🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
174. (من) رد المكاتب إذا عجز
مکاتب اگر بدل کتابت سے عاجز آ جائے تو اُس کو غلامی میں واپس لوٹا دیا جائے گا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21833 ترقیم الشثری: -- 22756
٢٢٧٥٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن نمير عن حجاج عن الحكم عن إبراهيم عن شريح انه كان يرد المكاتب إذا عجز ولا (يستاني) (١) به.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (سابي)، وفي [ز]: (يستاني).
حضرت شریح رحمہ اللہ مکاتب کو دوبارہ غلامی میں لوٹا دیتے تھے جب وہ بدل کتابت سے عاجز ہوجاتا، اور اس کو مہلت نہیں دیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22756]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22756، ترقيم محمد عوامة 21833)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21834 ترقیم الشثری: -- 22757
٢٢٧٥٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا بن ابي زائدة عن حجاج عن عمرو بن شعيب عن ابيه عن جده عن النبي ﷺ قال:"إذا كاتب غلامه على مائة اوقية فاداها (إلا عشر) (١) (اواق) (٢) ثم عجز رد في الرق" (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ز]: (إلا عشرة) وفي [هـ]: (إلى عشرة).
(٢) في [جـ]: (أواقي).
(٣) منقطع حكمًا؛ الحجاج بن أرطأة مدلس وقد عنعن، لكن تابعه جماعة، والحديث أخرجه أحمد (٦٩٢٣)، والنسائي (١٠/ ٣٢٤)، وأبو داود (٣٩٢٦)، والترمذي (١٢٦٠)، وابن ماجه (٢٥١٩)، والبيهقي (١٠/ ٣٢٤)، وابن حبان (٤٣٢١)، وعبد الرزاق (١٤٢٢٢)، والحاكم (٢/ ٢١٨)، والدارقطني (٤/ ١٢١)، والجصاص في أحكام القرآن (٥/ ١٨٤)، والطبراني في مسند الشاميين (٢٤٣١).

حضرت عمرو بن شعیب سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب کوئی شخص غلام کو سو اوقیہ پر مکاتب بنائے، پھر وہ غلام دس اوقیہ کے سوا باقی سارا ادا کر دے پھر وہ اس دس کے ادا کرنے سے عاجز آجائے تو اس کو دوبارہ غلامی میں لوٹا دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22757]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22757، ترقيم محمد عوامة 21834)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21835 ترقیم الشثری: -- 22758
٢٢٧٥٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن (يزيد) (١) عن ابي العلاء عن الحكم قال: لا يرد حتى يعجز عن (سنتين) (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط، هـ]: (زيد)
(٢) في [ز]: (شنين)، وفي [ع]: (ستين)، وفي [أ، هـ]: (سنين).

حضرت حکم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ مکاتب کو دوبارہ غلامی میں نہیں لوٹایا جائے گا جب تک کہ وہ دو سالوں کی قسطیں ادا کرنے سے عاجز نہ آجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22758]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22758، ترقيم محمد عوامة 21835)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
175. في بيع المجازفة لما قد علم كيله
جس چیز کی مقدار معلوم ہو اُس کو اندازے سے فروخت کرنا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21836 ترقیم الشثری: -- 22759
٢٢٧٥٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن عمرو عن طاوس قال: إذا علمت مكيلة شيء فلا (تبعه) (١) جزافا.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (تبيعه).
حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ جب کسی چیز کی مقدار معلوم ہو تو پھر اس کو اندازے سے فروخت نہ کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22759]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22759، ترقيم محمد عوامة 21836)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21837 ترقیم الشثری: -- 22760
٢٢٧٦٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا معتمر بن (سليمان) (١) قال: قلت لابي: الرجل يقول: قد كلت في هذه (الخابية) (٢) كذا وكذا منا، ولا ادري لعله (ينقص او يسرق) (٣) او (تشتبه الخابية) (٤) اوكان فيه غلط، لا ابيعك كيلا، إنما ابيعك جزافا، قال: كان ابن سيرين يكرهه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (سلمان).
(٢) في [هـ]: (الجايبة)، وفي [ط]: (الجابية).
(٣) في [جـ]: (نقص أو سرق).
(٤) في [أ، ح]: (نسيه الخابية)، وفي [ط]: (نسيه الجايية)، وفي [و]: (تشبه الجابية).

حضرت معتمر بن سلیمان فرماتے ہیں کہ میں نے اپنے والد سے کہا کہ ایک شخص کہنے لگا کہ میں نے اس مٹکے کو تولا ہے اس میں اتنے من ہے، اور مجھے نہیں معلوم شاید یہ کم ہوگیا ہو، یا اس میں سے چوری ہوگیا ہو یا پھر کسی اور مٹکے سے مل گیا ہو یا پھر اس میں کچھ غلطی ہوگئی ہو، میں اس کو کیل کر کے فروخت نہیں کروں گا، میں اس کو اندازاً فروخت کروں گا، اب اس بیع کا کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ حضرت ابن سیرین نے اس کو ناپسند کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22760]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22760، ترقيم محمد عوامة 21837)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 22761
٢٢٧٦١ - وكان الحسن لا يرى به باسا.
اور حسن رحمہ اللہ اس میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22761]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22761، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21838 ترقیم الشثری: -- 22762
٢٢٧٦٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة قال: سالت إبراهيم عن رجل كان جزافا فقال له: ما (كان في بيتك) (١) من حنطة فبكذا، و (ما كان) (٢) من شعير فبكذا وكذا، قال: فكرهه إبراهيم.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ، ح، ز، هـ]: (في بيتك كان).
(٢) سقط من: [ط].

حضرت ابراہیم رحمہ اللہ سے دریافت کیا گیا کہ ایک شخص اندازے سے خریدتا ہے اور کہتا ہے کہ جو کچھ تیرے گھر میں گندم ہے وہ اتنے میں اور جو بھی جُوْ ہے وہ اتنے اتنے میں؟ حضرت ابراہیم رحمہ اللہ نے اس کو ناپسند فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22762]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22762، ترقيم محمد عوامة 21838)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21839 ترقیم الشثری: -- 22763
٢٢٧٦٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن (فطر) (١) انه سال الشعبي عن قوم من الاعراب يقدمون (علينا) (٢) بالطعام فنشتري منهم كيلا ثم نقول: بيعونا جزافا قال: لا، حتى (تتاركوا البيع) (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط]: (قطر).
(٢) سقط من: [ز].
(٣) في [ز]: (تاركونا البيع)، وفي [هـ]: (فتاركوا بالبيع).

حضرت شعبی رحمہ اللہ سے دریافت کیا گیا کہ کچھ دیہاتی ہمارے پاس غلہ لے کر آئے ہم نے ان سے کیل کر کے کچھ خریدا پھر ہم نے کہا کہ ہمارے ساتھ اندازے سے بیع کرو؟ آپ نے فرمایا ایسا مت کرو یہاں تک کہ تم باہم بیع ختم کردو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22763]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22763، ترقيم محمد عوامة 21839)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21840 ترقیم الشثری: -- 22764
٢٢٧٦٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن ابن جريج عن عطاء انه لم يكن يرى باسا ان يبيعه جزافا (إذا) (١) اعلمه انه يعلم كيله.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (فإذا).
حضرت عطا رحمہ اللہ اندازاً بیع کرنے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے جبکہ بیچنے والا خریدار کو بتا دے کہ اسے اس چیز کی مقدار معلوم ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22764]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22764، ترقيم محمد عوامة 21840)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21841 ترقیم الشثری: -- 22765
٢٢٧٦٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (رواد) (١) بن جراح ابو (عصام) (٢) العسقلاني عن الاوزاعي عن يحيى بن ابي كثير، قال: سالت الحسن و (مجاهدا) (٣) وعكرمة (وعطاء) (٤) عن رجل ياتي الرجل (فابتاع) (٥) من بيته طعاما (٦) فيه مجازفة، ورب الطعام قد علم كيله، (فكرهه) (٧) كلهم.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (داود)، وفي [أ، ح]: (رواد).
(٢) في [ز]: (عاصم).
(٣) في [ز]: (مجاهد).
(٤) سقط من: [هـ].
(٥) في [جـ]: (فيبتاع).
(٦) في [ط]: زيادة (و).
(٧) في [جـ]: (وكرهه).

حسن، حضرت مجاہد، حضرت عکرمہ اور حضرت عطا سے دریافت کیا گیا کہ ایک شخص دوسرے کے پاس آتا ہے اور اس کے گھر سے اندازاً غلہ خریدتا ہے، جبکہ غلے کے مالک کو اس کی مقدار معلوم ہوتی ہے تو ایسی بیع کرنا کیسا ہے؟ سب حضرات نے اس کو ناپسند فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22765]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22765، ترقيم محمد عوامة 21841)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں