🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
252. في الوالي والقاضي يهدى إليه
قاضی اور والی کا ہدیہ وصول کرنا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 22387 ترقیم الشثری: -- 23356
٢٣٣٥٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير (عن) (١) منصور عن إبراهيم قال: كان يقال: الرشوة في الحكم سحت.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (بن).
ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہا جاتا تھا کہ فیصلے میں رشوت حرام ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23356]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23356، ترقيم محمد عوامة 22387)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 22388 ترقیم الشثری: -- 23357
٢٣٣٥٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن خيثمة قال: قال عمر: بابان من السحت (ياكلهما) (١) الناس: الرشا ومهر الزانية.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ح]: (أكلهما)، وفي [ط]: (باكلها).
حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حرام کے دو دروازے ہیں جن سے لوگ کھاتے ہیں، ایک رشوت اور زانیہ کے مہر کی کمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23357]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23357، ترقيم محمد عوامة 22388)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 22389 ترقیم الشثری: -- 23358
٢٣٣٥٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا إسحاق بن منصور عن عبد الله بن (عمرو ابن) (١) (مرة) (٢) (عن ابيه) (٣) قال: سالت سعيد بن جبير عن السحت، فقال: الرشاء.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط].
(٢) في [ط]: (قرة).
(٣) سقط من: [هـ].

حضرت عبد اللہ بن عمرو بن مرہ رحمہ اللہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ سے حرام کے متعلق دریافت کیا۔ آپ رحمہ اللہ نے فرمایا وہ رشوت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23358]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23358، ترقيم محمد عوامة 22389)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 22390 ترقیم الشثری: -- 23359
٢٣٣٥٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن شعبة عن ابي قزعة عن ابي نضرة عن ابي سعيد قال: هدايا الامراء غلول (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ وأخرجه مرفوعًا الخليلي في الإرشاد [١/ ٤٤٤ (١١٥)].
حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں امراء کے ہدایا خیانت ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23359]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23359، ترقيم محمد عوامة 22390)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 22391 ترقیم الشثری: -- 23360
٢٣٣٦٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن (١) (قرة) (٢) عن ابي يزيد المديني قال: سئل جابر (بن) (٣) عبد الله عن هدايا الامراء فقال: هي في نفسي غلول (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زيادة (أبي).
(٢) هو ابن خالد الدوسي، وفي [أ، جـ، ز، هـ]: (قزعة).
(٣) سقط من: [ط].
(٤) صحيح؛ أخرجه مرفوعًا الطبراني في الأوسط (٤٩٦٩) و (٩٠٥٥)، وأبو نعيم في الحلية ٧/ ١١٠، والقزويني في التدوين ٢/ ٢٣٢، وابن عدي ١/ ٢٨٤، والسهمي في تاريخ جرجان ١/ ٢٩٥ (٤٩٦)، ومحمد بن خلف في أخبار القضاة ١/ ٦٠.

حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے امراء کے ہدایا کے متعلق دریافت کیا گیا؟ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: یہ میرے خیال میں خیانت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23360]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23360، ترقيم محمد عوامة 22391)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 22392 ترقیم الشثری: -- 23361
٢٣٣٦١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد عن ابي معاذ عن طاوس قال: هي سحت.
حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ یہ حرام ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23361]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23361، ترقيم محمد عوامة 22392)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 22393 ترقیم الشثری: -- 23362
٢٣٣٦٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو معاوية عن (الاعمش) (١) عن شقيق قال: قدم معاذ من اليمن برقيق في (زمن) (٢) ابي بكر، فقال له عمر: (ادفعهم) (٣) إلى ابي بكر، قال: ولم (ادفع) (٤) إليه (رقيقي) (٥) ؟ قال: فانصرف إلى منزله ولم ⦗٢١٥⦘ (يدفعهم) (٦) ، فبات ليلته ثم اصبح من الغد (فدفعهم) (٧) إلى ابي بكر، فقال له عمر: ما بدا لك؟ قال: رايتني فيما يرى النائم كاني إلى نار (اهوي) (٨) إليها، فاخذت بحجزتي فمنعتني من دخولها، (فظننت) (٩) انهم هؤلاء الرقيق، فقال (له) (١٠) ابو بكر: هم لك فلما انصرف (١١) إلى منزله قام يصلي فرآهم يصلون خلفه فقال: لمن تصلون؟ فقالوا: لله، (فقال) (١٢) : اذهبوا انتم (لله) (١٣) (١٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (أعمش).
(٢) في [جـ، ز]: (زمان).
(٣) في [أ، ح، ط، هـ]: (أرفعهم).
(٤) في [هـ]: (أرفع).
(٥) في [ط]: (رقيق).
(٦) في [أ، هـ]: (يرفعهم).
(٧) في [أ، هـ]: (فرفعهم).
(٨) في [هـ]: (أهدي).
(٩) في [جـ]: (وظننت).
(١٠) في [جـ، ز]: زيادة.
(١١) في [ز]: زيادة (قام).
(١٢) في [جـ، ز]: (قال).
(١٣) في [ط]: (اللَّه).
(١٤) صحيح.

حضرت شقیق سے مروی ہے کہ حضرت معاذ رضی اللہ عنہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے دور خلافت میں یمن سے غلاموں کو لائے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ان سے فرمایا: یہ غلام ابوبکر رضی اللہ عنہ کو دے دو، حضرت معاذ رضی اللہ عنہ نے فرمایا میں اپنے غلام ان کو کیوں دے دوں؟ پھر حضرت معاذ رضی اللہ عنہاپنے گھر تشریف لے گئے۔ اور غلاموں کو صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کے پاس نہیں لے کر گئے۔ انہوں نے رات گذاری پھر جب اگلی صبح ہوئی تو انہوں نے غلام ابوبکر رضی اللہ عنہ کو دے دئیے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ان سے دریافت فرمایا: آپ رضی اللہ عنہ پر کیا ظاہر ہوئی جو آپ نے ایسا کیا؟ حضرت معاذ نے فرمایا کہ میں نے خود کو خواب میں دیکھا کہ آگ میرے قریب ہے اور میں اس میں دھکیلا جا رہا ہوں۔ پھر آپ نے مجھے ازار بند کی جگہ سے پکڑ کر آگ میں گرنے سے بچا لیا۔ میرا خیال ہے کہ یہ سب ان غلاموں کی وجہ سے ہے۔ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: یہ سب غلام تمہارے ہیں۔ پھر جب حضرت معاذ گھر تشریف لائے تو نماز پڑھنے کے لئے کھڑے ہوئے، غلاموں کو دیکھا کہ وہ بھی ان کے پیچھے نماز پڑھ رہے ہیں۔ حضرت معاذ رضی اللہ عنہ نے پوچھا تم کس کے لئے نماز پڑھ رہے ہو؟ انہوں نے کہا اللہ کے لئے، حضرت معاذ نے فرمایا: جاؤ تم اللہ کے لئے آزاد ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23362]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23362، ترقيم محمد عوامة 22393)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 22394 ترقیم الشثری: -- 23363
٢٣٣٦٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا هشام بن عروة عن ابيه عن ابي حميد الساعدي ان النبي ﷺ استعمل (ابن) (١) (اللتبية) (٢) على صدقات بني سليم، فلما جاء قال: هذا لكم، وهذا اهدي لي، فقام النبي ﷺ فخطب الناس فحمد الله واثنى عليه ثم قال:"ما بال (٣) رجال نوليهم امورا مما (ولانا) (٤) ⦗٢١٦⦘ (الله) (٥) فيجيء (احدكم) (٦) فيقول: هذا لكم وهذا اهدي إلي، افلا يجلس في بيت ابيه او بيت امه حتى تاتيه هدية إن كان صادقا" (٧) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (أبي)، وهي سقط من [ز].
(٢) في [ط]: (اللتبيه)، وفي [ع]: (الكتبية).
(٣) في [ز]: زيادة (أقوام).
(٤) في [جـ، ز]: (ولا ناها).
(٥) في [ط]: (إليه).
(٦) في [ع]: (أحدهم).
(٧) صحيح؛ أخرجه البخاري (١٥٠٠)، ومسلم (١٨٣٢).

حضرت ابو حمید الساعدی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ابن اللتبیہ کو بنی سلیم کے صدقات پر عامل بنایا۔ جب وہ آئے تو کہا یہ تمہارے لئے ہے اور یہ میرے لیئے ہدیہ ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے اور لوگوں کو خطبہ دیا اللہ تعالیٰ کی حمد وثناء فرمائی اور پھر فرمایا: لوگوں کو کیا ہوگیا ان کو کسی کام کا والی (نگران) بنایا جاتا ہے ان امور میں سے جن کا اللہ نے ہمیں بنایا ہے۔ پھر ان میں سے ایک شخص یہ کہتا ہوا آتا ہے کہ: یہ تمہارے لئے ہے اور یہ میرے لئے ہدیہ ہے۔ اگر وہ سچا ہے تو اپنے باپ یا ماں کے گھر کیوں نہیں بیٹھ جاتا تاکہ یہ ہدیہ اس کے پاس وہیں آجائے؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23363]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23363، ترقيم محمد عوامة 22394)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 22395 ترقیم الشثری: -- 23364
٢٣٣٦٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا إسماعيل بن ابي خالد عن قيس (عن) (١) عدي (بن) (٢) عميرة الكندي قال: سمعت رسول الله ﷺ يقول:"من استعملناه منكم (على عمل) (٣) فكتمنا مخيطا (فما فوقه) (٤) كان غلولا ياتي به يوم القيامة"، فقام إليه رجل (اسود) (٥) من الانصار كاني انظر إليه فقال: يا (رسول) (٦) الله اقبل عني عملك قال: (وما ذاك؟" قال: سمعتك (تقول) (٧) كذا وكذا قال:"فانا اقول الآن: من استعملناه منكم على عمل فلياتنا بقليله وكثيره، فما اوتي منه اخذ، وما نهي عنه انتهى" (٨) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط]: (ابن).
(٢) في [أ، جـ، ح، ز، ط]: (عن).
(٣) سقط من: [ط].
(٤) سقط من: [ع].
(٥) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٦) في [جـ، ز]: (برسول).
(٧) سقط من: [أ، ح، هـ].
(٨) صحيح؛ أخرجه مسلم (١٨٣٣)، وأحمد (١٧٧١٩).

حضرت عدی بن عمیرہ الکندی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: تم میں سے کسی کو کسی کام پر عامل مقرر کیا جائے پھر وہ اس میں سے سوئی یا اس سے زائد کچھ چھپالے۔ تو یہ خیانت ہے جو بروز قیامت سامنے لائی جائے گی۔ انصار میں سے ایک سیاہ شخص اس حال میں کھڑا ہوا گویا کہ میں اس کو دیکھ رہا تھا۔ اس نے عرض کیا اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ نے جو کام مجھے سونپا تھا اس کو واپس لے لیجئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا وہ کیا ہے؟ اس نے عرض کیا میں نے آپ کو سنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے اس طرح اس طرح۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں اب اس کو پھر کہتا ہوں۔ تم میں سے کسی کو کسی کام پر عامل مقرر کردیا جائے اس کو چاہیے کہ اس کے تھوڑے اور زائد کو ہمارے پاس لائے۔ جو اس میں سے دیا جائے اس کو لے لے اور جس سے روکا جائے اس سے منع ہوجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23364]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23364، ترقيم محمد عوامة 22395)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 22396 ترقیم الشثری: -- 23365
٢٣٣٦٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سعيد بن عبيد الطائي عن علي بن ربيعة، (ان عليا) (١) استعمل رجلا من بني اسد يقال له: ضبيعة بن ⦗٢١٧⦘ زهير او زهير بن ضبيعة، فلما جاء قال: يا امير المؤمنين إني اهدي إلي في عملي اشياء وقد اتيتك بها، فإن كانت حلالا اكلتها وإلا فقد اتيتك بها، فقبضها علي وقال: لو حبستها كان غلولا (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط في: [أ، ح، ز، ط)، وفي [جـ]: (أن رجلًا).
(٢) صحيح.

حضرت علی بن ربیعہ رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے بنو اسد میں سے ایک شخص کو عامل بنایا۔ جس کا نام ضبیعہ بن زہیر یا زہیر بن ضبیعہ تھا، جب وہ واپس آیا تو کہا: اے امیر المؤمنین! مجھے کافی ہدیے دئیے گئے۔ میں وہ سب آپ کے پاس لے کر حاضر ہوا ہوں۔ اگر تو وہ میرے لئے حلال ہیں تو میں اس سے کھا لوں۔ وگرنہ میں وہ آپ کو دے دیتا ہوں۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے اس سے لے لئے اور فرمایا: اگر تو ان کو اپنے پاس رکھتا تو یہ خیانت ہوتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23365]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23365، ترقيم محمد عوامة 22396)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں