مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
204. ما جاء في بيع الخمر
شراب کی بیع کا بیان
ترقیم عوامۃ: 22042 ترقیم الشثری: -- 22986
٢٢٩٨٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسماعيل بن ابي خالد عن الحارث (ابن) (١) شبيل عن (ابي) (٢) عمرو الشيباني، قال: بلغ عمر بن الخطاب ان رجلا (اثرى) (٣) من بيع (الخمر) (٤) فقال: (اكسروا) (٥) كل آنية له، وسيروا كل ماشية له (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (عن).
(٢) في [ح]: (ابن).
(٣) في [أ، ح، ط]: (أبرى)، وفي [ز]: (أثرا).
(٤) سقط من: [أ، ح، ط].
(٥) في [ط]: (اكشروا).
(٦) منقطع؛ أبو عمرو الشيباني لم يدرك عمر.
حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو اطلاع ملی کہ ایک شخص شراب کی تجارت سے مال دار ہوا ہے آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس کے تمام مٹکے توڑ دو اور اس کے تمام جانوروں کو نکال دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22986]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22986، ترقيم محمد عوامة 22042)
ترقیم عوامۃ: 22043 ترقیم الشثری: -- 22987
٢٢٩٨٧ - حدثنا ابو بكر قال: (حدثنا وكيع قال) (١) : حدثنا مسعر عن وبرة ابن عبد الرحمن قال: سمعت ابن (عمر) (٢) يقول: لا يصلح بيع الخمر ولا شربها (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٢) في [أ، ح، ط، هـ]: (عبد الرحمن).
(٣) صحيح.
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ شراب کی بیع اور اس کا پینا درست نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22987]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22987، ترقيم محمد عوامة 22043)
ترقیم عوامۃ: 22044 ترقیم الشثری: -- 22988
٢٢٩٨٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عباد بن العوام عن حصين عن بكر بن ⦗١٢٣⦘ عبد الله قال: لما حرمت الخمر اتوا (إلى) (١) النبي ﷺ (فقالوا) (٢) : (يا رسول) (٣) الله انبيعها فننتفع باثمانها، قال: (اهريقوها) (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط في: [ز].
(٢) في [ز]: (فقال).
(٣) في [جـ]: (برسول).
(٤) مرسل؛ بكر تابعي.
حضرت بکر بن عبداللہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب شراب حرام ہوئی تو لوگ خدمت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں حاضر ہوئے اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا ہم اس کو فروخت کر کے اس کے ثمن سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ساری شراب انڈیل دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22988]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22988، ترقيم محمد عوامة 22044)
ترقیم عوامۃ: 22045 ترقیم الشثری: -- 22989
٢٢٩٨٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا عبد العزيز بن عمر عن عبد الرحمن بن (عبد الله) (١) الغافقي وابي طعمة مولاهم سمعا ابن عمر يقول: قال (٢) رسول الله ﷺ: (لعنت الخمر على عشرة وجوه: لعنت الخمر بعينها، وعاصرها، ومعتصرها، ويائعها، ومبتاعها، وحاملها، والمحمولة إليه، و (آكل) (٣) ثمنها، وشاربها و (ساقيها) (٤) (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ، ح، ز، ط]: (عبيد اللَّه).
(٢) في [ز]: زيادة (يقول).
(٣) في [ط]: (كل).
(٤) في [ز]: (سارقها).
(٥) حسن؛ أخرجه أحمد (٤٧٨٧)، وأبو داود (٣٦٧٤)، وابن ماجه (٣٣٨٠)، والمزي ١٧/ ٢٤٥، والحاكم ٤/ ١٤٤، وأبو يعلى (٥٥٩١)، والبيهقي ٨/ ٢٨٧، والطحاوي في شرح المشكل (٣٣٤٣)، والطيالسي (١٩٥٧).
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: شراب پر دس طرح سے لعنت کی گئی ہے، شراب کے عین پر، اس کے نچوڑنے والے پر، اس کے نچڑوانے والے پر، اس کے فروخت کرنے والے پر، خریدنے والے پر، اس کے اٹھانے والے پر، جس کے لئے اٹھایا جائے اس پر، اس کا ثمن کھانے والے پر، اس کے پینے والے پر اور اس کے پلانے والے پر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22989]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22989، ترقيم محمد عوامة 22045)
ترقیم عوامۃ: 22046 ترقیم الشثری: -- 22990
٢٢٩٩٠ - حدثنا ابو بكر قال: (حدثنا وكيع قال) (١) : حدثنا إسماعيل بن ابي خالد عن عمران بن ابي الجعد عن ابن عمر قال: سمعته يقول: لا يصلح بيع الخمر ولا شربها (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٢) مجهول؛ عمران بن أبي الجعد لم يوثقه أحد، وقال البخاري في التاريخ الكبير ٦/ ٤١٤: "منقطع".
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ شراب کی بیع اور اس کا پینا درست نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22990]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22990، ترقيم محمد عوامة 22046)
ترقیم عوامۃ: 22047 ترقیم الشثری: -- 22991
٢٢٩٩١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو اسامة (عن) (١) عبد الحميد بن جعفر عن يزيد بن ابي حبيب عن عطاء عن جابر (عن) (٢) النبي ﷺ: (نهى يوم الفتح عن بيع الخمر والاصنام) (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط].
(٢) في [أ، جـ، ح]: (أن).
(٣) صحيح؛ أخرجه البخاري (٢٢٣٦)، ومسلم (١٥٨١).
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فتح مکہ کے دن شراب اور بتوں کی بیع سے منع فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22991]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22991، ترقيم محمد عوامة 22047)
ترقیم عوامۃ: 22048 ترقیم الشثری: -- 22992
٢٢٩٩٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن فضيل عن (جهيم) (١) قال: سال رجل عطاء قال: ورثت عرشا (٢) ، قال: بعه عنبا، قال: فإن لم اجد احدا يشتريه؟ قال: فبعه عصيرا، قال: فإن لم اجد احدا يشتريه؟ قال: فلا تبع الخمر، فإنه لا يحل بيع الخمر.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز، ع]: (جهم).
(٢) جمع عريش، وهو شجر العنب مصفوفة على أعواد مرتفعة، وفي [ز]: (غرسًا).
حضرت عطاء رحمہ اللہ سے ایک شخص نے دریافت کیا کہ مجھے وراثت میں انگور کی بیل ملی ہے؟ آپ رحمہ اللہ نے فرمایا اس کے انگور فروخت کرو، اس نے عرض کیا کہ اگر انگور کا خریدار نہ ملے؟ آپ رحمہ اللہ نے فرمایا کہ پھر اس کا شیرا بنا کر فروخت کر دے، اس نے عرض کیا کہ اگر اس کا بھی خریدار نہ ملے؟ آپ نے فرمایا پھر شراب بنا کر فروخت مت کرنا کیونکہ شراب کی بیع جائز نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22992]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22992، ترقيم محمد عوامة 22048)
205. في اللقطة ما يصنع بها؟
پڑی ہوئی کوئی چیز ملے تو اُس کا کیا کرے؟
ترقیم عوامۃ: 22049 ترقیم الشثری: -- 22993
٢٢٩٩٣ - [حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو بكر بن عياش عن عبد العزيز بن رفيع قال: حدثني ابي قال: وجدت عشرة دنانير، فاتيت ابن عباس فسالته (عنها) (١) ، فقال: عرفها على الحجر سنة، فإن تعرف فتصدق بها، (فإن) (٢) جاء صاحبها (فخيره) (٣) الاجر او الغرم (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ز].
(٢) في [أ، ح، ط]: (فإذا).
(٣) في [أ، ط]: (فخير).
(٤) حسن؛ رفيع صدوق.
حضرت رفیع رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ مجھے دس دینار ملے، میں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس حاضر ہوا اور آپ سے اس کے متعلق دریافت کیا؟ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا اونچی جگہ اس کا ایک سال تک اعلان کرو، اگر کوئی نہ ملے تو صدقہ کردو پھر اگر اس کا مالک آجائے تو اس کو اختیار ہے۔ چاہے صدقہ کا اجر لے یا اپنے نقصان کا تاوان لے لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22993]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22993، ترقيم محمد عوامة 22049)
ترقیم عوامۃ: 22050 ترقیم الشثری: -- 22994
٢٢٩٩٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا شريك عن عامر بن شقيق عن ابي وائل قال: اشترى عبد الله جارية بسبعمائة درهم، فغاب صاحبها فانشدها حولا -او قال: سنة- ثم خرج إلى المسجد فجعل يتصدق ويقول: اللهم فله، فإن ابي فعلي (١) ، ثم قال: هكذا افعلوا باللقطة او بالضالة (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زيادة (وإليَّ).
(٢) ضعيف؛ لضعف عامر بن شقيق.
حضرت ابو وائل سے مروی ہے کہ حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے سات سو دراہم میں باندی خریدی، باندی کا مالک غائب ہوگیا تو آپ نے ایک سال تک اس کی تشہیر کی پھر مسجد میں آئے اور وہ صدقہ کر دئیے اور فرمایا: اے اللہ! یہ اس کے لئے ہیں، اگر وہ انکار کر دے تو پھر میرے ذمہ ہیں۔ پھر فرمایا: گم شدہ اور ملی ہوئی شے کے ساتھ بھی اسی طرح کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22994]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22994، ترقيم محمد عوامة 22050)
ترقیم عوامۃ: 22051 ترقیم الشثری: -- 22995
٢٢٩٩٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن ابي زائدة عن محمد بن إسحاق عن (عمرو) (١) بن شعيب عن ابيه عن جده قال: سمعت رجلا من مرينة يسال النبي ﷺ فقال: ما نجد في السبيل العامرة من اللقطة؟ فقال: (عرفها حولا، فإن جاء صاحبها وإلا فهي لك) (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (عمر).
(٢) منقطع حكمًا؛ ابن إسحاق مدلس عنعن وقد تولع، أخرجه أحمد (٦٦٨٣)، وأبو داود (١٧٠٨)، والنسائي (٥/ ٤٤)، وابن خزيمة (٢٣٢٨)، والبيهقي (٦/ ١٩٧)، والبغوي (٢٢١١)، والطبراني في الأوسط (٥٢٦)، والدارقطني (٣/ ١٩٤)، وأبو عبيد في الأموال (٨٦٠)، وابن عساكر (٤٦/ ٧٧).
حضرت عمرو بن شعیب رحمہ اللہ اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے مزینہ کے ایک شخص کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کرتے سنا کہ: جو پڑی ہوئی چیز ہمیں آباد (جہاں لوگوں کی آمد و رفت کثرت سے ہو) راستے میں ملے اس کا کیا کریں؟ آپ علیہ السلام نے ارشاد فرمایا: ایک سال تک اس کی تشہیر کرو، اگر اس کا مالک مل جائے تو اچھا ہے اگر نہ ملے تو پھر وہ تیرے لئے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22995]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22995، ترقيم محمد عوامة 22051)