، فيقول (كل) واحد منهما: (هو) ما قلت
اگردو آدمیوں کاکسی معاملے میں اختلاف ہوجائے اور ہرایک اپنی بات کو حق کہے تو کیا حکم ہے؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 19625 ترقیم الشثری: -- 20424
٢٠٤٢٤ - حدثنا ابو بكر قال: نا جعفر بن عون قال: انا خالد بن (وردان) (١) قال: سالت عطاء عن رجلين (حلف) (٢) كل واحد منهما: إن ما قلت (كذلك) (٣) وتحت احدهما (خالتي) (٤) فقال: (يدينان) (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (دردارن).
(٢) في [أ، ب]: (خلف).
(٣) في [أ، ب، جـ]: (لذلك).
(٤) في [س]: (حالتي).
(٥) في [جـ]: (يديننا)، وفي [س]: (بدنيا)؛ وفي [س، ط، هـ]: (يدينا).

حضرت خالد بن وردان رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء رحمہ اللہ سے سوال کیا کہ اگر دو آدمیوں میں سے ہر ایک قسم کھا کر کہے کہ جو میں نے کہا وہی حق ہے تو کیا حکم ہے؟ جبکہ ان میں سے ایک کے نکاح میں میری خالہ ہے۔ انہوں نے فرمایا کہ ان کی دینداری کا اعتبار ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20424]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20424، ترقيم محمد عوامة 19625)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
279. في الرجل يقول لامرأته: أنت طالق إلى سنة
اگر کوئی شخص اپنی بیوی سے کہے کہ تجھے ایک سال تک طلاق ہے تو کیا حکم ہے؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 19626 ترقیم الشثری: -- 20425
٢٠٤٢٥ - حدثنا ابو بكر قال: نا محمد بن (سواء) (١) عن سعيد عن قتادة عن جابر بن زيد في رجل قال لامراته: إن قربتك سنة فانت طالق، قال: إن قربها قبل ان تمضي (الاربعة) (٢) اشهر فهي طالق ثلاثا، وإن تركها حتى تمضي (الاربعة) (٣) اشهر فقد بانت منه بواحدة، ويتزوجها إن شاء؛ ولا يقربها حتى تمضي السنة.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ف]: (سوار).
(٢) في [جـ]: (أربعة).
(٣) في [جـ]: (أربعة).

حضرت جابر بن زید رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ اگر میں ایک سال تک تیرے قریب آیا تو تجھے طلاق ہے۔ پھر اگر چار مہینے پورے ہونے سے پہلے وہ اس کے قریب آیا تو اسے تین طلاقیں ہوجائیں گی۔ اور اگر اسے چھوڑے رکھایہاں تک کہ چار مہینے گزر گئے تو عورت ایک طلاق کے ساتھ بائنہ ہوجائے گی اور آدمی اگر چاہے تو اس سے نکاح کرلے لیکن سال پورا ہونے سے پہلے اس کے قریب نہ جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20425]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20425، ترقيم محمد عوامة 19626)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 19627 ترقیم الشثری: -- 20426
٢٠٤٢٦ - حدثنا ابو بكر قال: نا محمد بن سواء عن سعيد عن قتادة عن الحسن قال: إن قربها قبل ان تمضي اربعة اشهر فهي طالق ثلاثا، فإن تركها حتى تمضي اربعة اشهر فقد بانت (منه) (١) بواحدة، ويتزوجها إن شاء ويدخل بها قبل ان تمضي السنة.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من [أ].
حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر وہ چار مہینے پورے ہونے سے پہلے اس کے پاس آیا تو اسے تین طلاقیں ہوجائیں گی اور اگر اسے چھوڑ دیا یہاں تک کہ چار مہینے گزر گئے تو وہ ایک طلا ق کے ساتھ بائنہ ہوجائے گی۔ اور اگر چاہے تو اس سے شادی کرلے اور سال پورا ہونے سے پہلے اس سے جماع کرسکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20426]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20426، ترقيم محمد عوامة 19627)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 19628 ترقیم الشثری: -- 20427
٢٠٤٢٧ - حدثنا ابو بكر قال: نا محمد بن سواء عن سعيد عن حماد عن إبراهيم قال: إن قربها (قبل) (١) ان تمضي اربعة اشهر فهي طالق (ثلاثا) (٢) ، وإن تركها حتى تمضي (الاربعة) (٣) (اشهر) (٤) فقد بانت منه بواحدة، ولا يتزوجها حتى يمضي من السنة (اقل مما يدخل عليه الإيلاء، شهران او ثلاثة ويتزوجها ولا يقربها حتى تمضي السنة) (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [س].
(٢) سقط من: [س].
(٣) في [جـ]: (أربعة).
(٤) سقط من: [أ، ب، ز، ط، ك].
(٥) سقط من: [ط].

ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر وہ چار مہینے پورے ہونے سے پہلے اس کے قریب آیا تو اسے تین طلاقیں ہوجائیں گی۔ اور اگر چار مہینے تک اسے چھوڑے رکھا تو وہ ایک طلاق کے ساتھ بائنہ ہوجائے گی، اور وہ اس سے اس وقت تک شادی نہیں کرسکتا جب تک ایلاء سے کم دن یعنی دو یاتین مہینے نہ گزر جائیں۔ پھر وہ اس سے شادی کرلے لیکن ایک سال تک اس کے قریب نہ جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20427]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20427، ترقيم محمد عوامة 19628)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 20428
٢٠٤٢٨ - وذلك راي (سعيد) (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [س].
حضرت سعید رحمہ اللہ کی بھی یہی رائے تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20428]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20428، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
280. ما قالوا في إحداد المرأة على زوجها؟
عورت کا اپنے خاوند کی وفات پر سوگ منانا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 19629 ترقیم الشثری: -- 20429
٢٠٤٢٩ - حدثنا ابو بكر قال: نا ابن عيينة عن الزهري عن عروة عن عائشة ⦗٥١٥⦘ تبلغ به النبي ﷺ قال:"لا يحل لامراة (ان) (١) تحد على ميت فوق ثلاث إلا على (زوج) (٢) " (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، س، ط]: سقطت (أن).
(٢) في [س]: (زوجها).
(٣) صحيح؛ أخرجه مسلم (١٤٩١)، وأحمد (٢٤٠٩٢).

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ عورت اپنے خاوند کے علاوہ کسی کے لئے تین دن سے زیادہ سوگ نہیں مناسکتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20429]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20429، ترقيم محمد عوامة 19629)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 19630 ترقیم الشثری: -- 20430
٢٠٤٣٠ - حدثنا ابو بكر قال: نا يزيد بن هارون عن يحيى بن سعيد عن حميد ابن نافع انه سمع زينب بنت ام سلمة (تحدث) (١) انها سمعت ام سلمة وام حبيبة (تذكران) (٢) ان امراة اتت النبي ﷺ فذكرت ان ابنة لها توفي عنها زوجها، فاشتكت عينها فهي تريد ان تكحلها، فقال رسول الله ﷺ:"قد كانت (إحداكن) (٣) (ترمي) (٤) بالبعرة (على) (٥) راس الحول، وإنما هي اربعة اشهر وعشرا" (٦) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س، ط، ك]: (يحدث).
(٢) في [أ، ب، س، ط]: (تحدث).
(٣) في [س، ط]: (إحديكن).
(٤) في [س]: (ترى).
(٥) في [هـ]: (عند).
(٦) صحيح؛ أخرجه البخاري (٥٣٣٨)، ومسلم (١٤٨٨).

حضرت ام سلمہ اور حضرت ام حبیبہ رضی اللہ عنہ ما روایت کرتی ہیں کہ ایک مرتبہ ایک خاتون حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور عرض کیا کہ ان کی ایک بیٹی کا خاوند انتقال کرگیا ہے۔ اس کی آنکھ میں تکلیف ہے اور وہ سرمہ لگانا چاہتی ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم میں سے ایک سال پورے ہونے پر اونٹ کی مینگنی پھینکتی تھی، اب تو عدت چار مہینے دس دن ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20430]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20430، ترقيم محمد عوامة 19630)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 20431
٢٠٤٣١ - قال حميد: فسالت زينب: ما رميها بالبعرة؟ فقالت: كانت امراة في الجاهلية عمدت إلى (شر بيت) (١) لها فجلست فيه سنة، فإذا مرت السنة خرجت ورمت ببعرة من ورائها (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (شر بته).
(٢) صحيح.

حضرت حمید رحمہ اللہ راوی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت زینب بنت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے سوال کیا کہ اونٹ کی مینگنی پھینکنے کا کیا مطلب ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ زمانہ جاہلیت میں عورت خاوند کے انتقال کے بعد ایک بدترین کمرے میں جابیٹھتی تھی، ایک سال تک وہیں رہتی جب سال پورا ہوجاتا تو باہر نکلتی اور اپنے پیچھے اونٹ کی مینگنی پھینکتی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20431]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20431، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 19631 ترقیم الشثری: -- 20432
٢٠٤٣٢ - حدثنا ابو بكر قال: نا محمد بن فضيل (ويزيد) (١) بن هارون عن يحيى ابن سعيد عن نافع عن صفية بنت ابي عبيد انها سمعت حفصة زوج النبي ﷺ (تحدث ان النبي ﷺ) (٢) قال:"لا يحل لامراة تؤمن بالله واليوم الآخر ان تحد على ميت فوق ثلاث إلا على زوج" (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (ويديد)، وفي [جـ]: (بريعًا).
(٢) في [س]: سقط.
(٣) صحيح؛ أخرجه مسلم (١٤٩٠)، وأحمد (٢٦٤٥٢).

حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو عورت اللہ پر اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتی ہو اس کے لئے اپنے خاوند کے علاوہ کسی کے لئے تین دن سے زیادہ سوگ منانا درست نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20432]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20432، ترقيم محمد عوامة 19631)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 19632 ترقیم الشثری: -- 20433
٢٠٤٣٣ - حدثنا ابو بكر قال: نا ابن نمير عن هشام عن حفصة عن ام عطية قالت: قال رسول الله ﷺ:"لا (يحد) (١) على ميت فوق ثلاث إلا المراة تحد على زوجها اربعة اشهر وعشرا، (٢) لا تلبس ثولا مصبوغا إلا ثوب عصب، ولا تكتحل ولا تطيب إلا عند (ادنى) (٣) طهرها (بنبذة من قسط) (٤) او اظفار" (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط، هـ]: (تحد).
(٢) في [هـ]: زيادة (و).
(٣) في [س]: سقط.
(٤) في [ب، ز، ك]: (ينبذ من طهر)، وفي [أ]: (منذ من طهر).
(٥) صحيح؛ أخرجه البخاري (٥٣٤١)، ومسلم (٩٣٨).

حضرت ام عطیہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ کسی میت پر تین دن سے زیادہ سوگ منانا درست نہیں۔ البتہ عورت اپنے خاوند کا سوگ چار مہینے دس دن تک منائے گی۔ وہ رنگا ہوا کپڑا نہیں پہنے گی، صرف عصب شدہ کپڑا پہن سکتی ہے۔ سرمہ انہیں لگائے گی اور خوشبو بھی نہیں لگائے گی، البتہ اپنے طہر کے قریب ہونے پر قسط اور اظفار خوشبو تھوڑی سی لگا سکتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20433]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20433، ترقيم محمد عوامة 19632)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں