🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
205. في اللقطة ما يصنع بها؟
پڑی ہوئی کوئی چیز ملے تو اُس کا کیا کرے؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 22052 ترقیم الشثری: -- 22996
٢٢٩٩٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا زيد بن حباب عن عبد الرحمن بن شريح قال: حدثني ابو قبيل عن عبد الله بن عمرو ان رجلا قال: التقطت دينارا، (فقال) (١) : لا ياوي الضالة إلا ضال، قال: فاهوى (به) (٢) الرجل ليرمي به (فقال) (٣) : لا تفعل، قال: فما اصنع (به) (٤) ؟ قال: تعرفه، فإن جاء صاحبه فرده ⦗١٢٦⦘ إليه وإلا فتصدق به (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ، ح، ط]: (قال)، وفي [ز]: (قالا).
(٢) سقط من [ط].
(٣) في [ز]: (قال).
(٤) سقط من: [ز].
(٥) صحيح.

حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک شخص کہنے لگا کہ مجھے ایک دینار ملا ہے۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ گم شدہ چیز کو گمراہ آدمی ہی ٹھکانہ دیتا ہے۔ وہ شخص اس دینار کو پھینکنے کے لئے جھکا تو حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ رضی اللہ عنہ نے اس سے فرمایا ایسا مت کرو، اس نے دریافت کیا کہ پھر اس دینار کا کیا کروں؟ آپ نے فرمایا اس کی تشہیر کرو، اگر مالک مل جائے تو اس کو لٹا دو، وگرنہ اس کی طرف سے صدقہ کردو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22996]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22996، ترقيم محمد عوامة 22052)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 22053 ترقیم الشثری: -- 22997
٢٢٩٩٧ - [حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا (مسعر) (١) وسفيان عن حبيب بن ابي ثابت قال: سئل ابن عمر عن اللقطة، فقال: ادفعها إلى الامير] (٢) (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، هـ]: (مسعود)، في [ب]: (مسعر قال: حدثنا).
(٢) سقط الخبر من: [ط].
(٣) صحيح.

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے لقطہ (گری پڑی ہوئی چیز) کے متعلق سوال کیا گیا آپ نے فرمایا امیر وقت کے حوالہ کردو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22997]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22997، ترقيم محمد عوامة 22053)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 22054 ترقیم الشثری: -- 22998
٢٢٩٩٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن ابي إسحاق عن ابي السفر عن رجل من بني رؤاس، قال: التقطت ثلاثمائة درهم فعرفتها تعريفا ضعيفا وانا يومئذ محتاج، فاكلتها حين لم اجد احدا يعرفها، ثم ايسرت فسالت عليا فقال: عرفها سنة، فإن جاء صاحبها فادفعها إليه، وإلا فتصدق بها، وإلا فخيره بين الاجر وبين ان تغرمها له (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مجهول؛ لإبهام الرجل.
حضرت ابو سفر رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ بنی رُؤاس میں سے ایک شخص کہتے ہیں کہ مجھے تین سو دراہم ملے، میں نے ان کی تھوڑی سی تشہیر کروائی میں ان دنوں خود محتاج تھا۔ تشہیر کے بعد جب میں نے کسی کو نہ پایا تو میں نے وہ کھا لیئے، پھر بعد میں صاحب استطاعت ہوگیا تو میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے اس کے متعلق دریافت کیا؟ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا ایک سال تک ان کی تشہیر کرو، اگر مالک آجائے تو اس کے حوالے کردو، وگرنہ اس کی طرف سے صدقہ کردو، اور اس کو اختیار ہے کہ اس کا اجر (صدقہ) لے لے یا تُو اس کا نقصان پورا کر دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22998]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22998، ترقيم محمد عوامة 22054)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 22055 ترقیم الشثری: -- 22999
٢٢٩٩٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا يونس (بن) (١) ابي إسحاق قال: سمعت هذا الحديث من ابي السفر عن رجل من بني (رؤاس) (٢) عن علي مثله إلا (انه) (٣) لم يقل: عرفها (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (عن).
(٢) في [أ، جـ، ح، ط، ز]: (رواس).
(٣) في [ط]: (نه).
(٤) مجهول؛ لإبهام الرجل.

حضرت علی رضی اللہ عنہ سے اسی طرح منقول ہے، البتہ اس میں انہوں نے یہ نہیں کہا کہ اس کی تشہیر کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22999]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22999، ترقيم محمد عوامة 22055)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 22056 ترقیم الشثری: -- 23000
٢٣٠٠٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن إبراهيم بن عبد الاعلى عن سويد قال: كان عمر بن الخطاب يامر ان تعرف اللقطة سنة، فإن جاء صاحبها وإلا (تصدق) (١) بها، فإن جاء صاحبها (٢) خير (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط]: (يتصدق)، وفي [ز]: (فتصدق).
(٢) في [أ، ح، ط]: زيادة (وإلا).
(٣) صحيح.

حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ لقطہ کے متعلق حکم فرماتے تھے کہ ایک سال تک اس کی تشہیر کرو، اگر مالک آجائے تو ٹھیک وگرنہ اس کی طرف سے صدقہ کردو، اگر پھر اس کا مالک آجائے تو اختیار ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23000]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23000، ترقيم محمد عوامة 22056)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 22057 ترقیم الشثری: -- 23001
٢٣٠٠١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع (قال: حدثنا) (١) الاسود بن (شيبان) (٢) عن ابي نوفل (بن) (٣) ابي عقرب عن ابيه قال: التقطت بدرة فاتيت بها عمر بن الخطاب فقلت: يا امير المؤمنين (اغنها) (٤) عني، (فقال) (٥) : واف بها (الموسم) (٦) ، (فوافيت) (٧) بها الموسم (٨) فعرفتها، فلم اجد احدا يعرفها (٩) . فاغنها عني، فقال: إلا اخبرك بخير (سبلها) (١٠) تصدق بها، فإن جاء صاحبها فاختار المال غرمت له وكان الاجر لك، وإن اختار الاجر كان الاجر له ولك ما نويت (١١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (وكيع عن الأسود).
(٢) في [أ، جـ، ح، ز، ط]: (هلال)، وتقدم مثل هذا الإسناد باب الوصال من كتاب: الصيام برقم [٩٨٥٥]، وسيأتي في باب المرأة تزوج عبدها، من كتاب الحدود برقم [٣٠٦٧٩].
(٣) في [جـ]: (عن).
(٤) في [أ، ح، ط]: (أعنها).
(٥) في [ز]: (قال).
(٦) في [أ، ح، ط]: سقط.
(٧) في [أ، ح، ط، ز]: (فوفيت).
(٨) في [هـ]: زيادة (فقال: عرفها حولًا).
(٩) في [هـ]: زيادة (فأتيته فقلت).
(١٠) في [أ، ح]: (سبيلها)، وفي [ط]: (سبيل).
(١١) صحيح.

حضرت ابو عقرب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ مجھے پیسوں کی ایک تھیلی ملی۔ میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا اے امیر المؤمنین! آپ میری طرف سے ان کی حفاظت کرنے کے لئے نائب بن جائیں۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ایام حج میں اعلان کرنا، میں نے ایام حج میں اعلان کیا لیکن مالک کو نہ پایا، میں پھر آپ رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ آپ میری طرف سے حفاظت کے لئے نائب بن جائیں، آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کیا تجھے ایک بہتر راستہ بتلاؤں، ان کو صدقہ کر دے، اگر پھر مالک آجائے اور مال مانگے تو نقصان کا ذمہ دار ہے، اور صدقہ کا اجر تجھے ملے گا، اور اگر وہ اجر کا طالب ہو تو اجر اس کو ملے گا اور تجھے وہی ملے گا جس کی تو نیت کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23001]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23001، ترقيم محمد عوامة 22057)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 22058 ترقیم الشثری: -- 23002
٢٣٠٠٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن ابي زائدة عن زكريا عن الشعبي قال: تعرف اللقطة سنة، فإن لم تجد لها طالبا فاعطها اهل بيت من المسلمين فقراء (وقل) (١) لهم: هذه قرض من صاحبها عليكم، فإن جاء فهو احق بها، (وإن) (٢) لم يجيء فهي (صدقة) (٣) عليكم منه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ح، ز]: (وقيل)، وفي [جـ]: (وقل هم)، وفي [هـ]: (قل).
(٢) في [ز]: (فإن لم يج).
(٣) زائدة في: [جـ].

حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ لقطہ کی ایک سال تشہیر کی جائے گی، اگر اس کا مالک نہ ملے تو مسلمانوں کے کسی فقیر گھرانے کو دے دے اور ان کو یہ کہہ دے کہ یہ تم پر اس کے مالک کی طرف سے قرض ہے اگر تو مالک آگیا تو وہ اس کا زیادہ حقدار ہے۔ اور اگر وہ نہ آیا اس کی طرف سے تم پر صدقہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23002]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23002، ترقيم محمد عوامة 22058)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 22059 ترقیم الشثری: -- 23003
٢٣٠٠٣ - حدثنا ابو بكر قال: (حدثنا وكيع قال) (١) : حدثنا سفيان عن سلمة ابن كهيل عن سويد بن غفلة قال: خرجت انا و (زيد بن صوحان) (٢) وسلمان بن ربيعة حتى إذا كنا بالعذيب (٣) التقطت سوطا، فقالا: لي القه، فابيت فلما (اتيت) (٤) (المدينة) (٥) اتيت ابي بن كعب فسالته فقال: التقطت (مائة) (٦) دينار على عهد النبي ﷺ، فذكرت ذلك له فقال: عرفها سنة، فإن جاء صاحبها (فادفعها) (٧) إليه وإلا فاعرف عددها ووعاءها ووكاءها، ثم يكون كسبيل مالك (٨) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ز].
(٢) ورد في [ط، ح]: (زيد بن حارثة)، وفي حاشية [م]: (زيد بن سوحان).
(٣) العذيب: مكان قرب القادسية، يمر به حجاج الكوفة، فيه ماء عذب.
(٤) في [جـ، ز]: (أتينا).
(٥) في [ط]: ناقصة (المدينة).
(٦) في [ح]: (ثلاث مائة).
(٧) في [ح]: (فارفعها).
(٨) صحيح؛ أخرجه البخاري (٢٤٢٦)، ومسلم (١٧٢٣).

حضرت سوید بن غفلہ سے مروی ہے کہ میں، زید بن صوحان اور حضرت سلمان بن ربیعہ سفر پر نکلے یہاں تک کہ مقام عذیب پر جب پہنچے تو میں نے ایک کوڑا گرا ہوا اٹھا لیا، اُن دونوں نے مجھ سے کہا کہ اس کو پھینک دو، لیکن میں نے انکار کردیا۔ جب میں مدینہ آیا تو میں حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ سے اس کے متعلق سوال کیا؟ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: مجھے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں سو دینار ملے تھے میں نے ان کو ذکر جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ایک سال تک اس کی تشہیر کرو، اگر مالک آجائے تو اس کے حوالہ کردو ورنہ ان دیناروں کی تعداد، ان کی تھیلی اور اس کے بندھن کی اچھی طرح پہچان کرلو۔ پھر یہ تمہارے اپنے مال کی طرح ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23003]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23003، ترقيم محمد عوامة 22059)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 22060 ترقیم الشثری: -- 23004
٢٣٠٠٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد القطان عن عبد الرحمن بن ⦗١٢٩⦘ حرملة قال: سالت سعيد بن المسيب عن اللقطة فقال: عرفها (سنة) (١) (فانشد) (٢) ذكرها، فإن جاء من يعرفها فاعطها إياه هالا فتصدق بها، فإن جاء فخيره بين الاجر واللقطة.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ز].
(٢) في [أ، جـ، ح، ز]: (وأنشد).

حضرت سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے لقطہ کے متعلق دریافت کیا گیا؟ آپ رحمہ اللہ نے فرمایا ایک سال تک تشہیر کرو، اور خوب اس کی مشہوری کرو، اگر مالک آجائے تو اس کے حوالہ کردو، وگرنہ اس کے لئے صدقہ کردو، پھر صدقہ کرنے کے بعد مالک آجائے تو اس کو اختیار ہے، صدقہ کا ثواب لے یا گم شدہ چیز۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23004]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23004، ترقيم محمد عوامة 22060)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 22061 ترقیم الشثری: -- 23005
٢٣٠٠٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن علية عن ايوب عن نافع عن ابن عمر انه قال في اللقطة: عرفها لا آمرك ان تاكلها، لو شئت لم تاخذها (١) (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: ناقصة (هـ).
(٢) صحيح.

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما لقطہ کے متعلق فرماتے ہیں کہ اس کی تشہیر کرو، میں آپ کو کھانے کا مشورہ نہیں دوں گا، اگر آپ چاہتے تو اس کو نہ اٹھاتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23005]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23005، ترقيم محمد عوامة 22061)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں