🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
176. في المكاتب يموت ويترك دينا وبقية من مكاتبته
مکاتب اس حال میں فوت ہو جائے کہ اس کے ذمہ بدل کتابت بھی ہو اور اُس پر قرض بھی ہو
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21851 ترقیم الشثری: -- 22776
٢٢٧٧٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع (ان) (١) حسن بن صالح وسفيان وابن ابي ليلى كانوا يقولون: إذا مات وعليه دين حل ما عليه، فيضرب المولى مع الغرماء بجميع المكاتبة.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (عن).
حسن بن صالح، حضرت سفیان اور حضرت ابن ابی لیلیٰ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر غلام فوت ہوجائے اور اس پر قرض باقی ہو پھر جو کچھ اس پر تھا وہ (فوراً) واجب الاداء ہوجائے گا، اور اس کے آقا کو تمام مال مکاتبت میں قرض خواہوں کے ساتھ ملائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22776]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22776، ترقيم محمد عوامة 21851)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21852 ترقیم الشثری: -- 22777
٢٢٧٧٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن شعبة عن قتادة عن سعيد ابن المسيب قال: اخطا شريح وإن كان قاضيا، قال: (كان) (١) زيد بن ثابت ⦗٧٦⦘ يبدا بالدين (٢) (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ناقصة في: [جـ، ز].
(٢) أضاف في [هـ]: (حدثنا أبو بكر بن أبي شيبة قال: حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن سعيد عن قتادة عن سعيد بن المسيب عن زيد عن ثابت قال: يبدأ بالدين)، آخذًا من سنن البيهقي ١٠/ ٣٣٢.
(٣) صحيح.

حضرت سعید بن المیسب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت شریح رحمہ اللہ اگرچہ قاضی تھے مگر انہوں نے غلطی کی ہے، حضرت زید بن ثابت فرماتے ہیں کہ قرض سے ابتداء کریں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22777]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22777، ترقيم محمد عوامة 21852)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
177. في (البينتين) إذا استوتا
اگر دونوں طرف سے گواہی قائم ہوجائے تو کیا حکم ہے؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21853 ترقیم الشثری: -- 22778
٢٢٧٧٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو اسامة عن هشام بن عروة قال: اخبرني ابي ان (ناسا) (١) من (٢) فهم خاصموا (ناسا) (٣) من (بني) (٤) سليم في معدن لهم إلى مروان، (فامر) (٥) مروان ابن الزبير ان يقضي بينهم، (فاستوت) (٦) الشهود فاقرع بينهم عبد الله، فجعله لمن اصابته القرعة من اجل ان الشهود استوت (٧) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ز]: (أناسًا).
(٢) في [س] زيادة (بني).
(٣) في [جـ، ز]: (أناسًا).
(٤) في [ز]: (حي).
(٥) في [ز]: (وأمر).
(٦) في [جـ]: (واستوت).
(٧) صحيح.

حضرت عروہ رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ قبیلہ فھم اور قبیلہ بنو سلیم کے لوگوں کے آپس میں ایک کان کے بارے میں جھگڑا ہوگیا، وہ لوگ اپنا جھگڑا لے کر مروان کے پاس چلے گئے، مروان نے حضرت ابن زبیر رضی اللہ عنہ کو حکم دیا کہ ان کے درمیان فیصلہ فرما دیں، جب فیصلہ کرنے لگے تو دونوں طرف سے گواہیاں برابر قائم ہوگئیں، حضرت ابن زبیر رضی اللہ عنہ نے ان کے درمیان قرعہ ڈالا اور دونوں طرف سے گواہیوں کے قائم ہونے کی وجہ سے قرعہ میں جس کا نام نکلا اس کے حق میں فیصلہ فرما دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22778]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22778، ترقيم محمد عوامة 21853)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21854 ترقیم الشثری: -- 22779
٢٢٧٧٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو خالد الاحمر وابن ابي زائدة عن حجاج عن حماد عن إبراهيم قال: إذا استوت البينتان فهي (للذي) (١) في ايديهم.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ، ز]: (للذين).
ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر دونوں طرف سے گواہیاں برابر قائم ہوجائیں تو چیز پر جس کا قبضہ ہوگا اسی کا حق شمار ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22779]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22779، ترقيم محمد عوامة 21854)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21855 ترقیم الشثری: -- 22780
٢٢٧٨٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا معن بن عيسى عن ابن ابي ذئب عن الزهري، انه قال في القوم إذا اختلفت شهادتهم واستووا في التعديل والعدد: فاليمين على من ادعي عليه.
حضرت زہری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی قوم میں گواہوں کا اختلاف ہوجائے اور وہ گواہ تعدیل اور تعداد میں برابر ہوجائیں تو پھر مدعی علیہ پر قسم ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22780]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22780، ترقيم محمد عوامة 21855)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
178. في تلقي البيوع
خرید و فروخت کے معاملات میں "تلقي البيوع" (خرید و فروخت کو رسد کرنا یا اس کے لیے منتظر رہنا) کے بارے میں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21856 ترقیم الشثری: -- 22781
٢٢٧٨١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو الاحوص عن سماك عن عكرمة (عن ابن عباس) (١) قال: قال رسول الله ﷺ:"لا تستقبلوا ولا تحفلوا ولا ينفق (بعضكم) (٢) لبعض" (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زائدة في: [ح، ز].
(٢) في [أ، جـ، ح، ط]: (بعضهم).
(٣) مضطرب؛ رواية سماك عن عكرمة مضطربة، أخرجه أحمد وابنه (٢٣١٣)، والترمذي (١٢٦٨)، والطيالسي (٢٦٨٤)، وأبو يعلى (٢٣٤٥)، والطحاوي ٤/ ٧، والطبراني (١١٧٧٤)، والبيهقي ٥/ ٣١٧.

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: سامان تجارت والے قافلہ سے شہر سے باہر جا کر اس سے ملاقات نہ کرو تاکہ تم کم قیمت میں خریدا کر آگے زیادہ میں بیچو، اور نہ ہی اونٹنی کے تھنوں میں اس کو فروخت کرنے کے لئے دودھ جمع کرو، اور نہ ہی تم ایک دوسرے کی خاطر سامان کی قیمت کو بڑھاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22781]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22781، ترقيم محمد عوامة 21856)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21857 ترقیم الشثری: -- 22782
٢٢٧٨٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن مبارك عن ابي جعفر الرازي عن ليث عن مجاهد عن ابن عم (١) : ان (لا تلقوا البيوع) (٢) بافواه السكك (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ط]: (ابن عبد العزيز بدل عمر).
(٢) في [جـ، ز]: (قال: لا تلقوا البيوع)، وفي [أ، ح]: (وتلقوا البيوع)، وفي [ط]: (أن تلقوا البيوع).
(٣) ضعيف؛ لضعف ليث، أخرجه الطيالسي (١٩٣٠)، والطحاوي (٤/ ٨)، والطبراني (١٣٥٤٦)، وأصله في البخاري (٢١٦٥)، ومسلم (١٥١٧).

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ منڈی میں پہنچنے سے پہلے ہی کسان سے کم قیمت میں خرید کر آگے زیادہ قیمت میں فروخت مت کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22782]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22782، ترقيم محمد عوامة 21857)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21858 ترقیم الشثری: -- 22783
٢٢٧٨٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو داود الطيالسي عن إياس بن ذغفل قال: قرئ علينا كتاب عمر بن عبد العزيز: لا (تلقوا) (١) الركبان.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (تقلوا).
حضرت ایاس رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہمارے سامنے حضرت عمر بن عبد العزیز کا حکم نامہ پڑھا گیا تو اس میں تحریر تھا کہ شہر سے باہر جا کر سواروں سے ملاقات نہ کرو (کم قیمت میں خرید کر زیادہ میں فروخت کرنے کے لئے)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22783]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22783، ترقيم محمد عوامة 21858)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21859 ترقیم الشثری: -- 22784
٢٢٧٨٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن ابي عدي عن ابن عون عن محمد قال: نهى عن تلقي الجلب، فإن تلقى رجل (فاشتراه) (١) فصاحبه بالخيار إذا قدم المصر.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ز]: (فاشترى).
حضرت محمد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ شہر سے باہر جا کر قافلہ والوں سے کم قیمت دے کر سامان خریدنے سے ہمیں منع کیا گیا ہے، پس اگر کوئی شخص اس ممانعت کے باوجود شہر سے باہر جا کر خرید لے تو جب اس سامان کا مالک شہر میں آجائے گا تو اس کو اختیار ہوگا۔ (اگر چاہے تو پہلی بیع فسخ کرسکتا ہے)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22784]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22784، ترقيم محمد عوامة 21859)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21860 ترقیم الشثری: -- 22785
٢٢٧٨٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن مبارك عن التيمي عن ابي عثمان النهدي عن ابن مسعود عن النبي ﷺ انه نهى عن تلقي البيوع (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه البخاري (٢١٤٩)، ومسلم (١٥١٨).
حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے شہر سے باہر جا کر قافلہ والوں سے سامان کم قیمت میں خرید کر شہر میں لا کر زیادہ قیمت میں فروخت کرنے سے منع فرمایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22785]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22785، ترقيم محمد عوامة 21860)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں