🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
202. إذا فجرت يرقها أم لا؟
ام ولد اگر فحش کام کر ے تو کیا وہ دوبارہ غلامی میں آ جائے گی یا نہیں؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 22022 ترقیم الشثری: -- 22966
٢٢٩٦٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن ابان بن صمعة عن بكر بن عبد الله المزني قال: كتب عمر بن عبد العزيز في ام ولد: هي حرة وإن بغت.
حضرت عمر بن عبد العزیز نے تحریر فرمایا تھا کہ ام ولد اگرچہ کوئی فحش کام کرے وہ آزاد ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22966]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22966، ترقيم محمد عوامة 22022)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 22023 ترقیم الشثری: -- 22967
٢٢٩٦٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن ابي حصين عن الشعبي قال: ام (الولد) (١) لا يرقها (الحدث) (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، هـ]: (ولد).
(٢) في [ط]: (الحديث).

حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ کوئی بھی نیا کام (حادثہ) ام ولد کو دوبارہ غلامی میں نہیں لائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22967]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22967، ترقيم محمد عوامة 22023)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 22024 ترقیم الشثری: -- 22968
٢٢٩٦٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن ابي هلال عن قتادة عن عمر بن عبد العزيز قال: لا تباع ام الولد وإن فجرت.
حضرت عمر بن عبد العزیز فرماتے ہیں کہ اگرچہ ام ولد کوئی فحش کام کرے پھر بھی اس کو فروخت نہیں کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22968]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22968، ترقيم محمد عوامة 22024)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 22025 ترقیم الشثری: -- 22969
٢٢٩٦٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا جرير (بن) (١) حازم قال: (سالت) (٢) سالم بن عبد الله (او ساله) (٣) رجل قال: ام (ولد إذ) (٤) فجرت ابيعها، قال: لا، فجورها على نفسها وهي امراة حرة.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (عن).
(٢) في [هـ]: (سأل).
(٣) في [ح]: (ثم سأله) وسقطت من: [ز، هـ].
(٤) في [هـ]: (الولد لأبي)، وفي [أ، ح، ز، ط]: (لولد أبي).

حضرت سالم بن عبد اللہ رحمہ اللہ سے دریافت کیا گیا کہ اگر ام ولد کوئی فحش کام کرے تو میں اس کو فروخت کرسکتا ہوں؟ آپ رحمہ اللہ نے فرمایا کہ نہیں، اس کا غلط کام اس کے نفس پر ہے (وبال اسی پر ہے) وہ آزاد ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22969]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22969، ترقيم محمد عوامة 22025)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 22026 ترقیم الشثری: -- 22970
٢٢٩٧٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا يزيد بن إبراهيم عن ابن سيرين عن مالك بن عامر الهمداني قال: قال عمر في ام الولد: إن هي (احصنت واسلمت (وعفت) (١) عتقت، وإن هي فجرت) (٢) وكفرت وزنت رقت (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) من العفاف، وسقط من: [أ، ط، هـ].
(٢) سقط من: [ز].
(٣) منقطع؛ مالك لا يروي عن عمر.

حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ام ولد کے متعلق ارشاد فرمایا: اگر وہ پاکدامن اور مسلمان رہے تو وہ آزاد ہے، اور اگر اس نے غلط کام کیا ہے؟ کافرہ ہوگئی اور زنا کروایا تو وہ دوبارہ غلامی میں آجائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22970]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22970، ترقيم محمد عوامة 22026)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
203. في (العبد) يدس (إلى) الرجل المال فيشتريه
اس غلام کے بارے میں جو کسی شخص کو چوری چوری مال دے دے تاکہ وہ اس غلام کو خریدے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 22027 ترقیم الشثری: -- 22971
٢٢٩٧١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير عن منصور عن إبراهيم في (رجل) (١) دس إلى رجل دراهم (يشتريه) (٢) ويعتقه، قال: إن ظهر مولاه عليه قبل ان يعتقه فله ما اخذ من ثمنه وياخذ عبده، وإن ظهر عليه بعد ما اعتقه الذي اخذه، اخذ من الذي اشتراه سوى ما (قد) (٣) (اخذ) (٤) فاعتق.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (عبد).
(٢) في [هـ]: (ليشتريه).
(٣) سقط من: [جـ].
(٤) في [جـ]: (أخذه).

ابراہیم رحمہ اللہ سے اس غلام کے بارے میں سوال کیا گیا جو کسی دوسرے کو چوری چوری دراہم دے تاکہ وہ اس کو خرید کر آزاد کرسکے؟ انہوں نے جواب دیا کہ اگر آقا غلام پر دوسرے آدمی کے آزاد کرنے سے قبل ہی قبضہ کرلے تو وہ غلام بھی لے لے گا اور اس کے ثمن بھی لے گا۔ اور اگر دوسرے آدمی کے آزاد کردینے کے بعد قبضہ کیا ہے تو جو رقم وہ لے چکا ہے اس کے علاوہ مشتری (معتق) سے مزید رقم لے گا اور غلام آزاد شمار ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22971]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22971، ترقيم محمد عوامة 22027)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 22028 ترقیم الشثری: -- 22972
٢٢٩٧٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: ياخذ (منه) (١) مرة اخرى، ويصير ولاؤه للذي اعتقه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ع]: (ثمنه).
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ وہ اس کا ثمن پھر وصول کرے گا اور غلام کی ولاء اس کو ملے گی جس نے اس کو آزاد کیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22972]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22972، ترقيم محمد عوامة 22028)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 22029 ترقیم الشثری: -- 22973
٢٢٩٧٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير (عن) (١) اشعث عن الحسن قال: لا (شراء) (٢) له، ولا عتق له، ومن فعل ذلك فهو فاسق.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
(٢) في [أ، هـ]: (شرى).

حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ نہ اس کا خریدنا معتبر ہے نہ اس کا آزاد کرنا، جو شخص ایسا کام کرے وہ فاسق ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22973]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22973، ترقيم محمد عوامة 22029)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 22030 ترقیم الشثری: -- 22974
٢٢٩٧٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن (ابن) (١) ابي خالد عن الشعبي قال: سئل (عن عبد) (٢) دلص إلى رجل مالا فاشتراه فاعتقه، قال الشعبي: لو ⦗١١٩⦘ (اخذته) (٣) لعاقبته عقوبة شديدة.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ].
(٢) في [أ، جـ، ح، ط]: (عن رجل).
(٣) في [أ، د، ط]: (لو أخذت به)، وفي [جـ]: (لو أسرته).

حضرت شعبی رحمہ اللہ سے ایسے غلام کے متعلق دریافت کیا گیا جس نے چھپا کر ایک شخص کو مال دیا اور اس شخص نے اس غلام کو خرید کر آزاد کردیا۔ حضرت شعبی رحمہ اللہ نے فرمایا اگر میں اس شخص کو پکڑ لوں تو اس کو اس کام پر سخت سزا دوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22974]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22974، ترقيم محمد عوامة 22030)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 22031 ترقیم الشثری: -- 22975
٢٢٩٧٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا اسباط (بن) (١) محمد عن مطرف عن الحكم في عبد اتى رجلا فاعطاه مالا، (فقال) (٢) : (اشترني) (٣) ، فاشتراه فاعتقه، ثم اطلع على ذلك قال: البيع جائز، ويؤخذ الثمن الذي (اشتري) (٤) به العبد.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (عن).
(٢) في [هـ]: (وقال).
(٣) في [هـ]: (اشتريني).
(٤) في [أ، ح، ز، ط]: (اشتراه).

حضرت حکم اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں کہ غلام ایک شخص کے پاس آیا اور اس کو مال دیا اور کہا کہ مجھے خرید لے۔ اس شخص نے غلام کو خرید کر آزاد کردیا۔ پھر بعد میں وہ اس پر مطلع ہوا، آپ نے فرمایا بیع تو جائز ہے، اور وہ ثمن لے لیے جائیں گے جن کے بدلہ میں غلام خریدا گیا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22975]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22975، ترقيم محمد عوامة 22031)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں